Travel2Northern

Travel2Northern Travel 2 Northern is just simple stories about how where when go for tour.

31/01/2024

‏مری میں برفباری اور سڑکوں پر پھسلن کی وجہ سے اسلام آباد انتظامیہ کا اہم فیصلہ

17 میل سے مری میں سیاحوں کا داخلہ بند کر دیا گیا

مری میں اس وقت پہلے سے ہی سیاحوں کی ایک بڑی تعداد موجود ہے، ڈی سی اسلام آباد

فیصلہ مری انتظامیہ کے ساتھ مشاورت کے بعد کیا گیا، ڈی سی اسلام آباد

مری میں رش کم ہونے پر سیاحوں کو داخلے کی اجازت دے دی جائے گی، ڈی سی اسلام آباد

مری اور مضافاتی علاقوں کے رہائشی اپنا شناختی کارڈ دکھا کر جا سکیں گے، عرفان میمن

17 میل کے مقام پر پولیس، ضلعی انتظامیہ کے افسران موجود ہیں، ڈی سی عرفان میمن

شہریوں سے التماس ہے کہ وہ مری کا غیر ضروری سفر کرنے سے پرہیز کریں، ڈی سی عرفان میمن

Some call it adventure, We call it life.
02/12/2023

Some call it adventure, We call it life.

پاکستانی کوہ پیماوں سمیت متعدد غیر ملکی کوہ پیماؤں نے پاکستان کی دوسری بلند ترین چوٹی "مونٹین کلر" ننگا پربت سر کرلیاپاک...
02/07/2023

پاکستانی کوہ پیماوں سمیت متعدد غیر ملکی کوہ پیماؤں نے پاکستان کی دوسری بلند ترین چوٹی "مونٹین کلر" ننگا پربت سر کرلیا

پاکستانی کوہ پیماؤں میں واجد اللہ نگر ، سمینہ بیگ اور نائلہ کیانی نے آج صبح ننگا پربت سر کرلیا

10 پاکستانی سمیت 40 سے زائد کوہ پیما ننگا پربت سر کرنے کی کوشش کر رہے تھے

21/06/2023
🤝 21 June world motorcycle day 🤝Some call it an adventure, We call it lifeWorld Motorcycle Day promotes the freedom of t...
21/06/2023

🤝 21 June world motorcycle day 🤝
Some call it an adventure, We call it life
World Motorcycle Day promotes the freedom of the road on the back of the Iron Horse.
World Motorcycle Day is celebrated every year on June 21 as a day to promote freedom of the road.

28/02/2023

پنج پیر راکس جانے کے لئے بہترین رستہ کونسا ہے ، روڈ کنڈیشن کیسی ہے، کیا کار جا سکتی ہے ، رات کے قیام کیلئے کیا ہوٹل میسر ہیں ، نڑھ کیسی جگہ ہے ، تمام انفارمیشن اس ویڈیوز میں مہیا کر دی گئی ہیں ، لیکن یاد رکھیں ڈبل سواری موٹر سائیکل لازمی کریں ،پیٹرول 136 فی لیٹر پڑے گا 😎
https://youtu.be/rIvYQYX0GcY

05/01/2023

کیوں بھئی سیاحوں کیا پروگرام ہے،پھر کون کون جا رہا ہے ؟ یا صرف موسم سرما کے ہی سیاح ہو😎

29/11/2022

Very very Important video made by NHA
Must watch complete and share

15/11/2022

یقین کیجئے وادی سون سکیسر بہت خوبصورت ہے

‏9 نومبر کے دن حکیم الامت شاعرِ مشرق علامہ محمد اقبالؒ کا ایک شعر یا ان کے لیے ایک جملہ کمنٹس کریں۔ شکریہ
09/11/2022

‏9 نومبر کے دن حکیم الامت شاعرِ مشرق علامہ محمد اقبالؒ کا ایک شعر یا ان کے لیے ایک جملہ کمنٹس کریں۔ شکریہ

20/10/2022

Nandana Fort where Al-Biruni carried out his landmark work.

