Map Trip Pvt Ltd

Map Trip Pvt Ltd 𝐌𝐚𝐩 𝐓𝐫𝐢𝐩 𝐏𝐯𝐭 𝐋𝐭𝐝. Offering a wide range of services including ticketing, tours, visa assistance, and consultancy.
(9)

we are committed to making your travel experience seamless and memorable." Welcome to Map Trip Pvt Ltd! ��

At Map Trip, we're your one-stop destination for all your travel needs. Whether you're dreaming of exploring exotic destinations, studying abroad, or embarking on a spiritual journey, we've got you covered.

� **Explore Our Destinations**: From breathtaking natural wonders to culturally rich

cities, our curated selection of destinations offers something for every type of traveler. Whether you're seeking adventure, relaxation, or cultural immersion, we have the perfect itinerary waiting for you.

� **Our Services**:
- **Traveling & Tourism**: Let us take the stress out of travel planning. Our expert team will handle all the details, allowing you to focus on making memories.
- **Ticketing**: Book flights, trains, buses, and more with ease through our ticketing services.
- **Visa Services**: Whether you're applying for a tourist visa, student visa, or any other travel documents, our experienced consultants will guide you through the process.
- **Consultancy**: Need travel advice or assistance? Our knowledgeable consultants are here to help you plan the perfect trip.
- **Group Tours**: Join one of our organized group tours and explore new destinations with like-minded travelers.
- **Religious Tours**: Embark on a spiritual journey to sacred sites and pilgrimage destinations around the world.

� **Why Choose Map Trip?**:
- **Expert Guidance**: Our team of experienced travel experts is dedicated to providing personalized service and insider knowledge to ensure your journey exceeds expectations.
- **Unique Experiences**: We go beyond typical tourist attractions to offer unique and immersive experiences that allow you to truly connect with the destinations you visit.
- **Safety & Comfort**: Your safety and comfort are our top priorities. We partner with trusted vendors and accommodations to ensure seamless travel experiences from start to finish.

� **Join Our Community**: Become part of our vibrant travel community and connect with like-minded adventurers from around the globe. Share your travel stories, tips, and photos, and inspire others to embark on their own journeys of discovery.

� **Plan Your Next Adventure**: Ready to start planning your next getaway? Browse our upcoming tours and travel packages, or contact us to create a custom itinerary tailored to your preferences and interests. Follow us for travel inspiration, insider tips, and exclusive offers. Let's embark on an unforgettable journey together!

ٹرانسلوانیا اکیڈمیکا اسکالرشپ 2024 کی  تفصیلات ٹرانسلوانیا یونیورسٹی میں پڑھائی کے لیے قبول کیے گئے امیدواروں کو بیچلر، ...
17/03/2024

ٹرانسلوانیا اکیڈمیکا اسکالرشپ 2024 کی تفصیلات

ٹرانسلوانیا یونیورسٹی میں پڑھائی کے لیے قبول کیے گئے امیدواروں کو بیچلر، ماسٹرز یا ڈاکٹریٹ کی ڈگری کی مکمل حاضری کے لیے اسکالرشپ سے نوازا جاتا ہے۔

اس اسکالرشپ کا مقصد بین الاقوامی طلباء کو ٹرانسلوانیا یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کرنے کی طرف راغب کرنا اور ٹرانسلوانیا یونیورسٹی کے 'سفیروں' کا ایک گروپ بنانا ہے اور اس طرح ہمارے ادارے کی بین الاقوامی نمائش میں اضافہ کرنا ہے۔

Eligibility Criteria:
ٹرانسلوانیا یونیورسٹی میں ٹرانسلوانیا اکیڈمیکا اسکالرشپ کے اہل ہونے کے لیے، درخواست دہندگان سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ درج ذیل شرائط کو پورا کریں:

1۔ درخواست گزار بین الاقوامی طلباء ہونا ضروری ہے۔ 2۔ درخواست گزار کو بیچلرز، ماسٹرز یا ڈاکٹریٹ کی ڈگریوں کی مکمل حاضری ہونی چاہیے۔
3۔ درخواست دہندگان کو ہر تعلیمی سال کا مکمل پاس کرنا ضروری ہے۔

درخواست دہندگان کو آن لائن Application Formفارم بھرنا ہوگا..
آنلائن درخواست جمع کرنا بہت اسان ہے۔ اسکا طریقہ کار اپ لوگ اس ویڈیو میں دیکھ سکتے ہے۔۔ ویڈیو لنک: https://to.mysocial.io/s/zoqW0GJ_C

نوٹ: اس اسکالرشپ میں اپکو درج زیل ڈاکومنٹس کی ضرورت ہوگی۔۔ جن لوگوں کے پاس وہ ڈاکومنٹس موجود نہیں وہ دیئے گئے لنکس سے مدد حاصل کرسکتے ہے۔۔ بشکریہ ۔عمر حیات ۔
1. Euro-Pass CV (https://to.mysocial.io/s/LsR3ASV3_)

2. Recommendations Letters
Template link: https://bit.ly/3zvKCmk
3. Passport or NIC

اگر آپ فٹ ہیں۔پیٹ نہیں نکلا ہوا ہے۔جم کرتے ہیں ۔فٹنس سے  دلچسپی ہے  دو امریکن سرٹیفکیشنز   آن لائن کر سکتے ہیں ۔ چھ ماہ ...
15/03/2024

اگر آپ فٹ ہیں۔پیٹ نہیں نکلا ہوا ہے۔جم کرتے ہیں ۔فٹنس سے دلچسپی ہے دو امریکن سرٹیفکیشنز آن لائن کر سکتے ہیں ۔ چھ ماہ ٹک کے جم کر سکتے ہیں ۔تو بیرون ملک ایک شاندار کرئیر آپکا منتظر ہے ۔

گلف ممالک سمیت پوری دنیا میں موٹاپا دل کے بعد دوسری بڑی بیماری سمجھا جاتا ہے ۔گلف ممالک میں موٹاپے کی شرح تیس سے پینتیس فی صد کے قریب ہے ۔حیرت کی بات یہ ہے child obesity یعنی بچوں میں موٹاپا اس وقت دنیا کے لیے بہت بڑا چیلینج بن چکا ہے ۔بدقسمتی سے وطن عزیز بھی اس فہرست میں شامل ہے۔2030 تک پاکستان بھی چائنہ اوبیسٹی میں ٹاپ ٹین میں شامل ہو گا ۔

گلف ممالک میں بچوں کے لیے علیحدہ gyms کھل رہے ہیں۔یوگا بھی تیزی سے مقبول ہو رہا ہے۔ویسے عمومی طور پر جم جانے کا بہت رواج بڑھ رہا ہے ۔

سعودی عرب میں معاشرتی تبدیلیاں آنے سے جہاں خواتین میں ملازمت کا رجحان بڑھا ہے وہیں ۔خواتین کے جمزgyms کی تعداد دن دگنی رات چگنی ہو رہی ہے۔اس لیے خواتین کے لیے بھی اب اس شعبے میں بہت مواقع ہیں ۔دوبئ میں تو پہلے ہی مقامی و غیر ملکیوں میں جم کا بہت رجحان ہے شاید ہی کوئ ایگزیکٹو ہو گا جو جم نہ جاتا ہو ۔یہاں پر جم 24 گھنٹے کھلے رہتے ہیں۔اس لیے لوگ جب فری ہوں خم چلے جاتے ہیں۔

امریکہ کی دو سرٹیفکیشنز ہیں
Nasm
ACE
اس کے متعلقہ ہیں۔جو مردوں خواتین دونوں کر سکتے ہیں ۔
Zumba
بھی حالیہ سالوں میں بہت مقبول ہوا ہے ۔

فٹنس سینٹرز میں جاب کے لیے آپ کے پاس فٹ باڈی ۔دو سرٹیفکیٹس اور ضروری حد تک انگلش بول چال ہو تو آپ اس شعبے میں کرئیر شروع کر سکتے ہیں
۔سلیبرٹیز و کاروباری افراد میں personal trainer کا کلچر تیزی سے فروغ پا رہا ہے ۔جب آپ اس شعبے میں ایک دو سال گزار لیں تو آپ پرسنل ٹرینر بھی بن سکتے ہیں۔اور ون ٹو ون سروسز دے سکتے ہیں.

