Kashmir- Heaven on Earth

Kashmir- Heaven on Earth Exploring the beauty of Azad jammu and kashmir. Tourist spots. Culture. Hotels. Restaurants.

21/11/2024

پچھلی بار ڈڈیال والوں نے سرپرائز دیا تھا اس بار کوٹلی آؤٹ آف سلیبس آ گیا ہے میری چھٹی حس کہہ رہی ہے کہ کل ایک بار پھر ڈڈیال کا شلوار چوک، مظفرآباد کا لال چوک، باغ کا حیدری چوک، میرپور ،پلندری، ہجیرہ، عباسپور، تتہ پانی، سہنسہ، بلوچ، منگ، تھوراڑ ، نیلم، جہلم، بھمبر، حویلی یعنی سارا کا سارا کشمیر یک جان، یک زبان ہو کر کالے قانون کے خلاف باہر نکلے گا
سب بولو انشاءاللہ🍁

یہ ہے مِنی مرگ ، 2022 کے بعد کھلنے والی جنت نظیر وادی۔2022 سے پہلے ٹورسٹس کیلئے بند تھی کیوں کہ ساتھ میں کارگل کا ایریا ...
12/09/2024

یہ ہے مِنی مرگ ، 2022 کے بعد کھلنے والی جنت نظیر وادی۔
2022 سے پہلے ٹورسٹس کیلئے بند تھی کیوں کہ ساتھ میں کارگل کا ایریا لگتا ہے۔ استور سے 50 کلومیٹر دور چلم چوکی سے آپ کو رجسٹریشن کرانی پڑتی ہے . اگر آپ بائیک پر ایڈونچر کرنا چاہتے ہیں تو آپ کے پاس 150 cc بائیک ہونا ضروری ہے نہیں تو آپ کو جیپ پر جانا پڑے گا۔
چلم چوکی سے 20 کلومیٹر کرنے کے بعد آے گا برزل ٹاپ جس کو گیٹ وے آف کارگل بھی کہا جاتا ہے ۔ وہاں ٹمپریچر تقریباً پورا سال منفی میں رہتا ہے۔ وہاں آپ کو فوجی انکل انرجیائل بھی پلائیں گے اور شاید آپ کا منہ دیکھ کر آپ کو آپ کو ایک پیکٹ گفٹ بھی کر دیں۔
وہاں سے 10 کلومیٹر اترائی کے بعد ایک گاؤں آتا ہے منی مرگ، اس کی خوبصورتی دیکھ کر انسان دنگ رہ جاتا ہے ۔ پھر وہاں سے تھوڑا سا آگے دومیل گاؤں آتا ہے اور اس کے ساتھ ہے اس علاقے کا آخری ٹورسٹ سپاٹ رینبو جھیل جس کو پہلے ییلڈرام جھیل کہا جاتا تھا ۔ اور اسی جھیل والی جگہ سے 1999 والی کارگل شرارت شروع ہوئی تھی.
آپ بھی اپنی زندگی میں کم سے کم ایک بار یہ سپاٹ لازمی وزٹ کریں۔

اب آپ کا ایونٹ بنے آپ کے خوابوں جیسا۔شادی ٫ بیاہ ٫ برتھڈے پارٹی ٫ روم ڈیکوریشن ٫ اور گاڑی ڈیکوریشن کروانے کے لیے ہم سے ر...
12/09/2024

اب آپ کا ایونٹ بنے آپ کے خوابوں جیسا۔
شادی ٫ بیاہ ٫ برتھڈے پارٹی ٫ روم ڈیکوریشن ٫ اور گاڑی ڈیکوریشن کروانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں ۔
03354064955
اسد کھوکھر
03487466689
#راولاکوٹ

07/08/2024
01/08/2024

❤️🌱

ملک بھر کی طرح ضلع مانسہرہ میں جاری مون سون بارشوں کی وجہ سے ندی نالوں میں طغیانی آنے سے کاغان ویلی مرکزی شاہراہ پہ موجو...
30/07/2024

ملک بھر کی طرح ضلع مانسہرہ میں جاری مون سون بارشوں کی وجہ سے ندی نالوں میں طغیانی آنے سے کاغان ویلی مرکزی شاہراہ پہ موجود مہانڈری رابطہ پل سیلابی ریلے کی نزر ہوگیا ہے۔جس سے دونوں اطراف سے ٹریفک کو بند کر دیا گیا ہے۔ضلعی انتظامیہ ، مانسہرہ پولیس، تحصیل انتظامیہ اور دیگر محکمے ٹوریسٹ کو باحفاظت مقامات پر منتقل کر رہے ہیں۔

