Swat valley

Swat valley Da Swat Khaista Aksona
(1)

09/01/2024
The Two Local Names of the Mountain are Spin Ghar and Gunangar Ghar
08/01/2024

The Two Local Names of the Mountain are Spin Ghar and Gunangar Ghar

Godar Lake Swat
11/07/2023

Godar Lake Swat

سیاحوں کے لئے خوشخبری....کالام میں رافٹنگ شروع کردی گئ ہیں
02/06/2023

سیاحوں کے لئے خوشخبری....
کالام میں رافٹنگ شروع کردی گئ ہیں

Gabin Jabba Swat . Winter and Spring
07/05/2023

Gabin Jabba Swat . Winter and Spring

خوش بختی کو، بد بختی میں بدلنے والے، وادی سوات کے بد نصیب لوگاپنے پاؤں پر خود کلہاڑی مارنا" یہ کہاوت ضرور آپ نے سنی ہوگی...
06/05/2023

خوش بختی کو، بد بختی میں بدلنے والے، وادی سوات کے بد نصیب لوگ

اپنے پاؤں پر خود کلہاڑی مارنا" یہ کہاوت ضرور آپ نے سنی ہوگی۔ آج میں آپ کو بتاتا ہوں، یہ کہاوت کیسے ہم پر لاگو ہوتا ہے۔
وادی سوات کو مشرق کا سویٹزرلینڈ کہا جاتا ہے۔ ہم ہر جگہ لوگوں کو فخریہ طور پر بتاتے ہیں کہ ہماری وادی کی خوبصورتی کے چرچے دنیا بھر میں ہیں۔
پوری دنیا پر راج کرنے والی ملکہ برطانیہ نے یہاں کی خوبصورتی سے متاثر ہو کر اسے مشرق کا سویٹزرلینڈ کہا۔ ہم سر خرو ہوئے۔ یہ خوبصورتی دنیا بھر میں ہماری پہچان بن گئی۔ اسے اپنی آنکھوں سے دیکھنے کے لیے مقامی لوگ آنے لگے، غیر مقامی لوگ آنے لگے۔ غیر ملکی سیاحوں نے اسے ایک گم گشتہ جنت کا اک ٹکڑا کہا۔ اسے عالم گیر شہرت نصیب ہوئی، مگر افسوس ہم یعنی اہل سوات نے اس خوبصورتی کو گندگی کے ڈھیر میں بدل دیا۔
میں ایک سیاح ہوئی۔ سیاحت میرے لیے عبادت کا درجہ رکھتی ہے۔ میرا اٹھنا بیٹھنا، میرا اوڑھنا بچھونا، میرا کھانا پینا سیاحت سے وابستہ ہے۔ مقدور بھر ہی سہی، میری کاوشیں اپنی وادی کی تشہیر کے لیے جاری رہتی ہیں۔ میں حسن کا متوالا ہوں، حسن کا دلدادہ ہوں۔ خود دیکھتا ہوں، دوسروں کو دکھاتا ہوں۔ خوش ہوتا ہوں اور خوش کرتا ہوں۔

