30/06/2024
یقین کیجیے ہم گلگت بلتستان والے سیاحوں کے کثیر رقم والے پرس اور آئی فون 15 پرو میکس ایمانداری کیساتھ واپس کرتے ہیں مگر جوس کے ڈبے، پانی اور مسلمانوں والا کولڈ ڈرنک کی خالی بوتلیں، بدبودار جرابیں، دھوپ میں رکھے عجیب منہ والے ایک پاوں کے جوتے، مختلف ساِئز کے پلاسٹک کے تھیلے، کینسر منہ والے سگریٹ کی خالی پیکٹ اور بچوں کے پیمپر کیسے واپس کریں۔
کوئی سیاح سوشل میڈیا پہ ایسی پوسٹ بھی نہیں کرتا کہ فلاں جھیل کنارے میرے بدبودار جراب رہ گئے ہیں۔ سگریٹ کا خالی پیکٹ رہ گیا ہے۔ کوئی خاتون کی پوسٹ بھی نظروں سے نہیں گزر رہی کہ" گلگت بلتستان کی دور دراز کسی وادی میں میرے بچے کا گندا پمپر رہ گیا ہے اگر کسی کو ملے تو میرے متعلقہ نمبر پہ رابطہ کریں"
آوارہ گرد کوئی نوجوان اگلی بار آئی فون کی گمشدگی کیساتھ جھیلوں کے کنارے پھٹے پرانے رنگ برنگے انڈر ویئر اور پتلون چھوڑ کے جائے تو پلیز سوشل میڈیا پر لازمی لکھیں تاکہ ہم گلگت بلتستان والے آئی فون اور دیگر قیمتی اشیاء سمیت آپ کا پھیلایا ہوا کچرا بھی واپس کر دیں
#صفائی