یو اے ای میں جم ٹرینر کی اوسط سیلری 4000 درہم یعنی سورتیں لاکھ روپے ماہانہ ہوتی ہے ۔ون ٹو ون سیشنز اسکے علاوہ ہیں ۔سعودی عرب میں بھی اس کے لگ بھگ ہے ۔جبکہ یوکے یہ سیلری دس لاکھ سے شروع ہوتی ہے ۔کینیڈا ۔امریکہ میں بھی اس شعبے میں اچھی تنخواہیں دی جاتی ہیں ۔

عام طور پر ڈائیٹ پلان جم خود دیتا ہے لیکن فوڈ اینڈ نیوٹریشن کا بنیادی علم آپ کو بہت فائدہ دیتا ہے ۔

مزے کی بات یہ ہے کہ آپ کو فٹ رہنے کے پیسے ملتے ہیں۔اتنا اچھا کرئیر کونسا ہو سکتا ہے ؟

لائیو سٹاک (مویشی پالنا ) و ایگری کلچر کے متعلقہ لوگ بیرون ملک یہی کام کیسے کر سکتے ہیں؟ گزشتہ سال میں متعدد بار کسان بھ...
13/03/2024

لائیو سٹاک (مویشی پالنا ) و ایگری کلچر کے متعلقہ لوگ بیرون ملک یہی کام کیسے کر سکتے ہیں؟

گزشتہ سال میں متعدد بار کسان بھائیوں نے اس بارے میں پوچھا لیکن اس کسان کا بیٹا ہوتے ہوئے پتہ نہیں کیوں اس موضوع پر لکھا نہ جا سکا ۔اگر آپ گوشت کے لیے بچھڑے پال سکتے ہیں یا زمینداری کرنا چاہتے ہیں یا گوٹ فارم بنانا چاہتے ہیں تو بہت سے ممالک آپکو خوش آمدید کہتے ہیں کیونکہ نئی نسل کہیں بھی اس شعبے میں نہیں آنا چاہتی اور نتیجہ زرخیز زمینیں بنجر ہو رہی ہیں یا خوراک بر آمد کرنی پڑ رہی ہے۔اس مختصر پوسٹ میں پوری دنیا کا احاطہ کرنا مشکل ہے
بطور مثال ایک دو ممالک کا تذکرہ کرتا ہوں ۔

آزربائجان کے ہمسایہ ممالک میں ترکی۔جارجیا اور روس ہیں۔ان ممالک میں بڑا گوشت رغبت سے کھایا جاتا ہے اور بہت مہنگا ہے ۔مثال کے طور پر آج ترکی میں ایک کو بہت 4500 روپے سے 5000 روپے کلو ہے ۔اور آٹھ کروڑ کی آبادی میں سیاحوں کو ملایا جائے تو ترکی میں اسکی کھپت پاکستان سے بھی زیادہ ہے۔آزربائجان میں کمپنی رجسٹر کرکے آپ بچھڑے پال سکتے ہیں ۔جانور بیچ سکتے ہیں یا گوشت بیچتے سکتے ہیں۔حکومت نے اس شعبے میں ٹیکس میں بھی چھوٹ دے رکھی ہے۔ صرف 4 فی صد ٹیکس دینا پڑتا ہے ۔آپ اس سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔آزربائجان کا 37 فی صد رقبہ جنگلات پر مشتمل ہے سارا ملک سرسبز و شاداب ہے ۔اس لیے جانوروں کو پلانے میں کافی آسانی رہتی ہے ۔ایران کی سرحدی علاقوں میں برف باری بھی نہیں ہوتی اس لیے سارا سال یہ کام کیا جا سکتا ہے۔ یہاں پر زمین خریدی بھی جا سکتی ہے اور ٹھیکے پر بھی لی جا سکتی ہے۔ اگر آپ کی مربعوں کے مالک بننے کی خواہش پاکستان میں پوری نہیں ہو سکی تو یہاں ہو سکتی ہے۔

افریقہ کے کم ازکم 30 ممالک میں بہت اچھے انداز میں کھیتی باڑی کی جا سکتی ہے ۔سچی بات ہے کہ افریقن ابھی جدید ایگری کلچر سے بالکل واقف نہیں ہیں ۔وہ زمینیں سونا اگلتی ہیں۔اگر آپ کا تعلق ڈسکہ و سیالکوٹ سے ہے تو آپ افریقہ میں زرعی آلات بھی بیچ سکتے ہیں ۔ یوگنڈا میں گوجرانوالہ کے ایک صاحب خا انٹرویو دیکھ رہا تھا جو وہاں
مکئی اور اووکوڈ اگاتے ہیں ۔اسے گلف ممالک میں مہنگے داموں بیچتے ہیں۔گلف ممالک میں رہنے والے اس بات سے اچھی طرح واقف ہیں کہ اواکاڈو کی قیمت ان ممالک میں ہزار روپے کلو سے ہمیشہ زیادہ ہوتی ہے۔اس کے علاوہ بھی بہت سی فصلیں اگائ جا سکتی ہیں۔ یوگنڈا میں آپ ہزاروں ایکڑ زمین کا فارم انتہئائ مناسب پیسوں میں کرایے پر لے سکتے ہیں۔اور خرید بھی سکتے ہیں دونوں اپشنز دستیاب ہیں اپ تھوڑی ہمت کریں پاکستان سے باہر دنیا میں بہت مواقع ہیں بہت اچھے لوگ ہیں بہت تعاون کرتے ہیں اپ اپنے لیے محنت کر کے بہت اچھی جگہ بنا سکتے ہیں ان ممالک کے پاسپورٹ لے سکتے ہیں یہاں پر مستقل رہائش اختیار کر سکتے ہیں۔
ایک بات اور یاد رہے کہ افریقہ میں مزدور بہت سستا مل جاتا ہے پاکستان سے آدھے پیسوں میں مزدور ملتا ہے اور بارہ گھنٹے ٹک کے کام کرتا ہے ۔وقت ضائع نہیں کرتا ۔آپکو یس باس ۔۔۔یس باس کرتا ہے۔کچھ افریقی ممالک میں انگلش بولی اور سمجھی جاتی ہے ۔اگر آپ کو بنیادی انگلش آتی ہے ۔تو آپ کا کام چل جاتا ہے۔وگرنہ گوگل ٹرانسلیٹر تو ہے ہی ناں۔

ائیوری کاسٹ میں دنیا کا بہترین کاجو پیدا ہوتا ہے اور یہ غالبا کاجو کی پیداوار میں دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے انڈیا یہاں سے ایک ڈالر میں ایک کلو کا جو خریدتا ہے اسے روسٹ کر کے تو اپ اس کی قیمت اگر مالک میں ابھی اور پاکستان میں بھی چیک کر لیں کتنی ہے پاکستان میں اس کی قیمت 3 ہزار روپے کلو سے زیادہ ہوتی ہے گلف ممالک میں بھی اسی طرح اس کی جو قیمت ہے وہ 40 سے 70 ریال کے درمیان ہوتی ہے یعنی کہ 280 روپے میں خریدی جانے والی جو چیز ہے وہ بیچی جاتی ہے تقریبا تین ہزار چار ہزار پانچ ہزار روپے کلو میں.
اللہ پاک ہجرت کو آسان بنائے اور بہتر لوگوں کا ساتھ دے ۔

آپ کو گلف میں رہتے ہوکم ازکم ایک سال ہوگیا ہے,آپ کی سیلری آپ کے اکاؤنٹ میں آ رہی ہے ۔تقریبا,پندرہ سو  ڈالر  تنخواہ ہے(بع...
12/03/2024

آپ کو گلف میں رہتے ہوکم ازکم ایک سال ہوگیا ہے,
آپ کی سیلری آپ کے اکاؤنٹ میں آ رہی ہے ۔تقریبا,پندرہ سو ڈالر تنخواہ ہے(بعض صورتوں میں اس سے بھی کم میں ویزہ ملتا ہے ؟ ،آپ اس کا ستر فی صد خرچ کر رہے ہیں اور تیس فی صد جمع کر رہے ہیں تو آپ ویزہ آفیسر کی نظر میں آئیڈیل شخص ہیں جسے اس نے ویزہ سے انکار سوچ سمجھ کر کرنا ہے ۔
ویزہ آفیسر ایک پیٹرن دیکھتا ہے ۔آپ کی ملازمت میں ،آپ کی آمدن میں ،آپ کے خرچ میں۔جب یہ چیزیں ایک ترتیب سے سامنے آتی ہیں تو آپ کا گلف سے کینیڈا ،امریکہ ،یوکے ،آسٹریلیافیملی سمیت شفٹ زیادہ مشکل نہیں رہتا ۔

آپ تھوڑی بہت سیاحت کر لیتے ہیں ،پاسپورٹ پر تھوڑی رونق لگ جاتی ہے ،سوشل میڈیا پر آپ تھوڑے سٹیٹس اپ لوڈ کرتے ہیں ،لوکیشنز ڈالتے ہیں ۔تو ویزہ آفیسر آپ کو خوشی خوشی ویزہ دیتا ہے۔جن ممالک کا انٹرویو نہیں ہوتا وہاں آپ کی ڈاکیومنٹیشن کی بنیاد پر اور آپ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور پوسٹس کی بنیاد پرآپ کو ویزہ ملتا ہے ۔اس لیے فیس بک دھیان سے استعمال کریں۔اسلحہ اور خون خرابے والی تصاویر سے بچیں۔اس پر تفصیل سے لکھے جائے گا ۔

آپ گلف کے کسی ملک سے یورپ ،کینیڈا ،مریکہ ،یوکے،آسٹریلیا ،اٹلی ،سپین ،جرمنی ،فرانس جانا چاہ رہےہیں۔
تو آج سے تیاری شروع کر دیں ۔

یہ راز آپ کو کوئ نہیں بتائے گا ۔ہم ہر پاکستانی کو ایجوکیٹ کرنے کی پوری کوشش کریں گے

ڈنکی کی بجائے قانونی راستہ اختیار کریں ،جب ڈنکی سے کم پیسوں میں آپ قانونی طور پر جا سکتے ہیں تو زندگی کو رسک میں کیوں ڈالتے ہیں۔فیک ایجنٹوں سے بچیں ،خود پراسس سمجھیں ،خود کریں ۔

یاد رہے کہ ویزہ لینا آسان یا مشکل نہیں ہوتا ٹیکنکل ہوتا ہے ۔اور تھوڑی مشق سے اسے سیکھا جا سکتا ہے ۔اور ہم بہت جلد آپ کو ان ممالک کے ویزہ لینے کے دیگر راز بھی بتائیں گے۔اور سکھائیں گے بھی۔

#ریحانیات


The Crescent Moon has been sighted, and with it, the doors to a month of blessings swing open. 🌙 Map Trip extends warm w...
11/03/2024

The Crescent Moon has been sighted, and with it, the doors to a month of blessings swing open. 🌙

Map Trip extends warm wishes for a Ramadan filled with peace, introspection, and generosity.
May your days be filled with grace and your nights with prayers and charity. 🤲

BREAKING NEWS: The Crescent of Ramadan 1445/2024 has been sighted in Saudi Arabia!Subsequently, Ramadan 1445/2024 begins...
10/03/2024

BREAKING NEWS: The Crescent of Ramadan 1445/2024 has been sighted in Saudi Arabia!

