Hussainiya Tours

Hussainiya Tours "Hussainiya Tours specialize in Ziarat, Umrah & Hajj packages & planning and have a
variety of options for Ziarat & Umrah needs
(4)

"Hussainiya Tours specializes in Ziarat ( Iran, Iraq, Syria) packages & planning and has a variety of options for Ziarat needs. Hussainiya Tours, is a premier travel company specializing in Ziarat tours for Iran, Iraq, and Syria. Our company is dedicated to providing our clients with the highest quality of services and ensuring that their spiritual journeys are a success. At Hussainiya Tours, we u

nderstand the significance of Ziarat and its importance to the Muslim community. We strive to make our clients' experiences as smooth and comfortable as possible by offering a range of packages that cater to their individual needs and preferences. Our tours are designed to provide an immersive and unforgettable experience for our clients. We work closely with our local partners to ensure that our clients receive the best accommodations, transportation, and guided tours at every step of their journey. We believe that our client's satisfaction is of utmost importance, and we take great pride in our ability to provide exceptional service to each and every one of our clients. Our team of experienced professionals is always available to answer any questions and address any concerns that our clients may have.

08/06/2024
تیرے حرم میں کئی بار آنے جانے سے میں ہوگیا ہوں ذرا مختلف زمانے سے
26/05/2024

تیرے حرم میں کئی بار آنے جانے سے
میں ہوگیا ہوں ذرا مختلف زمانے سے

23/05/2024
مشہد سے قم روانگی!
22/05/2024

مشہد سے قم روانگی!

عمرہ گروپ ۔۔۔۔۔اپریل 2024
01/05/2024

عمرہ گروپ ۔۔۔۔۔اپریل 2024

11/09/2023

زائرین امام حسین (علیہ السلام )کی اپنے اپنے انداز میں . پرسہ داری ۔

11/09/2023

زائرین حسین (علیہ السلام) کی اپنے اپنے انداز میں پرسہ داری ۔

10/09/2023

الحمدللہ حسینیہ ٹورز کے زائرین
اربعین گروپ (عراق بائے ائیر )تکمیل زیارات کے بعد پاکستان پہنچ گئے ہیں ۔

Momeneen join's  Hussainiya Tours from Masqat, Oman
10/09/2023

Momeneen join's Hussainiya Tours from Masqat, Oman

09/09/2023

الحمدللہ حسینیہ ٹورز کے ہمراہ گروپ 1 کے زائرین نے عراق کی زیارات مکمل کر لی ہیں ۔

09/09/2023

مسجدِ سہیلہ ۔۔۔۔

زائرین حسین علیہ السلام نجف سے کربلا سفر عشق کی منازل طے کرتے ہوئے
03/09/2023

زائرین حسین علیہ السلام نجف سے کربلا سفر عشق کی منازل طے کرتے ہوئے

نجف اشرف سے کربلا  سفرِ عشق  پر جانے کے لیے تیار ۔۔
02/09/2023

نجف اشرف سے کربلا سفرِ عشق پر جانے کے لیے تیار ۔۔

زیارت  نبی  حضرت  ایوب  علیہ السلام  عراق
01/09/2023

زیارت نبی حضرت ایوب علیہ السلام عراق

زیارت جناب حر علیہ السلام ۔۔۔۔
26/08/2023

زیارت جناب حر علیہ السلام ۔۔۔۔

مدائن جناب سلمان فارسی
26/08/2023

مدائن جناب سلمان فارسی

 #کاظمین
26/08/2023

#کاظمین

(مشی نجف سے کربلا)"مشی" سے مراد "چلنا" ہے. یہ لفظ مطلق "چلنے" میں استعمال ہوتا ہے کئی سالوں سے لوگ اربعین پہ مختلف جگھوں...
26/08/2023

(مشی نجف سے کربلا)

"مشی" سے مراد "چلنا" ہے. یہ لفظ مطلق "چلنے" میں استعمال ہوتا ہے کئی سالوں سے لوگ اربعین پہ مختلف جگھوں سے پیدل چل کر امام حسین علیہ السلام کی زیارت کو جاتے ہیں بالخصوص نجف اشرف سے کربلا کی طرف مشی کرتے ہیں یہ لفظ مشی اسی چہلم امام حسین علیہ السلام کی مناسبت سے کربلا کی طرف چلنے کے ساتھ مختص ہوگیا
جس طرح مدینہ کا مطلب شہر ہوتا ہے کسی بھی ملک کے شہر کو عربی میں مدینہ کہتے ہیں لیکن یثرب کے شہر کو اتنا زیادہ مدینہ رسول ص کہا گیا کہ اب مدینہ کا لفظ سنتے ہی ذہن مدینہ منورہ کی طرف چلا جاتا ہے اسے کہتے ہیں ایک لفظ کا ایک معنی سے دوسرے معنی کی طرف نقل ہونا یعنی منقول ۔۔ دوسرے معنی میں خاص ہوگیا ۔۔

