Travel with Salman

Travel with Salman Wanna meet yourself then travel to the mountains.
(1)

دیران بیس کیمپ جیسی خوبصورت ترین جگہ پہ ندی کنارے بیٹھ کر میں کتاب پڑھ رہا تھا کہ اچانک میری نظر اِس خوبصورت سے ننھے منھ...
10/08/2024

دیران بیس کیمپ جیسی خوبصورت ترین جگہ پہ ندی کنارے بیٹھ کر میں کتاب پڑھ رہا تھا کہ اچانک میری نظر اِس خوبصورت سے ننھے منھے دل پہ پڑی جو قدرتی طور پر پتھر کا بنا ہوا ہے اور اوپر والے کی آرٹ کا ایک منفرد سا نظارہ ہے۔
اپنی نفاست ، بناوٹ اور خوبصورتی کے لحاظ سے مجھے یہ دل کسی گوری کا لگا ہے جو باآخر مجھے مل گیا ۔ اب میں اسے سنبھال کر اپنے پاس رکھوں گا۔ میں ہمیشہ کہتا ہوں کہ دیران بیس کیمپ اور کھچیلی جھیل کا ٹریک اس حد تک دل فریب ہے کہ جو بھی لوگ یہاں آتے ہیں وہ خود تو واپس چلے جاتے ہیں لیکن اپنا دل ہمیشہ ہمیشہ کے لئے یہاں چھوڑ جاتے ہیں اور دیکھیں یہ رہا ثبوت وہ بھی دل کے ساتھ۔ بس بیچارہ دل یہاں پڑا پڑا ٹھنڈ کی وجہ سے جم کر پتھر کا بن گیا ہے😃🌹
اگر اپ بھی ہمارے ساتھ دنیا کا یہ خوبصورت ترین ٹریک کرنا چاہتے ہیں تو رابطہ کریں تاکہ ہم آپ کو تخیلات کی حقیقی دنیا میں لے کر چلیں۔

دیران بیس کیمپ، وادی نگر، مناپن
8th august

اِس لیے بھی تھی زیادہ اب کے نیزوں کی اُڑان مِل کے پھینکے ایک جانب، ایک دوجے پر نہیں
09/08/2024

اِس لیے بھی تھی زیادہ اب کے نیزوں کی اُڑان
مِل کے پھینکے ایک جانب، ایک دوجے پر نہیں

ہمارے گھر سے آسمان کا خوبصورت ترین منظر🌹 پچھلے آدھے گھنٹے میں  تقریبا بارہ ٹوٹے ستاروں کا دلکش منظر دیکھ چکا ہوں  اور اب...
02/08/2024

ہمارے گھر سے آسمان کا خوبصورت ترین منظر🌹 پچھلے آدھے گھنٹے میں تقریبا بارہ ٹوٹے ستاروں کا دلکش منظر دیکھ چکا ہوں اور ابھی تو رات شروع ہوئی ہے 🌹
وادی مناپن، نگر
Full brightness is highly recommended

زندگی سے بڑھ کر اللہ پاک کی کوئی نعمت نہیں ہے اور آج کل یہ نعمت پہاڑی علاقوں میں آئے ہوئے مہمان اپنی چھوٹی چھوٹی غلطیوں ...
23/07/2024

زندگی سے بڑھ کر اللہ پاک کی کوئی نعمت نہیں ہے اور آج کل یہ نعمت پہاڑی علاقوں میں آئے ہوئے مہمان اپنی چھوٹی چھوٹی غلطیوں سے خود ہی برباد کر رہے ہیں اور خوشیوں اور خوبصورت یادوں کی جگہ واپس رنج و الم کی داستانیں ساتھ لے جا رہے ہیں ۔
آپ دیکھ رہے ہوں گے کہ تقریباً آج کل روزانہ کا معمول بن گیا ہے کہ کسی نہ کسی پہاڑی علاقے میں گھومنے کی غرض سے آئے ہوئے سیاحوں کی گاڑی کسی کھائی یا دریا میں جا گرتی ہے ، گاڑیاں آپس میں لگ کر تباہ ہو رہی ہیں یا بریکیں فیل ہونے کی وجہ سے حادثات ہو رہے ہیں ۔

