Azan International Travel & Tours

Azan International Travel & Tours Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Azan International Travel & Tours, Travel Company, UG-120, Deans Trade Center Peshawar Cantt, Peshawar.

01/09/2024

اتوار کے روز ہزاروں غیر قانونی رہائشیوں نے نئی شروعات کی امید کے ساتھ آنکھ کھولی، یو اے ای ویزا معافی اسکیم کے آغاز کے ساتھ جو آج، یکم ستمبر سے شروع ہو رہی ہے۔ یہ دو ماہ کی اسکیم 30 اکتوبر تک جاری رہے گی، جس کے تحت خلاف ورزی کرنے والے یا تو اپنے اسٹیٹس کو قانونی بنا سکتے ہیں یا بغیر کسی پابندی، جرمانہ یا اخراج فیس کے ملک چھوڑ سکتے ہیں۔ بھارتی، پاکستانی اور فلپائنی قونصل خانوں نے اپنے شہریوں کے لیے معلوماتی ڈیسک قائم کیے ہیں۔

سعودی عرب میں غار حرا تک کیبل کار پہنچانے کے پراجیکٹ پر کام کرنے والی کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ کیبل کار کو آئندہ برس تک...
17/08/2024

سعودی عرب میں غار حرا تک کیبل کار پہنچانے کے پراجیکٹ پر کام کرنے والی کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ کیبل کار کو آئندہ برس تک کھول دیا جائے گا۔
عرب میڈیا کے مطابق مکہ مکرمہ میں غار حرا تک جانے کے لیے کیبل کار کا اسٹیشن مقدس پہاڑ پر 634 میٹر کی بلندی پر ہوگا۔ سمایا انویسٹمنٹ کمپنی کے سی ای او فواز المحریج نے اعلان کیا ہے کہ غار حرا تک کیبل کار پراجیکٹ تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔

پراجیکٹ کے سی ای او نے بتایا کہ پراجیکٹ کو زائرین کے لیے آئندہ برس کھول دیاجائے گا۔ کیبل کار منصوبہ “حارا کلچرل ڈسٹرکٹ” کا حصہ ہے جسے گزشتہ برس سعودی عرب میں کھولا گیا تھا اور یہ 67 ہزار مربع میٹر سے زیادہ کے رقبے پر پھیلا ہوا ہے۔

غار حرا کی زیارت کے لیے پہاڑ کی بلندی اور اس تک جانے والی پتھریلی سڑک معمر زائرین کے لیے مشکل مرحلہ رہی ہیں لیکن اس برس ایک پکی سڑک کا افتتاح کیا گیا ہے جس سے کچھ سہولت ہوئی ہے۔

10/08/2024

Limited Time Offer

Umrah Package on Lowest Rate

14 days
175,000 PKR

21 days
185,000 PKR

Distance 800 Meter

Azan International Travel & Tours

06/08/2024

ماشاءاللہ
مکہ مکرمہ میں باران رحمت 🌧️

20/07/2024

عمرہ پرجانے والے حاجی صاحبان کے لیے موبائل سم کی مفید معلومات.
13/07/2024

عمرہ پرجانے والے حاجی صاحبان کے لیے موبائل سم کی مفید معلومات.

عمرہ سیزن 2024سیرین ائرلائن کی پہلی عمرہ فلائٹ باچا خان ائرپورٹ سے جدہ کیلۓ روانہ ہوئی۔
12/07/2024

عمرہ سیزن 2024
سیرین ائرلائن کی پہلی عمرہ فلائٹ باچا خان ائرپورٹ سے جدہ کیلۓ روانہ ہوئی۔

Door of the holy Ka’bah!
07/07/2024

Door of the holy Ka’bah!