آپ سب دیکھتے آئے ہیں، غیر ملکی سیاح ہماری وادی کی خوبصورتی کو دیکھنے کے لیے یہاں آتے رہتے ہیں۔ کل ہی کی بات ہے، سویٹزرلینڈ سے آئے ہوئے چند مہمانوں کے ساتھ عرصے بعد ٹریکنگ پرجاروگو آبشار دیکھنے کا پلان بنا۔مجھے نہایت خوشی ہوئی۔ میں دل ہی دل میں یہ سوچ کر خوش ہونے لگا کہ یہاں کی خوبصورتی کو دیکھ کر وہ اپنے دیش کے حسن کو بھول جائیں گے۔ مجھے کیا خبر تھی، واپسی پر شرم سے ڈوب مرنے کے لیے مجھے پانی بھی میسر نہیں ہوگا۔
میرے اپنوں نے مجھے کہیں کا نہیں چھوڑا۔
سانپ کا ڈسا مرتا ہے، اپنوں کا ڈسا نہ مرتا ہے نہ جیتا ہے۔
جاروگو ٹریک کے دوران یہاں کی قدرتی خوبصورتی کو دیکھ کر غیر ملکی مہمان حیرت زدہ رہ گئے۔ انہیں یقین نہیں آتا تھا کہ ان کے اپنے دیس، سویٹزرلینڈ سے خوبصورت کوئی اور جگہ بھی ہو سکتی ہے۔ وہ حیران ہوتے تھے اور میں دل ہی دل میں خوش ہوتا تھا۔ ہم جاروگو بانڈہ پہنچے۔ تب بڑی شدت سے مجھے احساس ہوا کہ ان کے مسکراتے ہوئے چہرے افسردگی میں بدل گئے۔ وہ گھور گھور کر نیچے دیکھنے لگے۔ مجھے ڈر تھا کہ ہوا کیا ہے۔ ابھی تو یہ یہاں کی خوبصورتی سے خوش اور مطمئن تھے۔
تب اچانک ان میں سے ایک
نے کہا،
"Why the garbage is spread here and there?"

اس کا ایک ایک لفظ ہتھوڑے کا وار بن کر میرے دماغ پر پڑا۔ غلاظت اور گندگی کے ڈھیر یہاں وہاں پڑے تھے۔ ہماری ذہنوں اور دماغوں کی طرح جاروگو بانڈہ بھی غلاظتوں میں ڈوبا ہوا تھا۔
بد قسمتی سے عید کو گزرے ابھی چند ہی دن ہوئے تھے۔ ہمارے ہاں ایک ایسی مخلوق رہتی ہے جو سٹِنگ پیتی ہے اور لَیز کھاتی ہے
۔ یہی مخلوق غلطی سے عید کے دنوں جب کسی تفریحی مقام پر جاتی ہے تو اس مقام کا ستیاناس کرتی ہے اور پھر جب ہم جیسے اورارہ گرد کسی غیر ملکی سیاح کو ان جگہوں پر لے جاتے ہیں تو بد قسمتی سے ہمارے پاس چلو بھر پانی بھی نہیں ہوتا کہ اس میں ڈوب کر مریں۔
مہمانوں نے قریباً روتے ہوئے کہا کہ یار خدا کا خوف کرو۔ تم کیسے مسلمان ہو۔ اپنے خدا اور نبی کے احکام کو توڑتے ہو، تو شرم نہیں آتی تمہیں۔۔۔
میں ان کو سن نہیں پاتا تھا۔

تمام کچرا انہوں نے اٹھایا اور جب ایک بھی ایسی چیز نہیں رہی جس پر گند کا گمان ہو، تو وہ واپس ہوگئے۔
واپسی پر انہوں نے مقامی ٹوورسٹ ڈیپارٹمنٹ جانے کی التجا کی۔
میں انہیں مٹہ میں قائم ایک
“Tourist information centre”
لے گیا۔ وہاں جاتے ہی انہوں نے تابڑ تور سوالات کرکے آفیسر کو بوکھلا دیا۔
انہوں نے پوچھا “آپ سوات کو ایشیا کا سویٹزر لینڈ سمجھتے ہیں۔"
جناب کا جواب تھا “yes” مہمان کے یہ الفاظ تھے جواب میں “You should be ashamed of calling this switzerland bcz you people made it a garbage “
اور بھی بہتسی باتیں دلائل کے ساتھ سنائی اور ہمارے پورے سسٹم کو خاک میں ملا دیا۔
ہم پہلے سے بھی “Eco tourism” پر زور دے رہے ہیں۔ آئندہ بھی دیں گے لیکن ممکن تب ہوگا جب ہمارے تمام سیاحوں میں یہ شعور آجائے اور مسلمان غیر مسلموں کی طرح اپنے ماحول کو صاف اور خوبصورت رکھنے کے پابند اور”self responsible ہو جائے۔

Mahodand jheel kalaam swat Now a days
01/05/2023

Mahodand jheel kalaam swat
Now a days

سوات میں امن وامان کی صورتحال بہتر ہونے کے بعد سیاحوں کے آمد کا سلسلہ جاری۔حالیہ برف باری کے بعد غیر ملکی سیاح بھی سوات ...
15/01/2023

سوات میں امن وامان کی صورتحال بہتر ہونے کے بعد سیاحوں کے آمد کا سلسلہ جاری۔

حالیہ برف باری کے بعد غیر ملکی سیاح بھی سوات ملم جبہ پہنچ گئے .