⭕چونکہ ہر سال اربعین پہ ایک ہی لفظ پورے دنیا میں گونجتا ہے کہ مشی آرہی ہے آؤ سب نجف اشرف چلیں تاکہ مشی میں شامل ہوں۔۔
اب تو برصغیر میں بھی جو لوگ عراق نہیں آسکتے ہیں وہ مشی کرتے ہیں ۔۔ ایک شہر سے دوسرے شہر میں یا ایک امام بارگاہ سے دوسرے امام بارگاہ کی طرف اس تمنا کے ساتھ مشی کرتے ہیں کہ اگر ہم عراق میں آسکتے تو ضرور مولا کے قدموں میں پیدل چل کر آتے ۔۔۔چونکہ اس سال نہیں آئے تو ہم اپنے ملک میں مشی کربلا کی شبیہہ مشی کررہے ہیں تاکہ سید شھدا ع کی یاد کو زندہ کرے ۔۔

🛑 وعن جابر المكفوف، عن أبي الصامت قال: (سمعت أبا عبد الله عليه السلام وهو يقول: من أتى قبر الحسين عليه السلام ماشيا كتب الله له بكل خطوة ألف حسنة، ومحا عنه ألف سيئة ورفع له ألف درجة)
⭕ترجمہ:
ابی صامت سے مروی ہے اس نے کہا:
میں نے امام جعفر صادق علیہ السلام سے سنا کہ وہ فرماتے ہیں: جو شخص امام حسین علیہ السلام کی قبر پر چل کر آئے گا اللہ تعالیٰ اس کے لیے ہر قدم پہ ہزار نیکیاں لکھ دے گا اور اس سے ہزار برائیوں کو مٹا دے گا اور اس کے لیے ہزار درجات بڑھا دے گا

« كامل الزيارات لجعفر بن محمد بن قولويه ص255».

🛑اے حسین علیہ السلام کے عزاداروں...!!

یاد رکھو کہ روایات سے استفادہ ہوتا ہے کہ جتنی معرفت حسین علیہ السلام زیادہ ہوگی اتنا اجر وثواب زیادہ ملے گا ۔۔
پس مشی کرتے ہوئے ذہن میں معرفتِ حسین علیہ السلام میں اضافہ کی نیت سے مشی کرو تاکہ خدا تعالیٰ تمھارے دلوں معرفت حسین علیہ السلام کا رزق عطا کردے ۔۔کیونکہ جس کی جتنی معرفت ہوگی اتنا اجر ملے گا ۔۔معرفت کم ہوگی تو ایک قدم پہ صرف ایک نیکی ملے گی اور اگر معرفت زیادہ ہوگی تو ایک قدم پہ ہزار نیکیاں۔۔۔اگر مزید زیادہ ہوگی تو عمرہ ، حج اور رفع درجات اور مراتب بطور اجر ملے گے ۔۔جیساکہ روایات میں موجود ہے کہ معرفت کے حساب سے اجر ملے گا۔۔۔

⭕حسین علیہ السلام کے چاہنے والوں ۔۔۔۔!
صرف اور صرف زیارت حسین علیہ السلام کے لیے چلو ۔۔ اور دوران مشی اس بات کا خیال رکھو کہ فضول کاموں اور فضول گوئی سے پرہیز کرو ۔۔

🛑وعن سليمان بن مهران قال: (دخلت على الصادق جعفر بن محمد عليهما السلام وعنده نفر من الشيعة، فسمعته وهو يقول: معاشر الشيعة، كونوا لنا زينا، ولا تكونوا علينا شينا، قولوا للناس حسنا، واحفظوا ألسنتكم وكفوها عن الفضول وقبيح القول)

⭕مفھوم :
سلیمان بن مہران سے روایت ہے کہ کہتا ہے کہ میں امام صادق علیہ السلام کے پاس حاضر ہوا تو وہاں ایک شیعہ گروہ بھی تھا جسے امام علیہ السلام فرمارہے تھے کہ اے شیعوا۔۔۔ ہمارے لیے باعث زینت بنو ۔۔ باعث ننگ و عار نہ بنو ،لوگوں سے اچھی کلام کرو اپنی زبانوں کی حفاظت کرو اور اپنی زبانوں کو فضول اور قبیح کلام سے بچاو۔۔۔