06/07/2024

تمام مسلمان بھائیوں کو نیا سال1446ھجری مبارک ہوں۔

یکم محرم الحرام

سال 2024\1445 میں 18 لاکھ 33 ہزار 164 افراد نے حج کی سعادت حاصل کی 16 لاکھ 11 ہزار 310 حجاج بیرون ممالک اور 2 لاکھ 21 ہز...
02/07/2024

سال 2024\1445 میں 18 لاکھ 33 ہزار 164 افراد نے حج کی سعادت حاصل کی

16 لاکھ 11 ہزار 310 حجاج بیرون ممالک اور 2 لاکھ 21 ہزار 854 حجاج اندرون ملک سے ہیں

حج میں 52.27 فیصد مرد اور 47.73 فیصد خواتین حجاج شامل تھیں

15 لاکھ 46 ہزار 345 حجاج کرام نے ہوائی سفر
60ہزار 251 حجاج نے زمینی سفر
4714 حجاج نے بحری سفر کیا

63.3 فیصد حجاج کا تعلق ایشیائی ممالک
22.3 فیصد حجاج عرب ممالک
11.3 فیصد حجاج افریقی ممالک
3.2 فیصد حجاج کا تعلق یورپ امریکہ اور آسٹریلیا سے ہے

حج 2024 میں وفات پانے والے حجاج کی تعداد 1301 ہے!

30/06/2024

کل 30 جون 2024 سے مطاف میں طواف کیلئے صرف وہی جا سکیں گے جنہوں نے احرام پہنا ہوگا
عام کپڑوں میں جانے والے لوگ دوسری اور تیسری منزل پر طواف کر سکیں گے!

NEWS: Beginning today, entry into Mataaf will be limited to Umrah Pilgrims wearing an Ihram following the conclusion of ...
30/06/2024

NEWS: Beginning today, entry into Mataaf will be limited to Umrah Pilgrims wearing an Ihram following the conclusion of the Hajj season

29/06/2024

وزارت حج و عمرہ نے اعلان کیا ہے کہ عمرہ ویزا جاری ہونے کی تاریخ سے اگلے تین ماہ کی مدت تک کارآمد رہے گا۔
اس سے پہلے عمرہ زائرین کے سعودی عرب میں داخل ہونے کے دن سے اگلے تین ماہ کی مدت ہوتی تھی۔ اب نئے قانون کے مطابق ویزا جاری ہونے کی تاریخ سے شروع ہوکر 90 دنوں کے لیے ویزہ کارامد ہوگا۔

29/06/2024

*Important Notice*

The Ministry of Hajj & Umrah announced that *Umrah Visa* will remain Valid for a period of *Three(3)* months from the date of issuance. Previously Umrah Pilgrimage had a period of three months from the moment they reached to *Saudi Arabia*
Now as Per new rule the Visa will be valid for *90* days starting from the date of Issuance.

شركة مجموعة بسمة اعمار لخدمات المعتمرين.
21/06/2024

شركة مجموعة بسمة اعمار لخدمات المعتمرين.

Hujjaj can get their Hajj Completion Certificate from Nusuk.
19/06/2024

Hujjaj can get their Hajj Completion Certificate from Nusuk.

16/06/2024

سعودی لال بسیں حجاج کرام کو اجیاد سے منی فری لے کر جا رہی ہیں۔ (باب عبدالعزیز.... باتھ روم نمبر 3، ہوٹل مکارم۔۔۔اجیاد۔۔۔ منی)

مناسک حج پر ایک نظر۔۔۔ 🕋آٹھ ذوالحجة کرنے کا کام🏢  مكہ يا حرم یا اپنی رہائش ہوٹل سے حج کا احرام پہنیں۔ 💬حج کی نیت کریں لَ...
09/06/2024

مناسک حج پر ایک نظر۔۔۔

🕋آٹھ ذوالحجة کرنے کا کام

🏢 مكہ يا حرم یا اپنی رہائش ہوٹل سے حج کا احرام پہنیں۔

💬حج کی نیت کریں لَبَّيْكَ اللَّهُمَّ حَجًّا

🗣️ تلبیہ پڑھیں

♥️ نیت اللہ کے لئے خالص کریں۔

نوٹ: مکتب کی ہدایات کے مطابق گزشتہ سال کی طرح امسال بھی 7 اور 8 ذی الحجہ کی درمیانی شب منی روانگی ہو گی تاکہ بزرگ و ضعیف مرد و خواتین کو شدید گرم موسم سے محفوظ رکھا جا سکے)

🕌 وہاں پہنچ کر ظہر، عصر، مغرب، عشاء اور اگلے دن کی فجر اپنے اپنے وقت پر پڑھیں

⛺️ رات کو منی میں قیام کریں۔ منیٰ میں قیام کے دوران جب موقع ملے نفل ادا کر سکتے ہیں

