HAJJ and travels latest updates

HAJJ and travels latest updates Hajj and travels news share with everyone

24/11/2024

حج 2025 کی خدمات حاصل کرنے کے لئے ہم حاضر ہیں رجسٹریشن ابھی سے کرلیں
اللہ پاک آپ سب کو حج کی سعادت نصیب فرمائے آمین
جبار بٹ خیلہ ٹریول اینڈ ٹورز پرائیویٹ لمیٹڈ 03005921436

Day 4
21/11/2024

Day 4

15/11/2024
چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر راغب نعیمی کی عوام الناس سے باران رحمت کے لیے کل بروز جمعہ ملک بھر میں نماز استسقاء ا...
15/11/2024

چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر راغب نعیمی کی عوام الناس سے باران رحمت کے لیے کل بروز جمعہ ملک بھر میں نماز استسقاء ادا کرنے اور دعاوں کی اپیل

*پریس ریلیز*   #وزیراعظم  #پاکستان میاں محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر وزارت مذہبی امور کی طرف سے ملک بھر میں  #نماز ...
15/11/2024

*پریس ریلیز*
#وزیراعظم #پاکستان میاں محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر وزارت مذہبی امور کی طرف سے ملک بھر میں #نماز #استسقاء ادا کرنے کی اپیل۔ کل 15 نومبر 2024 بروز جمعہ ملک بھر کے مختلف مقامات پر #صلاۃ الاستسقاء کا اہتمام کیا جائے۔ وزارت مذہبی امور نے ایک مراسلہ کے ذریعے تمام وفاقی و صوبائی حکومتوں کو نماز استسقاء کا اہتمام کرنے کی ہدایت کر دی۔ حالیہ خشک سالی سے ملک بھر میں صحت اور سموگ کے مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔ مساجد کے پیش امام اور عوام مسنون صلاۃ الاستسقاء کا لازمی اہتمام کریں اور اللہ رب العزت سے خصوصی مغفرت طلب کرتے ہوئے باران رحمت کی دعا کریں۔

*`سرکاری حج سکیم 2025`*13 نومبر 2024وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی حکومت پاکستانوزارت مذہبی امور نے سرکاری حج س...
14/11/2024

*`سرکاری حج سکیم 2025`*

13 نومبر 2024
وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی حکومت پاکستان

وزارت مذہبی امور نے سرکاری حج سکیم 2025 کے لیے حج درخواستوں کی وصولی کا باضابطہ اعلان کر دیا۔ خواہشمند عازمین حج شرائط و ضوابط کا بغور مطالعہ کریں۔ مزید معلومات کے لیے وزارت کے نامزد بینکوں سے رجوع کریں۔

تفصیل
حج درخواستوں کی وصولی
۔ 18 نومبر تا 03 دسمبر
۔ قرعہ اندازی 06 دسمبر

۔ ریگولر اسکیم میں پہلی بار درخواست دینے والے افراد کو قرعہ اندازی میں ترجیح دی جائے گی۔
۔ اسپانسرشپ اسکیم کے لیے 5 ہزار نشستیں مختص ہیں۔
۔ سمندر پار پاکستانی اپنے پیاروں کیلئے "پہلے آئیے پہلے پائیے" کی بنیاد پر اسپانسر شپ اسکیم کے ذریعے کسی بھی نامزد بینک میں ڈالر ز میں رقم بھجوائیں۔
۔ 06 دسمبر 2025 تک کار آمد پاسپورٹ اور 12 فروری 2013 سے پہلے پیدا ہونے والے مسلمان درخواست دینے کے اہل ہیں۔
۔ سعودی ہدایات کے مطابق حج پر روانگی مطلوبہ جسمانی صحت سے مشروط ہے۔ میڈیکل فٹنس سرٹیفیکیٹ حج فارم کا حصہ ہے۔
۔ بیرون ملک مقیم درخواست گزار میڈیکل فٹنس سرٹیفیکیٹ ویب سائیٹ سے ڈاؤن لوڈ کرکے بینک بھجوائیں۔
۔ایک گروپ کے تمام افراد کیلئے یکساں حج پیکیج (لانگ یا شارٹ) منتخب کرنا لازم ہے۔
۔ قرعہ اندازی کے بعد پیکیج میں تبدیلی قابل قبول نہیں ہوگی۔
۔ بنیادی حج پیکیج میں محرم رشتہ داروں پہ مشتمل 4 تا 6 افراد کیلئے فیملی روم کی سہولت موجود ہے،حج درخواست میں فیملی کا انتخاب کرنا ہوگا۔
۔ اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات کی رو سے خواتین حلف نامہ دینے پر قابل اعتماد خواتین کے گروپ کے ساتھ بغیر محرم درخواست دے سکتی ہیں۔
۔ پاکستانی پاسپورٹ (یا ٹوکن)، شناختی کارڈ (یا ب فارم) کی فوٹو کاپیاں اور نیلے پس منظر والی پاسپورٹ سائز تصاویر کے ساتھ بینک سے رابطہ کریں۔
۔ فارم جمع کراتے وقت تفصیلی شرائط و ضوابط بغور پڑھ لیں۔
۔ درخواست پراسیس کرواکے کمپیوٹرائزڈ رسید اور درخواست نمبر ضرور حاصل کریں۔