میں نے پچھلے چند سالوں میں ہونے والے حادثات کا جائزہ لیا تو پتہ چلا کہ نوے فیصد سے زائد حادثات سیاحوں کی اپنی غلطی کی وجہ سے سرزد ہوتے ہیں اور اس کا انجام المناک ہوتا ہے ۔
میں خود سیاحت کا کام کرتا ہوں اور تقریبا مہینے میں بیس دن سفر میں ہی رہتا ہوں ، کبھی خود ڈرائیو کر رہا ہوں تو کبھی ساتھ ڈرائیور ہے اور میں نے یہ بات سفر کے دوران پل پل میں محسوس کیا ہے کہ پہاڑی علاقوں میں آئے ہوئے لوگ کس بے کار طریقے سے گاڑی چلاتے ہیں ۔ ایسا محسوس ہو رہا ہوتا ہے جیسے ورلڈ ریس چل رہی ہے اور ہر کوئی اس میں پہلے نمبر پر آنے کی کوشش کر رہا ہے۔

قراقرم ہائی وے جو دنیا کی خوبصورت سڑک ہونے کے ساتھ ساتھ اُس وقت خطرناک بھی بن جاتی ہے جب آپ اس چھوٹی سی سڑک کو موٹروے سمجھ کر گاڑیاں دوڑاتے ہیں ۔
آپ سب بھی میری اس بات سے اتفاق کریں گے کہ سڑک کے موڑ کے اوپر گاڑیوں کو اوور ٹیک کیا جاتا ہے جو کسی موت کے کھیل سے کم نہیں ہے۔ بھئی معذرت کے ساتھ دنیا کی سب سے ویلی قوم ہونے کا شرف حاصل ہے آپ کو۔ تو جلدی کس بات کی ہے اور ایک دو سیکنڈ میں کون سا معرکہ فتح کر لینا ہے آپ نے ؟ ہاں ایک دو سیکنڈ میں آپ اوپر ضرور پہنچ جائیں گے اور ساتھ دو چار اور بھی بیچاروں کو لے کر جائیں گے۔

رات کے وقت تو گاڑی چلاتے ہوئے اگر سامنے سے کوئی دوسری گاڑی آ جائے تو سب نے اپنے اوپر گاڑی کی فرنٹ لائٹ کو ڈم کرنا حرام سمجھ رکھا ہے۔ ایک اخلاقی تقاضا ہوتا ہے کہ اگر کوئی آپ کے لئے اپنی گاڑی کی بتی کو ڈم کر دیتا ہے تو آپ بھی تھوڑا لحاظ کر لیں لیکن نہیں بھئی ہمیں تو کوئی فرق نہیں پڑ رہا نا کیوں کہ ہم تو لینڈ کروزر میں بیٹھیں ہیں بلاشک سامنے والا ہماری گاڑی کی فل روشنی سے اندھا ہو جائے اور اپنے ساتھ ساتھ دو چار مزید لوگوں کو حادثے کا شکار کر لے۔ دو سے تین سیکنڈ کے لئے اگر آپ اپنی بتی ڈم کر دیتے ہیں تو پچاس فیصد حادثات یہیں پہ ہی ختم ہو جائیں گے۔ گلگت شہر سے جب آپ قراقرم ہائی وے پر سفر کرتے ہیں تو رات کے وقت سڑک پر مقامی لوگ ، بچے ، بوڑھے اور خواتین اپنی کسی نا کسی کام کے سلسلے میں اردگرد جاتی ہیں اور چونکہ اس سڑک پر پیدل چلنے والوں کے لئے الگ سے کوئی سڑک نہیں ہے
خدارا ہوش کے ناخن لیں اور گاڑی چلاتے ہوئے احتیاط کریں ۔ پہاڑی علاقوں میں اور میدانی علاقوں میں گاڑی چلانے میں زمین آسمان کا فرق ہوتا ہے ۔ یہاں پر آپ کو اپنے ساتھ ساتھ سامنے والے کا خیال بھی رکھنا ہے۔ ایک چھوٹی سی غلطی آپ کے لئے ، فیملی کے لئے اور عزیز و اقارب کے لئے قہر بن کر ثابت ہو سکتی ہے ۔
پہاڑی علاقوں میں آئیں تو اپنی اکڑ، انا اور غصہ گھر رکھ کر آئیں تاکہ یہاں سے خوبصورت یادیں ساتھ لے کر خیریت سے واپس اپنے گھروں کو جائیں۔

سلمان حیدر خان

In Iceland, there's a spot where green fields, a yellow river, a black beach, and the ocean all come together.
22/07/2024

In Iceland, there's a spot where green fields, a yellow river, a black beach, and the ocean all come together.

