Rashid Ali Updates

Rashid Ali Updates Rashid Ali From Liaquatpur

19/05/2024

آج تربوز بیچنے والا ایا تو میں نے پوچھا یار ٹیکے والا تربوز تو نہیں وہ غصے سے بولا کہ صبح سے دس تربوز کاٹے ہیں جن میں سے 6 دانے کچے نکلے ہیں بولا ان کو اس ڈاکٹر کی بے بے کیوں ٹیکہ نہیں لگا کر گئی🙈🙈

29/03/2024

لیاقت پور چولستان 186 چک میں بارش کے ساتھ شدید ژالہ باری ،اے میرے پروردگار رحمت فرما گندم کی فصل پک کر تیار ہو چکی ہے

لیاقت پور پارک کے سامنے گلی میں اس بدبخت نے اپنی ماں پر تشدد کیا 😥😥اور سر پھاڑ دیا پولیس نے موقع پر پہنچ کر اس بدبخت کو ...
24/03/2024

لیاقت پور پارک کے سامنے گلی میں اس بدبخت نے اپنی ماں پر تشدد کیا 😥😥اور سر پھاڑ دیا پولیس نے موقع پر پہنچ کر اس بدبخت کو حراست میں لے لیا اور بڑی اماں جی کو ہسپتال منتقل کر دیا

یہ گاڈی فار سیل ہے 2001 ماڈل  کاغذات ٹوکن کلیر ہیں  انجن 💯  کنڈیشن ٹھیک۔ہے خواہش مند حضرات رابطے کریں،واٹس ایپ اور رابطہ...
18/03/2024

یہ گاڈی فار سیل ہے 2001 ماڈل کاغذات ٹوکن کلیر ہیں انجن 💯 کنڈیشن ٹھیک۔ہے خواہش مند حضرات رابطے کریں،واٹس ایپ اور رابطہ نمبر ،03403474424

11/03/2024

ہیڈ پنجنند سے نکلنے والی عباسیہ لنک نہر سے لیاقت پور کے علاقے میں ہزاروں کیوسک پانی چوری ہونے لگا سب انجینیئر نوید اشرف کاشتکاروں سے لاکھوں روپے لے کر ٹریکٹر لگا کر لفٹر پمپ اور سیمٹی پائپ ڈال کر پانی چوری کروایا جا رہا ہے

13/01/2024

کسان کھیتوں سے گنا کتنی مشکلات سے نکالتے ہیں چار ٹریکٹر کی مدد سے گنے سے لو ٹرالی نکالی گئی

23/12/2023

لیاقت پور انتظامیہ کسانوں کو کھاد لے کے دینے میں مکمل ناکام کسان کھاد لینے کے لیے دربدر ٹھوکریں کھانے پر مجبور ،ڈیلر بلیک میں کھاد 5500 تک فروخت کر رہے ہیں،

03/12/2023

لیاقت پور خون سفید ہو گیا بزرگ جائیداد بیٹوں کے نام لگوانے کے بعد ہی بیٹوں نے باپ کو گھر سے دھکے مار کر نکال دیا بزرگ در بدر ٹھوکریں کھانے پر مجبور،بزرگ نے بتایا کہ جب تک جائیداد میرے نام تھی تو بیٹے مجھے پالتے رہے جیسے ہی جائیداد میں نے تقسیم کی تو کوئی بھی بیٹا مجھے رکھنے پر راضی نہیں بزرگ شہری نے اعلی حکام سے انصاف کی اپیل کی ہے

23/11/2023
14/11/2023

جنوبی پنجاب کے کاشت کار یہ پھل کاشت کریں کم خرچے اور کم وقت میں اس کا پودا تیار ہوتا ہے

03/11/2023

لیاقت پور میں جو ڈیلر بھی کسانوں کو کھاد سرکاری ریٹ پر نہ دیں اس ڈیلر اور دکان کا نام ہمیں بتائیں انشاءاللہ ہم ان منافہ خوروں کو بے نقاب کریں گے

02/11/2023

لیاقت پور سٹیڈیم روڈ چک نمبر 23 کے قریب کار 2Rنہر میں جاگری ریسکیو نے کار کو نہر سے نکال کر مالک کے حوالے کر دیا