Subsequently, Ramadan 1445/2024 begins tomorrow, 11 March 2024

Taraweeh Prayers will begin in the Two Holy Mosques after Isha Prayers

7 مارچ 2024 سے پاسپورٹ کی فیسوں میں اضافہ کردیا گیا ہے.کوشش کریں 10 سالہ پاسپورٹ اور اگر ممکن ہو تو ای پاسپورٹ بنائیں بی...
08/03/2024

7 مارچ 2024 سے پاسپورٹ کی فیسوں میں اضافہ کردیا گیا ہے.
کوشش کریں 10 سالہ پاسپورٹ اور اگر ممکن ہو تو ای پاسپورٹ بنائیں بین الاقوامی سفر میں ای پاسپورٹ کا فائدہ زیادہ ہوگا.

03/03/2024

𝐍𝐨𝐭𝐡𝐢𝐧𝐠 𝐢𝐬 𝐩𝐞𝐫𝐦𝐚𝐧𝐞𝐧𝐭, 𝐜𝐡𝐞𝐫𝐢𝐬𝐡 𝐭𝐡𝐞 𝐦𝐨𝐦𝐞𝐧𝐭 𝐰𝐞 𝐡𝐚𝐯𝐞.

#𝐐𝐮𝐨𝐭𝐞𝐎𝐟𝐓𝐡𝐞𝐃𝐚𝐲 #𝐐𝐮𝐨𝐭𝐞

03/03/2024

"𝐃𝐢𝐬𝐜𝐨𝐯𝐞𝐫 𝐭𝐡𝐞 𝐰𝐨𝐫𝐥𝐝 𝐰𝐢𝐭𝐡 𝐌𝐚𝐩 𝐓𝐫𝐢𝐩!
Embark on unforgettable journeys with us.

کیا  گلف ممالک میں ملازمت کیساتھ پارٹ ٹائم  کام کیا جا سکتا ہے ؟پارٹ ٹائم جاب کے لیے گلف کے  مختلف ممالک میں قوانین میں ...
02/03/2024

کیا گلف ممالک میں ملازمت کیساتھ پارٹ ٹائم کام کیا جا سکتا ہے ؟

پارٹ ٹائم جاب کے لیے گلف کے مختلف ممالک میں قوانین میں فرق ہے

یو اے ای /دوبئ
دوبئ میں بیک وقت دو جابز کی جا سکتی ہیں ،قانونی طور پر اس کی اجازت ہے ،اس کے لیے بہتر ہے کہ باقاعدہ حکومت سے سالانہ پرمٹ کے لے لیا جائے وگرنہ لوگ بغیر اجازت کے کر رہے ہیں ۔اس کی پانچ سو درہم فیس ہے۔خواتین گھر بیٹھے
E trader
لائسنس کے زریعے دنیا کی کوئ چیز بیچ سکتی ہیں ۔یہ بہت حوصلہ افزا بات ہے۔
کچھ ماہ پہلا دوبئ نے سولہ سالہ یا اس سے اوپر کے سٹیوڈنٹس کو کام کرنے کی اجازت دے دی ہے۔اس طرح یو اے ای گلف کا پہلا ملک ہے جس نے سٹیوڈنٹس کو پارٹ ٹائم کام کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

بحرین
بحرین میں فلیکسی ورک پرمٹ پر اس کی اجازت ہے ،یہ ورک پرمٹ رکھنے والے پارٹ ٹائم جاب کر سکتے ہیں ۔

قطر
قطر میں جس آجر کے پاس آپ ملازمت کر رہے ہیں ،اس سے اجازت لے کر آپ چھ ماہ تک پارٹ ٹائم جاب کر سکتے ہیں ۔

عمان
عمان میں ابھی صرف مقامی افراد کو پارٹ ٹائم کام کرنے کی اجازت ہے ،غیر ملکیوں کے لیے ابھی اس پر قانون سازی نہیں ہو سکی ۔

سعودی عرب
سعودی عرب میں پاٹ ٹائم قانونی طور پر قابل
اجازت نہیں ہے ۔ لیکن اس۔ کے باوجود بہت سے لوگ پارٹ ٹائم کرتے ہیں ،جس میں مردو خواتین شامل ہیں ۔
سعودی حکومت نے اب مرافقین یعنی۔ dependants اور انٹر نیشنل سٹیوڈنٹس کو بھی پارٹ ٹائم کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

دوبئ میں کچھ لوگ فلیٹ لے کر اسے فرنشڈ کرکے بیڈ سپیس کرایے پر دیتے ہیں ۔یہ کام پورا سال چلتا ہے۔دوبئ میں یہ کام لیگل ہے ۔لائسنس کی آسانی کی وجہ سے لوگ
اپنی جاب کیساتھ پارٹ ٹائم یا بیک وقت دو کام بھی کر لیتے ہیں ۔

دوبئ میں آپ بیک وقت جاب بھی کر سکتے ہیں اور لائسنس لے کر اپنا کام بھی کر سکتے ہیں ۔باقی گلف ممالک میں یہ سہولت ملنے میں دیر لگے گی.
#ریحانیات

Let's study abroad.Like our page for more updates.
27/02/2024

Let's study abroad.
Like our page for more updates.

آسان  و بجٹ عمرہ نوٹ : برائے کرم اسے شئیر کرکے زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچائیں۔شکریہ .اگر آپکے تجربے میں کوئ بہتر چیز ہ...
23/02/2024

آسان و بجٹ عمرہ

نوٹ : برائے کرم اسے شئیر کرکے زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچائیں۔شکریہ .اگر آپکے تجربے میں کوئ بہتر چیز ہے تو وہ بھی کومنٹ کریں۔

پاکستانیوں کی کثیر تعداد ہر سال عمرہ کے لیے جاتی ہے۔خاص طور پر پہلی بار جانے والوں کے لیے زیادہ مسائل ہوتے ہیں ۔اب تو نئی پالیسیوں اور نرم پابندیوں کی وجہ سے ہر ہفتے دس لاکھ کے قریب افراد عمرہ ادا کر رہے ہیں۔اگر اقدامات کر لیے جائیں تو مسائل کو خاطر خواہ کم کیا جا سکتا ہے

اکتوبر سے مارچ تک کے مہینے عمرے کے لیے بہت اچھے سمجھے جاتے ہیں ۔موسم قدرے اچھا ہوتا ہے ۔عبادت کا زیادہ مزہ آتا ہے ۔آپ اپنی مصروفیات کی بنا پر مہینے کا تعین کر سکتے ہیں۔کمزور افراد ۔بوڑھے ۔عورتیں بچے رمضان اقر خاص طور پر رمضان کے آخری عشرے کا انتخاب نہ کریں ۔رمضان کے آخری عشرے میں عمرہ زائرین کی تعداد صرف مکہ میں 50 لاکھ سے تجاوز کر جاتی ہے ۔

اپنی صحت و پیدل چلنے کی عادت کے مطابق حرم سے قربت یا دوری پر ہوٹل کا پیکج بک کریں ۔اپنے ایجنٹ سے ہوٹل کا نام معلوم کرکے گوگل سے اس ہوٹل کا فاصلہ چیک کرلیں پھر پیکج خریدیں ۔عمومی طور پر ایجنٹس مدینہ کے ہوٹل حرم کے قریب اور مکہ کے دور دیتے ہیں۔ ٹریول ایجنٹ سے کوئ بھی چیز زبانی کلامی طے نہ کریں ۔لکھوا لیں تاکہ بوقت ضرورت قانونی کاروائی کی جا سکے ۔چند دن واک کرکے اپنا چلنے کا سٹیمنا بحال کر لیں ۔(اگر آپکا ارادہ ایک سے زائد عمرے کرنے کا ہے )