۔ درخواستوں کی وصولی کی آخری تاریخ سے قبل ٹوکن رقم واپس لینے کی صورت میں کوئ کٹوتی نہیں ہوگی۔
۔ قرعہ اندازی کے دس دن کے اندر دوسری قسط جمع نہ کرانے کی کی صورت میں 50 ہزار روپے کٹوتی ہوگی۔
۔10 فروری تک تیسری یعنی آخری قسط جمع نہ کرانے کی صورت میں 2 لاکھ روپے کٹوتی ہوگی۔
۔ 10 فروری کے بعد نہ جانے کی صورت میں کوئ رقم واپس نہیں ہوگی۔
۔ درخواست گذار کی فوتگی کی صورت میں کوئ کٹوتگی نہیں ہوگی۔

۔ درخواست گذاد Pak Hajj App اور وزارت کا واٹس ایپ چینل
ضرور Install کر لیں تاکہ تمام معلومات بر وقت دستیاب ہو سکیں۔

۔ رہنمائی کے لیے حج ہیلپ لائن پہ رابطہ کیجئے۔
۔ 9205696
۔ 9216981
۔ 9216982
۔ 9216980-051

بنیادی سہولیات
۔ حج تربیت، ویکسینیشن، طبی سہولیات، دوطرفہ ہوائ ٹکٹ، مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں شئیرنگ رہائش، 4 تا 6 محرم رشتہ داروں کا فیملی روم، ٹرانسپورٹ، مکتب، کھانا، 5 لیٹر زمزم، لائف انشورنس (تکافل)، لانگ پیکیج (38 سے 42 دن)، شارٹ پیکیج (20 سے 25 دن) کا انتخاب۔

۔ بنیادی ریگولر حج پیکیج 1,075,000 تا 1,175,000 کے درمیان متوقع ہے۔

ریگولر حج اسکیم

۔ پہلی قسط Rs. 200,000 کی رقم حج درخواست فارم کے ساتھ جمع ہوگی۔
۔ دوسری قسط 400,000 .Rs بمع اختیاری اخراجات (اگر ہوں) قرعہ اندازی کے دس (10) دن کے اندر جمع ہوں گے۔
۔ تیری قسط بقیہ رقم دس (10) فروری تک لازمی جمع کرانا ہوگی۔
۔ ادائیگی کے شیڈول پر عمل نہ کرنے کی صورت میں ضابطہ کے مطابق درخواست کی منسوخی اور رقم کی کٹوتی لاگو ہوگی۔

اسپانسر شپ حج اسکیم
۔ 4225$
نامزد بینک کے فارن اکاؤنٹ میں بیرون ملک سے امریکی ڈالر میں یکشمت رقم بھجوانی ہوگی۔

اختیاری سہولیات
۔ بنیادی حج پیکیج کے علاوہ ہر درخواست گزار پہ مندرجہ ذیل اضافی اخراجات لاگو ہوں گے:
۔ مکہ میں رہائش کی کیٹگری
(الگ کمرہ بشرط دستیابی)
۔ ڈبل بیڈ 259,000 .Rs
۔ 930$