سورج کی روشنی کی مدد سے قدرتی  طور پر خوبانی کو خشک کیا جا رہا ہے ۔ خشک خوبانی جہاں اور بے شمار فوائد کی حامل ہے وہیں ٹر...
21/07/2024

سورج کی روشنی کی مدد سے قدرتی طور پر خوبانی کو خشک کیا جا رہا ہے ۔ خشک خوبانی جہاں اور بے شمار فوائد کی حامل ہے وہیں ٹریک کے دوران اگر آپ کی سانس کو زیادہ پھولنے سے بھی روکتی ہے اور بہت مددگار ثابت ہوتی ہے۔ نگر کی باقی بہترین پھلوں کی طرح یہاں کی خوبانی بھی گلگت بلتستان کی چند بہترین خوبانیوں میں سے ایک ہے۔
وادی نگر ، مناپن

ایک اچھی کتاب ، پہاڑوں کا دامن ، انگور کے بیل کی چھت اور دلکش سا موسم ، ایک خانہ بدوش کا کل سرمایہ ہوا کرتی ہے ۔🌹وادی نگ...
20/07/2024

ایک اچھی کتاب ، پہاڑوں کا دامن ، انگور کے بیل کی چھت اور دلکش سا موسم ، ایک خانہ بدوش کا کل سرمایہ ہوا کرتی ہے ۔🌹
وادی نگر ، مناپن

رات کے اس پہر بادل ، ستارے اور پہاڑ مل کر مجھ سے تمہاری باتیں کرتے ہیں اور چاند دیوانگی کے عالم میں چھپ کر یہ سب کچھ سنت...
18/07/2024

رات کے اس پہر بادل ، ستارے اور پہاڑ مل کر مجھ سے تمہاری باتیں کرتے ہیں اور چاند دیوانگی کے عالم میں چھپ کر یہ سب کچھ سنتا رہتا ہے ۔
وادی نگر ، مناپن

راکاپوشی بیس کیمپ سے آگے دیران بیس کیمپ اور کھچیلی جھیل کے ٹریک کے متعلق بے شمار احباب مجھ سے تفصیلات پوچھ رہے تھے تو می...
18/07/2024

راکاپوشی بیس کیمپ سے آگے دیران بیس کیمپ اور کھچیلی جھیل کے ٹریک کے متعلق بے شمار احباب مجھ سے تفصیلات پوچھ رہے تھے تو میں نے سوچا ایک تحریر لکھ کر اس ٹریک سے جڑی بنیادی معلومات آپ سب کے ساتھ شیئر کروں۔

سب سے پہلے آپ کو گلگت شہر آنا پڑتا ہے جہاں سے ہنزہ آتے ہوئے قراقرم ہائی وے پر مزید ڈیڑھ گھنٹے کے فاصلے پر وادی مناپن نگر واقع ہے جہاں سے باقاعدہ اس دلکش ٹریک کا آغاز ہوتا ہے۔
یہ ٹریک ٹوٹل چار دنوں پر مشتمل ہے جس میں تین راتوں کی کیمپنگ ہے۔
پہلا کیمپ راکاپوشی بیس کیمپ پہ ہوتا ہے (3300M)
دوسرا دیران بیس کیمپ پہ ہوتا ہے (3700M)
اور تیسرا واپس ہپاکن میڈوز میں کیمپ ہوتا ہے (2800M)
اور چوتھے دن ہپاکن سے مناپن واپسی ہوتی ہے ۔

اس ٹریک پر کل کتنا وقت لگتا ہے یہ منحصر کرتا ہے آپ کی ٹریکنگ سپیڈ کے اوپر جو ہر کسی کی مختلف ہوتی ہے لیکن میں آپ کو اگر اندازاً بتاؤں تو روزانہ آپ کو چھ سے آٹھ گھنٹے کا لگاتار ٹریک کرنا ہوتا ہے ۔

