Vehari Weather

Vehari Weather All Pakistan Weather Update. I love Pakistan......

15/08/2024

#پیشگوئی (اگلے 7 دن): مون سون کا طاقتور سپیل متوقع! بالائی سندھ، جنوبی پنجاب اور مشرقی #بلوچستان میں #سیلابی صورتحال کا اندیشہ! ملک بھر میں بارشوں کا امکان۔
اگلے 7 دنوں کی پیشگوئی کے تجزئے کے مطابق کئی مقامات پر 200 ملی میٹر سے زائد بارش ہو سکتی ہے۔

⦿ کیا ہونا ہے؟
انتہائی شدید #بارشوں کے پیشِ نظر دریاؤں اور شہری علاقوں میں سیلابی صورتحال رونما ہو سکتی ہے۔ تصاویر 1، 2 اور 5 میں اگلے 7 دنوں کے دوران اپنے علاقوں میں متوقع کُل بارش کی مقدار جانیں جو کہ قابلِ اعتماد #موسمیاتی ماڈلز دکھا رہے ہیں۔

⦿ کب ہونا ہے؟
15 اگست 2024 سو 22 اگست 2024 کے درمیان۔

⦿ کہاں ہونا ہے؟
ملک بھر میں۔

خلاصہ:
#ہوا کا ایک کم دباؤ اس وقت مغربی بھارت پر موجود ہے جس کے زیرِ اثر آج صبح #کشمیر اور بالائی #پنجاب میں مون سون بارشوں کا آغاز ہو چکا ہے۔ امکان ہے کہ 17 اگست تک ہوا کا یہ کم دباؤ مشرق کی سمت میں بڑھتے ہوۓ راجھستان سے صوبہ سندھ میں داخل ہوگا۔ اس کے سبب بارشوں کا جھکاؤ ایک مرتبہ پھر ملک کے جنوبی علاقوں کی طرف ہو جاۓ گا، جس کے نتیجے میں جنوبی پنجاب، بالائی و وسطی #سندھ اور شمال مشرقی بلوچستان میں مون سون کا آغاز دوبارہ سے ہو جاۓ گا۔

17 سے 19 اگست کے درمیان کوہِ #کیرتھر اور سلیمان کے پہاڑی سلسلوں، بالائی سندھ کے میدانی علاقوں اور جنوبی پنجاب بشمول #سکّھر، #راجنپور، تونسہ، ڈی جی خان اور شمال مشرقی بلوچستان کے علاقوں میں سیلابی صورتحال کا خدشہ موجود ہے۔ علاقہ مکین احتیاط کریں اور انتظامیہ الرٹ رہے!

تفصیلات:
⦾ شمالی، وسطی #پنجاب اور کشمیر (15 تا 18 اگست):
اس وقت جنوبی کشمیر بشمول #پلندری، ڈڈیال، میرپور، بھمبر، اور #جہلم، منگلا، #گجرات اور سیالکوٹ سمیت بالائی شمال مشرقی پنجاب میں ابھی سے ہی وقفے وقفے کیساتھ بڑے پیمانے پر تیز سے انتہائی شدید بارش اور کہیں کہیں #گرج #چمک کے طوفان سیلابی صورتحال کا سبب بن رہے ہیں۔ آج رات سے 18 اگست کے درمیان اس قسم کی موسمی سرگرمیاں #راولپنڈی، اسلام آباد، #گوجرانوالہ، فیصل آباد، #سرگودھا، بھکّر، لاہور، اوکاڑہ، #جھنگ، میانوالی، نورپور تھل، خوشاب اور ملحقہ علاقوں میں ہونے کی توقع ہے۔ ان تمام علاقوں میں کم از کم 2 مرتبہ یہ سرگرمیاں اثر انداز ہو سکتی ہیں جن کے نتیجے میں رواں ہفتے کے دوران 75 سے 150 ملی میٹر جبکہ بعض مقامات پر 200 ملی میٹر سے زائد بارش درج بالا علاقوں میں ہو سکتی ہے۔ انتہائی تیز #بارشوں کے سبب شہری علاقے زیرِ آب آ سکتے ہیں۔ عوام احتیاط کرے اور انتظامیہ ہائی الرٹ رہے! 16 اگست کے بعد اس سپیل کا زور جنوب کی جانب منتقل ہو جاۓ گا۔

⦾ جنوبی پنجاب (16 تا 19 اگست):
رحیم یار خان، ڈی جی خان اور #بہاولپور کے علاقوں میں کہیں کہیں یا بڑے پیمانے پر تیز سے انتہائی شدید بارشیں متوقع ہیں جس کے سبب کئی علاقوں میں 100 ملی میٹر سے زائد بارش ہو سکتی ہے۔
لیّہ، #جھنگ، ملتان، ٹوبہ ٹیک سنگھ، #ساہیوال، بہاولنگر، مظفّرگڑھ، لودھراں، پاکپتن، #وہاڑی اور خانیوال کے علاقوں میں بھی 50 سے 100 ملی میٹر بارش متوقع ہے۔ ڈی جی خان اور راجنپور میں سلیمان کے پہاڑی سلسلے پر 150 ملی میٹر سے زائد بارش متوقع ہے۔ چند مقامات پر طاقتور گرج چمک کے طوفان بننے کے نتیجے میں انتہائی شدید بارش بھی ہو سکتی ہے جو کہ #سیلابی صورتحال کا سبب بن سکتی ہے۔ لہٰذا احتیاط کریں!

⦾ سندھ (16 تا 20 اگست):
صوبے بھرکے شمالی علاقوں بشمول #دادو، لاڑکانہ، #کشمور، گھوٹکی، قمبر شہدادکوٹ، #سکّھر، جیکب آباد، #جامشورو اور نوشہرو فیروز کے علاقوں میں بڑے پیمانے پر گرج چمک کیساتھ تیز سے انتہائی تیز بارشوں کا امکان ہے جہاں تقریباً 100 سے 200 ملی میٹر جبکہ چند مقامات پر 200 ملی میٹر سے زائد بارش ہو سکتی ہے۔ سکّھر اور ملحقہ علاقوں میں ICON اور ECMWF دونوں ہی ماڈلز 200 ملی میٹر سے زیادہ بارش دکھا رہے ہیں۔
16 اگست سے مون سون ہواؤں میں اضافہ ہوتے ہی صوبے کے جنوبی اور جنوب مشرقی علاقوں میں تیز بارشیں متوقع ہیں بشمول #کراچی، حیدرآباد، میرپورخاص، #تھرپارکر، عمرکوٹ، بدین، #ٹھٹّھہ اور ملحقہ علاقے۔ کُل 25 سے 50 ملی میٹر بارش جنوبی و جنوب مشرقی سندھ میں متوقع ہے جس کی شدّت جنوب مشرق کی سمت میں کم ہوگی۔