🕋نو ذوالحجة کرنے کے کام

حج یوم عرفة ہے

💬 منی سے عرفات جاتے ہوئے تکبیر ،تہلیل اور تلبیہ پکاریں

🕌 اگر ممکن ہو تو مسجد نمرہ میں زوال آفتاب کے بعد خطبہ حج پوری توجہ سے سنیں۔

📍 ظہر اور عصر كى نمازيں اگر اپنے خیمہ میں پڑھیں تو اپنے اپنے وقت پر پڑھیں اور اگر مسجد نمرہ میں پڑھیں تو جمع تقديم کریں۔

🔆 عرفہ کا وقوف زوال کے بعد شروع کریں

🤲🏻 اللہ تعالى كا ذكر ، دعاء اور استغفار كرنے كى زيادہ سے زيادہ كوشش کریں

⛅️ ذكر ،دعا اور استغفار سورج غروب ہو نے تک جاری رکھیں

☁️ جب سورج غروب ہو جائے تو مزدلفہ كى طرف روانہ ہوں

🪨 مغرب ادا کئے بغیر مزدلفہ کی طرف روانہ ہوں

💬 راستے بھر تلبیہ ،تکبیر اور تہلیل کہتے رہیں

🕌 مغرب اور عشاء كى نمازيں مزدلفہ پہنچ كر ایک اذان اور دو اقامت کے ساتھ جمع كریں۔

💤 یہ رات سو کر گزاریں اور صبح تہجد کا اہتمام کریں۔

✨ نماز فجر تک وہيں رات بسر كریں، رمی کرنے کے لیے کم از کم 70 عدد کنکریاں یہیں سے جمع کر لیں۔

🎯 نماز فجر اول وقت میں ادا کریں

🤲🏻نماز فجر کے بعد وقوف مزدلفه کریں، خوب دعائیں مانگیں

🕋 دس ذوالحجة کرنے کے کام

🤲🏻 فجر كے بعد طلوع شمس سے قبل تک مزدلفہ میں وقوف کریں اللہ تعالى كا ذكر اوردعائیں كریں

⛺️ سورج نکلنے سے پہلے روشنی پھیلنے پر منی کی طرف روانہ ہوں

💬 راستے میں تلبیہ کثرت سے پڑھیں

🪨 منی پہنچ کر سب سے پہلے جمرہ عقبہ (بڑے شیطان) کی رمی کریں

🛑 کنکریاں مارنے سے پہلے تلبیہ پڑھنا بند کر دیں🚩 مسلسل سات كنكرياں الگ الگ ماریں

💬 ہر كنكرى مارتے وقت ساتھ اللہ اكبر كہیں

⚡️ جمرہ عقبہ کو کنکریاں مارنے کے بعد دعا کے لئے نہیں رکیں گے

🐏 جمرہ عقبہ کی رمی کے بعد قربانی کریں

🪒 قربانی کے بعد حلق یعنی بال منڈوائیں یا کتروائیں

👉🏻 بالوں کو دائیں جانب سے منڈوانا شروع کریں

⛰️ طواف افاضہ /زیارة کریں۔ حج تمتع والے سعی بھی کریں

🧢 اگر قربانی اور حلق ہو چکا ہو تو یہ طواف عام کپڑوں میں بھی کیا جا سکتا ہے ،اسکے لئے پھر احرام کی ضرورت نہیں۔

✅ طواف کے بعد سعی کریں

1️⃣ حج قران والے ایک سعی کرتے ہیں یا تو طواف قدوم کے ساتھ یا پھر طواف افاضہ کے ساتھ
2️⃣ حج تمتع والے طواف زیارہ یا افاضہ کے بعد حج کی سعی کریں گے

✌🏻 طواف کے بعد دو رکعت نفل اگر ممکن ہو تو مقام ابراھیم کے پاس ادا کریں ورنہ حرم میں کہیں بھی ادا کر لیں۔