مناپن سے شروع کر کے واپس مناپن میں اس ٹریک کو ختم کرتے ہیں تو کُل بیالیس کلو میٹر بنتے ہیں ۔ آپ کو روزانہ تقریباً دس سے بارہ کلو میٹر چلنا پڑتا ہے ۔
راکاپوشی بیس کیمپ تک ہمارا سارا سیٹ اپ پہلے سے موجود ہوتا ہے تو وہاں تک آپ کو کوئی خاص پریشانی نہیں ہوتی ہے لیکن جیسے ہی راکاپوشی سے آگے دیران بیس کیمپ کا ٹریک شروع کرتے ہیں تو آپ کو گائیڈ اور پورٹر کی ضرورت پڑتی ہے جو کہ ناگزیر ہے کیوں کہ گلیشیئر کا ٹریک بغیر کسی مقامی کے آپ کے لئے موت کا جال ہے حتکہ گورے بھی یہاں بغیر گائیڈ پورٹر کے کبھی نہیں جاتے۔
اب یہ آپ لوگوں کی تعداد پہ منحصر ہے کہ کتنے پورٹر ہوں گے۔ عام طور پر ایک بندے کے لئے دو پورٹر لازمی ہوتے ہیں۔
کیوں کہ اگر آپ نے دیران بیس کیمپ پر رات گزارنی ہے اور اگلے دن کھچیلی جھیل جانا ہے تو راکاپوشی سے آگے ہمارا سیٹ اپ نہیں ہوتا ہے لہٰذا رات گزارنے کے لئے جو جو چیزیں درکار ہوتی ہیں وہ پورٹرز کر ذریعے ساتھ لے جانا ہوتا ہے۔

اب اگر ٹریک کے Difficulty level کی بات کریں تو اوور آل یہ ٹریک moderate لیول کا ہے سوائے گلیشیئر کے پارٹ کے وہاں آپ نے بہت خیال سے چلنا ہوتا ہے مطلب پھونک پھونک کر قدم رکھنا ہے۔
باقی اگر آپ نے پہلے سے کوئی ٹریکس کئے ہوئے ہیں تو آپ کو زیادہ کوئی مسئلہ نہیں ہوگا آپ آرام سے خود ہی اس ٹریک کے ساتھ مانوس ہو جائیں گے اور جب مانوس ہوں گے تو آپ کو ہر ہر قدم پہ اس جگہ سے عشق ہوتا رہے گا یہ میری گارنٹی ہے ۔
خواتین کے لئے یہ ٹریک ہر حوالے سے بہترین، محفوظ اور خوبصورت یادوں کا خزانہ ہے ، میں اب تک چار خواتین کے گروپس کو سلامتی کے ساتھ یہ ٹریک کرا چکا ہوں اور مزید بھی خواتین کے چند گروپس یہ ٹریک کرنے آ رہی ہیں ۔
میں نے کوشش کی ہے کہ اس ٹریک سے متعلق بنیادی باتوں کو بہتر سے آپ سب تک پہنچاؤں ، مزید بھی اگر آپ کا کوئی سوال کوئی بات ہے تو آپ کمنٹس میں پوچھ سکتے ہیں یا مجھے میسج کر سکتے ہیں میں انشا اللہ کوشش کروں گا کہ آپ کو مزید بہتر طریقے سے گائیڈ کروں ۔

سلمان حیدر خان

دو خوبصورت تصویریں دو دلکش کہانیاں ❣️پہلی تصویر کھینچنے کے بعد دونوں  پیارے بچوں سے میں نے کہا کہ تھوڑا سا مسکرا دو تاکہ...
16/07/2024

دو خوبصورت تصویریں دو دلکش کہانیاں ❣️
پہلی تصویر کھینچنے کے بعد دونوں پیارے بچوں سے میں نے کہا کہ تھوڑا سا مسکرا دو تاکہ مزید پیاری تصویر بنے۔
گڑیا جیسی شہزادی نے تو بات پہ کان تک نہ دھرا اور مزید سیریس ہو کر منہ سکیڑ کر بیٹھ گئیں اور یہ ننھا شہزادہ ہنسنے کی بجائے رونا شروع ہو گیا۔ پھر میں بھاگ کر گھر سے چاکلیٹ لے آیا اور ان کو دیا اس کے بعد جا کر معملات کچھ بہتر ہوئے اور لونڈے کے چہرے پہ مسکراہٹ آئی ۔
Minapin Valley , Nagar

