27/07/2023
رتی گلی جھیل❣️❣️❣️❣️
رتی گلی جھیل وادی نیلم میں واقع الپائن گلیشئل لیک ہے یعنی اسکے پانیوں کا ماخذ و منبع اس علاقے میں موجود گلیشئیرز ہیں۔
یہ جھیل مظفرآباد کی جنوبی سمت قریباً 75 کلومیٹر کی مسافت پر وادی نیلم روڈ پر دواریاں کے مقام سے قابلِ رسائی ہے۔ جو کہ دواریاں سے 18 کلومیٹر جیپ ٹریک کے بعد بیس کیمپ تک پہنچاتی ہے ۔
بیس کیمپ سے جھیل تک ایک گھنٹے کے آسان پیدل ٹریک کے بعد پہنچا جا سکتا ہے ۔
یہ جھیل سطح سمندر سے 12130 فٹ یا 3700 میٹر کی بلندی پر واقع ہے ۔
یہ علاقے کا مشہور سیاحتی مقام ہے جہاں تمام سہولیات موجود ہیں۔ بیس کیمپ پر ایک بڑی کیمپنگ سائٹ موجود ہے جہاں مناسب داموں خیمہ اور خوراک، بجلی اور وائی فائی دستیاب ہے نیز گھڑ سواری کے شوقین افراد کیلئے جھیل تک جانے کیلئے گھڑ سواری کی سہولت موجود ہے ۔ یاد رہے کہ یہ جھیل علاقے کی سب سے بڑی جھیل ہے جسکے اطراف میں چھبیس دیگر چھوٹی بڑی جھیلیں موجود ہیں ۔ نیز اس جھیل کے پانی سے چار آبشاریں بنتی ہیں