اپنی ادویات پاکستان سے لے کر آئیں ۔یہاں بہت مہنگی ہیں ۔ اگر آپکو معدے کا مسئلہ ہے یا بجٹ میں عمرہ کرنا چاہ رہے ہیں تو ٹین پیک فوڈ یا پاکستان سے کھانا پکا کر ، فریز کرکے لے آئیں ۔جو کچھ آپکو یہاں کھلایا جاتا ہے اس سے بہتر آپشن ہے ۔اللہ نہ کرے آپ پاکستانی ریسٹورنٹس کے کچن دیکھ پائیں اور جو آئیل استعمال کرتے ہیں اس بارے میں جان پائیں۔
کم از کم چائے کے برتن و فرائنگ پین ضرور ساتھ لائیں ۔بہت کام آئے گا ۔

بہتر ہے کہ ٹکٹ خود بک کریں۔اگر ٹرانزٹ فلائٹ لیں تو کافی بچت ہو سکتی ہے۔فلائ دوبئ۔سلام ائیر قدرے سستی آپشنز ہیں۔گوگل میں جا کر "گوگل فلائٹس " ٹائپ کریں۔پورے سال کی ٹکٹس کی قیمت آ جاتی ہے ۔ہم اس اتوار کو یہ ٹکٹ چیک کرنا اور بک کرنا سکھائیں گے۔کراچی سے ٹکٹس مزید سستے ہو جاتے ہیں۔

کوشش کریں کہ مدینہ شریف میں لینڈ کریں۔چند دن یہاں گزار کر تازہ دم ہو کر عمرہ کے لیے نکلیں ۔اگر فلائٹ جدہ کی مل رہی ہو تو مکہ پہنچ کر اچھی طرح آرام کریں ۔نیند پوری کریں ۔فریش ہو کر عمرہ کریں ۔بوجھل آ نکھوں سے عمرہ کا بالکل مزہ نہیں آتا ۔اتنے لمبے سفر کے بعد عمرہ قدرے مشکل ہو جاتا ہے ۔کچھ لوگوں تو بچوں سمیت سیدھا حرم پہنچتے ہیں اور عمرہ شروع کر دیتے ہیں ۔نہ خود تھیں نہ بچوں،بوڑھوں کو تھکائیں۔بائ ائیر سفر کی بہت اچھی ٹپ یہ ہے کہ جب آپ کی بورڈنگ ہو جائے تو ایک یا دو پینا ڈول ایکسٹرا لے لیں ۔سفر میں نیند بھی آ جائے گی اور تھکان بھی بہت کم ہوتی ہے۔

گرمیوں میں عموما لوگوں rashes ہو جاتے ہیں جسے ہم پنجاب میں "لاگا لگنا " بھی کہتے ہیں۔اس سے بچاو کا آسان طریقہ یہ ہے کہ مخصوص جگہوں کو خشک رکھیں ۔باتھ روم ٹشوز ساتھ رکھیں ۔اگر ریشیز ہو جائیں تو اپنے اثاثوں کو محفوظ کرتے ہوئے کوئ بھی باڈی سپرے یا بیٹنی سول کریم لگا لیں ۔ فوری افاقہ ہو گا ۔

بے تکی سی شاپنگ نہ کریں ۔لوگ نہ خوش ہوئے ہیں اور نہ ہوں گے ۔نہ آنے کا اسٹیٹس لگائیں۔نہ واپس جانے کا ۔اگر یہ عبادت صرف اللہ کے لیے ہے تو وہ پہلے ہی سے جانتا ہے ۔باقی آپکی مرضی ۔جائے نماز سمیت بہت سی چیزیں پاکستان میں سستی ہیں ۔وہاں سے جا کر خرید لیں ۔عمومی مشاہدے میں آیا ہے کہ لوگ چند دن باقاعدگی سے نماز کی ادائیگی کرتے ہیں اور پھر نمازیں ہوٹل کے کمرے میں اور بیشتر وقت شاپنگ میں
اگر آپکا بیرون ملک رہنے کا سٹیمنا نہیں ہے تو پیکج تھوڑے دنوں کا لے لیں ۔

سفر کے دوران بہت سے ناخوشگوار رونما ہوتے ہیں ۔چھوٹی چھوٹی باتوں پر لڑائ شروع نہ کردیں ۔صبرو تحمل کا مظاہرہ کریں۔بحث و تکرار سے موڈ و ماحول دونوں خراب ہو جاتے ہیں۔

چھوٹے بچوں پر جو عبادت فرض نہیں ہے انہیں نہ تھکائیں۔برکت کے لیے حرم دکھا دیں ۔ایک دو تصاویر لے لیں ۔لوگوں نے تین تین سال کے بچوں کو احرام بندھوائے ہوتے ہیں ۔بچے پھول کی طرح ہوتے ہیں ۔جلد بیمار ہو جاتے ہیں ۔انہیں مشقت میں نہ ڈالیں ۔ہمارا ذاتی طریقہ کار یہ رہا ہے کہ میں پہلے عمرہ کر لیتا تھا ۔بچے بیگم کے پاس حرم کے سامنے
P3 or p4
میں آرام سے بیٹھ جاتے تھے ۔اور پھر میں بچے سنبھالنا تھا اور بیگم اکیلے جا کر عمرہ کر لیتی تھی ۔

عمرہ کے دوران آپ نیا پلاسٹک کا نیا جوتا پہن سکتے ہیں
خاص طور پر موٹے و شوگر کے مریضوں کو تو لازمی جوتا پہننا چاہیے۔ دوران عمرہ پانی کی بوتل ساتھ رکھ لیں
اگر اپنے کسی ساتھی سے بچھڑ جائیں تو کوئ جگہ مقرر کر لیں تاکہ وقت ضائع کیے بغیر آپ ایک دوسرے سے مل پائیں ۔کم پڑھے لکھے افراد جو گوگل میپس کا استعمال نہیں جانتے وہ اپنے پاس ہوٹل کا کارڈ ضرور ساتھ رکھیں۔پیپر پر ضروری نمبر لکھ کر رکھ لیں ۔کم پڑھے لکھے دیہاتوں بوڑھوں کو میں نے متعدد بار پریشان دیکھا ہے ۔خالی ہاتھ ہوٹل ڈھونڈ رہے ہوتے ہیں ۔

عمرہ ادا کرنے کے بعد بال کٹوانے یا ٹنڈ کروانے میں ثواب کا فرق ہے ۔ٹنڈ کروانے کا زیادہ ثواب ہے لازمی نہیں ۔امام شافعی کے پیروکار صرف تین چار جگہوں سے چھوٹی قینچی سے خود ہی دو چار بال کاٹ لیتے ہیں ۔لیکن باقی آئمہ کرام کا نقطہ نظر مختلف ہے ۔آپ اپنی فقہ کے مطابق عمل کر لیں ۔کسی کے بارے میں بدگمان نہنہوں کہ اسے عمرہ نہیں کرنا آتا۔اصل میں مختلف آئمہ کرام کی ایک ہی چیز پر مختلف رائے ہوتی ہے

ایک ہی سفر میں ایک سے زیادہ عمرے اختلافی مسئلہ ہے ۔آپ اپنی فقہ کے مطابق عمل کر لیں ۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی پوری زندگی میں چار عمرے اور ایک حج کیا تھا ۔ آپ اپنے سہولت اقر ترجیح کے مطابق فیصلہ کر سکتے ہیں۔دوران عمرہ دھکے مارنے سے احتراز برتیں آپکی وجہ سے کسی کو تکلیف نہ ہو۔

کچھ اوقات میں رش کم ہوتا ہے ۔آپ لائیو چینل یا نسک ایپ سے چیک کرکے جا سکتے ہیں۔

اگر عمرہ کے بارے میں کوئ سوال ہو تو کومنٹ سمیت پوچھ سکتے ہیں

اللہ پاک آپ کی عبادات کو قبول فرمائے ۔آمین ۔


مدینہ شریف میں کاروبار شروع کرنے کے لیے کتنا خرچہ آتا ہے ؟حرم سے تین چار کلو میٹر سے باہر مدینہ شریف میں کاروبار پر اتنا...
22/02/2024

مدینہ شریف میں کاروبار شروع کرنے کے لیے کتنا خرچہ آتا ہے ؟

حرم سے تین چار کلو میٹر سے باہر مدینہ شریف میں کاروبار پر اتنا ہی خرچہ آتا ہے جتنا دیگر سعودی
شہرو ں میں آتا ہے ۔مثال کے طور پر آپ کو مارٹ یعنی چھوٹا بقالہ کھولنا ہے تو کاسٹ تقریبا تیس سے چالیس لاکھ روپے آئے گی ۔ درمیانے درجے کے بقالہ پر کوسٹ ڈبل ہو جائے گی ۔

باربر شاپ /صالون تقریبا پچیس لاکھ روپے میں ممکن ہے ۔ بوفیہ جسے کیفرٹیریا کہہ لیں پینتیس لاکھ میں شروع ہو سکتا ہے ۔50 لاکھ روپے کے قریب بجٹ ہو تو بہت سے کاروبار شروع ہو سکتے ہیں۔

اب آ جائیں حرم کے پاس ۔کرایے کو نکال کر باقی کوسٹ وہی رہے گی ۔عمومی طور پر تین ماہ کرایہ دینا ہوتا ہے ۔حرم کے آس پاس آپکا کاروبار چوبیس گھنٹے چلتا ہے ۔۔۔اس لیے کرایہ زیادہ ہونا بوجھ نہیں لگتا ہے ۔حرم کے آس پاس چھوٹا سا سیٹ اپ بھی ایک کروڑ روپے سے کم شروع نہ ہو گا ۔ دو یا تین افراد ملکر بھی کر سکتے ہیں۔