دیکھو مسو تمہارے لئے صبح صبح اٹھ کر ایک گھنٹے کی پہاڑ کی چوٹی کا ٹریک کر کے یہ پھول میں نے جمع کئے ہیں اب اس سے بڑھ کر ا...
14/07/2024

دیکھو مسو تمہارے لئے صبح صبح اٹھ کر ایک گھنٹے کی پہاڑ کی چوٹی کا ٹریک کر کے یہ پھول میں نے جمع کئے ہیں اب اس سے بڑھ کر ایک شوہر بیچارہ اور کیا کر سکتا ہے بیوی کی محبت میں؟
مسا نے مجھ سے پھول لئے ، ان کو سونگھا اور اپنا موبائل نکال کر انہیں پھولوں کی بنائی ہوئی تصاویر مجھے دکھائیں کہ تم سے پہلے ہی مجھے یہ پھول میثم بھائی ( ہمارا ایک پورٹر ) نے لا کر دیئے ہیں لہٰذا تم یہ سٹوریاں کہیں اور جا کر فٹ کرو اور جا کر میرے لئے پھولوں کا گلدان بنا کر لاؤ ۔
حالانکہ میثم کو میں نے خاموش رہنے کے لئے دیران بیس کیمپ کی چوٹی پر اپنے پاور بینک کی بچی ہوئی آخری سانسیں تک دان کر دیں لیکن لونڈا غدار نکلا۔
Diran Basecamp, Nagar Valley , Minapin
سلمان حیدر خان

دیکھو مسو تمہارے لئے صبح صبح اٹھ کر ایک گھنٹے کی پہاڑ کی چوٹی کا ٹریک کر کے یہ پھول میں نے جمع کئے ہیں اب اس سے بڑھ کر ا...
14/07/2024

دیکھو مسو تمہارے لئے صبح صبح اٹھ کر ایک گھنٹے کی پہاڑ کی چوٹی کا ٹریک کر کے یہ پھول میں نے جمع کئے ہیں اب اس سے بڑھ کر ایک شوہر بیچارہ اور کیا کر سکتا ہے بیوی کی محبت میں؟
مسا نے مجھ سے پھول لئے ، ان کو سونگھا اور اپنا موبائل نکال کر انہیں پھولوں کی بنائی ہوئی تصاویر مجھے دکھائیں کہ تم سے پہلے ہی مجھے یہ پھول میثم بھائی ( ہمارا ایک پورٹر ) نے لا کر دیئے ہیں لہٰذا تم یہ سٹوریاں کہیں اور جا کر فٹ کرو اور جا کر میرے لئے پھولوں کا گلدان بنا کر لاؤ ۔
حالانکہ میثم کو میں نے خاموش رہنے کے لئے دیران بیس کیمپ کی چوٹی پر اپنے پاور بینک کی بچی ہوئی آخری سانسیں تک دان کر دیں لیکن لونڈا غدار نکلا۔
Diran Basecamp, Nagar Valley , Minapin

سلمان حیدر خان

05/07/2024

بابو سر اور قراقرم کے بند ہونے کی اطلاعات پر کل سے مجھے بے شمار پیغامات موصول ہو رہے ہیں تو ابھی دیامیر کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر فیاض بھائی سے میری بات ہوئی ہے ، قراقرم سیکشن بشام داسو والی سائیڈ سے بند ہے جبکہ شاہراہ بابو سر چلاس سے معمول کے مطابق کھلی رہے گی بس وقت کا تھوڑا دھیان رکھنا ہے کہ صبح چھ بجے سے شام چھ بجے کے دوران کراس کیا جائے۔

ویسے تو پورے گلگت بلتستان کی چیری ذائقے اور کوائلٹی میں بہترین ہوتی ہے لیکن کچھ جگہوں کی چیری کا تو جواب ہی نہیں جن میں ...
04/07/2024

ویسے تو پورے گلگت بلتستان کی چیری ذائقے اور کوائلٹی میں بہترین ہوتی ہے لیکن کچھ جگہوں کی چیری کا تو جواب ہی نہیں جن میں سے ایک ہماری وادی نگر کی چیریز ہیں جو ہر حوالے سے لاجواب ہوتی ہیں ۔
وادی نگر مناپن