ڈپٹی کمیشنر مانسہرہ ڈاکٹر عدنان خان بیٹنی اور ڈی پی او مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور نے فوری طور پر این ایچ اے حکام اور دیگر محکموں کے ساتھ ہنگامی اجلاس بلا لیا ہے۔تاکہ جلد از جلد متبادل حل نکال کر عوام اور ٹوریسٹ کو فسیلٹیٹ کیا جاسکے۔

ٹوریسٹ حضرات سے گزارش ہے کہ ناران کی طرف سفر کرنے سے گریز کریں۔سوشل میڈیا پر بغیر تصدیق کے چلنے والی خبروں پر یقین نہ کیاجائے۔تاہم کسی بھی قسم کی پریشانی سے بچنے کے لیئے ضلعی انتظامیہ اور مانسہرہ پولیس کی طرف سے نیچے دیئے گئے نمبر پر رابطہ کریں شکریہ
0997.920174 ڈپٹی کمیشنر مانسہرہ کنڑول روم
0997920110 مانسہرہ پولیس کنٹرول روم
0997391156 مانسہرہ ٹریفک پولیس
0997420075تھانہ کاغان

30/07/2024

NARAN UPDATE
مہانڈری پل ٹوٹنے کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔ ناران/ کاغان آنے والے سیاہ روڈ کی مکمل معلومات حاصل کر کے سفر شروع کریں۔

حویلی کہوٹہ آزاد کشمیر یونین کونسل سانگل ڈھوک گھوڑا مار 🥀
30/07/2024

حویلی کہوٹہ آزاد کشمیر
یونین کونسل سانگل ڈھوک گھوڑا مار 🥀

Mesmering view of Muzaffarabad, AJK 🍁🍁
29/07/2024

Mesmering view of Muzaffarabad, AJK 🍁🍁

نئی موٹروے 240 کلومیٹر مانسہرہ-ناران-جلکھڈ-چلاس بابوسر ٹنل کے ساتھ: بجٹ 2024-25 میں فزیبلٹی اسٹڈیپروجیکٹ کی تجویز: مانسہ...
25/07/2024

نئی موٹروے 240 کلومیٹر مانسہرہ-ناران-جلکھڈ-چلاس بابوسر ٹنل کے ساتھ: بجٹ 2024-25 میں فزیبلٹی اسٹڈی

پروجیکٹ کی تجویز: مانسہرہ سے چلاس تک 240 کلومیٹر موٹر وے ناران، جلکھڈ اور بابوسر ٹنل کے لیے فزیبلٹی اسٹڈی 2024-25 کے بجٹ میں شامل ہے۔

سیاحت کو فروغ: یہ موٹروے موسم گرما اور سردیوں کے لیے سال بھر سیاحتی راہداری ہوگی۔

وقت کی بچت: سفر کا وقت 7 گھنٹے سے کم ہو کر صرف 2 گھنٹے ہو جائے گا۔

اقتصادی اثر: اس منصوبے کا مقصد مقامی معیشت کو فروغ دینا، ملازمتیں پیدا کرنا اور علاقائی رابطوں کو بڑھانا ہے۔

ہر موسم تک رسائی: بابوسر ٹنل اس بات کو یقینی بنائے گی کہ راستہ ہر موسم میں قابل رسائی ہے۔
New Motorway 240 Km Mansehra-Naran-Jalkhad-Chilas with Babusar Tunnel: Feasibility Study in Budget 2024-25

Project Proposal: The feasibility study for a 240 km motorway from Mansehra to Chilas, passing through Naran, Jalkhad, and the Babusar Tunnel, is included in the budget for 2024-25.

Tourism Promotion: This motorway will serve as a year-round tourist corridor, accessible in both summer and winter.

Time Savings: Travel time will be reduced from 7 hours to just 2 hours.

Economic Impact: The project aims to boost the local economy, create jobs, and enhance regional connectivity.

All-Season Accessibility: The Babusar Tunnel will ensure that the route remains accessible in all seasons.

روڈ کے کنارے درخت لگانے کے لیے ایسے درختوں کا انتخاب کرنا چاہیے جو ماحول کے ساتھ ہم آہنگ ہوں اور شہری ماحول میں بہتر ترق...
24/07/2024

روڈ کے کنارے درخت لگانے کے لیے ایسے درختوں کا انتخاب کرنا چاہیے جو ماحول کے ساتھ ہم آہنگ ہوں اور شہری ماحول میں بہتر ترقی کر سکیں۔ یہاں چند درختوں کی اقسام ہیں جو روڈ کے کنارے لگانے کے لیے مناسب ہیں:

# # # 1. نیم (Neem - Azadirachta indica)
- **خصوصیات:** نیم ایک مضبوط اور لمبی عمر کا درخت ہے جو سخت حالات میں بھی زندہ رہ سکتا ہے۔ یہ درخت ہوا کی صفائی میں مدد کرتا ہے اور اس کے پتے اور چھال مختلف طبی فوائد رکھتے ہیں۔

# # # 2. گل موہر (Flame Tree - Delonix regia)
- **خصوصیات:** گل موہر ایک خوبصورت درخت ہے جو سرخ پھولوں سے بھرا ہوتا ہے۔ یہ درخت گرمی میں چھاؤں فراہم کرتا ہے اور اس کی جڑیں مٹی کو مضبوط کرتی ہیں۔

# # # 3. پیپل (Peepal Tree - Ficus religiosa)
- **خصوصیات:** پیپل ایک مقدس اور طویل عمر والا درخت ہے جو ہوا کی صفائی میں مدد کرتا ہے۔ اس کی جڑیں مٹی کو مضبوط کرتی ہیں اور یہ درخت شہری ماحول میں آسانی سے بڑھتا ہے۔

# # # 4. شیشم (Sheesham - Dalbergia sissoo)
- **خصوصیات:** شیشم ایک مضبوط اور سخت درخت ہے جو گرمی اور خشک حالات میں بھی زندہ رہتا ہے۔ اس کی لکڑی بہت مضبوط ہوتی ہے اور یہ درخت ماحول کی صفائی میں مددگار ہوتا ہے۔

# # # 5. بَیری (Indian Jujube - Ziziphus mauritiana)
- **خصوصیات:** بَیری ایک چھوٹا اور جھاڑی نما درخت ہے جو سخت حالات میں بھی زندہ رہ سکتا ہے۔ اس کے پھل غذائیت سے بھرپور ہوتے ہیں اور یہ درخت چھاؤں فراہم کرتا ہے۔

# # # 6. کنیر (Oleander - Nerium oleander)
- **خصوصیات:** کنیر ایک چھوٹا اور خوبصورت درخت ہے جو گرمی میں بھی آسانی سے بڑھتا ہے۔ اس کے پھول مختلف رنگوں میں ہوتے ہیں اور یہ درخت شہری ماحول میں بہتر ترقی کرتا ہے۔

# # # 7. املتاس (Golden Shower Tree - Cassia fistula)
- **خصوصیات:** املتاس ایک خوبصورت درخت ہے جو سنہری پھولوں سے بھرا ہوتا ہے۔ یہ درخت گرمی میں چھاؤں فراہم کرتا ہے اور اس کی جڑیں مٹی کو مضبوط کرتی ہیں۔

# # # روڈ کے کنارے درخت لگانے کے فوائد:
1. **ہوا کی صفائی:** درخت کاربن ڈائی آکسائیڈ جذب کرتے ہیں اور آکسیجن فراہم کرتے ہیں۔
2. **چھاؤں فراہم کرنا:** درخت چھاؤں فراہم کرتے ہیں جس سے گرمی کی شدت کم ہوتی ہے۔
3. **ماحولیاتی توازن:** درخت جانوروں اور پرندوں کو رہائش فراہم کرتے ہیں۔
4. **مٹی کی حفاظت:** درخت مٹی کو کٹاؤ سے محفوظ رکھتے ہیں۔

یہ درخت نہ صرف ماحول کو بہتر بناتے ہیں بلکہ شہری ماحول میں خوبصورتی بھی اضافہ کرتے ہیں۔ ان درختوں کو روڈ کے کنارے لگانا نہایت فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔

# # # مزید معلومات کے لیے:
- [Arbor Day Foundation](https://www.arborday.org)
- [Pakistan Forest Institute](http://www.pfi.gov.pk)

آو مل کر پاکستان کو گرین
کریں۔میں نے ایک whatsapp گروپ بنایا ہے جس میں روزنہ شجرکاری کے بارے میں بات چیت ہوگی۔

یہ خوبصورت جگہ سرے نی ہل راولاکوٹ آزاد کشمیر سے تقریبا 15 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔۔۔یہ سطح سمندر سے 7500 فٹ بلندی پر...
23/07/2024

یہ خوبصورت جگہ سرے نی ہل راولاکوٹ آزاد کشمیر سے تقریبا 15 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔۔۔یہ سطح سمندر سے 7500 فٹ بلندی پر ہے۔۔۔یہاں کی خوبصورتی کتنی سحر انگیز ہے ان چند تصویروں سے اندازہ لگایا جا سکتاہے۔اسلام آباد سے یہ جگہ تقریبا 130 کلومیٹر اور 3 گھنٹے کی مسافت پر ہے۔۔

23/07/2024

ناران میں جھیل روڈ پر فوٹو لینے والے سیاحوں پر گلیشئیر گرنے سے دو سیاح موقع پر جاں بحق ہوگئے۔