«الأمالي للشيخ الصدوق

⭕مولا حسین علیہ السلام کے زائرین کرام ۔۔۔۔⭕

🛑اپنے آپ کو پاک و صاف رکھو،مشی میں اپنی نیت خدا تعالیٰ کے لیے خالص رکھیں ، اول وقت میں نماز کی ادائیگی جیساکہ یوم عاشوراء سید شھدا نے کیا، چہلم امام حسین علیہ السلام سے متصل تمام ایام میں حزن و غم کی حالت میں رہو اور غیر مناسب ہنسی سے پرہیز کریں، دوران مشی زیادہ سے زیادہ درود پاک پڑھیں اور محمد وآل محمد ص کے دشمنوں پہ لعنت کریں ،خواتین کو چاہیے دوران مشی زیادہ اچھے انداز سے حجاب کرے اور اپنے حجاب کی حفاظت کریں

⭕نجف سے کربلا کی مشی پہ کچھ معلومات ⭕

حرم امام علی علیہ السلام سے مشی کا آغاز کریں ۔۔۔

باب ساعہ سے نکلیں اور شارع زین العابدین یا شارع صادق سے سیدھا چلتے جائیں تو اس راستے پہ پہنچ جائیں گے جو سیدھا کربلا جاتا ہے آپ کو کسی سے رستہ پوچھنے کی ضرورت نہیں ہوگی کیونکہ ہزاروں لوگوں کی تعداد کربلا جاتے ہوئے دکھائی دے گی ۔۔پس ان کے ساتھ مل جائیں۔۔

⭕نجف اشرف اور کربلا کے درمیان مسافت 80 کلومیٹر ہے
پول کی تعداد 1452
ہر دو پول کے درمیان 50 میٹر کا فاصلہ ہے
20 پول یعنی ایک کلومیٹر ہے
مشی تقریبا 2 سے 3 تین دن میں مکمل ہوجاتی ہے
بہتر ہے کہ 16۔ صفر یا 17 صفر کو نکلیں

⭕ہر طرح کے افراد مشی کرسکتے ہیں بڑے مرد و عورت ، بچے ، بوڑھے اور اہل عیال

⭕مشی کس وقت کریں؟۔⭕

صبح کی نماز کے بعد شروع کرلیں اور مغرب کے وقت ختم کردیں
جب تھک جائیں تو مشی جاری رکھنے کی بجائے آرام کریں اور پھر چلیں
غروب آفتاب کے وقت مناسب موکب تلاش کرکے نماز مغرب پڑھیں۔ کھانا کھائیں اور سوجائیں کیونکہ افراد زیادہ ہوتے ہیں تو بسا اوقات مواکب بھر جاتے ہیں اور جگہ نہیں ملتی۔۔۔
⭕مراکز مفقودین یعنی گمشدگی کے دفاتر پول 72 ، 335، 602، 1103 اور حرم عباس ع میں ہیں ۔۔
بلکہ ہر تین کلومیٹر پہ گمشدہ کے حوالے سے اعلانات کے مراکز موجود ہیں
زیادہ سے زیادہ ذکر خدا میں رہیں ۔۔

⭕سامان کونسا ہمیں دوران مشی رکھنا چاہیے ؟⭕

جتنا ہوسکے کم سے کم وزن اٹھائیں ۔۔ زائرین کرام دوران مشی کھانا پینا رہائش تمام تر سھولیات بالکل فری مل گے اس لیے زیادہ اموال اٹھانے کی ضرورت نہیں۔
ہاں اگر آپ بھی زائرین کی خدمت کے لیے کھانے پینے کی اشیا یا اموال وغیرہ کسی موکب میں یا حسینیہ میں دینا چاہیں تو پھر اموال اٹھا لیں ۔۔
واشروم اور حمامات کی جگہ تمام راستے میں بہت زیادہ موجود ہیں بلکہ بعض مواکب نے تو کمبوٹ بھی لگارکھا ہے جسے عربی لوگ دورات میاہ افرنجی یعنیFrench toilets کہتے ہیں