⛺️ سعی کے بعد واپس منی چلے جائیں

🌜 راتیں منی میں گزاریں یہ سنت ہے

*📆 أيام التشريق 11 - 12 - 13 کرنے کے کام*

❤️ ایام تشریق میں اللہ کو خوب یاد کریں اور ذکر کریں

💬 ان دنوں میں خصوصاً تکبیرات پڑھیں

🤏🏻 منٰی میں جماعت سے نماز پڑھیں۔

🌤️ روزانہ زوال آفتاب کے بعد تینوں جمرات کو ترتیب کے ساتھ کنکریاں ماریں

🤲🏻 جمرہ اولی اور جمرہ وسطی کو کنکریاں مارنے کے بعد ذرا ہٹ کر قبلہ رخ ہو کر لمبی دعا دونوں ہاتھ اٹھا کر کریں

🛑 جمرہ عقبہ کو کنکریاں ماریں اور وہاں دعا نہ کریں

🗣️ 13 تاریخ کی مغرب تک بلند آواز سے تکبیرات پڑھیں

💖 خواتین بھی پست آواز سے تکبیرات پڑھیں

🍽️ یہ کھانے پینے اور ذکر کے دن ہیں

🕋 منیٰ میں قیام کے دوران اگر ممکن ہو تو مکہ جا کر نفلی طواف کریں

🌥️ منیٰ میں دو دن گزار کر 12 ذوالحجہ کو رمی کر کے غروب آفتاب سے پہلے نکلیں

💤 لیکن اگر سورج غروب ہو گیا تو پھر رات وہیں گزاریں اور 13 کی رمی کے بعد منیٰ سے نکلیں

🕋 حج مکمل ہونے کے بعد مکہ سے نکلنے سے پہلے طواف وداع کریں

❤️الْحَمْدُ لِله کَثِیْرًا حج مکمل ہوا

اللهمَّ اجعلْهُ حجًّا مبرورًا وذنبًا مغفورًا وسعيًا مشكورًا

 ۔1 عازمین حج کے لئے لازم ہے کہ وہ ایک کلائی بند اپنی کلائی سے پیوستہ رکھیں ،جس پر تحریر ہو ،مجھے ذیابیطس ہے، تا کہ ضرور...
09/06/2024


۔1 عازمین حج کے لئے لازم ہے کہ وہ ایک کلائی بند اپنی کلائی سے پیوستہ رکھیں ،جس پر تحریر ہو ،مجھے ذیابیطس ہے، تا کہ ضرورت کے وقت ان کو فوری طبی امداد مل سکے۔

۔2 دوران حج پیدل چلنے اور دیگر قسم کی فعالیت میں اضافہ ہونے سے خون میں شکر کی سطح کم ہو سکتی ہے جس کی اصلاح کے لئے آپ کے پاس کھانے پینے کی اشیاء اور گلوکومیٹر لازمی ہونا چاہیے۔

۔3 سفر حج سے چار سے چھ ہفتہ پہلے رفتہ رفتہ چلنے پھرنے کی عادت ڈالیں۔

۔4 جن افراد کے لیے چلنا پھرنا دشوار ہو یا پاؤں کے مسائل درپیش ہوں وہ وہیل چیئر کا استعمال کریں۔

۔5 حج سے قبل بعض قسم کے ٹیکے لگوانا ضروری ہے جیسے کہ انفلوئنزا اور میننجائٹس کی ویکسین، جو سفر حج سے دس دن قبل لگوائی جاتی ہے۔

۔6 طواف و سعی رات کو یا صبح سویرے کریں، کیونکہ ریت اور گرم فرش سے پیروں کو ضرر پہنچ سکتا ہے، جو ذیابیطس میں خطرناک ہے۔

۔7 تازہ غذائیں اور پھل کھائیں۔کھجور صرف تبرک کے لیئے مناسب ہے۔ پھل اور سبزیاں صاف ستھری ہوں۔

۔8 آپ کے ساتھ ادویات معالج کے نسخے کے مطابق ہونی چاہیئں۔دوران حج مشقت کی وجہ سے شکر خون میں کمی ہو سکتی ہے اسلیئے ادویات میں کمی ہو سکتی ہے۔

۔9 معالج کے مشورے سے درد، نزلہ، زکام، اسہال اور الرجی دور کرنے والی عام ادویات ساتھ رکھنا مناسب ہے۔