⦾ #خیبرپختونخواہ (15 سے 18 اگست):
15 اگست کی شام سے ایبٹ آباد سمیت ہزارہ، مالاکنڈ، مالم جبّہ سمیت #سوات، ہریپور، #مانسہرہ، بالاکوٹ، مردان، صوابی، نوشہرہ، #کوہاٹ، #بنّوں اور لکی مروت کے علاقوں میں تیز ہواؤں کیساتھ کہیں کہیں یا بڑے پیمانے پر تیز سے انتہائی تیز بارشوں کا آغاز متوقع ہے۔ 16 اگست سے سرگرمیاں مزید بڑے پیمانے پر ہونگی جس کے نتیجے میں اگلے 7 دنوں کے دوران 75 سے 125 ملی میٹر جبکہ کچھ پہاڑی مقامات پر 175 ملی میٹر سے زائد بارش ہو سکتی ہے۔ #بونیر، دیر، شانگلہ، #کرک، ٹانک اور ڈی آئی خان کے علاقوں میں بھی 50 سے 100 ملی میٹر بارش ہو سکتی ہے۔

سفر سے اجتناب! رواں ہفتے کاغان اور نیلم کی وادیوں کی جنوب سفر سے گریز کریں۔ 16 اگست کے بعد اس سپیل کا زور جنوبی علاقوں پر ہوگا۔

⦾ #بلوچستان (16 تا 20 اگست):
صوبے بھر میں تیز سے انتہائی تیز بارش متوقع ہے جس میں #خضدار، ژوب، سبّی، ڈیرہ بگٹی، #بارکھان، کوہلو، لورالائی، #ہرنائی سے جنوب میں اواران اور لسبیلہ کے علاقے شامل ہیں جہاں 16 سے 20 اگست کے درمیان 50 سے 100 ملی میٹر جبکہ کچھ مقامات پر 125 ملی میٹر سے زائد بارش ہو سکتی ہے۔ صوبے کے مشرقی پہاڑی سلسلے کیرتھر پر انتہائی شدید بارشیں متوقع ہیں جس کے سبب مقامی ندی نالوں میں #طغیانی کا اندیشہ ہے۔ بالخصوص صوبے کے جنوب مشرقی علاقوں میں کہیں کہیں #آٓندھی اور گرج چمک کے طاقتور طوفان بھی بن سکتے ہیں۔
ہوا کا کم دباؤ سندھ سے مشرقی بلوچستان کی جانب بڑھے گا جس کی وجہ سے کچھ موسمیاتی ماڈل اورماڑا، پنجگور اور تربت کے علاقوں میں بھی 18 سے 20 اگست کے درمیان 40 سے 75 ملی میٹر بارش دکھا رہے ہیں۔

27/07/2024

تازہ ترین
موسمیاتی سرگرمیوں کا احوال
انڈس ماڈل میں اپ دیکھ سکتے ہیں ، خلیجی بنگال میں بنا ہوا کا ایک شدید کم دباؤ مغربی بنگال پر پہنچا ہے،
ہوا کے کم دباؤ کی سمت رخ بھارت کے جنوب مغرب مہاراشٹر اور گجرات کے علاقوں کی طرف ہے، یہ بھی ممکن ہے گجرات سے سندھ میں ہی داخل ہو جائے لیکن اسے پہلے دیکھا جائے تو مغربی راجستھان کے علاقوں تک پہنچنے کے بعد ایک سرکولیشن بھی موجود ہے ، ایک ٹرف لائین بھی مضبوط ہونے لگی ہے تو
24 گھنٹوں کے دوران ایک اور سرکولیشن سسٹم وسطی پنجاب کے علاقوں پر بنے گا اور مغربی ہواؤں کی لہر بھی داخل ہوگی
کشمیر کے علاقوں تک بھی ایک ٹرف دیکھی جا سکتی ہے
ان تمام ہواؤں کے نظام مل کر کشمیر سمیت بالائی خیبر پختون خوا بالائی وسطی مغربی جنوبی پنجاب میں خوب بارشین برسانے والے ہیں
یہ سلسلہ طویل ہو کر دو سے تین اگست تک بھی جاری رہ سکتا ہے مختلف مراحل میں 24 گھنٹوں کے دوران ہی اثرات شروع ہونگے پشاور مالاکنڈ ہزارا پوٹوہار گجرانوالہ لاہور سرگودہ فیصل اباد ساہیوال بہاولپور ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژن کے مختلف علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی کہیں تیز بارش کے امکانات ہیں
28 جولائی سے 29 تک ان تمام علاقوں سمیت شمال مشرق بلوچستان سمیت جنوبی پنجاب کے علاقے بھی اس سسٹم کی لپیٹ میں ہوں گے ، کہیں ہلکی کہیں تیز بارشوں کے امکانات ہیں
29 جولائی تک تقریبا ہوا کا یہ کم دباؤ گجرات کے علاقوں پر آکر سکھر لاڑکانہ شہید بے نظیر اباد میر پور خاص حیدراباد کراچی ڈویژنوں میں کہیں کہیں ہلکی کہیں تیز یا کچھ علاقوں میں موسلادھار بارشوں کے امکانات ہیں
تقریبا پیرامیٹرز کے حساب سے دیکھا جائے تو یہ سلسلہ پوری طرح سے سندھ میں داخل بھی ہو سکتا ہے ،
خلیج بنگال میں بہت زیادہ شدت کے ہوا کے کم دباؤ بننے کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے
بالخصوص پاکستان کا موسم بھی اب مونسن ہواؤں کو قبول کرنے کیلئے تیار دکھائی دے رہا ہے ،
ممکنہ بارشوں کے باعث ندی نالوں میں تغیانی کا خطرہ ہے
یہ بات بھی دھیان میں رہے کہ جیسے ہی یہ سلسلے پاکستان کی طرف رخ کرتے ہیں تو کنڈیشن مین کمی انے کا امکان بھی رہتا ہے اور اور اگر اس طرح کا کوئی بھی سلسلہ پاکستان کی طرف ثابت ایک بار ا جائے تو پھر یہ سلسلہ جاری رہتا ہے ،
اس حوالے سے موسم کی اپڈیٹ کا سلسلہ جاری رکھیں گے اپ سے التماس ہے کہ رپورٹ کو زیادہ سے زیادہ لائک کریں ،