29/10/2023

لیاقت پور کچی منڈی ایجوکیشن افس کے سامنے قبرستان کے ساتھ والی گلی میں پانچ مرلہ کا مکان برائے فروخت،رابطہ نمبر 03427072877

15/09/2023

کپاس کا پورا سیزن کسان کھاد مافیا سے بلیک میں کھاد لیتے رہے،انتظامیہ خاموش رہی،اب کپاس سفید مکھی نے تباہ کر دی تو اسسٹنٹ کمشنر کو بھی یاد آگیا کہ کھاد بلیک میں فروخت کر رہی ہے،ویسے عجیب منطق ہے انتظامیہ کی

03/08/2023

لیاقت پور تھانہ تبسم کی حدود چک نمبر a.64 میں مالک کا ملازم پر وحشیانہ تشدد،چوری کا الزام لگا کر مالک کا غریب ملازم پر تشدد کیا متاثرہ بچے کے والد کا کہنا کےمیرے چار افراد نے چمڑے کے بیلٹ سے میرے بچے پر تشدد کیا میں روتا رہا میری ایک نہ سنی ،تھانہ میں درخواست بھی دی گئی پر کوئی سنوائی نہ ہو سکی،متاثرہ شخص کی اعلی حکام سے انصاف کی اپیل،

22/07/2023

لیاقت پور کے ایل پی روڑ اور شہر کو ملانے والی جن پور روڈ عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے جس کے باعث شہریوں کو سفری مشکلات کا سامنا ہے

09/07/2023

لیاقت پور چک نمبر 37 اے کے قریب 1Rنہر سے بااثر زمینداروں نے محکمے کی ملی بھگت سے مختلف موگے توڑے ہوئے ہیں جس سے ٹیل والے کسانوں تک پانی نہیں پہنچتا ان کی کھڑی فصلیں سوکھ رہی ہیں ٹیل والے کسانوں نے محکمے کے اعلی افسران سے مطالبہ کیا ہے کہ ان با اثر زمینداروں اور محکمے کہ ملوث افراد کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے

05/05/2023

لیاقت پور چنی گوٹھ روڈ تنواری ریلوے اسٹیشن، چک نمبر 4، قریب ایک شخص کی لاش ملی ہے

25/04/2023

بہاولپور سرائیکی چوک پر پوشش مارکیٹ میں آگ نے شیل پیٹرول پمپ کو بھی اپنے لپیٹے میں لے لیا ہے اور زور دار دھماکا ھوا ہے اللہ پاک مزید نقصان سے بچاے اور اپنی رحمت عطا فرمائے

08/04/2023

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی گزشتہ روز خانپور میں ڈاکٹر فیملی کے بازیاب ہونے والے بچوں کے گھر آمد، فیملی اور بچوں سے ملاقات کی

،

29/03/2023

رحیم یار خان کے مختلف علاقوں میں بارش کے ساتھ ژالہ باری یا میرے مالک گندم کی فصل تیار ہے رحم فرما

24/03/2023

کھجور کے درختوں کے بیچ اسلامی فن تعمیر کا شاہکار صدیوں پر محیط لیاقت پور کے علاقے سدھو والی کی موچی مسجد عدم توجہی کا شکار،اس مسجد کو محمد بن قاسم نے سندھ فتح کرنے کے بعد پنجاب پہلے پڑاو کے دوران تعمیر کروایا، باریک اینٹوں اور دیواروں پر لکھی گئی قرآنی آیات اس وقت کے کاریگروں کی مہارت کا پتا دیتی ہے

19/03/2023

لیاقت پور 87 بینک روڈ چک نمبر 31a قریب محکمہ ہائی وے کی نااہلی کے باعث مقامی زمیندار نے کرین کی مدد سے سڑک کے کنارے سے مٹی اٹھا کر بڑے بڑے گڑھے بنا دیے گئے تھوڑی سی لالچ کے باعث بڑا حادثہ رونما ہو سکتا ہے ہماری انتظامیہ سے اپیل ہے کہ ان کے خلاف کارروائی کی جائے اور اس کام سے روکا جائے