"Check yourself. Sometimes you are the toxic person. Sometimes you are the mean, negative person you're looking push awa...
27/06/2024

"Check yourself. Sometimes you are the toxic person. Sometimes you are the mean, negative person you're looking push away. Sometimes the problem is you. And that doesn't make you less worthy. Keep on growing. Keep on checking yourself. Keep on motivating yourself. Mistakes are opportunities. Look at them, own them, grow from them and move on Do better,be better. You're human. It's okay."🐝

شاہی محل یعنی التت فورٹ پہ جب ہم  اپنے مہمانوں کو لے کر پہنچے تو چھت کے اوپر سے آتی روشنی کو دیکھ کر ہم نے سوچا کہ اگر "...
23/06/2024

شاہی محل یعنی التت فورٹ پہ جب ہم اپنے مہمانوں کو لے کر پہنچے تو چھت کے اوپر سے آتی روشنی کو دیکھ کر ہم نے سوچا کہ اگر " پھر ہیرا پھیری" والا اکشے کمار یہاں پر کھڑا ہوتا تو " پیسہ لایا" والا پوز کیسا ہوتا 😁😍
التت فورٹ ، ہنزہ

وادی ہنزہ میں ہماری ننھی سی اور پیاری سی میزبان میرل 😍
20/06/2024

وادی ہنزہ میں ہماری ننھی سی اور پیاری سی میزبان میرل 😍

پسو کی دلکش پہاڑیاں ابھی ابھی 🌹
18/06/2024

پسو کی دلکش پہاڑیاں ابھی ابھی 🌹

پہاڑوں میں موجود ایک دلکش صحرا پر جیپ سفاری کے لئے تیار ہیں آپ ؟😍😍cold desert Katpana desert 😍
13/06/2024

پہاڑوں میں موجود ایک دلکش صحرا پر جیپ سفاری کے لئے تیار ہیں آپ ؟😍😍
cold desert Katpana desert 😍

یہ فقط ایک خوبصورت سی مسکراہٹ نہیں ہے بلکہ سادہ مگر اعلیٰ ترین تربیت کا ایک پیارا سا عکس ہے جو اس مسکراہٹ میں جھلک رہی ہ...
09/06/2024

یہ فقط ایک خوبصورت سی مسکراہٹ نہیں ہے بلکہ سادہ مگر اعلیٰ ترین تربیت کا ایک پیارا سا عکس ہے جو اس مسکراہٹ میں جھلک رہی ہے۔
میرے ساتھ ایک بہت پیارے دوست تھے جن کا تعلق بہاولپور سے ہے میں انہیں وادیِ مناپن نگر گاؤں گھما رہا تھا تو سلمان بھائی نے کہا کہ "سائیں ان سے دو تین چیریز پتہ کریں تاکہ ذائقے کا پتہ چلے ۔"
میں نے اپنی ٹوٹی پھوٹی بروشسکی میں ان سے دو چار چیریز کے لئے کہا تو آگے سے یہ لڑکا جس کا تعلق وادی نگر کے ایک خوبصورت گاؤں میاچر سے ہے اپنے دونوں ہاتھوں کو چیریز سے بھر کر مسکراتے ہوئے ہمارے سامنے لے آیا اور کہنے لگاؤ " سر یہ کھائیں اچھا لگے تو اور کھائیں "
ہم چیزیز لے کر آ گئے اس کے بعد میں سوچتا رہا کہ کیا خوبصورت تربیت ہے جو کہ ان کے خون میں شامل ہے کہ اپنے منہ کے لئے ایک نوالہ تک نہ ہو لیکن اگر کوئی مہمان آ جائے تو اس کے لئے گھر میں موجود واحد بکری جس کے دودھ سے شاید ایک وقت کی روٹی آتی ہے وہ بکری بھی اسی وقت مہمان کے لئے ذبح کر دیتے ہیں اور کہتے ہیں بکری تو اور آ جائے گی مہمان خدا کا رحمت ہوتا ہے ۔
یہ محبت، یہ خلوص ، یہ مہمان نوازی اور دل کو اپنا کر دینے والی یہ عادات ہمارے گلگت کے پہاڑوں کا خاصہ ہے اور انشا اللہ ہمیشہ رہے گا ۔