*محکمہ موسمیات پاکستان نے  27 جولائی سے 31 جولائی کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش کی پیشگوئی کر دی ۔بعض ...
26/07/2024

*محکمہ موسمیات پاکستان نے 27 جولائی سے 31 جولائی کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش کی پیشگوئی کر دی ۔بعض مقامات پر شدید بارش کا بھی امکان ھے*⚡🌩️⛈️⛈️⛈️🌧️🌨️💦💧💧🌳☂️🌴🌴🌴

23/07/2024

🛑 ملک کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارشیں..
ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ!
پنجاب کی صورتحال:
مغربی ہواؤں اور مون سون ہواؤں کے زیر اثر آج رات سے آئندہ 24/48 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، مری،گلیات،فیصل آباد،ٹوبہ ٹیک سنگھ، سرگودھا، خوشاب،لاہور، شیخوپورہ، ساہیوال،پاکپتن، وہاڑی،خانیوال، قصور،اوکاڑہ ،بہاولپور، بہاولنگر اور ڈیرہ غازی خان، اٹک، چکوال، جہلم، سیالکوٹ، نارووال،منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، سمیت پنجاب کے مختلف مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کہیں کہیں موسلادھار بارش کے امکانات ہیں.
سندھ کی صورتحال: سائیکلونک سرکولیشن کمزور ہونے کے سبب کراچی سمیت سندھ کی ساحلی پٹی پر سمندری ہوائیں بحال ہونا شروع ہو گئی ہیں جو کہ آئندہ دو سے تین روز کے دوران چلتی رہیں گیں تاہم۔ہیں ایک بار پھر ائندہ آنے والے دنوں کے دوران بھارتی ریاست گجرات پر نئی سائیکلونک سرکولیشن تشکیل پانے کے سبب سمندری ہواوں میں دوبارہ کمی واقع ہوسکتی ہے اور ساتھ ہی سندھ میں کہیں کہیں بارشوں کے امکانات دوبارہ سے بن سکتے ہیں،
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران جنوبی سندھ، خیبرپختونخوا ، گلگت بلتستان، مشرقی/جنوبی بلوچستانمیں گرج چمک کے بادل بننے کے علاوہ ہلکی سے معتدل بارش ہونے کے امکانات بن سکتے ہیں.

12/07/2024

🛑موسلا دھار بارشوں ⛈️⛈️ کا سلسلہ، نشیبی علاقوں اور ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ..
مغربی اور مون سون ہواؤں کے زیر اثر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور پنجاب کے دل لاہور میں موسلا دھار بارشیں، آئندہ آنے والے گھنٹوں کے دوران مزید موسلا دھار بارشوں کا امکان، اسلام آباد اور لاہور سمیت راولپنڈی، گجرات، مری ،گلیات ، لاہور، فیصل آباد، ملتان، سیالکوٹ، چکوال، تلہ گنگ، جہلم، منڈی بہاؤالدین، ساہیوال،قصور، اوکاڑہ، گوجرانوالہ، حافظ آباد، جھنگ، وزیر آباد، لاہور، شیخوپورہ، ، نارووال، پاکپتن، وہاڑی، ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ننکانہ صاحب، چنیوٹ، خوشاب ،سرگودھا ،میانوالی، بھکر، لیہ، اورڈیرہ غازی خان سمیت گردوں نواح میں آندھی/ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی تو کہیں تیز بارش/موسلا دھار بارشوں کے امکانات ہیں. پنجاب کے دیگر علاقوں کا موسم گرم رہے گا..

آج سب سے زیادہ بارش محکمہ موسمیات کے مطابق (ملی میٹر): پنجاب: لاہور (تاج پورہ 120، لکشمی چوک 81، قرطبہ چوک 70، گلشن راوی 68، ائرپورٹ 59، شاہی قلعہ 58، مغل پورہ 53، اپر مال 50، سمن آباد 49، چوک ناخدا48، اقبال ٹاؤن 44، ہیڈ آفس واسا 41، نشتر ٹاؤن 40، سٹی 39، فرخ آباد 35، جوہر ٹاؤن 22)، راولپنڈی (چکلالہ ائرپورٹ 30، کچہری 11، شمس آباد 09)، اسلام آباد (سید پور 17، گولڑہ 16، بوکرا، زیروپوائنٹ 08)، مری 02، خیبرپختونخوا: زیریں دیر 36، مالم جبہ 03، بالاکوٹ 01، گلگت بلتستان: استور 01 اور سندھ: لاڑکانہ میں 01ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

10/07/2024

🔺️( ):
🔴السلام علیکم کا دوسرا طاقتور سلسلہ #پاکستان پر اثر انداز ہونے کو تیار بیشتر علاقوں میں موسلادھار بارشوں کا امکان #پنجاب/ / #سندھ/ #بلوچستان/ اور #کشمیر کے بیشتر علاقوں میں موسلادھار بارشوں کا امکان 10 کی رات سے 15 جولائی کے دوران بارشوں کا امکان⚡🌦🌩😍

🔘 :

⬅️بات کی جائے تو 10 جولائی سے 15 جولائی کے دوران گرج چمک تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارشوں کا امکان #پشاور/ #کوہاٹ/ کرک/ دیر/ سوات/ مینگورہ/ #مردان/ صوابی/ مانسہرہ/ ایبٹ آباد/ بنوں/ لکی مروت/ ناران/ کاغان/ نتھیاگلی ایوبیہ/ ہزارہ/ بالاکوٹ اور گردونواح میں مونسون کی بارشوں کا امکان گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارشوں کا امکان ہے یہ سلسلہ 10 کی رات سے15 تک اثر انداز ہوگا🌦⚡

🔘 #سندھ:

⬅️بات کی جائے تو اس سلسلے سے چند مقامات پر بارشوں کا امکان گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان 12 جولائی سے 14 جولائی تک بارش کے امکانات موجود ہیں #کراچی/ ٓباد/ دادو/ #سکھر/ #لاڑکانہ/ نواب شاہ/ ٹھٹھہ/ بدین/ تھرپارکر کے علاقوں میں بارش کے امکانات %30 موجود ہیں کراچی میں بارش کے امکانات کم ہیں🌩🌦⚡😍

🔘 #بلوچستان:

⬅️بات کی جائے تو 11 سے 15جولائی کے دوران چند مقامات پر بارش کے امکانات موجود ہیں #کوئٹہ/ #زیارت/ خضدار/ تربت/ #گوادر/ کوہلو/ لسبیلہ/ ڈیرہ بگٹی/ #سبی/ لورالائی/ بارکھان اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ معتدل سے تیز بارشوں کا امکان🌩🌦

