Bait Ul Hateem Travels & TOURS - Pvt Ltd

Bait Ul Hateem Travels & TOURS - Pvt  Ltd It's all about Umra & Hajj packages on reasonable prices
(1)

20/07/2023
09/07/2023

السلام علیکم ورحمت اللہ و برکاتہ!!!
عمرہ سیزن 1445 کا آغاز ہونے والا ھے۔
امید ہے کہ سعودی حکومت کے اعلان کے مطابق یکم محرم کو عمرہ زائرین سعودی عرب میں داخل ہو سکیں گے۔
سعودی حکومت نے 15 ذی الحج کو عمرہ ویزہ شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔ جو کہ مختلف ممالک کے لئے شروع بھی ہو گیا ہے لیکن پاکستان کے لئے عمرہ ویزہ تاحال ایشو نہیں ہو سکا۔
اور جس میں مزید کچھ دن لگ سکتے ہیں کیونکہ اطلاعات یہ ہیں کہ ویزہ پرانے طریقہ کار یعنی ایگریمنٹ کے ذریعے شروع ہو گا۔ اگر ایسا ہی ہوا تو یہ تا خیر دو ہفتوں پر بھی محیط ہو سکتی ہے۔
دوسری طرف جیسے ہوٹلز کا پرابلم شوال کے اختتام میں بنا تھا بالکل ویسے ہی حجاج کی موجودگی کی وجہ سے محرم کے آغاز میں بھی ہو سکتا ہے۔
جب تک ویزہ ایشو ہونا شروع نہیں ہوتا کنفرم ٹکٹ ایشو کرنے اور کسٹمرز سے کمٹمنٹ کرنے میں احتیاط کریں

Baitulhateem pvt ltd

آپ کو ہر طرح سے اپ ڈیٹ رکھے گی اور ویزہ شروع ہوتے ہی پچھلے سالوں کی طرح بہترین اور بروقت سروس دے گی۔

28/06/2023

Overseas Pakistanio ko eid mubarik

24/06/2023

ایام حج میں رہنمائی و شکایات کے رابطہ نمبرز ۔۔۔

24/06/2023

Arafat Khutbah to be translated in 20 languages!

1. English
2. French
3. Malay
4. Urdu
5. Persian/ Farsi
6. Chinese
7. Turkish
8. Russian
9. Hausa
10. Bengali
11. Swedish
12. Spanish
13. Swahili
14. Amharic
15. Italian
16. Portuguese
17. Bosnian
18. Malayalam
19. Filipino
20. German

22/06/2023

*معاشرے کو تیزاب سے غسل کی ضرورت ھے۔*😢

ایک شادی پر جانا ھوا، ھال کے ایک کونے پر اک جان پہچان والے شخص پر نظر پڑی جو اکیلا بیٹھا تھا. اس کے ساتھ جاکر میں بھی بیٹھ گیا. بڑی گرمجوشی سے ملا وہ شخص-
اس کا گاڑیوں کے پرزے اور انجن آئل وغیرہ کا کام ہے-
حال احوال پوچھنے کے بعد وھی عام طور پر کی جانے والی باتیں شروع ھوگئیں یعنی مہنگائی اور کاروباری مندے کا رونا.
کہنے لگا آج کل کام کوئی نہیں چل رھا- ابھی پرسوں کی بات ھے، اک بندے نے گاڑی کا آئل تبدیل کروایا- پچیس (2500) سو بل بنا- اس نے پیسے دیئے اور چلا گیا... بعد میں پتا چلا کہ اک ہزار کا نوٹ جعلی دے گیا...
اوہ... میرے منہ سے نکلا، پھر--؟
پھر کیا.... بڑی گالیاں نکالی اسے- پتا نھیں کون تھا- پہلی بار آیا تھا- وہ تو شکر ھے میں نے *آئل"جعلی" ڈالا اس کی گاڑی میں* ورنہ میں تو مارا جاتا.