درمیان میں کھڑا شخص یورپ کے کسی ملک سے پاکستان کے وزٹ پہ ہیں اپنے اس سائیکل پہ پوری پاکستان گھومنے کا ارادہ رکھتے ہیں کل...
09/12/2022

درمیان میں کھڑا شخص یورپ کے کسی ملک سے پاکستان کے وزٹ پہ ہیں اپنے اس سائیکل پہ پوری پاکستان گھومنے کا ارادہ رکھتے ہیں کل سے یہ کالام ایریا تشریف لائے ہیں آج سائیکل پہ مہوڈنڈ جھیل جاتے ہوئے پلوگاہ میں دیکھے گئے ۔۔۔۔اس سے آپ سوات کی پرامن ہونے اور دنیا بھر کے سیاحوں کے لیے پرکشش ہونے کا اندازہ لگاسکتے ہیں ۔۔اللہ تعالیٰ سوات کو نظر بد سے بچائے ۔
۔
#سوات #کالام #پلوگاہ #مہوڈنڈ #پرامن #سیاحت

First snowfall of the yearMalam Jabba Swat valley
15/11/2022

First snowfall of the year
Malam Jabba Swat valley

23/10/2022
12/10/2022
نہ کوئی سیاسی جھنڈا نہ کوئی سیاسی نعرہ بازی،ظلم کے خلاف ایک اواز ہم پر امن لوگ ہیں اور یہ لوگ صرف امن کیلئے جمع ہوئے ہیں...
11/10/2022

نہ کوئی سیاسی جھنڈا نہ کوئی سیاسی نعرہ بازی،ظلم کے خلاف ایک اواز ہم پر امن لوگ ہیں اور یہ لوگ صرف امن کیلئے جمع ہوئے ہیں۔سوات کے مینگورہ شہر میں تاریخی احتجاج جاری ہے۔ہم وزیر اعلی سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ مزید ڈرنے کی ضرورت نہیں اپنے لوگوں کے ساتھ کھڑے ہوجائے۔اقتدار آج ہے کل نہیں ہوگا۔امن زندہ اباد ، جیو سواتیو

#امن

10/10/2022

یہ شخص سوات سے تعلق رکھتا ہے۔یہ صوبہ کا وزیر اعلی ہے اس کےاپنے گھر میں آگ لگی ہوئی ہے۔انہوں نے ابھی اپنے سوشل میڈیا پر پوسٹ کی ہے کہ آزادی پلیٹ میں رکھ کرپیش نہیں کی جاتی،چھین کر لینی پڑتی ہے۔ ہم سوات کے عوام کو ایسے "غیرت مند"لیڈر مبارک ہو۔

The longest way in the world on foot without the need to cross the ocean or any other significant barrier is from Cape T...
26/09/2022

The longest way in the world on foot without the need to cross the ocean or any other significant barrier is from Cape Town (South Africa) to Magadan (Russia).
There is no need for planes or boats and there are bridges. The total distance is 21,808 km and it takes an average of 4,310 hours to walk. It would be 187 days walking non-stop, or 561 days walking 8 hours a day. Along the way, you pass through 17 countries, six time zones and all seasons. ✨ 🌌

Address

Village Paklai Shahgram P/O Madyan Tehsil Behrain District Swat
Madyan
19020

Telephone

+923465510595

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Swat valley posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Swat valley:

Videos

Share

Category


Other Tour Guides in Madyan

Show All

You may also like