سلمان حیدر خان

دنیا کی خطرناک ترین سڑک پر سفر  آپ کو دنیا کی خوبصورت ترین جگہ پر لے جاتی ہے جہاں سے واپس آنے کا دل ہی نہیں کرتا اور جو ...
08/06/2024

دنیا کی خطرناک ترین سڑک پر سفر آپ کو دنیا کی خوبصورت ترین جگہ پر لے جاتی ہے جہاں سے واپس آنے کا دل ہی نہیں کرتا اور جو لوگ واپس آ بھی جاتے ہیں وہ اپنا دل فیری میڈوز کے کسی کونے میں چھوڑ آتے ہیں ۔
رائے کوٹ سرائے ، فیری میڈوز

دنیا کی ایک حسین ترین جگہ فیری میڈوز بالکل ابھی ابھی 🥰
07/06/2024

دنیا کی ایک حسین ترین جگہ فیری میڈوز بالکل ابھی ابھی 🥰

05/06/2024

چند روز قبل کراچی آنا ہوا اور ساتھ میں خوف و حراس کی کیفیات کا آمد بھی شروع ہو گیا۔ کراچی میں فقط ایک ہی دن رکنا تھا تو اپنی آمد کو ہم نے خفیہ رکھا ، اتنا خفیہ کہ جن کے یہاں جانا تھا ان کو بھی مطلع نہیں کیا۔
خیر Indrive لے کر اپنے میزبان کے پتے پر پہنچے ۔ بلڈنگ میں داخل ہونے ہی لگے تھے کہ پیچھے سے اچانک ایک موٹر سائیکل آکر رکا، ہم نے شرافت کا مظاہرہ کرتے ہوئے جیب سے موبائل ، بٹوہ اور دیگر سامان نکال کر بھائی کے سامنے پیش کر دیا ۔
بھائی صاحب نے تقریباً ڈیڑھ گلاس جتنا لال رنگ کا مادہ منہ سے نکال کر ساتھ والی دیوار کے منہ پہ تھوکتے ہوئے ہمیں تسلی دی اور بولے
" بھائی لگتا ہے کراچی پہلی بار آئے ہو، میں اس بلڈنگ کا چوکیدار ہوں ، میں اندر جاؤں گا تو تم بھی جاؤ گے، ویلکم ٹو کراچی۔"

سلمان حیدر خان

یہ سفید توت ہیں جو کھانے میں شہد سے بھی زیادہ ہوتے ہیں ۔ ان کی بہترین بات یہ ہے کہ پورے سیزن کے دوران ان کو آپ چاہے پچاس...
03/06/2024

یہ سفید توت ہیں جو کھانے میں شہد سے بھی زیادہ ہوتے ہیں ۔ ان کی بہترین بات یہ ہے کہ پورے سیزن کے دوران ان کو آپ چاہے پچاس بار بھی درخت سے توڑ کر کھائیں یہ چند دنوں میں دوبارہ اگ آتے ہیں اور مکمل پک کر تیار ہو جاتے ہیں
وادی نگر مناپن

ان دلکش نظاروں میں بیٹھ کر انہیں پہاڑوں کے نام پر لکھا ایک بہترین کتاب پڑھنے کا موقع بھی ایک نعمت سے کم نہیں ہے الحمدالل...
01/06/2024

ان دلکش نظاروں میں بیٹھ کر انہیں پہاڑوں کے نام پر لکھا ایک بہترین کتاب پڑھنے کا موقع بھی ایک نعمت سے کم نہیں ہے الحمداللہ ۔😍
وادی مناپن ، نگر

پنڈی کے ڈائیو ٹرمینل پر بیٹھا میں اپنی گاڑی کا انتظار کر رہا تھا کہ تبھی یہ بزرگ اپنی نواسی/ پوتی کے ساتھ میرے سامنے آن ...
31/05/2024