ناران پولیس اور کاغان ڈیویلپمنٹ اتھارٹی حکام کے مطابق وادی کاغان کی سیر کے لیے راجن پور سے آئے سیاح جھیل سیف الملوک سے واپسی پر گلیشئیر کے نیچے تصویریں نکال رہے تھے کہ گلشئیر ان پر گر گیا جس کی زد میں آکر 22 سالہ مہران اور اس کی 13 سالہ بھتیجی پارسا موقع پر جاں بحق ہوگئے۔نعشیں نکال لی گئیں اور ورثاء کے ساتھ آبائی علاقے راجن پور کو روانہ کردی گئی ہیں

SHOUNTER LAKE BEAUTIFUL PLACE IN( PAKISTAN )BEAUTIFUL VIEWNature is so beautifulBEST TOURISM PLACE IN PAKISTAN اسلام علی...
23/07/2024

SHOUNTER LAKE
BEAUTIFUL PLACE IN( PAKISTAN )

BEAUTIFUL VIEW
Nature is so beautiful
BEST TOURISM PLACE IN PAKISTAN

اسلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ !!

‏اگر آپ سیاحت کا شوق رکھتے ہیں تو یقینا آپ کی موبائل گیلری میں قدرتی حسن رکھنے کے مناظر اور تصویریں محفوظ ہونگی اپنے کیمرے سے لی گئی خوبصورت مناظر کی تصاویر کمنٹ کر کے اپنے سیاحتی شوق کے بارے میں آگاہ کریں تا کہ ہم اور آپ نئے مقامات کے بارے میں جان سکیں
اور انشاء اللہ اس تصویر کو آپکی I'd کیساتھ اس پیج پر اپلوڈ کیا جائیگا

جو بھائی بھی اپنی گیلری کی تصویر یا ویڈیو ھمارے پیج پر اپلوڈ کروانا چاھتے وہ لازمی تصویر کمنٹ کریں اور ساتھ میں اس علاقے کا نام بھی لکھ دیں اور تصویر صاف ھو دھندلی نہ ھو
PAK Tourism

DISCOVER TO PAKISTAN BEAUTY

ایک بھائی نے انکھوں دیکھا حال لکھا ہے کیا اپ اس سے اتفاق کرتے ہیں جواب ضرور دیجیے گا رواں ماہ رتی گلی جھیل کا حادثہ آپکو...
23/07/2024

ایک بھائی نے انکھوں دیکھا حال لکھا ہے کیا اپ اس سے اتفاق کرتے ہیں جواب ضرور دیجیے گا
رواں ماہ رتی گلی جھیل کا حادثہ آپکو یاد ہے؟
میں صبح چھے بجے کیوائی میں مارننگ واک کے دوران بیٹیوں کی تصاویر بنا رہا تھا تو دیکھا کہ ایک ہیول کار شوگران جا رہی ہے۔ جبکہ رات جیپ والے نے بتایا کہ کار نہیں جا سکتی صرف جیپ جاتی ہے۔
تب یاد آیا کہ کیسے دوسال قبل جھیل سیف الملوک میں جیپ والوں نے مجبور کرنا چاہا تھا کہ میں بائک کھڑی کر کے جیپ پہ جھیل دیکھنے جاؤں۔ مگر میں بائک پر ہی سیف الملوک جا پہنچا تھا مگر جیپ والے بائکس کو رستہ نہیں دے رہے تھے۔
اس سے یہ ثابت ہوا کہ مقامی جیپ والے بائکس اور کار کو اپنا دشمن مانتے ہیں، اسی لیے یہ لوگ سڑکیں بھی بننے نہیں دیتے۔ جھیل سیف الملوک کی سڑک بھی اسی لیے کچی ہے اور رتی گلی کی سڑک بھی مقامی افراد نہیں بننے دیں گے تاکہ جیپ کا روزگار چلتا رہے۔
حادثات کی بات کی جائے تو مقامی جیپ اور سیاحوں کی کار، دونوں کے حادثات ہوتے رہتے ہیں۔ لہذہ حادثات کی ذمہ داری کسی ایک پر نہیں ڈالی جا سکتی۔ مگر میری ذاتی رائے ہے کہ سڑکیں بننی چاہئیں اور جیپ والوں کی اجارہ داری ختم ہونی چاہیے۔ روزگار مقامی افراد کا حق ہے مگر سیاحوں کیساتھ زیادتی نہ ہو۔
آپ کی کیا رائے ہے؟
Cridet: unknown

Address

Rawalakot Azad Kashmir
Rawala Kot

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Kashmir- Heaven on Earth posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share