⭕ سامان میں کچھ ادویات جو بہت ضروری ہے وہ اپنے ساتھ رکھ لیں جیساکہ شوگر کنٹرول کرنے والی ، بلڈ پریشر والی ، معدہ والی ،گلا خراب ہونے والی ،زکام وغیرہ ۔۔۔۔
یہ بھی ذہن میں رہے کہ تمام رستے میں چھوٹے چھوٹے کلنک بھی رستے میں موجود ہوتے ہیں جو اپکو فرسٹ ایڈ مہیا کرسکتے ہیں
⭕ایک چھوٹا بیگ لیں جس میں ایک جوڑا سوٹ رکھ لیں اور ضروری ادویات یا سامان وغیرہ اور بیگ ایسا ہو کہ ہاتھ اٹھانا نہ پڑے بلکہ کمر پہ پہن لیں۔۔
⭕چونکہ زکام ایک ایسا مرض ہے کہ موسم کی تبدیلی ، ڈسٹ الرجی اور بسا اوقات دوسروں سے منتقل ہوتا ہے اس لیے زکام سے بچنے کے لیے آپ :
چہرے پہ ماسک ، سر پہ رومال رکھیں اور سردی میں ہاتھوں میں دستانے اور پاؤں میں جرابیں وغیرہ پہن سکتے ہیں بلکہ گرمی میں بھی ایسا کریں ۔
وہ کریم بھی ساتھ رکھ سکتے ہیں جو چہرے کو تپش سے بچائے یا جلد پھٹنے سے بچائے ہرکوئی اپنا حساب جانتا ہے کہ ویسلین رکھنی ہے یا کوئی اور کریم ۔۔۔
⭕راستے میں قرآن ، دعا ، زیارات یا نوحے وغیرہ سنتے جائیں موبائل سے سن سکتے ہیں اور موبائل کا چارجر بھی رکھیں۔۔
بند جوتا نہیں پہنیں اور نہ ہی نیا جوتا ۔۔بلکہ کھلا اور ہلکا جوتا پہن کر چلیں ۔۔
⭕ بہت ضروری چیز کہ اپنا پاسپورٹ ساتھ لیکر چلیں ۔۔
اور جس پہ ویزا ہے وہ کاغذ بھی ہمراہ رکھیں
⭕اگر چھوٹے بچے ساتھ ہیں تو عربانہ لیں کہ جس پہ بچے لیٹ یا بیٹھ سکیں ۔۔ اور پیمپر بچوں کے ساتھ رکھیں ، دودھ خشک ساتھ رکھیں اور جوجو بھی ضروریات ہیں ۔۔
چھتری بھی ساتھ رکھیں تاکہ شعائوں سے بچ سکیں اور ایک عصا بھی ہاتھ رکھیں تاکہ چلنا آسان رہے ۔۔۔ کمر پہ حزام باندھے ۔۔ یہ ادھر بازار میں ملتی ہے یہ کمر کو سپورٹ دیتی ہے درد سے بھی بچاتی ہے

⭕زائرین کرام ذہن نشین کرلیں :

کربلا نہ پہنچنے کا بالکل بھی خوف نہ رکھیں کیونکہ اگر راستے میں تھک جاتے ہیں اور مزید نہیں چل سکتے تو سیکنڑوں گاڑیاں کربلا جارہی ہوتیں ہیں کبھی بھی گاڑی میں بیٹھ کر کربلا پہنچ سکتے ہیں
عام طور پہ مرد ،عورتیں ،دس سال سے بڑے بچے تین دن میں مشی مکمل کرکے کربلا پہنچ جاتے ہیں
یہ خیال رکھیں کہ ایک کاغذ پہ اپنا نام ، اور ایڈریس لکھ کر پاس رکھ لیں کیونکہ بسا اوقات رش ہونے کی وجہ سے سگنل ڈراپ ہوتے ہیں رابطہ نہیں ہوتا تو کسی قسم کی مشکل سے دوچار نہ ہوں

متعلم نجف اشرف
التماس دعا

الحمدللہ حسینیہ ٹورز کہ ہمراہ زائرین حسینی( اربعین گروپ 2023)سفر عشق کی پہلی منزل پر پہنچ گئے ہیں ۔
24/08/2023

الحمدللہ حسینیہ ٹورز کہ ہمراہ زائرین حسینی
( اربعین گروپ 2023)سفر عشق کی پہلی منزل پر پہنچ گئے ہیں ۔

زیارت کا سفر ھر غلط نیّت سے پاک ھونا چاھئے..... #اربعین
22/08/2023

زیارت کا سفر ھر غلط نیّت سے پاک ھونا چاھئے.....

#اربعین

Address

Lahore
54000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hussainiya Tours posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Hussainiya Tours:

Videos

Share

Category

About Us

"Hussani Kafla specialize in Ziarat, Umrah & Hajj packages & planning and have a variety of options for Ziarat & Umrah needs

Hussani Kafla takes care of any travel & tour requirement of its esteemed Zairean at global level. it’s now been entering into various new geographic areas and making effort to make the best possible deal available to its Zairean.

Hussani Kafla working under the supervision of Mr. Shoaib Abbas Rizvi, Mr. Syed Kamran Hussain Rizvi, Mr. Syed Ali Murtaza Rizvi & Mr. Syed Asif Raza Naqvi for the last 3 years.


Other Travel Companies in Lahore

Show All