🔘 #پنجاب:

⬅️الرٹ پنجاب میں یہ سلسلہ کافی سٹرونگ ہوگا 10 کی رات سے 15 جولائی تک گرج چمک کالی گھٹاؤں کے ساتھ موسلادھار بارشوں کا امکان #پنڈی/ / مری/ اٹک/ چکوال/ میانوالی/ تلاگنگ/ کلر سیداں/ جہلم/ سیالکوٹ/ کھاریاں/ نارووال/ گجرات/ حافظ آباد/ وزیر آباد/ گجرخان اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارشوں کا امکان #لاہور/ #گوجرانوالہ/ مریدکے/ شیخوپورہ/ قصور/ / سرگودھا/ خوشاب/ جھنگ/ ساہیوال/ اوکاڑہ/ بہاولنگر/ پاکپتن/ پتوکی/ خانیوال/ وہاڑی/ بوریوالا اور گردونواح میں بھی گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارشوں کا امکان

#ملتان/ بہاولپور/ لیہ/ بھکر/ رحیم یار خان/ خان پور/ ٹوبہ ٹیک سنگھ/ مظفرگڑھ/ حاصل پور/ چشتیاں/ فورٹ عباس دنیاپور شورکوٹ اور گردونواح میں بھی 10 سے 15 کے دوران گرج چمک تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارشوں کا امکان ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ۔

⚠️(الرٹ)⚠️:

⚠️⛈(لاہور/ گوجرانوالہ/ نارووال/ سیالکوٹ/ گجرات/ قصور/ شیخوپورہ مریدکے بہاولنگر میں گرج کے ساتھ موسلادھار بارشوں کا امکان گرج چمک موسلادھار بارش کے امکانات %70 تک ہیں ⚠️⛈

🔘 :


⬅️گلگت بلتستان اور کشمیر کے بیشتر علاقوں کوٹلی بھمبر میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارشوں کا امکان

🔵یہ مون سون کا دوسرا سلسلہ ہوگا جو پنجاب پر پوری طاقت سے اثر انداز ہوگا پوسٹ کو لائک شیر ضرور کیجئے گا شکریہ
😍

03/07/2024

موسم اپ ڈیٹ:السلام علیکم مون سون کا پہلا طاقتور سلسلہ پاکستان پر اثر انداز ہونے کو تیار بیشتر علاقوں میں موسلادھار بارشوں کا امکان پنجاب خیبر پختون خواہ سندھ بلوچستان اور کشمیر کے بیشتر علاقوں میں موسلادھار بارشوں کا امکان 3 کی۔ رات سے 8 جولائی تک بارشوں کا امکان🌦⚡🌩😍

خیبر پختون خواہ:کی بات کی جائے تو آج رات سے 7 جولائی کے دوران گرج چمک تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارشوں کا امکان پشاور کوہاٹ کرک دیر سوات مینگورہ مردان صوابی مانسہرہ ایبٹ آباد بنوں لکی مروت اور گردونواح میں۔ مونسون کی بارشوں کا امکان گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارشوں کا امکان ہے یہ سلسلہ آج رات سے 7 تک اثر انداز ہوگا🌦⚡🌩😍

سندھ: کی بات کی جائے تو اس سلسلے سے چند مقامات پر بارشوں کا امکان گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان 5 اور 6 جولائی کو بارش کے امکانات موجود ہیں کراچی حیدرآباد دادو سکھر لاڑکانہ نواب شاہ ٹھٹھہ بدین تھرپارکر کے علاقوں میں بارش کے امکانات موجود ہیں کراچی میں بارش کے امکانات کم ہیں🌦⚡🌩😍

بلوچستان:کی بات کی جائے تو 5 سے 7 کے دوران چند مقامات پر بارش کے امکانات موجود ہیں کوئٹہ زیارت خضدار تربت گوادر کوہلو لسبیلہڈیرہ بگٹی سبی لورالائی بارکھان اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ معتدل سے تیز بارشوں کا امکان🌦⚡🌩😍

پنجاب الرٹ:پنجاب میں یہ سلسلہ کافی سٹرونگ ہوگا آج رات سے 7 کی رات تک گرج چمک کالی گھٹاؤں کے ساتھ موسلادھار بارشوں کا امکان پنڈی اسلام آباد اٹک چکوال میانوالی تلاگنگ کلر سیداں جہلم سیالکوٹ کھاریاں نارووال گجرات حافظ آباد وزیر آباد گجرخان اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارشوں کا امکان🌦⚡🌩😍

لاہور گوجرانوالہ مریدکے قصور فیصل آباد سرگودھا خوشاب جھنگ ساہیوال بہاولنگر پاکپتن پتوکی خانیوال وہاڑی بوریوالا اور گردونواح میں بھی گرج۔ چمک کے ساتھ۔ موسلادھار بارشوں کا امکان🌦⚡🌩😍

لاہور گوجرانوالہ نارووال گجرات قصور بہاولنگر میں گرج کے ساتھ موسلادھار بارشوں کا امکان +100 بارش کے امکانات موجود ہیں🌦⚡🌩😍

ملتان بہاولپور لیہ بھکر رحیم یار خان خان پور ٹوبہ ٹیک سنگھ مظفرگڑھ حاصل پور چشتیاں فورٹ عباس اور گردونواح میں بھی 5 سے 7 کے دوران گرج چمک تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارشوں کا امکان ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ🌦⚡🌩😍

مظفر آباد بالاکوٹ باغ کشمیر کوٹلی بھمبر اور گردونواح میں بھی گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارشوں کا۔ امکان🌦⚡🌩😍

یہ مون سون کا پہلا سلسلہ ہوگا جو پنجاب پر پوری طاقت سے اثر انداز ہوگا پوسٹ کو لائک شیر ضرور کیجئے گا شکریہ

20/06/2024

#موسمی #انتباہ! #خوشاب، #سرگودھا، فیصل آباد، #جھنگ، #ساہیوال، #راجنپور کے اضلاع کے لوگ اب سے اگلے 2 گھنٹوں کے دوران تیز #آندھی، #گرد کے #طوفان اور #گرج #چمک کیساتھ معتدل سے تیز #بارش کیلئے تیار ہو جائیں! آندھی کی رفتار 90 سے 110 کلومیٹر فی گھنٹہ متوقع!