۔10 اپنی ادویات، خاص طور پر انسولن ایسی جگہ رکھیں جہاں درجہ حرارت مناسب ہو۔

۔11 بہتر ہوگا کہ ادویات کو اپنے ہینڈ بیگ میں رکھیں

۔12 عرفات اور منی میں انسولن اپنے پاس چھوٹے تھرماس میں رکھیں۔

۔13 شکر والی مصنوعات، سرد مشروبات اور چکنائیوں سے پرہیز کریں۔

۔14 مریض دن میں تین بار کھانے کی بجائے کم مقدار میں وقفے وقفے سے کئی بار مقررہ غذا کھائے تا کہ خون میں شکر مناسب رہے۔

۔15 اپنے ساتھ استعمال شدہ مزید جوتے بھی رکھیں۔ وہاں گرم فرش پر چلنے سے پاؤں میں زخم پڑنے کا بھی خدشہ ہوتا ہے۔

جو شخص ذیابیطس میں مبتلا ہوتا ہے اس کا مدافعتی نظام دوسرے عام شخص کے مقابلے میں کمزور ہوتا ہے۔ اسے بیماریوں سے مقابلہ کرنے کے لئے قوت مدافعت کی زیادہ ضرورت ہوتی ہے۔ اس لئے شوگر کے مریضوں کو اپنی شوگر کو کنٹرول میں رکھنے کے لئے وہ تمام کوششیں کرنی چاہیے جو ان کے لئے مفید ہیں

07/06/2024

‏میدان عرفات میں محمدﷺ نے 9 ذی الحجہ، 10 ہجری کے دن (7 مارچ 632 عیسوی) کو آخری خطبہ حج دیا تھا۔ آئیے اس خطبے کے اہم نکات کو دہرا لیں، کیونکہ ہمارے نبی نے کہا تھا، میری ان باتوں کو دوسروں تک پہنچائیں۔

*۱*۔ اے لوگو! سنو، مجھے نہیں لگتا کہ اگلے سال میں تمہارے درمیان موجود ہوں گا۔ میری باتوں کو بہت غور سے سنو، اور ان کو ان لوگوں تک پہنچاؤ جو یہاں نہیں پہنچ سکے۔

*۲*۔ اے لوگو! جس طرح یہ آج کا دن، یہ مہینہ اور یہ جگہ عزت و حرمت والے ہیں۔ بالکل اسی طرح دوسرے مسلمانوں کی زندگی، عزت اور مال حرمت والے ہیں۔ (تم اس کو چھیڑ نہیں سکتے )۔

*۳*۔ لوگو کے مال اور امانتیں ان کو واپس کرو،

*۴*۔ کسی کو تنگ نہ کرو، کسی کا نقصان نہ کرو۔ تا کہ تم بھی محفوظ رہو۔

*۵*۔ یاد رکھو، تم نے اللہ سے ملنا ہے، اور اللہ تم سے تمہارے اعمال کی بابت سوال کرے گا۔

*٦*۔ اللہ نے سود کو ختم کر دیا، اس لیے آج سے سارا سود ختم کر دو (معاف کر دو)۔

*۷*۔ تم عورتوں پر حق رکھتے ہو، اور وہ تم پر حق رکھتی ہیں۔ جب وہ اپنے حقوق پورے کر رہی ہیں تم ان کی ساری ذمہ داریاں پوری کرو۔

*۸*۔ عورتوں کے بارے میں نرمی کا رویہ قائم رکھو، کیونکہ وہ تمہاری شراکت دار (پارٹنر) اور بے لوث خدمت گذار رہتی ہیں۔

*۹*۔ کبھی زنا کے قریب بھی مت جانا۔

*۱۰*۔ اے لوگو! میری بات غور سے سنو، صرف اللہ کی عبادت کرو، پانچ فرض نمازیں پوری رکھو، رمضان کے روزے رکھو، اورزکوۃ ادا کرتے رہو۔ اگر استطاعت ہو تو حج کرو۔

*۱۱* ۔زبان کی بنیاد پر, رنگ نسل کی بنیاد پر تعصب میں مت پڑ جانا, کالے کو گورے پر اور گورے کو کالے پر, عربی کو عجمی پر اور عجمی کو عربی پر کوئی فوقیت حاصل نہیں, ہر مسلمان دوسرے مسلمان کا بھائی ہے۔ تم سب اللہ کی نظر میں برابر ہو۔
برتری صرف تقوی کی وجہ سے ہے۔