۔ ٹرپل بیڈ Rs. 86,500
۔ 310$

۔ قربانی Rs. 55,500
۔ 200$

وَ اَذِّنْ فِی النَّاسِ بِالْحَجِّ یَاْتُوْكَ رِجَالًا وَّ عَلٰى كُلِّ ضَامِرٍ یَّاْتِیْنَ مِنْ كُلِّ فَجٍّ عَمِیْقٍ
Al-Hajj – الحج
[Ayath:27]
And publicly announce the Pilgrimage to all people – they will come, on foot and on every lean camel, coming from every far distant journey.
وزارت مذہبی امور نے سرکاری حج سکیم 2025 کے لیے حج درخواستوں کی وصولی کا باضابطہ اعلان کر دیا۔ خواہشمند عازمین حج شرائط و ضوابط کا بغور مطالعہ کریں۔ مزید معلومات کے لیے وزارت کے نامزد بینکوں سے رجوع کریں

وزارت مذہبی امور نے سرکاری حج سکیم 2025 کے لیے حج درخواستوں کی وصولی کا باضابطہ اعلان کر دیا۔ خواہشمند عازمین حج شرائط و...
13/11/2024

وزارت مذہبی امور نے سرکاری حج سکیم 2025 کے لیے حج درخواستوں کی وصولی کا باضابطہ اعلان کر دیا۔ خواہشمند عازمین حج شرائط و ضوابط کا بغور مطالعہ کریں۔ مزید معلومات کے لیے وزارت کے نامزد بینکوں سے رجوع کریں

13/11/2024

*باوثوق ذرائع کے مطابق حج 2025 کے لئے فلائٹ آپریشن کا آغاز ان شاءاللہ 29 اپریل 2025 سے ہوگا۔ پروازوں کی سعودی عرب آمد کا سلسلہ 31 مئی 2025 تک جاری رہے گا اور واپسی کا عمل 10 جون 2025 سے شروع ہو گا، آخری حج پرواز 10 جولائی 2025 کو سعودی عرب سے روانہ ہو گی۔*

13/11/2024

گورنمنٹ حج سکیم کا حج 2025 کا رقم فائنل نہ ہو سکا
1075000 تا 1175000
سعودی طوافہ کمپنیوں سے ایگریمنٹ کے بعد فائنل ہوگی اور حج داخلے 18 نومبر شروع

*حج 2025 کی پروازوں کے لئے وزارت مذہبی امور اور پی آئی اے کے مابین معاہدہ*اسلام آباد: 13 نومبرحج پروازوں سے متعلق وزارت ...
13/11/2024

*حج 2025 کی پروازوں کے لئے وزارت مذہبی امور اور پی آئی اے کے مابین معاہدہ*

اسلام آباد: 13 نومبر

حج پروازوں سے متعلق وزارت مذہبی امور اور پی آئی اے کے مابین معاہدہ طے پا گیا۔ قومی ایئرلائن 35 ہزار سرکاری حجاج کو سفری سہولت مہیا کرے گی۔

معاہدے پر دستخط گزشتہ روز ایڈیشنل سیکرٹری وزارت مذہبی امور کے دفتر میں کیے گئے۔ پی آئی اے کے CEO ایئر وائس مارشل عامر حیات اور ایڈیشنل سیکرٹری مذہبی امور ڈاکٹر سید عطاء الرحمن نے معاہدے پر دستخط کیے۔ پی آئی اے کے CEO ایئر وائس مارشل عامر حیات کا حجاج کو بہترین سہولیات کی فراہمی کے عزم کا اعادہ۔

سعودی ایئرلائن اور دیگر مقامی ایئرلائنز کے ساتھ معاہدات بھی جلد مکمل کیے جائیں گے۔

وزارت مذہبی امور میں منعقدہ معاہدے کی تقریب میں ڈپٹی سیکرٹری حج آپریشن ناصر عزیز خان اور ہی آئی اے کے دیگر اعلی حکام بھی موجود تھے۔

Address

Mardan
Mardan
23200

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when HAJJ and travels latest updates posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category