18/06/2024

🔺️( ):
🔴 اور کا ایک سلسلہ آج سے ملک پر اثر انداز ہوگا آج سے 21 جون تک گرج چمک تیز آندھی کے ساتھ معتدل سے تیز بارشوں ژالہ باری کا امکان #پنجاب/ / #بلوچستان/ #کشمیر اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش آندھی کا امکان #سندھ میں موسم خشک رہے گا بارش کے امکانات کافی کم ہیں موسم گرم رہے گا۔

🔘 :

⬅️بات کی جائے تو آج سے 21 جون کے دوران گرج چمک کے طوفان بننے اور ساتھ بارش آندھی کا امکان #پشاور/ #کوہاٹ/ بنوں/ لکی مروت/ ڈیرہ اسماعیل خان/ ٹانک/ بونیر/ دیر/ سوات/ کرک/ #مردان/ صوابی/ ہنگو/ مانسہرہ/ ایبٹ آباد/ ہزارہ ناران کاغان نتھیاگلی ایوبیہ اور گردونواح میں گرج چمک تیز آندھی کے ساتھ بارشوں کا امکان۔

🔘 #بلوچستان:

⬅️بات کی جائے تو آج سے 20 تک آندھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان #کوئٹہ/ خضدار/ #لورالائی/ بارکھان/ ڈیرہ بگٹی/ #سبی/ قلات/ چاغی/ کوہلو اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ معتدل سے تیز بارش آندھی چلنے کا امکان یہ سلسلہ آج سے اثر انداز ہوگا جو 21 تک جاری رہے گا۔

🔘 #سندھ:

⬅️بات کی جائے تو فلحال سندھ میں بارش کے امکانات کم ہیں البتہ %30 امکانات ہیں گرج چمک کے ساتھ بارش آندھی کے 18 سے 20 کے دوران #سکھر/ #لاڑکانہ/ دادو/ جیکب آباد/ مورو/ نواب شاہ اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش کے %30 امکانات ہیں #کراچی میں بوندا باندی کا امکان ہے۔

🔘 #پنجاب:

⬅️بات کی جائے تو تو آج شام رات سے 21 جون تک گرج چمک تیز آندھی کے ساتھ معتدل سے تیز بارشوں کا امکان #پنڈی/ / اٹک/ چکوال/ کلر سیداں/ میانوالی/ گجرات/ جہلم/ کھاریاں/ سیالکوٹ/ #گوجرانوالہ/ #لاہور/ شیخوپورہ/ مریدکے/ قصور/ / سرگودھا/ خوشاب/ حافظ آباد/ وزیر آباد/ جھنگ/ اوکاڑہ/ ساہیوال/ بہاولنگر/ پاکپتن/ پتوکی اور گردونواح میں گرج چمک تیز ہواؤں کے ساتھ بارشوں کا امکان موسلادھار بارش کا بھی امکان #ملتان/ بہاولپور/ لیہ/ بھکر/ توبہ ٹیک سنگھ/ ڈیرہ غازی خان میں بھی آندھی کے ساتھ بارش کا امکان۔

🔘 :

⬅️گلگت بلتستان اور کشمیر کے بیشتر علاقوں میں بارش کے امکان۔

پوسٹ کو لائک شیر ضرور کیجئے گا شکریہ۔

07/06/2024

.

آج شام رات جنوبی اور وسطی پنجاب کے مختلف علاقوں میں گرج چمک اور آندھی کے ساتھ بارش کے امکانات ہیں اس دوران شدید آندھی اور ژالہ باری ہونے کے بھی امکانات ہیں۔

ملتان بہاولپور بہاولنگر خانیوال چشتیاں میلسی وہاڑی مظفر گڑھ کوٹ ادو لیہ کوٹ ادو اور ڈیرہ غازی خان کے علاقوں میں کہیں پر ہلکی اور کہیں پر موسلا دھار بارش اور ژالہ باری ہونے کے امکانات ہیں اس دوران شدید آندھی آنے کے امکانات ہیں رحیم یار خان راجن پور روجھان سمیت چولستان کے علاقوں میں بھی بارش کے اچھے امکانات ہیں۔

بہتر علم اللہ تعالیٰ کی ذات جانتی ہے بیشک۔

12/03/2024

چمک

آج شام رات سے معتدل پر مختصر مغربی ہواؤں کا بارش دینے والا سلسلہ پاکستان میں داخل ہوگا جو کہ بدھ تک رہے گا جس سے کہیں ہلکی معتدل تو کہیں تیز بارش کا امکان جسکی تفصیلات کچھ یوں ہے۔۔۔
#بلوچستان
آج شام رات بلوچستان کے مختلف علاقوں #کوئٹہ پشین چمن #قلات ژوب #زیارت مستونگ مسلم باغ قلعہ عبداللہ قلعہ سیف اللہ ہرنائی لورالائی #کوہلو بارکھان ڈیرہ بگٹی خاران #نوشکی #دالبندین یاکمچ سوئی #سبی بھاگ جعفرآباد نصیرآباد سوراب بسیمہ #خضدار کے علاقوں میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ کہیں ہلکی تو کہیں معتدل سے تیز بارش کا امکان
#خیبرپختونخوا
آج رات اور بدھ کے روز صوبے کے مختلف علاقوں #پشاور #مردان اپرلوئردیر صوابی ہنگو چارسدہ نوشہرہ #ہریپور کوہستان مالاکنڈ ہزارہ شمالی جنوبی وزیرستان پاڑا چنار #کوہاٹ کرک لکیمروت مکین میرانشاہ بنوں وانا ٹانک ڈیرہ اسماعیل خان میں کہیں ہلکی تو کہیں معتدل بارش کا امکان

بدھ جمعرات کے روز گلگت_بلتستان اور کشمیر کے مختلف علاقوں میں برفباری کا امکان آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں #مظفرآباد #راولاکوٹ بھمبر کوٹلی ہٹیاں #میرپور میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھاربارش اور ژالہ باری کا امکان
#پنجاب

آج رات سحری کے وقت جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں #تونسہ #فورٹمنرو #لیہ #بھکر وہوا کوٹ ادو چوک اعظم سخی سرور ڈیرہ غازی خان جامپور راجنپور رحیم یار خان خانپور ظاہرپیر لودھراں دنیاپور جہانیاں وہاڑی میلسی #بہاولپور بہاولنگر مظفرگڑھ #ملتان خانیوال لودھراں پاکپتن کے علاقوں میں ہلکی سے معتدل بارش کا امکان