*۱۲*۔ یاد رکھو! تم ایک دن اللہ کے سامنے اپنے اعمال کی جوابدہی کے لیے حاضر ہونا ہے،خبردار رہو! میرے بعد گمراہ نہ ہو جانا۔

*۱۳*۔ یاد رکھنا! میرے بعد کوئی نبی نہیں آنے والا ، نہ کوئی نیا دین لایا جاےَ گا۔ میری باتیں اچھی طرح سے سمجھ لو۔

*۱۴*۔ میں تمہارے لیے دو چیزیں چھوڑ کے جا رہا ہوں، قرآن اور میری سنت، اگر تم نے ان کی پیروی کی تو کبھی گمراہ نہیں ہو گے۔

*۱۵*۔ سنو! تم لوگ جو موجود ہو، اس بات کو اگلے لوگوں تک پہنچانا۔ اور وہ پھر اگلے لوگوں کو پہنچائیں۔اور یہ ممکن ہے کو بعد والے میری بات کو پہلے والوں سے زیادہ بہتر سمجھ (اور عمل) کر سکیں۔

پھرآسمان کی طرف چہرہ اٹھایا اور کہا
*۱٦*۔ اے اللہ! گواہ رہنا، میں نے تیرا پیغام تیرے لوگوں تک پہنچا دیا۔

The Clock tower signals the entry into the month of Dhul Hijjah 1445..Last month of Islamic year 1445!
06/06/2024

The Clock tower signals the entry into the month of Dhul Hijjah 1445..

Last month of Islamic year 1445!

06/06/2024

حج 2024
سعودی عرب میں ذوالحجه کا چاند نظر آ گیا ہے،15 جون بروز ہفتہ کو حج اور 16 جون بروز اتوار کو عیدالاضحی ہو گی انشاء اللہ

  حج کے موقع پر منی عرفات کی وادیوں میں لاکھوں حجاج اور ہزاروں بسوں کی موجودگی میں موسم شدید گرم ہوتا ہے۔ لہذا عازمین حج...
06/06/2024


حج کے موقع پر منی عرفات کی وادیوں میں لاکھوں حجاج اور ہزاروں بسوں کی موجودگی میں موسم شدید گرم ہوتا ہے۔ لہذا عازمین حج ایام حج سے قبل خود کو مت تھکائیں۔ ضعیف اور خواتین عازم حج نفلی عمرے/طواف سے پرہیز کریں، نیز احرام کے دوران چھتری، مشروبات، پانی کی سپرے بوتل کا استعمال کریں۔ اپنی نقل و حرکت محدود رکھیں۔ مکت کی ہدایات کے مطابق سفر کریں۔

Mataaf today!
05/06/2024

Mataaf today!

 #نسک ایپلی کیشن میں نئی سروسز عمرہ کرنے کا آسان تجربہ فراہم کرتی ہیں۔ منظور شدہ پلیٹ فارم سے ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کریں: ...
04/06/2024

#نسک ایپلی کیشن میں نئی سروسز عمرہ کرنے کا آسان تجربہ فراہم کرتی ہیں۔
منظور شدہ پلیٹ فارم سے ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کریں:

iPhone آئی فون:
https://apple.co/3P8nylz

Android انڈرائیڈ:
https://bit.ly/49ZOrjF

منتظر_ہیں

عرفات مقام حج شدید گرم موسم میں حجاج کرام کی صحت و سلامتی کو مدنظر رکھتے ہوئے مسجد نمرہ ( جہاں خطبہ حج پیش کیا جاتا ہے )...
04/06/2024

عرفات مقام حج
شدید گرم موسم میں حجاج کرام کی صحت و سلامتی کو مدنظر رکھتے ہوئے مسجد نمرہ ( جہاں خطبہ حج پیش کیا جاتا ہے ) کے اطراف کے راستوں پر اعلی درجے کی کیمیکل کوڈنگ کی گئی ہے اور راستوں کا درجہ حرارت 12 سے 15 ڈگری کم ہوجائے جس سے حجاج کرام کے پیدل چلتے ہوئے پاوں کو راحت ملے گی !

شاندار حج انتظامات حج 2024

Address

UG-120, Deans Trade Center Peshawar Cantt
Peshawar
25000

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 17:00

Website

https://www.azantravels.pk/

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Azan International Travel & Tours posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share

Category