پنڈی کے ڈائیو ٹرمینل پر بیٹھا میں اپنی گاڑی کا انتظار کر رہا تھا کہ تبھی یہ بزرگ اپنی نواسی/ پوتی کے ساتھ میرے سامنے آن بیٹھے ۔
میری گاڑی کو آنے میں مزید دو گھنٹے کا وقت تھا اور یہ بزرگ بھی اتنی دیر یہاں بیٹھے رہے ۔ یہ بزرگ اس ننھی بچی کے ساتھ اکیلے تھے ۔
اس پورے وقت کے دوران کبھی یہ بچی سے کھیل رہے ہیں ، کبھی اُس کو کاندھے پہ اٹھا کر یہاں وہاں کا چکر لگا رہے ہیں اور کبھی گود میں اٹھا کر ڈائیو ٹرمینل کے اندر موجود دوکان سے چاکلیٹ اور کھانے کی چیزیں دلا رہے ہیں۔ واش روم جانے لگے تو ادھر اُدھر غور سے دیکھا اور سامنے کافی دیر سے بیٹھی ایک خاتون کے پاس گئے اور کہا " بیٹا میں واش روم تک جا رہا ہوں آپ تب تک میری بچی کا تھوڑا دھیان رکھیں گی۔"
نماز کا وقت ہوا تو میں نے دیکھا بابا جی اپنی ننھی گڑیا کو ساتھ مسجد میں بھی لے گئے اور وہاں خود نماز پڑھ رہے ہیں اور بچی اُس دوران بھی ان کے ساتھ کھیل رہی ہے ، سجدے میں جاتے ہیں تو بچی ان کے اوپر چڑھ جاتی ہے ، بابا کی داڑھی سے کھیل رہی ہے اور بابا آرام سے اپنی نماز پڑھ رہے ہیں اور سلام پھیر کر مسکراتے ہوئے بچی کو بوسہ دیتے ہیں۔
میں بہت خوشی سے اس پورے وقت کے دوران یہ سب کچھ مشاہدہ کرتا رہا اور سوچتا رہا کہ اس عمر کے چھوٹے بچے ماں باپ کے بغیر دس منٹ تک نہیں رہ سکتے اور یہ ننھی گڑیا پچھلے دو گھنٹوں سے بغیر روئے، بغیر تنگ کئے آرام سے بیٹھی ہے ، بلکہ بہت زیادہ خوش لگ رہی ہے اور ابھی مزید آگے پتہ نہیں کتنے گھنٹوں کا سفر بھی انہیں کرنا ہوگا ۔ اور اس کی خوشی سے اندازہ کیا جا سکتا ہے کہ گھر میں بھی یہ اپنے ماں باپ سے زیادہ اپنے دادا کے قریب ہو گی۔ بچوں کے ساتھ ساتھ ایسے بزرگ ایسے دادا اور نانا ہر گھر کی اصل رونق ہوتے ہیں اور انہیں سے ہمیں اصل جینے کا سبق سیکھنا چاہئے کہ کیسے ایک ایک لمحے کو جیا جائے ۔

سلمان حیدر خان

میں نے وصی کی فوٹو بنائی تو اس کے بعد اپنی تصویر دیکھ کر پوچھنے لگا " کونسا والا پانڈا زیادہ کیوٹ ہے " 😍 تو آپ لوگ بتائی...
30/05/2024

میں نے وصی کی فوٹو بنائی تو اس کے بعد اپنی تصویر دیکھ کر پوچھنے لگا " کونسا والا پانڈا زیادہ کیوٹ ہے " 😍
تو آپ لوگ بتائیں بھئی کہ کون سا پانڈا زیادہ کیوٹ لگ رہا ہے وادی مناپن کے اس دلکش سے نظارے میں 🌹
وادی نگر مناپن

This is absolutely breathtaking! 🌟
19/05/2024

This is absolutely breathtaking! 🌟

کس کس کو ایسا گھر چاہئے 🌹
18/05/2024

کس کس کو ایسا گھر چاہئے 🌹

Emerald Archipelago: The Azores, Portugal's Hidden Gem 🇵🇹 | Uncover the ultimate travel guide to this paradise in the co...
18/05/2024

Emerald Archipelago: The Azores, Portugal's Hidden Gem 🇵🇹 | Uncover the ultimate travel guide to this paradise in the comment! 📖🌺

Address

174 E Punjab Society
Lahore
54000

Telephone

03353412890

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Travel with Salman posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Travel with Salman:

Videos

Share


Other Lahore travel agencies

Show All

You may also like