اس دوران “کھانا کھل گیا” کا نعرہ لگا اور پورے ھال میں گویا بھونچال آگیا. وہ مرغ قورمے کا ڈھیر پلیٹ میں لئے فاتحانہ انداز لیے واپس آیا- میں سمجھا شاید میرے لئے بھی لے آیا کھانا-
کہنے لگا، *پاجی, لے آو آپ بھی- بعد میں شادی ھال والے خراب کھانا دینا شروع کر دیتے ھیں.*
میں اٹھا اور بریانی لے کر واپس آگیا- اس سے پوچھا، اس جعلی ہزار کے نوٹ کا کیا کیا تم نے-
کرنا کیا ھے. لڑکے والوں نے شادی پر بلایا ھے. دلہے کے والد کو سلامی میں دے دیا وہ.
اور میز کے نیچے چھپائی چار بوتلوں سے ایک نکال کر دو گھونٹ میں خالی کی. چھ سیکنڈ دورانیے کا لمبا ڈکار لینے کے بعد دونوں ھات جوڑے. عقیدت سے آنکھیں بند کی اور بولا....
*شکر الحمداللہ....

22/06/2023

ہفتہ حج ✳️✳️)

آٹھ ذولحجہ:-

جی ہاں آٹھ ذولحجہ کی صبح اکثر حاجیوں کی منی میں ہی ہوتی ہے۔ البتہ آج بھی کچھ حاجی عزیزیہ اور دیگر مقامات سے قافلوں کی صورت میں منی کے خیموں میں پہنچتے ہیں۔ اسمیں اکثریت نجی حج اسکیم والوں کی ہوتی ہے۔

منی کے خیموں میں یہ پہلی صبح جہاں بہت سے حاجیوں کی روحانی قوت میں اور جذبہ ادائیگی حج میں اضافہ کرتی ہے وہیں بہت سے حاجی اپنی زندگی کے معمولات سے کچھ مختلف اور پر مشقت زندگی کو دیکھ کر پریشان پریشان سے بھی نظر آتے ہیں۔ گو وہ اپنی زبان سے تو اظہار نہیں کر پاتے لیکن نظریں انکی گھڑی کی سوئیوں پر ٹکی رہتی ہیں جیسے پوچھ رہے ہوں کہ وقت کیسے آگے بڑھے گا۔
یہاں نجانے کیوں مختلف لوگوں کے لئے مختلف معیار زندگی ہے۔ ۔ کہیں حلوہ پوری اور ڈبل روٹی معہ دیگر لوازمات کے موجود ہیں تو کہیں چائے کا ذائقہ ہی سمجھ سے باہر ہوتا یے۔ رقم کے فرق سے یہ عدم مساوات کم از کم ان لوگوں کے درمیان نہیں ہونا چاہئے جنکو اللہ کی طرف سے ان ایام خاص میں ایک جیسی دو چادریں پہنے کا حکم ہو۔ بے شک یہ وقت بہتوں کو گراں گزرتا ہوگا۔ لیکن شائد یہی حاجی کی آزمائش کا وقت بھی ہوتا ہے۔ یہ وہ مقام ہے کہ کہیں کوئی صبر کی جنت کما لیتا ہے تو کہیں کوئی خوش مزاجی اور جذبہ خدمت سے بے شمار نیکیاں لے اڑتا ہے۔ یاد رکھیں کہ آپکا رزق اللہ کی طرف سے معین ہے۔جو جس طرح کا بھی آپکے لئے طے کردیا گیا وہ مل کر رہے گا ۔ آپ نے اسپر راضی رہنا ہے۔ یہ گنتی کے دن ہیں انمیں جو بھی مل جائے اس پر اپنے رب کا شکر ادا کریں اور اگر کبھی محروم رہ جائیں تو اپنے پروردگار کے حضور صبر کریں ۔ شکوہ زبان پر نہ لائیں کہ دل عبادت میں لگا رہنا چاہئے۔یہاں کبھی کبھی عجیب منظر بھی دیکھنے کو ملتے ہیں۔خیموں میں اے سی درست نہیں کام کررہا تو ایک مسئلہ ہے، پھر دیگر انتظامی معاملات بھی کسی خرابی کی باعث درست انداز میں آگے نہیں چل پاتے۔ کھانا دیر سے آنے پر بھی بہت سے شکوہ کر جاتے ہیں۔ بہت سے تو باورچیوں سے دست و گریباں بھی ہوجاتے ہیں۔ کچھ مقامات پر چائے پر چھینا جھپٹی ہوجاتی ہے ۔ وغیرہ وغیرہ۔۔۔۔۔۔لیکن آپ نے ان باتوں سے بہت بچنا ہے۔