کیا ہم کاروبار اپنے نام کر کر سکتے ہیں ۔
سو فی صد کر سکتے ہیں لیکن اس سے کاسٹ بہت اوپر چلی جائے گی ۔سرکاری فیس ساٹھ ہزار ریال ہے اور اتنے پیسے ہی اوپر لگ جاتے ہیں ۔یعنی ایک کروڑ روپے لائسنس کا خرچہ ہے ۔دس تک افراد پارٹنر بن سکتے ہیں ۔اگر آپ کی پاکستان میں ایک سال سے موجود ہے اور اس کا آڈٹ بھی ہوا ہے تو یہ کاسٹ ستر ہزار ریال تک آ جاتی ہے ۔

پاکستانی سادہ و سستا کھانا آج کا بہترین کاروبار ہے ۔جو بھی مدینہ شریف میں کرے گا ۔انشااللہ کامیاب ہو گا۔اگر آپ پانچ ریال سے دس ریال کے درمیان ماڈل اپناتے ہیں تو کامیابی کی شرح بہت زیادہ ہوگی۔

بہر حال یہ فیصلہ آپ نے کرنا ہے کہ سعودی کے نام پر کاروبار کرنا ہے یا اپنے نام پر ۔اکیلے کرنا ہے یا پارٹنرشپ پر ۔

مدینہ شریف رہنے و کاروبار کے لیے بہترین جگہ سمجھی جاتی ہے۔ ، اچھے سکولز ،کالجز ،یونیورسٹیاں ،، پارک موجود ہیں ۔ اہل مدینہ کے بارے مجموعی تاثر بہت اچھا ہے ۔زیادہ لوگوں سے ان کی تعریف سنی ہے۔



🎉 Exciting News from Map Trip Pvt Ltd! 🎉Our CEO, Mr. Naseem Ullah Shaheen, had a fantastic time celebrating the Chinese ...
15/02/2024

🎉 Exciting News from Map Trip Pvt Ltd! 🎉

Our CEO, Mr. Naseem Ullah Shaheen, had a fantastic time celebrating the Chinese New Year at the China Window Center in Peshawar! 🐉✨

Not only did we embrace the spirit of the Year of the Dragon, but we also reaffirmed the strong bonds of friendship between Pakistan and China. 🇵🇰🤝🇨🇳

At Map Trip Pvt Ltd, we're dedicated to fostering cultural exchange and promoting tourism between Pakistan and China. Through our efforts, we aim to strengthen the ties between our two nations while offering unforgettable travel experiences. 🌏✈️

Here's to a prosperous Year of the Dragon and continued friendship between Pakistan and China! 🐲🎇

سنٹرل ایشیا سیریز پارٹ ون آذربائیجان میں پاکستانیوں کے لیے بے بہا مواقعپاکستان سے محض دو اڑھائی  گھنٹے کی فلائٹ کی دوری ...
15/02/2024

سنٹرل ایشیا سیریز
پارٹ ون

آذربائیجان میں پاکستانیوں کے لیے بے بہا مواقع

پاکستان سے محض دو اڑھائی گھنٹے کی فلائٹ کی دوری پر اسلامی ملک آذربائیجان واقع ہے ، معدنی دولت سے مالا مال یہ ملک قریباً ایک کروڑ نفوس پر مشتمل ہے، خوبصورت ،فٹ ، خوش شکل و خوش اخلاق لوگوں کا دیس ۔۔۔۔۔حالیہ سالوں میں آزربائیجان کی سیاحت میں بہت اضافہ ہوا ہے 2019 میں 50 لاکھ سیاحوں نے اس ملک کا رخ کیا.اور یہ تعداد بہت تیزی سے بڑھ رہی ہے ۔ باکو کو مستقبل کا دبئی کہا جاتا ہے. یہ آزربائیجان کا سب سے بڑا شہر اور دارالخلافہ ہے.آذربائیجان کی کرنسی کا نام منات ہے اور ایک منات 163پاکستانی روپوں کے برابر ہے.

پاکستان نے اسرائیل کے بعد آرمینیا کو تسلیم نہیں کیا تھا کیونکہ آرمینیا نے کارا باخ کے علاقے پر 30 سال قبضہ کیے رکھا، چند ہفتے پہلے ترکی اور پاکستان کی مدد سے مقبوضہ علاقوں کو آذاد کروا لیا گیا، اس طرح آذربائیجان کے بیس فی صد علاقے مین اضافہ ہے اور نیا آذاد علاقہ سونے کی کانوں کی وجہ سے مشہور ہے

آذاد علاقوں کی بحالی نو کے لیے آذربائیجان نے ترکی اور پاکستان کو پیش کش کی ہے اور اس وقت ترکی کی 16 کمپنیاں مختلف شعبوں میں کام کر رہی ہیں، پاکستان کی طرف سے کوئ بھی کمپنی سامنے نہیں آ سکی حالانکہ 5 شعبوں کو 5 سال کے لیے ٹیکس ہالی ڈے دی گئی ہے. تعمیرات کے متعلقہ کمپنیوں کے لیے یہ سنہری موقعہ ہے جس سے فائدہ اٹھایا جانا چاہیے
چند سالوں سے پاکستانیوں کی کافی تعداد باکو میں رہائش پذیر ہے اور مختلف کاروباری سرگرمیوں سے وابستہ ہے. مفت تعلیم اور معیاری علاج معالجہ، آسان شہریت کے حصول کی وجہ سے غیر ملکیوں کی اکثریت مطمئن زندگی گزار رہی ہے.
راتوں رات امیر ہونے والے، باکو سے یورپ، کینیڈا جانے والوں کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑا
اس وقت پاکستان سے چاول، ٹیکسٹائل، آلو، کینو، مصالحے و دیگر چیزیں براستہ ایران باکو بھیجی جاتی ہیں، ترکی کے مقابلے میں پاکستانی ٹیکسٹائل سستی اور معیاری ہیں اور گاہکوں کا اعتماد بحال کیے ہوئے ہیں، پاکستان سے استنبول تک چلنے والی ٹرین سے باکو تک اشیا پہنچانا سستا اور آسان ہوگا، ایران سے ٹرین کوریڈور سے سامان کی ترسیل یقیننا تیز ہوگی
Ease of doing business
کی رینکنگ کے مطابق آذربائیجان کا نمبر 24 ہے، تقریبا تمام شعبوں میں پاکستانی کاروباری حضرات کے لیے بہت سے مواقع ہیں،، مضبوط معیشت، توانائی کی وافر فراہمی، ٹیکس چھوٹ، بہتر پاسپورٹ، تعلیم، صحت کی وجہ سے آزربائیجان پاکستانیوں کے لیے قریب ترین بہترین آپشن ہے ۔

پاکستانیوں کا مخصوص ممالک میں جانا، کاروبار کرنا مواقع کو کم کرتا ہے، اس وقت سنٹرل ایشیا اور آذربائیجان مواقع سے بھرپور ممالک ہیں جن سے فائدہ اٹھایا جانا چاہیے یہاں سے کرغزستان و دیگر سنٹرل انشاء اسٹیٹس میں جانا بہت آسان ہے ۔ آذربائیجان کا ہمسایہ ممالک سے فری ٹریڈ معاہدہ ہے آپ اس ملک میں بیٹھ کر ترکی ۔روس ۔جارجیا ۔ایران میں اپنی پروڈکٹس بیچنے سکتے ہیں۔ اگر آپ واقعی ہی کاروبار کرنا چاہتے ہیں تو یہ ایک بہترین ملک ہے۔

جابز کم ہیں ۔کنسٹرکشن و ڈرائیونگ و ای کامرس میں مواقع موجود ہیں۔لوگ بہت اچھے ہیں ۔یہاں کی لڑکیاں پاکستانیوں کو بہت پسند کرتی ہیں ۔اور شادی کے لیے آسانی سے مان جاتی ہیں ۔کچھ پاکستانیوں نے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یہاں شادیاں کر رکھی ہیں ۔اور ہنسی خوشی زندگی گزار رہے ہیں۔بہترین معیاد کے تعلیمی ادارے موجود ہیں۔

رئیل اسٹیٹ میں اس وقت قیمتیں دوبئ سے تیسرا حصہ ہیں اور کرایہ بہت معقول ہے۔پلاٹ لے کر گھر ۔پلازہ ۔فلیٹ ۔بلڈنگ بنانا ۔پرانی بلڈنگ ۔فلیٹ لے کر اس کی تزئین و آرائش کرکے بیچنا یا کرایہ پر دینا ۔ سیاحتی علاقوں گانجا وغیرہ میں
Resorts
بنا کر کرایہ پر دینا یا بیچنا بہت اچھی آپشنز ہیں۔ سیاحتی مقامات پر کم ازکم کرایہ 100 منات فی رات ہوتا ہے ۔۔آپ؟آذربائیجان میں قسطوں پر بھی گھر یا فلیٹ لے سکتے ۔سود سے پاک سرمایہ کاری کی جا سکتی ہے۔تین سال کی اقساط پر بھی فلیٹ مل جاتا ہے۔
۔اگر آپ ایک مضبوط کرنسی میں رئیل اسٹیٹ کے شعبے جانا چاہتے ہیں تو آذربائیجان کو نظر انداز نہیں کیا جانا چاہیے۔