20/10/2022

‏وادی کشمیر میں موسم سرما کا آغاز وادی نیلم میں پہلی برفباری نے سردی کی انٹری دے دی۔

  ‎
27/09/2022


19/09/2022

‏سکردو: روندو میں ایک بار پھر زلزلہ کے شدید جھٹکوں سے کئی مقامات پر لینڈ سلائڈنگ اور پہاڑی تودے گرنے کی اطلاعات، ملوپہ کے مقام پر سکردو روڈ پر کام کرنے والے تین مزدور زخمی،سکردو روڈ بھی متاثر۔

سیاحت کے فروغ کیلئے سیاحوں ، بائیکرز ، ٹور آپریٹرز ، ہوٹل اونرز، جیپ ڈرائیورز، گائیڈز کے لیے وٹس پر اک پلیٹ فارم مہیا کی...
12/09/2022

سیاحت کے فروغ کیلئے سیاحوں ، بائیکرز ، ٹور آپریٹرز ، ہوٹل اونرز، جیپ ڈرائیورز، گائیڈز کے لیے وٹس پر اک پلیٹ فارم مہیا کیا جا رہا ہے اس کا حصہ بننے کیلئے لنک پر کلک کیجئے ۔
نوٹ : گروپ جوائن کرنے کے بعد گروپ رولز لازمی پڑھ لیجئے شکریہ

WhatsApp Group Invite

12/09/2022

وقت کی قید میں

25/08/2022

‏جب حوصلہ اور ہمت ساتھ ہو تو اللہ تعالیٰ کا فضل و رحمت ایسے نظر آتا ہے کہ عقل دنگ رہ جاتی ہے ۔
دیر بالا میں تین گھنٹے پانی میں ڈوبے ہوئے مسافروں کو مقامی تنظیموں کی جہد مسلسل سے زندہ سلامت بے رحم موجوں سے بچا لیا گیا۔

‏یہ ہیں آزاد جموں کشمیر کے مہمان نواز باسی رتی گلی جھیل کے نالہ میں سیلاب کے بعد جب راستے بند ہو گئے سیکڑوں سیاح پھنس گئ...
18/08/2022

‏یہ ہیں آزاد جموں کشمیر کے مہمان نواز باسی رتی گلی جھیل کے نالہ میں سیلاب کے بعد جب راستے بند ہو گئے سیکڑوں سیاح پھنس گئے تو مقامی لوگوں نے بلا معاوضہ سیاحوں اور ان کے بچوں کا کندھوں پر اٹھا کر کئی کلو میٹر پیدل سفر کے بعد محفوظ مقام پر پہنچایا یہ روایات ہیں آزاد جموں کشمیر کی

17/08/2022

‏سانحہ رتی گلی مقامی لوگوں کی طرف سے سیاحوں کے ساتھ بہترین سلوک پر سیاح حضرات نیلم کی تعریف کے بغیر نہ رہ سکے اسکے بر عکس سانحہ مری میں سیاحوں کے ساتھ جو رویہ اپنایا گیا اس پر بھی سیاحوں کی ذبانی سنیں

11/08/2022

ایسے مقامات پر احتیاط و ٹیم ورک آپ کو حادثات سے بچا سکتا ہے (وٹس ایپ ویڈیو)

07/08/2022

⚠️ اطلاع ضروری برائے سیاح حضرات

وادی نیلم آنے کے خواہشمند سیاح حضرات با خبر رہیں کہ مورخہ 09 اگست، دس محرم الحرام (یوم عاشورہ) کے دن صندوک کے مقام پر عاشورہ کا جُلوس مین شاہراہ پر نمودار ہوتا ہے۔۔

بدیں وجہ تاریخ متذکرہ بالا کو دن 10:00 بجے تا شام 5:00 بجے شاہراہ نیلم صندوک کے مقام سے ہر طرح کی ٹریفک کے لیئے بند ہو گی۔ اس دوران جورا تا سالخلہ متبادل راستہ موجود ہے تاہم صرف 4*4 گاڑیاں متذکرہ بائے پاس پر جا سکتی ہیں جبکہ چھوٹی گاڑیاں اور کوسٹرز، ہائی روف وغیرہ کا متذکرہ متبادل راستے پر جانا کسی بھی حادثے کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتا ہے۔۔۔

لہٰذا سیاح حضرات درج بالا صورتِ حال کو مدِ نظر رکھتے ہوئے سفر کو ترتیب دیں تاکہ کسی بھی مشکل سے خود کو محفوظ کر سکیں۔۔۔

مذید معلومات و رہنمائی/ مدد کے لیئے بذیل نمبرات پر رابطہ کریں۔
Tourist Police Help Line:
1422
05822-930028

