Sang-e-Aswad Travel & Tours

Sang-e-Aswad Travel & Tours Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Sang-e-Aswad Travel & Tours, Travel Company, Sang-e-Aswad Travel & Tours Pvt Ltd Ibrahim Plaza off Main Canal road near Taj Bagh U turn Bundu khan Bakery Harbanspura Lahore, Lahore.

17/01/2024
For Queries🫧
17/11/2023

For Queries🫧

Make your bookings now❤️
25/08/2023

Make your bookings now❤️

13/05/2023

حج پر جانے والے خوش نصیب حضرات کو بہت زیادہ مبارک باد🌹

ہدایات اور شرائط برائے حج 2022ء (1443ھ)(گورنمنٹ حج سکیم)آن لائن رجسٹریشن فارم پُر کرنے سے پہلے ضروری ہدایات اور شرائط اہ...
09/05/2022

ہدایات اور شرائط برائے حج 2022ء (1443ھ)
(گورنمنٹ حج سکیم)

آن لائن رجسٹریشن فارم پُر کرنے سے پہلے ضروری ہدایات اور شرائط اہلیت کو اچھی طرح پڑھ اورسمجھ لیں ایسا نہ ہو کہ کسی غلطی کی وجہ سے آپ کی درخواست مسترد ہو جائے۔

آن لائن رجسٹریشن برائے حج 2022ء1443/ھ: عازمینِ حج کی سہولت کے لئے آن لائن رجسٹریشن کا اجراء یکم مئی 2022سے شروع ہوجائے گی۔ جس کے تحت عازمینِ حج گھر بیٹھ کر اپنے کوائف کا اندراج کرسکتے ہیں۔ آن لائن درخواست پُر کرنے کے بعد متعلقہ بینک میں ٹوکن رقم مبلغ 50000/-روپے یا اصل واجبات طے ہونے کی صورت میں اصل رقم 9سے 13مئی تک متعلقہ مجاز بینک میں جمع کرانے ہوں گے۔ بینک میں درخواست بمع واجبات کی وصول ہونے پر بینک سے رسید ضروحاصل کریں۔ وگرنہ رجسٹریشن کا عمل مکمل نہیں ہو گا۔ تاہم یہ ذہن میں رکھے کہ حج کی اصل واجبات 7سے 10لاکھ تک ہو سکتی ہے۔ تاہم وہ عازمین حج جو خودآن لائن اپلائی نہیں کرسکتے مجاز بینک ۹ مئی سے ان کو یہ سہولت مہیا کریں گے۔
انتخاب کا طریقہ کار:۔

امسال حج امیدواران کا انتخاب جمع ہونے والی درخواستوں میں سے شفاف اندازمیں ”قرعہ اندازی“کے ذریعے ہوگا اور یہ ”قرعہ اندازی“گروپ کی بنیاد پر ہوگی۔گروپ کی کامیابی/ ناکامی کی صورت میں پورا گروپ کامیاب / ناکام ہوگا۔

