05/05/2024
شادی شدہ افراد یہ ویڈیو ڈاؤن لوڈ کر کے پاس رکھ لیں زندگی میں کبھی بھی خلع یا طلاق کی نوبت آۓ تو ایک بار یہ ویڈیو دیکھ لیں واللہ آپ کا ارادہ بدل جاۓ گا باخدا بچے نے رلا دیا 💔میاں بیوی کے درمیان علیحدگی کی سزا ہمیشہ بچوں کو ملتی ہے ۔ اور اکثر ہی ایک جوڑے کے درمیان کشیدگی کے ذمہ دار گھر والے ہوتے ہیں ۔ کہیں عورت کی ماں بہنیں اور کہیں مرد کی ماں بہنیں ، جو میاں بیوی کے ہر معاملے میں مداخلت کرتی ہیں اور انہیں ایکدوسرے کے ساتھ خوش باش دیکھ کر حسد کی آگ میں جلنے لگتی ہیں اور اپنی سازشوں اور ریشہ دوانیوں سے ان کا ہنستا بستا گھر اجاڑ دیتی ہیں ۔ بر صغیری معاشرے میں میاں بیوی کے درمیان ہونے والے نوے فیصد جھگڑوں میں مرد کی ماں بہنوں کا ہاتھ ہوتا ہے ۔