26/07/2024
پاکستان 🇵🇰 نے ہاکی 🏑 کے 4 ورلڈ کپ 🏆 جیتے اور چاروں الگ الگ براعظم میں۔
1971 سپین 🇪🇦 (یورپ) میں، 1978 ارجنٹائن 🇦🇷 ( ساؤتھ امریکہ) میں، 1982 انڈیا 🇮🇳 (ایشیا) میں، اور 1994 آسٹریلیا 🇦🇺 ( اوشیانا) میں۔ براعظم افریقہ اور براعظم نارتھ امریکہ میں ابھی تک کوئی ورلڈ کپ 🏆 نہیں ہوا۔
برازیل 🇧🇷 نے فٹبال ⚽ کے 5 ورلڈ کپ 🏆 جیتے ، اور پانچوں 4 براعظم میں۔
1958 سویڈن 🇸🇪(یورپ) میں، 1962 چیلی 🇨🇱 (ساؤتھ امریکہ) میں، 1970 میکسیکو 🇲🇽 ( نارتھ امریکہ) میں، 1994 امریکہ 🇺🇸 (نارتھ امریکہ) میں، اور 2002 جاپان🇯🇵 (ایشیا) میں۔
2010 کو ساؤتھ افریقہ 🇿🇦 (افریقہ) میں ورلڈ کپ 🏆 ہوا تھا لیکن برازیل 🇧🇷 کی ٹیم کوارٹر فائنل تک ہی پہنچ سکی۔ اور براعظم اوشیانا میں ابھی تک کوئی ورلڈ کپ 🏆 نہیں ہوا۔ ۔۔
آسٹریلیا 🇦🇺 نے کرکٹ 🏏 کے 6 ورلڈ کپ 🏆 جیتے، اور چھ 5 مختلف براعظموں میں، ساؤتھ امریکہ میں ابھی تک کوئی ورلڈ کپ نہیں ہوا، ۔ ۔۔
آسٹریلیا 🇦🇺 نے 2 بار ورلڈ کپ انڈیا 🇮🇳 ( ایشیا) میں 1987 ، 2023 میں جیتا ، ایک بار انگلینڈ 🇬🇧 (یورپ) 1999 میں جیتا ، ایک بار ساؤتھ افریقہ 🇿🇦 (افریقہ) 2003 میں جیتا ، ایک بار آسٹریلیا 🇦🇺 ( اوشیانا) 2015 اور ایک بار ویسٹ انڈیز 🇬🇺(نارتھ امریکہ) 2007 میں جیتا ۔ ۔۔
یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ جیسے برازیل 🇧🇷 فٹبال ⚽ کا بادشاہ 👑 ہے اور آسٹریلیا 🇦🇺 کرکٹ 🏏 کا 👑 ، ایسے ہی پاکستان 🇵🇰 ہاکی 🏑 کا بادشاہ👑 تھا، جی آپ نے صحیح پڑھا "تھا" ، کیونکہ اب پاکستان 🇵🇰 کی ہاکی 🏑 کی ٹیم وہ نہیں رہی جو پہلے تھی، 2000 کے بعد ٹیم کا زوال شروع ہو گیا تھا ، اب تو اتنے بھی انکے پاس پیسے 💸 نہیں ہوتے کہ کھلاڑیوں کو ٹھیک طرح تنخواہیں دے سکیں یا کسی ٹورنامنٹ میں حصہ لے سکیں۔ پاکستان 🇵🇰 کو آخری ورلڈ کپ 🏆 جیتے ہوئے تقریباً 30 سال ہو چکے ہیں اور ابھی بھی زیادہ ورلڈ کپ 🏆( 4) جیتنے کا ریکارڈ پاکستان 🇵🇰 کے پاس ہی ہے، ہالینڈ 🇳🇱 اور آسٹریلیا 🇦🇺 نے تین تین بار جیتا۔ اگر پاکستان 🇵🇰 کی ہاکی 🏑 کی ٹیم کو حکومت پاکستان اور سپانسرز کی طرف سے کوئی سپورٹ ناں ہوئی اور اپنے پیروں پر ناں کھڑی ہو سکی تو وہ دن دور نہیں جب یہ 4 ورلڈ کپ 🏆 والا ریکارڈ بھی پاکستان 🇵🇰 کے ہاتھ سے چلا جائے گا۔ ۔۔