ان ممالک میں بیف بہت کھایا جاتا ہے ۔اگر مویشی پال کر ترکی ۔آذربائیجان۔روس جارجیا کو گوشت بیچتے ہیں تو یہ بہت اچھا کام ہے۔آذربائیجان میں زرعی زمین بہت سستی اور زرخیز ہے ۔اور دیہی علاقوں میں اکمل کرنے والوں کے لیے بہت سی اضافہ سہولیات ہیں جو شہروں والوں کو یقیننا نہیں ملتیں۔

پی آئ اے اور آزر آئیر نے باکو کے لیے ڈائریکٹ فلائٹس شروع کر دی ہیں ۔

#ریحانیات

𝐖𝐡𝐢𝐜𝐡 𝐣𝐨𝐛 𝐢𝐬 𝐝𝐞𝐦𝐚𝐧𝐝 𝐢𝐧 𝐏𝐨𝐫𝐭𝐮𝐠𝐚𝐥?𝑺𝒆𝒄𝒕𝒐𝒓𝒔 𝒍𝒊𝒌𝒆🔹 𝒉𝒐𝒔𝒑𝒊𝒕𝒂𝒍𝒊𝒕𝒚,🔹 𝒉𝒆𝒂𝒍𝒕𝒉𝒄𝒂𝒓𝒆, 🔹𝒄𝒐𝒏𝒔𝒕𝒓𝒖𝒄𝒕𝒊𝒐𝒏, 🔹𝒃𝒖𝒔𝒊𝒏𝒆𝒔𝒔 𝒔𝒖𝒑𝒑𝒐𝒓𝒕, 🔹𝒊𝒏𝒇𝒐𝒓𝒎𝒂𝒕𝒊𝒐𝒏 𝒕...
13/02/2024

𝐖𝐡𝐢𝐜𝐡 𝐣𝐨𝐛 𝐢𝐬 𝐝𝐞𝐦𝐚𝐧𝐝 𝐢𝐧 𝐏𝐨𝐫𝐭𝐮𝐠𝐚𝐥?
𝑺𝒆𝒄𝒕𝒐𝒓𝒔 𝒍𝒊𝒌𝒆
🔹 𝒉𝒐𝒔𝒑𝒊𝒕𝒂𝒍𝒊𝒕𝒚,
🔹 𝒉𝒆𝒂𝒍𝒕𝒉𝒄𝒂𝒓𝒆,
🔹𝒄𝒐𝒏𝒔𝒕𝒓𝒖𝒄𝒕𝒊𝒐𝒏,
🔹𝒃𝒖𝒔𝒊𝒏𝒆𝒔𝒔 𝒔𝒖𝒑𝒑𝒐𝒓𝒕,
🔹𝒊𝒏𝒇𝒐𝒓𝒎𝒂𝒕𝒊𝒐𝒏 𝒕𝒆𝒄𝒉𝒏𝒐𝒍𝒐𝒈𝒚 𝒂𝒏𝒅 𝒄𝒐𝒎𝒎𝒖𝒏𝒊𝒄𝒂𝒕𝒊𝒐𝒏𝒔,
🔹𝒂𝒈𝒓𝒊𝒄𝒖𝒍𝒕𝒖𝒓𝒆, 𝒂𝒏𝒅 𝒓𝒆𝒏𝒆𝒘𝒂𝒃𝒍𝒆 𝒆𝒏𝒆𝒓𝒈𝒚 𝒂𝒓𝒆 𝒉𝒊𝒈𝒉𝒍𝒚 𝒊𝒏 𝒅𝒆𝒎𝒂𝒏𝒅 𝒊𝒏 𝑷𝒐𝒓𝒕𝒖𝒈𝒂𝒍.

For More Details feel free to contact 𝐌𝐚𝐩 𝐓𝐫𝐢𝐩 𝐏𝐯𝐭 𝐋𝐭𝐝.
☎️𝟎𝟑𝟏𝟓- 𝟗𝟎𝟎𝟖𝟎𝟕𝟏
🌐𝐓𝐅-𝟏𝟐𝟎 𝐃𝐞𝐚𝐧𝐬 𝐓𝐫𝐚𝐝𝐞 𝐂𝐞𝐧𝐭𝐞𝐫 𝐏𝐞𝐬𝐡𝐚𝐰𝐚𝐫 𝐂𝐚𝐧𝐭𝐭

کسی ملک میں شفٹ ہونے کا انتخاب کیسے کرتے ہیں ؟آپ کے لیے ،آپ کے بچوں کے لیے کونسا ملک بہتر ہے زندگی میں تین فیصلے بہت مشک...
13/02/2024

کسی ملک میں شفٹ ہونے کا انتخاب کیسے کرتے ہیں ؟

آپ کے لیے ،آپ کے بچوں کے لیے کونسا ملک بہتر ہے

زندگی میں تین فیصلے بہت مشکل اور فیصلہ کن ہوتے ہیں۔
بیوی /خاوند کا انتخاب
کریئر کا انتخاب
ہجرت کرکے کسی نئے ملک کا انتخاب

ہمارا آج کا موضوع نئے ملک کا انتخاب ہے
کسی ملک کا انتخاب کرنے کے لیے کیا باتیں ذہن میں رکھنی چاہیے۔
موسم Annual climate
پاکستان سے فاصلہ Distance from home country
کوسٹ آف لونگ cost of living
مقامی لوگوں کا رویہ Behaviour of locals
تنخواہ ومراعات salary and privileges
ٹیکس tax
سہولت facilities
سیکیورٹی security
آپ کے بچوں کے لیے موجود تعلیمی و دیگر سہولیات
حلال فوڈ کی دستیابی Holal foodbl
آپ کے لیے کاروباری مواقع
Business opportunities for you

کاروبار کرنے میں کتنی آسانی ہے
Ease of doing business.
مندرجہ بالا چیزوں پر تحقیق کرکے آپ بہتر فیصلے پر جلد پہنچ سکتے ہیں ۔
کسی بھی ملک پر دس گھنٹے سے کم تحقیق پر آپ کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکتے اس لیے ملک کا انتخاب کرکے توجہ سے پہلوؤں پر غور کریں ۔
کم ازکم تین ممالک شارٹ لسٹ کریں ،پھر ترجیح کے لحاظ سے ان کی لسٹنگ کریں ۔

اللہ پاک ہجرت کو آسان بنائے اور آپ کے بچوں کے لیے دنیا کے دروازے کھولے ۔ساری دنیا اللہ کی زمین ہے ،جہاں زندگی ،آسان ،محفوظ ہو وہاں جانے میں لمبا نہ سوچیں ۔
فیصلہ کریں اور نکلیں.
Picture :Riyad ,Saudi Arabia .

#ریحانیات

𝐁𝐞𝐧𝐞𝐟𝐢𝐭𝐬 𝐨𝐟 𝐚𝐩𝐩𝐥𝐲𝐢𝐧𝐠 𝐟𝐨𝐫 𝐚 𝐏𝐨𝐫𝐭𝐮𝐠𝐚𝐥 𝐉𝐨𝐛 𝐒𝐞𝐞𝐤𝐞𝐫 𝐕𝐢𝐬𝐚.🔹𝑻𝒉𝒆 𝒘𝒊𝒅𝒆𝒍𝒚 𝒔𝒑𝒐𝒌𝒆𝒏 𝒍𝒂𝒏𝒈𝒖𝒂𝒈𝒆 𝒊𝒔 𝑬𝒏𝒈𝒍𝒊𝒔𝒉. 🔹𝑻𝒂𝒙 𝒆𝒙𝒆𝒎𝒑𝒕𝒊𝒐𝒏𝒔 𝒇𝒐𝒓 𝑹𝒆𝒔𝒊𝒅𝒆𝒏𝒄...
13/02/2024

𝐁𝐞𝐧𝐞𝐟𝐢𝐭𝐬 𝐨𝐟 𝐚𝐩𝐩𝐥𝐲𝐢𝐧𝐠 𝐟𝐨𝐫 𝐚 𝐏𝐨𝐫𝐭𝐮𝐠𝐚𝐥 𝐉𝐨𝐛 𝐒𝐞𝐞𝐤𝐞𝐫 𝐕𝐢𝐬𝐚.
🔹𝑻𝒉𝒆 𝒘𝒊𝒅𝒆𝒍𝒚 𝒔𝒑𝒐𝒌𝒆𝒏 𝒍𝒂𝒏𝒈𝒖𝒂𝒈𝒆 𝒊𝒔 𝑬𝒏𝒈𝒍𝒊𝒔𝒉.
🔹𝑻𝒂𝒙 𝒆𝒙𝒆𝒎𝒑𝒕𝒊𝒐𝒏𝒔 𝒇𝒐𝒓 𝑹𝒆𝒔𝒊𝒅𝒆𝒏𝒄𝒚 𝒄𝒂𝒓𝒅 𝒉𝒐𝒍𝒅𝒆𝒓𝒔.
🔹𝑹𝒂𝒏𝒌𝒆𝒅 #4 𝒊𝒏 𝒕𝒉𝒆 𝑮𝒍𝒐𝒃𝒂𝒍 𝑷𝒆𝒂𝒄𝒆 𝑰𝒏𝒅𝒆𝒙.
🔹𝑻𝒉𝒆 𝒂𝒗𝒆𝒓𝒂𝒈𝒆 𝒔𝒂𝒍𝒂𝒓𝒚 𝒊𝒔 30,000 𝒆𝒖𝒓𝒐𝒔 𝒑𝒆𝒓 𝒂𝒏𝒏𝒖𝒎.
🔹𝑭𝒓𝒆𝒆 𝑯𝒆𝒂𝒍𝒕𝒉𝒄𝒂𝒓𝒆 𝒇𝒂𝒄𝒊𝒍𝒊𝒕𝒊𝒆𝒔.
🔹𝑭𝒂𝒎𝒊𝒍𝒚 𝒔𝒆𝒕𝒕𝒍𝒆𝒎𝒆𝒏𝒕