بدھ کے روز بالائی وسطی پنجاب کے مختلف علاقوں #اسلام آباد #راولپنڈی اٹک پنڈیگھیب کلرسیداں #گجرخان #جہلم #گجرات #گجرانوالہ #سیالکوٹ پسرور نارووال ڈسکہ مریدکے پتوکی #خوشاب #تلاگنگ #چکوال میانوالی حافظ آباد منڈی بہاوالدین #لاہور قصور شیخوپورہ #سرگودھا #چنیوٹ پنڈیبھٹیاں بھوانہ سانگلہ ہل دیپالپور بھلوال پھالیہ چونیاں #جڑانوالہ فیصل آباد #نورپورتھل #حیدرآبادتھل #جھنگ #ساہیوال گوجرہ ٹوبہ ٹیک سنگھ میاں چنوں پیرمحل سمندری چشتیاں کمالیہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ معتدل سے تیز بارش اور بعض مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان
#سندھ
آج رات بالائی سندھ کے مختلف علاقوں #سکھر جیکب آباد #کشمور شکار پور شہدادکوٹ #لاڑکانہ #خیرپور پنوں عاقل میرپور ماتھیلو اوبارو کندھکوٹ کے علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے معتدل بارش کا امکان دیگر علاقوں میں موسم خشک اور خوشگوار رہے گا

محکمہ موسمیات نے بھی پاکستان میں بارشوں کی پیشگوئی کر دی ہے
15/02/2024

محکمہ موسمیات نے بھی پاکستان میں بارشوں کی پیشگوئی کر دی ہے

محکمہ موسمیات نے بھی بارشوں کی پیشگوئی کر دی ہے
30/01/2024

محکمہ موسمیات نے بھی بارشوں کی پیشگوئی کر دی ہے

خیبرپختونخوا میں 27 جنوری سے بارشوں اوربالائی اضلاع میں برفباری کاسلسلہ شروع ہونےکا امکان۔ محکمہ موسمیات- پی ڈی ایم اے ن...
27/01/2024

خیبرپختونخوا میں 27 جنوری سے بارشوں اوربالائی اضلاع میں برفباری کاسلسلہ شروع ہونےکا امکان۔ محکمہ موسمیات

- پی ڈی ایم اے نے تمام ضلعی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کے لیے مراسلہ جاری کردیا۔ پی ڈی ایم اے

۔ بارشوں اور برفباری کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ کو پیشگی اقدامات اٹھانے کی ہدایت۔ڈی جی، پی ڈی ایم اے محمد قیصر خان

۔ضلعی انتظامیہ کو چھوٹی بھاری مشینری کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے

۔ شہری علاقوں میں دھند میں کمی کا امکان۔ پی ڈی ایم اےمراسلہ

۔حساس بالائی علاقوں میں سیاحوں اور مقامی آبادی کو موسمی حالات سے باخبر رہنے اور احتیاتی تدابیر کی ہدایت۔ پی ڈی ایم اے مراسلہ

۔حساس اضلاع میں ضلعی انتظامیہ کو مقامی آبادی تک پیغامات مقامی زبانوں میں پہنچائے جائیں ۔پی ڈی ایم اے مراسلہ

۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں تمام متعلقہ ادارے روڈ لنکس کی بحالی میں چوکس رہیں اورسڑک کی بندش کی صورت میں ٹریفک کے لئے متبادل راستے فراہم کئے جائیں۔مراسلہ

۔حساس علاقوں میں صوبائی اور قومی شاہراہوں پرمسافروں کو پیشگی خبردار کیا جائے۔مراسلہ


۔ اس دوران ہنگامی خدمات کے اہلکاروں کی دستیابی یقینی بنائیں۔پی ڈی ایم اے مراسلہ

۔سیاحوں کو موسمی صورت حال سے آگاہ کیاجائے ۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے مراسلہ

۔بارشوں اور برفباری کا سلسلہ31 جنوری تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان۔مراسلہ

۔سیاح دوران سفر خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے

07/01/2024

:

موجودہ ویک اینڈ سے لیکر اگلے چار سے پانج روز پنجاب / بالائی سندھ / خیبرپختونخواہ کے میدانی علاقوں میں جاری حالیہ سردی کی شدت برقرار رہے گی، جہاں دن اور رات کے اوقات میں گہری دھند یا دھند والے بال چھائے رہیں گے۔ جس کے باعث درجہ حرارت معمول سے 6-10 ڈگری کم ریکارڈ کیے جا سکتے ہیں۔ جن علاقوں میں سدید سردی کی لہر رہے گی۔ ان میں نارووال - شکر گڑھ / سیالکوٹ - ڈسکہ - پسرور - گجرات - کھاریاں - سرائے عالمگیر / جہلم - دینہ - پنڈ دادن خان - سوہاوہ / منڈی بہاؤ الدین - پھالیہ - ملکوال / سرگودھا - بھلوال - شاہ پور - سلانوالی - کوٹ مومن - ساہیوال - بھیرہ / خوشاب - نور پور تھل - قائد آباد - وادی سون / بھکر - کلورکوٹ - دریا خان - منکیرہ / میانوالی - عیسی خیل - پیپلاں / لیہ - چوبارہ - کروڑ لعل عیسن / جھنگ - چنیوٹ - شور کوٹ - احمد پور سیال / چینیوٹ - بھوانا - لالیاں / ٹوبہ ٹیک سنگھ - گوجرہ - کمالیہ - پیر محل / مظفر گڑھ - علی پور - جتوئی - کوٹ ادو - چوک سرور / فیصل آباد - سمندری - جڑانوالہ - تاندلیانوالہ - چک جھمرہ / ننکانہ صاحب – سانگلہ ہل – شاہکوٹ / ملتان - شجاع آباد - جلال پور پیر والا / شیخوپورہ - فیروز والا - مریدکے - شرق پور - حافظ آباد - پنڈی بھٹیاں / گوجرانوالہ - کامونکے - نوشہرہ ورکاں - وزیر آباد / لاہور / قصور - چونیاں - پتوکی / اوکاڑہ - دیپالپور - رینالہ خورد / بہاولنگر - منچن آباد - چشتیاں - ہارون آباد - فورٹ عباس / بہاولپور - احمد پور شرقیہ - حاصل پور - یزمان / ساہیوال - چیچہ وطنی / پاکپتن - عارف والا / وہاڑی - بورے والا - میلسی / لودھراں - دنیا پور - کہروڑ پکا / رحیم یار خان - خان پور - لیاقت پور - صادق آباد / خانیوال - کبیر والا - میاں چنوں - جہانیاں / گھوٹکی - اوباوڑو - خان گڑھ - میرپور ماتھیلو - ڈہرکی / سکھر - روہڑی - پنو عاقل - صالح پٹ / کشمور - کندھ کوٹ - تنگوانی / شکارپور - لکھی غلام شاہ - خان پور - گڑھی یاسین / لاڑکانہ - رتو دیرو - ڈوکری - باقرانی / قمبر (شہداد کوٹ) - وارہ - میرو خان - قبو سعید خان - نصیر آباد - سجاول جونیجو / جیکب آباد - گڑھی خیرو - ٹھل / مردان - کٹلانگ - تخت بھائی / صوابی - لاھور - رازر - ٹوپی / نوشہرہ - جہانگیرہ - پبی / پشاور / چارسدہ - تنگی - شبقدر / لکی مروت / کرک - بانڈہ داؤد شاہ- تخت نصرتی / کوہاٹ - لاچی / ڈیرہ اسماعیل خان - کلاچی- پہاڑپور - دارابان - پاروا / نصیرآباد - تمبو - ڈیرہ مراد جمالی - چٹر / صحبت پور - فرید آباد - سنھری / جعفر آباد - اوستہ محمد - روجھان جمالی - جھٹ پٹ - گنداخہ - پنوار کے علاقے شامل ہیں۔

