15/11/2020
سعودیہ نے مقامی سطح پر عمرہ کرنے کی عمر 50 سال سے بڑھا کر 70 سال کرنے کا اعلان کیا ہے
پاکستان سمیت بیشتر ممالک کیلئے عمرہ پر پھر پابندی، یکم جنوری سے دوبارہ شروع ہونے کا امکان
لاہور(میاں اشفاق انجم سے)عمرہ ایک دفعہ پھر سعودی شہریوں اور اقامہ ہولڈر تک محدود،سعودی حکومت نے پاکستان سمیت بیشتر ممالک کیلئے یکم نومبر سے بذریعہ کمپنی اعتمرناایپ شروع ہونیوالا عمرہ بھی بند کر دیا،اب تک صرف37پاکستانی عمرہ کی سعادت حاصل کر سکے ہیں،پاکستان سے جانیوالوں کے ویزے صرف شرکہ مشاعر آزمائشی پروگرام کے ذریعے لگے تھے جن میں عمرہ ایجنٹ کے ویزے شامل تھے،جن میں 95فیصد عمرہ ایجنٹ کے ویزے شامل تھے،اہل پاکستان کیلئے عمرہ کا آغاز یکم جنوری 2021ء سے متوقع ہے،اس کو بھی سعودی عمرہ کمپنیوں کی کلیرنس سے مشروط کیا گیا ہے،پاکستانی عمرہ ایجنٹوں سمیت خارجی ممالک کو کہا گیا ہے کہ سعودی عمرہ کمپنیوں سے ایگزیمنٹ سے پہلے تصدیق کر لیں،اس کمپنی نے سعودی حکومت کی ہدایت پر گزشتہ5سال کے ریکارڈ کے مطابق کلیرنس حاصل کر لی ہے،اس کے پاس اس کمپنی کے ویزوں پر آنیوالے اور واپس جانیوالے کی کلیرنس اور غائب ہونیوالوں کے جرمانے کی ادائیگی کی رسید موجود ہے،معلوم ہوا ہے کہ ایپ کے ذریعے خارجی ممالک سے آنیوالوں میں انڈونیشیاء کے عمرہ زائرین کے کرونا مثبت آنے کی شکایات پر سعودی وزارت داخلہ نے اقدام اٹھایا ہے،انڈونیشیاء سمیت پاکستان اور دیگر ممالک سے عمرہ زائرین کی آمدروک دی ہے،سعودی ذرائع نے 16نومبر سے عمرہ شروع ہونے کی خبروں کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ امید کی جا سکتی ہے یکم جنوری 2021ء سے عمرہ کا پرانا نظام بحال ہے،یہ بھی کرونا کی صورت حال اورWHOکی رپورٹ سے مشروط ہے۔
*عریش ٹریول اینڈ ٹورز*
*آفس # 38 سپر مارکیٹ چرچ روڈ ساہیوال*