Tourist Police Office Neelum:
0355-8004515

District Control Room Neelum:
05821-930005

منجانب: آزاد جموں و کشمیر ٹوریسٹ پولیس، ضلع نیلم

07/08/2022

آپ بس انجواۓ کیجئے 😎
دیپالپور قلعہ سورا سنگھ میں اللہ کی قدرت کا معجزہ اہل علاقہ نے بادلوں کو دھان کی فصل سے پانی لیتے ہوئے اپنی آنکھوں سے دیکھا
رپورٹ
ظہیر احمد تارڑ ڈویژنل بیورو چیف آپ نیوز ساہیوال ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پریس کلب پاکپتن سیکرٹری اطلاعات پریس کلب بونگہ حیات پاکپتن

03/08/2022

آپ نے کون سے سیاحتی مقامات کو دوبارہ وزٹ کیا اور وہاں درختوں کی کمی کو پہلے کی نسبت واضح محسوس کیا؟ میں نے کمراٹ میں دیکھا ہے

‏وادی نیلم کی  رتی گلی میں سیکڑوں سیاح پھنس گئے شدید بارش سے جھیل کے اطراف درجہ حرارت منفی ہو نے کی وجہ سے شدید سردی جھی...
31/07/2022

‏وادی نیلم کی رتی گلی میں سیکڑوں سیاح پھنس گئے شدید بارش سے جھیل کے اطراف درجہ حرارت منفی ہو نے کی وجہ سے شدید سردی جھیل سے سیاحوں کو مقامی لوگوں اور پولیس نے ریسکیو کرکے بیس کیمپ پہنچا دیا۔

30/07/2022

‏ناران سیف الملوک جھیل اور بلند برفیلے پہاڑوں کے انتہائی حسین نظارے ۔تجربہ کار پائلٹ قاضی ارسلان کے ساتھ | کبیرآفریدی

©️Kabir Khan Afridi

27/07/2022

عوامی آگاہی کے لیے پیغام۔ میں فیضان سمیع، اسفند یار، مدثر اور چچا بیسل ٹریک سے سرل پاس سے رتی گلی کے لیے روانہ ہوئے۔ 24 جولائی 2022 بروز اتوار شام تقریباً 6.30 بجے سرل پاس پہنچے ۔ ہم نے بیگ کھول کر وہاں اپنا کیمپ لگایا۔ ہمارے پاس چار مقامی پورٹر گھوڑوں کے ساتھ تھے۔ رات کے کھانے کے بعد ہم آرام کر کے بستر پر چلے گئے۔ ہم اپنے خیمے میں سو رہے تھے ⛺ تقریباً 11.20 بجے باہر نکلنے کی آوازیں آئیں۔ چچا نے بیٹھ کر ان سے پوچھا کون ہے یہ سن کر وہ فائرنگ شروع کر دیتے ہیں۔ چچا کو گولی لگی۔ ہم سب چیخنے لگے۔ اور باہر آکر انہوں نے ہمیں ہائیکنگ لاٹھیوں سے مارا، ہمیں باہر ایک قطار میں کھڑا کر دیا گیا، انہوں نے پیسے اور دوسری چیزیں مانگیں۔ ہم نے انہیں بتایا کہ یہ تھیلوں میں ہے ان میں سے دو خیمے کے اندر گئے جبکہ ایک ہماری حفاظت کر رہا تھا، جب انہوں نے لاش دیکھی تو ایک باہر نکلا اور دوسرے کو بتایا کہ وہ سب خیمے کی طرف بڑھنے لگے۔ ہم آہستہ آہستہ نیچے کی طرف بڑھے اور پھر دوڑنا شروع کر دیا. اور پتھروں میں چھپ گئے، پندرہ منٹ کے بعد ہمارا ایک پورٹر ہمارے ناموں کا نعرہ لگاتا ہوا آیا، پھر ہم سامنے آئے اور پورٹر نے ہمیں بتایا کہ وہ بھی لوٹے گئے ہیں، پھر ہم خیمے میں گئے انہوں نے تمام تھیلے لیے ایک تھیلی جس میں پیسے تھے اور ڈرون کیمرہ تھا۔ میری جیکٹ کے نیچے تو یہ رہ گیا تھا۔ انہوں نے تقریباً 70 ہزار چرا لیا .ہم نے لاش کو خیمے میں اچھی طرح سے ڈھانپ دیا اور مدد کی تلاش میں آگے بڑھنا شروع کر دیا .3 گھنٹے کے پیدل سفر کے بعد ہم نوری کے اوپر والے ایک گاؤں میں پہنچ گئے .انار گل نامی شخص نے ہماری بہت مدد کی .اس نے آدمی بھیجے لاش لانے کے لیے ایک پورٹر کے ساتھ۔ ہم صبح تک وہیں رہے۔ وہ پولیس اور جیپ کے پیچھے آدمی بھیجتا ہے۔ ایف آئی آر درج کر دی گئی اور ہم اسلام آباد روانہ ہو گئے۔ عظیم چچا ایک ایسی انوکھی شخصیت کے حامل تھے ہم ان جیسے خوش مزاج اور زندگی سے بھرپور انسان کو کبھی نہیں بھولیں گے۔ ان کا خاندان مکمل طور پر تباہ ہوچکا ہے اور ان کے لیے یہ حقیقت قبول کرنا بہت مشکل ہے کہ وہ اب ہم میں نہیں رہے۔ ٹریکنگ میں دلچسپی رکھنے والے تمام ساتھی اپنی حفاظت کو یقینی بنائیں اور اگر ممکن ہو تو اپنی حفاظت کے لیے ہتھیار اپنے ساتھ رکھیں۔