For More Details feel free to contact 𝐌𝐚𝐩 𝐓𝐫𝐢𝐩 𝐏𝐯𝐭 𝐋𝐭𝐝.
☎️𝟎𝟑𝟏𝟓- 𝟗𝟎𝟎𝟖𝟎𝟕𝟏
🌐𝐓𝐅-𝟏𝟐𝟎 𝐃𝐞𝐚𝐧𝐬 𝐓𝐫𝐚𝐝𝐞 𝐂𝐞𝐧𝐭𝐞𝐫 𝐏𝐞𝐬𝐡𝐚𝐰𝐚𝐫 𝐂𝐚𝐧𝐭𝐭

𝗪𝗵𝘆 𝗣𝗼𝗿𝘁𝘂𝗴𝗮𝗹 𝗝𝗼𝗯 𝗦𝗲𝗲𝗸𝗲𝗿 𝘃𝗶𝘀𝗮🔹𝑵𝒐 𝑰𝑬𝑳𝑻𝑺 𝑹𝒆𝒒𝒖𝒊𝒓𝒆𝒅🔹𝑵𝒐 𝑷𝒐𝒊𝒏𝒕 𝑺𝒚𝒔𝒕𝒆𝒎🔹𝑪𝒂𝒏𝒅𝒊𝒅𝒂𝒕𝒆 𝑪𝒂𝒏 𝒆𝒂𝒓𝒏 𝒊𝒏 𝑬𝑼𝑹𝑶 𝒃𝒚 𝒊𝒏𝒗𝒆𝒔𝒕𝒊𝒏𝒈 𝒊𝒏 𝑹𝒖𝒑𝒆𝒆🔹𝑨𝒑𝒑𝒍𝒚 𝒇𝒐...
13/02/2024

𝗪𝗵𝘆 𝗣𝗼𝗿𝘁𝘂𝗴𝗮𝗹 𝗝𝗼𝗯 𝗦𝗲𝗲𝗸𝗲𝗿 𝘃𝗶𝘀𝗮

🔹𝑵𝒐 𝑰𝑬𝑳𝑻𝑺 𝑹𝒆𝒒𝒖𝒊𝒓𝒆𝒅
🔹𝑵𝒐 𝑷𝒐𝒊𝒏𝒕 𝑺𝒚𝒔𝒕𝒆𝒎
🔹𝑪𝒂𝒏𝒅𝒊𝒅𝒂𝒕𝒆 𝑪𝒂𝒏 𝒆𝒂𝒓𝒏 𝒊𝒏 𝑬𝑼𝑹𝑶 𝒃𝒚 𝒊𝒏𝒗𝒆𝒔𝒕𝒊𝒏𝒈 𝒊𝒏 𝑹𝒖𝒑𝒆𝒆
🔹𝑨𝒑𝒑𝒍𝒚 𝒇𝒐𝒓 𝑪𝒊𝒕𝒊𝒛𝒆𝒏𝒔𝒉𝒊𝒑 𝑰𝒏 3-5 𝒚𝒆𝒂𝒓𝒔
🔹𝑩𝒆𝒔𝒕 𝑫𝒆𝒔𝒕𝒊𝒏𝒂𝒕𝒊𝒐𝒏 𝒕𝒐 𝒓𝒆𝒕𝒊𝒓𝒆
🔹𝑴𝒊𝒈𝒓𝒂𝒕𝒆 𝒘𝒊𝒕𝒉 𝒇𝒂𝒎𝒊𝒍𝒚 𝒂𝒇𝒕𝒆𝒓 𝒓𝒆𝒄𝒆𝒊𝒗𝒊𝒏𝒈 𝑷𝒐𝒓𝒕𝒖𝒈𝒂𝒍 𝑱𝒐𝒃 𝑺𝒆𝒆𝒌𝒆𝒓 𝒗𝒊𝒔𝒂
🔹𝑪𝒂𝒏 𝒃𝒆 𝒄𝒐𝒏𝒗𝒆𝒓𝒕𝒆𝒅 𝒊𝒏𝒕𝒐 𝒂 𝒍𝒐𝒏𝒈-𝒕𝒆𝒓𝒎 𝒘𝒐𝒓𝒌 𝒑𝒆𝒓𝒎𝒊𝒕

For More Details feel free to contact 𝐌𝐚𝐩 𝐓𝐫𝐢𝐩 𝐏𝐯𝐭 𝐋𝐭𝐝.
☎️𝟎𝟑𝟏𝟓- 𝟗𝟎𝟎𝟖𝟎𝟕𝟏
🌐𝐓𝐅-𝟏𝟐𝟎 𝐃𝐞𝐚𝐧𝐬 𝐓𝐫𝐚𝐝𝐞 𝐂𝐞𝐧𝐭𝐞𝐫 𝐏𝐞𝐬𝐡𝐚𝐰𝐚𝐫 𝐂𝐚𝐧𝐭𝐭

مری، گلیات اورگردونواح میں17 فروری سے وقفے وقفے سے بارش اوربرف باری کا امکان ہےشہری سفر سے پہلے موسم کی صورتحال کا جائزہ...
13/02/2024

مری، گلیات اورگردونواح میں17 فروری سے وقفے وقفے سے بارش اوربرف باری کا امکان ہے
شہری سفر سے پہلے موسم کی صورتحال کا جائزہ لیں
اور احتیاطی تدابیر کا خیال رکھیں


‎ ‎

مراکش کیسا ملک ہے ؟افریقہ جاب و بزنس سیریز خوبصورت لوگوں ،معتدل موسم ،آرٹ کے دلدادہ لوگوں کا دیس مراکش مغربی افریقہ کا م...
06/02/2024

مراکش کیسا ملک ہے ؟

افریقہ جاب و بزنس سیریز

خوبصورت لوگوں ،معتدل موسم ،آرٹ کے دلدادہ لوگوں کا دیس مراکش مغربی افریقہ کا مسلم ملک ہے پونے چار کروڑ آبادی ،سات لاکھ دس ہزار آٹھ سو پچاس مربع کلو میٹر پر مشتمل ہے ۔اس کے ہمسایہ ممالک میں سپین ،،مغربی صحارا ،الجزائر ہیں ۔

مراکش سے جبرالٹر کا سمندری فاصلہ 33کلو میٹر ہے ۔اور یہیں سے ڈنکی لگائ جاتی ہے جو کہ آپ نے نہیں لگانی ۔ بقول سید مہدی بخآری پہلی باضابطہ ڈنکی طارق بن زیاد نے لگائ تھی اور دوسری بات کشتیاں جلانے والا واقعی بھی غلط مشہور ہے (بتحقیق مسجد نبوی)

مراکش کی حکومت ہمیشہ سے ہی پاکستان کی ممنون ہے کیونکہ مراکش کی آزادی میں ہمارا بہت اہم کردار ہے ۔اس لیے مراکش کی ساتویں جماعت کی سوشل سٹڈیز میں پی آئ اے اور پاکستان کا تزکرہ کیا گیا ہے ۔پاکستانیوں کو بہت قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔

آپ یہاں پانچ سال قیام کے بعد مستقل رہائش کے لیے اپلائی کر سکتے ہیں ۔اور شادی کرنے کی صورت میں فوری طور پر ۔پاکستانی ایمبیسی یہاں پر بہت عرصہ سے کام کر رہی ہے ۔پاکستانیوں کی مناسب تعداد یہاں پر مستقل سکونت اختیار کیے ہوئے ہیں ۔اب آپس میں شادیوں کا رواج بھی پروان چڑھ رہا ہے ۔جو کہ بڑی اچھی بات ہے۔