حج کی درخواست دینے کیلئے لازمی شرائط:
عازمینِ حج کیلئے سعودی تعلیمات کے مطابق عمر کی بالائی حد 65سال(تاریخ پیدائش 15اگست 1957 کے بعد) مقرر کی گئی ہے۔
صرف وہ پاکستانی مسلمان اس سکیم کے تحت درخواست دے سکتے ہیں جن کے پاس نادرا کا جاری کر دہ کارآمد اصل شناختی کا رڈ اورپاکستانی کارآمد مشین ریڈایبل بین الاقوامی پاسپورٹ جس کی معیاد 5 جنوری 2023تک ہو۔ اپنا پاکستانی مشین ریڈایبل بین الاقوامی پاسپورٹ حج درخواست کے ساتھ متعلقہ بینک منیجر کے پاس جمع کرائیں گے۔ پاسپورٹ وزارت کو براہ راست ارسال نہ کریں۔
تمام درخواست گزار سرکاری حج سکیم میں درخواست دینے کے اہل ہوں گے، بشرطہ یہ کہ انہوں نے پچھلے پانچ سالوں (2015سے2019تک) میں سرکاری حج سکیم کے تحت حج ادا نہ کیا ہو۔
کسی بھی عمر کی خواتین کو بغیر شرعی محر م کے سفرِحج کی اجازت نہیں۔ تاہم فقہ جعفریہ کی 45سال یا اس سے زائدعمر کی خواتین بغیر محرم کے حج کی درخواست دے سکتی ہیں، لیکن ان کے لئے ضروری ہے کہ وہ خود کو کسی فقہ جعفریہ کے گروپ میں شامل کریں۔(شرعی محرم: شوہر، والد، بھائی، بیٹا، دادا، نانا، سسر، چچا، ماموں، بھتیجا، بھانجا، پوتا، نواسہ، داماد
امسال سعودی تعلیمات کے مطابق مکمل طور پر صحت مند افراد ہی حج کیلئے اہل ہوں گے۔
امسال سعودی تعلیمات کے مطابق عازمینِ حج کے لئے سعودی حکومت کی طرف سے منظورکردہ کرونا ویکسینیشن/بوسٹر ڈوز کرانا لازمی ہے بصورت ِدیگر حج کی لئے اہل نہیں ہوگا۔
امسال سعودی تعلیمات کے مطابق عازمینِ حج کی حج پر روانگی سے 72گھنٹے قبل PCR Testکرانا لازمی ہے۔
ایسی خواتین جن کوحج روانگی کے وقت پانچ مہینے سے زیادہ کا حمل ہوان خواتین کو حج پر جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔حج پر روانگی سے پہلے وزارت لیڈی ڈاکٹر سے طبی معائنہ بھی کروا سکتی ہے۔
میڈیکل سرٹیفکیٹ بہمراہ کووڈ- 19کروناویکسین کی تفصیلات جمع کرانا لازمی ہوگا۔ میڈیکل سرٹیفکیٹ پر سرکاری/نیم سرکاری/فوجی/حکومتی خودمختار ادارے/کارپوریشن ہسپتال کے ڈاکٹرسے تصدیق کراناضروری ہے۔ پرائیویٹ ڈاکٹر کا تصدیق کردہ میڈیکل سرٹیفکیٹ قابل قبول نہیں ہوگا۔ حج کی روانگی کے وقت میڈیکل سرٹیفیکیٹ صحت کے مطابق نہ ہونے کی صورت میں عازمین کو حج پر جانے سے روک لیا جائے گا۔ علاوہ ازیں میڈیکل سرٹیفکیٹ میں کسی قسم کی غلط بیانی کی صورت میں درخواست گزارکے علاج معالجے اور وطن واپس بھیجے جانے پر ہونے والے اخراجات درخواست گزار خود برداشت کرے گا او روزارت میڈیکل سرٹیفیکیٹ جاری کرنے والے مجاز ڈاکٹر/ادارے کے خلاف تادیبی کارروائی کرسکتی ہے۔
معذورہونے کی صورت میں معاون کاساتھ ہوناضروری ہے۔ نیزمعاون کامعذورکے ساتھ سفر کرنا لازمی ہے۔لہٰذا معذور افراد اپنے حج فارم کے متعلقہ کالم میں معاون کادرخواست نمبر ضرور درج کریں جو سفرِ حج میں ان کے ساتھ رہے اور مناسکِ حج کی ادائیگی میں ان کی مدد کرنے کی ذمہ داری اٹھائے۔
ایسے اشخاص جن کا نام BL/ECLمیں ہویا کسی عدالت نے سفر پر پابندی لگائی ہو ان کو سفرحج2022ء پر جا نے کی ہرگز اجازت نہیں ہوگی۔