22/07/2022

‏ایک ایرانی فلمساز نے عوامی آگہی کے لیے ایک منٹ کی یہ مُختصر سی فلم بنائی ھے۔
غریب باپ نے دوکان سے روٹی چُرالی لیکن جیسے ہی باہر کی طرف مُڑا تو جاتے ہوئے اُس کو دکاندار روک لیتا ھے۔
بیٹی جو ناسمجھ ھے باپ سے پُوچھتی ھے کیا ہوا؟؟؟
باپ پریشان ہوتا ھے اور معافی مانگنے کیلئے لب ‏کھولتا ہی ھے تو اتنے میں دوکاندار کہتا ھے بیٹی تُمہارا باپ بقایا پیسے بُھول گیا تھا، اس کے ساتھ ہی وہ کُچھ رقم گِن کر اُسے پکڑا دیتا ھے۔
باہر جاتے ہوئے باپ ندامت سے اور مجبوری سے لاچار دکھائی دیتا ھے تو دوکان میں موجود دُوسرا شخص آواز لگا کر کہتا ھے تُم چاول کا تھیلا بھی بھول ‏رہے ہو...!!
اگر آپ لوگوں کا پردہ رکھتے ہوئے ان کی مدد کرینگے تو قیامت کے دن اللہ بھی آپ کا پردہ رکھتے ہوئے اپنا کرم اور انعامات آپ پر نچھاور کرے گا.... آج صبح اٹھتے ہی ایک دوست نے یہ ویڈیو مجھے بھیجی ۔۔ میی نے کوئی 20 مرتبہ یہ ویڈیو دیکھی حالانکہ وہ فارسی میی ھے اور دیکھتے ھوئے ‏میرے آنسو نیچے گر رہے تھے اور میی صرف اور صرف ایک ہی بات سوچ رہا تھا کہ قومیی کیسے بنتی ھیی۔ کتنا خوبصورت پیغام کس طرح سے دیا گیا ھے۔ یہی وجہ ھے کہ ایران ہم سے رقبہ، آبادی اور فوجی لحاظ سے بھی چھوٹا ھے۔ ان کے پاس atomic پاور بھی نہیی لیکن وہ دنیا میی عزت سے جی رہا ھے
‏خود احتسابی کو اپناو ۔۔ دوسرے پر انگلی اٹھانے سے پہلے خود کو دیکھو کہ تم کیا ھو۔ حضرت علی رض کا فرمان ھے کہ بہترین تبلیغ وہ ھے جس میی نہ تلوار نکلے نہ منہ سے ایک لفظ۔ مطلب کیا ھے اسکا؟؟ ذرا سوچیی آپکے اخلاق ایسےھو کہ کچھ کہنا ‏ہی نہ پڑے۔ اللہ تعالٰی نے نماز 5 وقت فرض کی مسلمانوں پر لیکن اچھا اخلاق 24 گھنٹے فرض ھے لیکن کبھی کوئی سوچتا ھے اس بارے میی ؟؟ سوچئے اس سے پہلے کہ بہت دیر ھو جائے۔ اللہ تعالٰی سب کا حامی و ناصر ھو۔۔ copied

Address

Samundri
37300

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Travel2Northern posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share

Category


Other Travel Companies in Samundri

Show All