15/12/2023

بارش برسانے والا مغربی ھوائوں کا نیا سلسلہ آج دیر رات بلوچستان میں داخل ھوگا جس سے کل اور پرسوں مغربی وسطی شمالی بلوچستان میں تیز ہوائیں بارش ژالا باری اور برفباری کا امکان ہے اس دوران پنجاب خیبرپختونخوا بالائی مغربی سندھ کہیں کہیں بارش کی امید

19/10/2023

موسم اپڈیٹ:
#کل سےبارشوں کا #سلسلہ #بلوچستان کے راستے #پاکستان میں داخل ہوگا جس کے نتیجے میں ہفتہ اتوار کے روز بلوچستان کے وسطی اور مشرقی علاقوں میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ #بارشوں کا امکان ہے چند علاقوں میں موسلا دھار بارش اور ژالہ باری کے بھی امکانات ہیں۔ بلند #پہاڑوں پر ہلکی #برفباری کا بھی امکان ہے۔

#بارش کا یہ #سلسلہ #پنجاب اور #خیبر پختون خواہ میں داخل ہوگا جس کی وجہ سے اتوار والے دن چند علاقوں میں موسلا دھار بارش اور #زالہ باری کے بھی امکانات ہیں۔

جنوبی پنجاب کے بھی #اکثر علاقوں خانیوال ، وہاڑی، راجن پور ، جام پور ، مظفر گڑھ ، کوٹ ادو , ملتان ، بہاولپور ، دنیا پور ، لیہ ، ڈیرہ غازی خان ، تونسہ شریف ، فورٹ منرو ، میں بھی #بارشوں کا امکان ہے چند علاقوں میں موسلا دھار بارش اور ژالہ باری کے امکانات ہیں۔

15/10/2023

#مغربی #ہواؤں کے سلسلے کے زیرِ اثر #گرج #چمک کے طاقتور #طوفان #بلوچستان کے جنوبی علاقوں لسبیلہ اور دریجی، پنجاب میں ڈیرہ غازیخان اور خیبر پختونخواہ میں پاراچنار پر موجود ہیں ۔ اب سے رات گئے #سندھ میں شہدادپور، نواب شاہ، دادو اور حیدر آباد ۔ #پنجاب میں ملتان اور بہاولپور اور خیبر #پختونخواہ میں پاراچنار ، ہنگو اور کوہاٹ کے علاقوں میں مختلف مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ #بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔
وقفے وقفے سے یہ سلسلہ کشمیر سے سندھ تک ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا باعث بنے گا ۔

23/09/2023



آج رات کل اور سوموار کے روز بالائی وسطی پنجاب کے بیشتر علاقوں #راولپنڈی اسلام آباد #اٹک #گجرات #جہلم کھاریاں #گجرانوالہ #لاہور ڈسکہ مریدکے قصور شیخوپورہ #سیالکوٹ نارووال ظفروال پتوکی پنڈیگھیب کلرسیداں #چکوال تلاگنگ خوشاب میانوالی حافظ آباد منڈی بہاوالدین بھلوال #سرگودھا چنیوٹ فیصل آباد پنڈی بھٹیاں نورپورتھل #جھنگ چونیاں پیرمحل دیپالپور #ساہیوال پاکپتن بہاولنگر چشتیاں چیچہ وطنی کمالیہ #لیہ #بھکر میاں چنوں تونسہ فورٹمنرو کوٹ ادو #ملتان وہاڑی میلسی بوریوالا عارفوالہ کے علاقوں میں آندھی کے ساتھ موسلادھاربارش کا امکان۔۔۔۔
#خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں #پشاور مردان اپرلوئردیر کوہستان #ہریپور #کوہاٹ ہنگو چارسدہ صوابی پاڑاچنار #بنوں کرک لکیمروت وانا ٹانک ڈیرہ غازی خان #سوات کالام مالمجبہ چترال میں آندھی کے ساتھ موسلادھاربارش کا امکان۔۔۔۔۔
آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں #مظفرآباد #راولاکوٹ بھمبر کوٹلی ڈڈیال ہٹیاں بالا #میرپور میں بھی اس دوران بارش کا امکان شمال مشرقی بلوچستان کے علاقوں #کوہلو #بارکھان لورالائی ہرنائی ڈیرہ بگٹی میں بھی اس دوران بارش کی توقع کی جا سکتی ہے ۔۔۔

اس دوران بیشتر وادیوں میں بارش اور برفباری کا امکان ہے۔۔۔
#سندھ
اس دوران صوبے بھر میں موسم گرم اور خشک رہے گا