14/03/2023

لیاقت پور: پنجاب کلچر ڈے
پنجاب کلچر ڈے کے موقع پر ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے بھی ڈالے گئے اور شرکاء کو پگیں پہنائی گئی پنجاب کی ثقافت سے محبت کرنے والوں کی کثیر تعداد میں شرکت
پنجاب کی ثقافت کو اجاگر کرنے کےلیے مختلف نمونہ جات کو اسٹالوں پر نمایاں کیا گیا

11/03/2023

لیاقت پور انتظامیہ کی نااہلی کچی منڈی ریلوے روڈ پر پچھلے تین ماہ سے سیوریج کا پانی جمع،شہریوں اور دکان داروں کو مشکلات کا سامنا،کئی بار انتظامیہ سے درخواست کی پر کوئی عمل درآمد نہ ہو سکا

10/03/2023

رحیم یار خان رکشہ ڈرائیور کی غفلت یا والدین کی غفلت سکول کے ننھے بچوں کی زندگیاں داو پر لگ گئی سکول کے بچوں کی رکشہ سے لٹک کر سکول سے واپسی کی ویڈیو جس میں سکول کے بچوں کی رکشہ کے ساتھ خطرناک انداز میں لٹک کر جاتا دیکھا جا سکتا ہے،،،،
سوال یہ ہے کے کہا ہے ہماری ٹریفک پولیس ،،کہاں ہے ہماری انتظامیہ کیا اس کے خلاف کوئی ادارہ کاروائی کرنے کے لیے حرکت میں آئے گا ،،،،یا انتظامیہ کسی حادثے کی منتظر ہے

06/03/2023

لیاقت پور:تھانہ سٹی کی حدودمیں 87بنک روڈ آئل ایجنسی پر ڈکیتی کی واردات،ڈاکو ایجنسی ملازم سے نقدی چھین کر فرار ،پولیس موقع پر پہنچ گئی،واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج

27/02/2023

لیاقت پور گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول چک نمبر 85a جو پچھلے تین سال سے بند ہے بچے دوسرے چکوک میں تعلیم حاصل کرنے پر مجبور،لیاقت پور میں ایسے بہت سے پسماندہ علاقے ہیں جہاں پر سکولوں کا یہی حال ہے ہماری محکمہ تعلیم سے گزارش ہے کہ اس پر توجہ دی جائے تاکہ یہاں پر بسنے والے لوگ اپنے بچوں کو باآسانی پڑھا سکے

24/02/2023

رحیم یار خان میں موٹر وے ایم فائیو پر مسافر وین مسافر بس اور فیملی جیپ میں تصادم حادثے میں 5 افراد موقع پر جاں بحق 20 سے زائد زخمی,ریسکیو کے مطابق حادثہ موٹر وے ایم فائیو پر رکن پور کے قریب پیش آیا ہے حادثہ مسافر وین کا ٹائر پھٹ جانے کے باعث پیش آیا مسافر وین کے زخمیوں کو بچانے کی کوشش جاری تھی اس دوران پیچھے سے آنے والی مسافر بس بے قابو ہو کر مسافر وین سے ٹکرا گئی جبکہ بس کے پیچھے آنے والی فیملی جیپ بس سے ٹکرا گئی اس حادثے کے نتیجے میں اے پی وی وین میں سوار 5 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ مسافر بس اور فیملی جیپ میں سوار 20 سے زائد افراد زخمی ہوگئے

24/02/2023

لیاقت پور صحرائے چولستان جھوک فرید کے مقام پر حضرت خواجہ غلام فرید روہی امن میلہ سج گیا چولستان میں سجنے والے میلے میں صحرا کی خاموش فضاؤں کو معطر کر دیا روہی من میلے رنگارنگ کے مناظر نے جنگل میں منگل کا سماں باندھ دیا
Rashid Ali Liaquatpur
03427072877

Address

Liaquatpur
64000

Telephone

+923427072877

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Rashid Ali Updates posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Rashid Ali Updates:

Videos

Share


Other Liaquatpur travel agencies

Show All