آج نماز فجر، ظہر ، عصر ، مغرب اور عشاء ان خیموں میں ہی باجماعت ادا کی جائے گی۔ اپنے معمولات میں لگے رہیں۔ یکسوئی کے ساتھ عبادت انجام دیں۔شدید گرمی یقیناَ تنگ کرے گی۔ کبھی کبھی طبعیت بھی ناساز ہوتی محسوس ہوگی۔ کچھ کی حالت آپکے سامنے غیر ہوتی نظر آئے گی۔ لیکن آپ نے اپنی توانائیاں اپنے رب کو راضی کرنے میں لگانی ہیں۔ توجہ کا محور بس اللہ سے لو لگائے رکھنا ہی ہونا چاہیے۔
لبیک اللھم لبیک کی صدائیں بلند کرتے رہیں۔ اپنے احرام کو سنبھال کر رکھیں۔ ستر پوشی کا خاص خیال رکھیں۔ احرام کی چادروں میں اٹھنے ، بیٹھنے اور لیٹنے کا اسلوب سمجھنے کی اور اس پر عمل کرنے کی کوشش جاری رکھیں۔ ساتھ ہی ساتھ مناسب انداز میں ایک دوسرے کی اصلاح بھی کرتے رہیں۔ کوشش کریں کہ انتہائی مجبوری کے علاؤہ ان ٹوائلٹ غسل نہ کریں جسکی وجہ آپکو بتانے کی ضرورت نہیں آپ خود ہی اندازہ لگا لیں گے۔

ایک اہم بات یہ کہ مرد حضرات اپنے تمام شناختی کارڈز وغیرہ پہن کر خیموں سے باہر ، مکتب سے باہر ذرا مٹر گشت کریں ۔ جگہ کو سمجھنے کی کوشش کریں کہ آپکو یہاں دوبارہ بنا کسی گائیڈ کے واپس آنا ہے۔ اردگرد کی نشانیوں کو سمجھ لیں تاکہ دشواری نہ ہو اور بھٹکنے سے محفوظ رہیں۔ لیکن اگر بغیر شناختی کارڈ کے باہر نکل گئے تو یاد رکھیں گیٹ پر کھڑا چوکیدار مکتب کے اندر نہیں جانے دے گا۔ پہلے اور دوسرے دن بہت سختی ہوتی ہے۔

لیجیے اب عشاء کی نماز کے بعد ایک جانب مکتب کی بسیں حاجیوں کو عرفات لے جانے کے لئے آجاتی ہیں تو کہیں ایک اونچا علم نما بورڈ لئے عربی جوان اس پر مکتب نمبر نمایاں کرتے ہوئے حاجیوں کو اپنے پیچھے آنے کو کہتا ہے۔ یہ ٹرین کے اسٹیشن کی جانب بڑھ جائے گا اور پھر ٹرین سے حاجیوں کو عرفات کے خیمے تک لے جائے گا۔

یہاں بھی بدنظمی دیکھنے میں آسکتی ہے۔ آپ نے سب سے اہم کام یہ کرنا ہے کہ اپنا سامان ساتھ رکھ کر اپنی خواتین کو خود سے الگ نہیں ہونے دینا ہے۔ بس پھر جو طریقہ کار اپکو بتایا جائے اس پر عمل کرتے ہوئے آگے بڑھ جائیں ۔ (جاری ہے).(منقول)✳️✳️✳️✳️✳️...

وفاقی حکومت نے27 جون سے 1 جولائی تک عیدالضحیٰ کی چھوٹیوں کا اعلان کر دیا۔نوٹیفیکشن جاری
20/06/2023

وفاقی حکومت نے27 جون سے 1 جولائی تک عیدالضحیٰ کی چھوٹیوں کا اعلان کر دیا۔نوٹیفیکشن جاری

20/06/2023

رسول اللہﷺ کا فرمان



18/06/2023

BREAKING: The Crescent for the month of Dhul Hijjah 1444 was sighted today!

Day of Hajj will be on Tuesday, 27 June and Eid Al Adha 🐐 on Wednesday, 28 June 2023.

18/06/2023

MOON UPDATE 🌙: 10 observatories in the Kingdom have begun searching for the Crescent of the month of !

Announcement will be made shortly!

Address

Raiwind
54120

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Bait Ul Hateem Travels & TOURS - Pvt Ltd posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Bait Ul Hateem Travels & TOURS - Pvt Ltd:

Videos

Share

Category


Other Travel Companies in Raiwind

Show All