07/09/2023

ایک “واپڈا” والے نے کمالیہ کھدر کے ایک سوٹ کا ریٹ پوچھا
تو دوکاندار بولا 2000 روپے ۔۔۔ وہ بولا ؛ دے دو
جب گاہک نے 2000 دیا تو دوکاندار نے کہا کہ آپ کا بل تو 7300 بن گیا ہے
اس نے کہا کہ وجہ ؟ تو دوکاندار نے تفصیل یوں بتائی ۔۔۔۔
سوٹ 2000
پورا تھان کھولا 100
قینچی سے کاٹا 100
تھان واپس رکھا 100
شاپر میں ڈالا 50
سوٹ کی کٹینگ 500
دکان کا کرایہ پر ڈے 500
بجلی کا بل 500
سوٹ کو ہاتھ لگانے کا 100
سوٹ کو دوبارہ ہاتھ لگانے کا 100
ملازم کی دیاڑی 1000
میری دیہاڑی 1500
چوکیدار 500
رات کی چوکیداری 250
یہ بھی کافی گنجائش کر کے دے رہا ہوں
اگر کل آ تے تو یہی سوٹ 14200 کا ملتا
نوٹ ۔۔
کمالیہ کھدر کی سردیوں کی تازہ ترین ورائٹی دستیاب ہے🤭😀☺️

02/09/2023

پاکستان vs انڈیا میچ ویدر اپڈیٹ ☔☔

کرکٹ شائقین کے لیے اچھی خبر ہے کہ جس طرح پہلے پاکستان اور انڈیا کے میچ کے دوران تیز بارش کے امکان تھے جس سے میچ washout ہونے کے بھی چانسز تھے لیکن اب لیٹسٹ اپڈیٹ کے مطابق امکان بہت کم ہو گئے ہیں۔

اب میچ کے آغاز سے قبل گراونڈ میں ہلکی بارش کے امکانات ہیں جس سے ٹاس یا میچ کی شروعات میں کچھ تاخیر ہو سکتی ہے لیکن دوران میچ اب بارش کے امکانات کافی کم ہو گئے ہیں شاید تھوڑی بوندا باندی یا ہلکی بارش کی وجہ سے تھوڑا میچ روکنا پڑے لیکن اب ایک نتیجہ خیز میچ ہونے قوی امکان ہیں

26/08/2023

ملتان اور گرد و نواح میں تیز بارش

محکمہ موسمیات نے بھی آج سے بارشوں کی خوشخبری سنا دی یہ سلسلہ 4 سے 5 روز تک جاری رہے گا
23/08/2023

محکمہ موسمیات نے بھی آج سے بارشوں کی خوشخبری سنا دی یہ سلسلہ 4 سے 5 روز تک جاری رہے گا

گھر بیٹھے پیسے کما ئیں*تین نئی گیم لانچ ہوئی ہیں* *نئی گیم جو بھی ہو سب سے پہلے  وننگ  دیتی ہے  جلدی سے جوائن کر لو اور ...
10/08/2023

گھر بیٹھے پیسے کما ئیں
*تین نئی گیم لانچ ہوئی ہیں*
*نئی گیم جو بھی ہو سب سے پہلے وننگ دیتی ہے جلدی سے جوائن کر لو اور اپنا لوس ریکوور کرو*
3 پیٹی بلو کا لنک، 3 پیٹی گولڈ، 3 پیٹی لکی

https://3PattiBlue.com/?from_gameid=5323239&channelCode=3290408

https://pkteenpattigold.com/?from_gameid=4325677&channelCode=4323521

https://31pattilucky.com/?from_gameid=4355925&channelCode=3808650

31/07/2023



2 سے 8 اگست کے دوران ملک کے زیادہ تر بالائی علاقوں میں مزید مونسون بارشوں کا امکان وسطی و جنوبی پاکستان میں خاطر خواہ فلحال بارش کے کوئی امکانات نہیں۔۔۔۔
تفصیلات کے مطابق 2 اگست دوپہر سے شمالی پنجاب سے شروع ہونے والا مونسون کا سلسلہ بعدازاں 3 اگست کو ملک کے دیگر بالائی علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے لے گا ان علاقوں میں
#آزادکشمیر
3 سے 7 اگست کے دوران #مظفرآباد #راولاکوٹ #بھمبر #ددیال #میرپور #باغ ہٹیاں بالا کے علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھاربارش کا امکان....

2 سے 8 اگست کے دوران بیشتر علاقوں #راولپنڈی اسلام آباد #اٹک واہ کینٹ #گجرات #گجرانوالہ #جہلم کلرسیداں پنڈیگھیب #چکوال تلاگنگ خوشاب میانوالی #لاہور #سیالکوٹ نارووال ظفروال پسرور ڈسکہ مریدکے سرگودھا حافظ آباد منڈی بہاوالدین شیخوپورہ قصور میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھاربارشوں کا امکان۔۔۔

#چنیوٹ پنڈی بھٹیاں بھلوال چونیاں دیپالپور فیصل آباد #جھنگ نورپورتھل ٹوبہ ٹیک سنگھ میاں چنوں چیچہ وطنی پیرمحل کے علاقوں میں 3 تا 6 اگست کے دوران بادل بننے جبکہ چند مقامات پر آندھی کے ساتھ بارش کی توقع کی جا سکتی ہے۔۔۔۔

مختلف علاقوں #لیہ #بھکر #ملتان #خانیوال مظفرگڑھ تونسہ فورٹمنرو کوٹ ادو ڈیرہ غازی خان #بہاولپور بہاولنگر پاکپتن عارفوالا بوریوالا فورٹعباس خیرپورٹامیوالی میلسی وہاڑی لودھراں جتوئی کے علاقوں میں بادل بننے جبکہ اکا دکا مقامات پر 3 تا 6 اگست ہلکی بارش کی توقع رکھی جا سکتی ہے زیادہ امکانات نہیں۔۔۔۔
#خیبرپختونخوا
2 سے 7 اگست کے دوران بیشتر وسطی علاقوں #مردان اپرلوئردیر #پشاور #صوابی #نوشہرہ لنڈیکوتل پاڑاچنار کوہاٹ ہنگو بنوں لکیمروت کرک موسیٰ خیل ہریپور بٹگرام چارباغ بشام مدین کوہستان کے علاقوں میں وقفے وقفے سے تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھاربارش کا امکان۔۔۔۔
#بلوچستان
بیشتر علاقوں میں موسم مرطوب اور گرم رہے گا تاہم کوہلو بارکھان لورالائی ہرنائی ژوب زیارت کے علاقوں میں 3 تا 6 اگست کے دوران بادل بننے اور چند مقامات پر ہلکی بارش کے امکانات ہوں گے۔۔
#سندھ
اس دوران بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم ساحلی پٹی کے علاقوں میں سمندری بادلوں سے ہلکی بارش کا امکان ہے ۔۔۔

اس دوران بیشتر وادیوں میں بادل بننے کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔۔۔
ایڈمن

Address

Mailsi

Telephone

+923117953306

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Vehari Weather posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Vehari Weather:

Videos

Share


Other Tourist Information Centers in Mailsi

Show All