ملازمت کے مواقع یہاں بہت کم ہیں ۔ قدرے سستا ملک ہونے کی وجہ سے تنخواہیں زیادہ نہیں ہیں ۔البتہ کاروبار کے لیے بہترین جگہ ہے ۔حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے سرمایہ کار اپنے آپ کو بہت محفوظ سمجھتے ہیں ۔ بیو روکریسی کا زیادہ عمل دخل نہیں ہے اس لیے کام قدرے آسانی سے ہو جاتے ہیں،بینک بھی کاروبار کے لیے قرض دے دیتے ہیں ، حالیہ سالوں میں مراکش نے انفراسٹرکچر پر بہت کام کیا ہے ۔سستی لیبر کی وجہ سے یہاں پر کاروباری اخراجات مناسب رہتے ہیں۔ رباط اور کاسا بلانکا اہم اور مشہور شہر ہیں۔پاکستانیوں کے لیے امپورٹ ،ایکسپورٹ بہترین آپشن ہے ۔ ٹیکسٹائل ،،چاول ،،میڈیکل ایکوپمنٹ سمیت بہت سی اشیاء مراکش بھیجی جا سکتی ہیں۔ سیاحتی ملک ہونے کی وجہ سے سیاحت کے متعلقہ تمام کاروبار بہترین آپشن ہو سکتے ہیں۔
یہاں پر سالانہ ایک کروڑ سے زیادہ سیاح آتے ہیں۔یہاں کے کھانے بہت لذیز اور صحت بخش ہیں۔۔۔

ٹریول ہسٹری کے لیے مراکش بہترین آپشن ہے ۔آپ کو زندگی میں کم ازکم ایک بار مراکش ضرور جانا چاہیے ۔پاکستان سے آپ مراکش کا ویزہ تھوڑی تگ و دوکے بعد حاصل کر سکتے ہیں ۔کافی تعداد میں پاکستانیوں کے غیر قانونی اقدامات کی وجہ سے حکومت ویزہ دینے میں محتاط ہے ۔ بہرحال آپ کے کاغذات پورے ہوں تو یقیننا ویزہ ملے گا ۔خود اپلائ کریں ۔ایجنٹ کے چکر میں نہ پڑیں۔گلف ممالک سے مراکش کا ویزہ بہت آسانی سے مل سکتا ہے۔ مراکش جائیں تو الجزائر جانا نہ بھولیں ،زمینی راستے سے بہت قریب ہے۔ سعودی عرب کے اقامہ پر تیونس کا ویزہ آن آرائیول ملتا ہے ۔آپ تیونس۔الجزائر۔مراکش ایک ہی چکر میں دیکھ سکتے ہیں۔

بجٹ میں ٹریول ہسٹری کے لیے مختلف پیکجز بھی دستیاب ہیں۔آپ ان سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔دس بادہ لاکھ روپے کی ٹریول ہسٹری سے آپکے لیے یورپ۔امریکہ۔کینیڈا کے دروازے کھل جاتے ہیں۔


n

کیا دوبئ کا ڈرائیونگ لائسنس سعودی عرب یا دیگر ممالک میں جا کر تبدیل کروا کر نیا لائسنس بنوایا جا سکتا ہے ؟بالکل۔۔۔بنوایا...
04/02/2024

کیا دوبئ کا ڈرائیونگ لائسنس سعودی عرب یا دیگر ممالک میں جا کر تبدیل کروا کر نیا لائسنس بنوایا جا سکتا ہے ؟

بالکل۔۔۔بنوایا جا سکتا ہے۔آسانی سے ایک لائسنس دوسرے میں تبدیل ہو جاتا ہے۔مثال کے طور پر آپکے پاس دوبئ کا ورک ویزہ تھا۔کچھ عرصے بعد آپ نے دوبئ کا ویزہ ختم کرکے سعودی عرب یا عمان یا بحرین کا نیا ویزہ لے لیا ۔تو آپ کا دوبئ والا لائسنس بغیر مشقت کے نئے لائسنس میں تبدیل ہو گا ۔ اور آپ کا نیا لائسنس جلد مل جائے گا ۔لیکن شرط یہ ہے کہ وہ لائسنس valid ہو ۔دوبئ کا ڈرائیونگ لائسنس توریبا پوری دنیا میں قابل قبول ہے ۔

اسی طرح گلف کے کسی لائسنس پر کسی دوسرے گلف ملک میں وزٹ ویزے پر گاڑی چلا سکتے ہیں۔ مثلا آپ کے پاس سعودیہ کا لائسنس ہے تو آپ بذریعہ کار بحرین۔قطر ۔عمان کویت ۔دوبئ جا سکتے ہیں۔کچھ لوگ تو اردن اور مصر تک بھی سیر کرنے جاتے ہیں۔ آپ عرب ممالک کے ڈرائیونگ لائسنس پر پورا یورپ گاڑی پر گھوم سکتے ہیں۔

پاکستانی لائسنس پر آپ وزٹ ویزہ پر 80 ممالک میں گاڑی چلا سکتے ہیں۔لیکن اس کی زیادہ سے زیادہ مدت 90 دن ہے ۔اس سے زیادہ گاڑی چلانے کے لیے اس ملک کا لائسنس لینا پڑے گا ۔

پاکستان کا عام ڈرائیونگ لائسنس انٹرنیشنل لائسنس میں تبدیل کروانا ہو گا ۔اس پر بہت سی ویڈیوز موجود ہیں ۔طریقہ کار وہاں سے دیکھ لیں ۔

آخری بات

اگر آپ کا گلف ممالک کا لائسنس بنا ہے تو پاکستان کا ڈرائیونگ لائسنس 5 منٹ بن جاتا ہے ۔کوشش کریں کہ آپ کے پاس ڈرائیونگ لائسنس ضرور ہو۔۔۔۔۔۔
ڈرائیونگ لائسنس آدھی ملازمت ہے


کسی ملک کا پاسپورٹ  لینے کا تیز رفتار طریقہ مقامی خاتون /مرد سے شادی ہوتا ہے ۔میں نے اس پر جان بوجھ کر نہیں لکھا۔ کیونکہ...
03/02/2024

کسی ملک کا پاسپورٹ لینے کا تیز رفتار طریقہ مقامی خاتون /مرد سے شادی ہوتا ہے ۔میں نے اس پر جان بوجھ کر نہیں لکھا۔ کیونکہ پاکستانی بھائیو کی کثیر تعداد نے اسے غلط استعمال کیا ہے ۔محض پاسپورٹ لینے کے لیے پیپر میرج کی یا اصلی والی شادی کی ۔ایک دو بچے ہوئے ۔بہانہ بنا کر طلاق دے دی ۔اور پھر پاکستان میں دھوم دھام سے اونچے گھر میں شادی کی۔۔۔۔اور بچے اس ملک میں رلتے رہے ۔

اگر تو واقعی اس ملک میں مستقل رہنا چاہتے ہیں ۔اس کلچر کا حصہ بننا چاہتے ہیں تو ضرور شادی کریں ۔مستقل سکونت اختیار کریں ۔کسی کو مسلمان کرکے شادی کریں یا مسلم فیملی میں شادی کریں ۔تمام آپشنز دستیاب ہیں ۔

مسلم ممالک میں ملائشیا میں بیوہ سے شادی کرنا پاکستانیوں میں تیزی سے مقبول ہو رہا ہے۔ملائشین مسلم خواتین بہت سستے میں خوش ہو جاتی ہیں ۔حکومت کی بھی جان چھوٹ جاتی ہے ۔اور آپ کو کافی سہولیات مل جاتی ہیں ۔اب شرائط کچھ کڑی ہوتی جا رہی ہیں۔گزشتہ سالوں میں پاکستانیوں نے بزنس لائسنس اور مراعات لینے کے لیے ایسی شادیاں کی ۔اور دوسری بیوی کو پہلی کے بارے میں نہیں بتایا ۔اور انکو کبھی پاکستان بھی لے کر نہیں آئے ۔اب حکومت نے PR و دیگر پراسس کے لیے شرط رکھی ہے کہ آپ ملائشین بیوی کو پاکستان بھی لے کر جائیں گے اور وادی کمراٹ و وادی ہنزہ دکھائیں گے اور تصویری ثبوت بھی چاہیے ۔

ترکی میں بھی 4 سال پہلے تک یہ کام زروں پر تھا۔اب بھی ہے لیکن حکومت اب جانچ پڑتال کرتی ہے ۔ترک خواتین بہت اچھی بیویاں ثابت ہوتی ہے۔(آپ نے مجھ سے اسکی تفصیل نہیں پوچھنی کیونکہ میری سگی حاضر سروس بیوی بھی اسی وال پر 24/7 موجود ہے ) سمجھ تو گئے ہی ہوں گے۔

مراکشی پاکستانیوں کو بہت پسند کرتے ہیں ۔شادی کی صورت میں آپ کو بہت جلد پاسپورٹ مل جاتا ہے۔مراکشی خواتین(سبحان اللہ ) ۔پاکستان کے مراکشی پر کچھ احسانات ہیں ۔اور وہ مسلسل اس کا بدلہ چکاتے رہتے ہیں۔مرزا اختیار بیگ اور مرزا اشتیاق بیگ نے پاکستان و مراکش کو قریب لانے میں بہت کام کیا ہے ۔

مراکشی پر ایک تفصیلی پوسٹ موجود ہے ۔اسے پڑھ سکتے ہیں۔

اب تھائی لینڈ میں بھی یہ سلسلہ تیزی سے جاری ہے ۔ان صاحب سے میرا کوئ تعلق نہیں ہے ۔بطور مثال ان کا لنک شئیر کر رہا ہوں۔معاملات اپنی ذمے داری پر۔
ریحان باقر
#ریحانیات

Address

TF-120 Deans Trade Center Peshawar Cantt
Peshawar
25000

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 17:00

Telephone

+923159008071

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Map Trip Pvt Ltd posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share

Category


Other Travel Companies in Peshawar

Show All