دیگر ہدایات:۔
گروپ بنانے کا مقصد یہ ہے کہ گروپ میں شامل تمام افراد کی حج کی ٹریننگ، حا جی کیمپ میں پہنچنے اور سفر حج پر روانہ ہونے اور واپسی کی تاریخیں ایک ہوں اور اسی طرح سعودی عرب میں مکہ و مدینہ میں رہائش،مکتب اور مناسکِ حج اکٹھے ہوں۔ گروپ زیادہ سے زیادہ چودہ (14) افراد پرمشتمل ہونا چاہئے۔ ایک خاندان کے لوگ یا نزدیکی رشتہ دار مل کر گروپ بنا سکتے ہیں۔گروپ درخواست دہندگان خود ترتیب دیں جس کا طریقہ یہ ہے کہ اپنے گروپ میں سے کسی ایک آدمی کو گروپ لیڈر نامزد کریں۔
گروپ لیڈر ایک بالغ مرد ہی ہو سکتا ہے۔درخواست انفرادی طور پر بھی دے سکتے ہیں،اس صورت میں اکیلا شخص بھی ایک گروپ تصور ہوگا اور درخواست گزار اپنا درخواست نمبر گروپ لیڈر کے کالم میں درج کرے۔گروپ میں شامل تمام افراد کا مقامِ روانگی، فقہ، بینک، بینک برانچ اورگروپ لیڈر کا درخواست نمبر ایک ہونا ضروری ہے۔گروپ میں موجود عورتوں کے شرعی محرم اسی گروپ میں موجو د ہونا ضروری ہے۔
Do You Require Shia Facility? کا انتخاب: فقہ جعفریہ سے تعلق رکھنے والے جو درخواست گزار فقہ جعفریہ کی فقہی احکامات کے مطابق حج ادا کرنا چاہتے ہوں Do You Require Shia Facility?کے سوال کے جواب میں Yesکا انتخاب کریں۔
(PLACE OF DEPARTURE)کے خانہ میں اس مقام کا اندراج کریں جہاں سے آپ نے حج کیلئے روانہ ہونا ہے۔مقام روانگی میں کو ئی تبدیلی نہیں کی جائیگی.کسی خاص POD پر عازمینِ حج کی مطلوبہ تعداد پوری نہ ہونے کی صورت میں یا کسی تکنیکی وجوہات کی وجہ سے ان عازمینِ حجا ج کو کسی بھی نزدیکی بڑے PODپر منتقل کر دیا جائے گا۔
حج درخواست گزار وں کو چاہئے کہ وہ موبائل فون کے صحیح نمبر (ذاتی یا نزدیکی رشتہ دارکا) اور موبائل نیٹ ورک (یوفون، موبیلنک، ٹیلی نار، وارد، زونگ وغیرہ) درخواست فارم میں درج کریں۔ جس پر وزارت کی جانب سے ان کو بھیجے گئے ایس۔ایم۔ایس (SMS)یا فون کال موصول ہوسکے۔وزارت کی میسج کے لئے ضروری ہے کہ امہیا کردہ موبائل نمبر کسی اور نیٹ ورک پر تبدیل نہ ہو ا ہو۔
نامزدگی (NOMINEE) کے خانے میں کسی ایسے شخص کا نام،شناختی کارڈ نمبر اور موبائل نمبر تحریر کریں جو آپ کا خونی رشتہ دار ہوجس سے کسی حادثے یا مشکل حالات کی صورت میں پاکستان یا سعودی عرب سے فوراًرابطہ کیا جاسکے عازمِ حج کے انتقال کی صورت میں نامزدشخص ہی اس کے کسی ریفنڈ/ رقم لینے کا حقدار ہوگا۔
قرعہ اندازی میں ناکامی کی صورت میں واجبات اپنے بینک اکاونٹ میں ڈائریکٹ وصول کرنے کیلئے اپنے بینک اکاونٹ کا انداج کریں۔
Covid کی Vacvinationکا اندراج NADRAکے سرٹیفیکٹ سے کریں۔

Bohat Shukria,  🤝
24/02/2019

Bohat Shukria, 🤝

Address

Sang-e-Aswad Travel & Tours Pvt Ltd Ibrahim Plaza Off Main Canal Road Near Taj Bagh U Turn Bundu Khan Bakery Harbanspura Lahore
Lahore
54900

Telephone

+923244247020

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sang-e-Aswad Travel & Tours posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category