KULL BAJWA pasroor sialkot

KULL BAJWA  pasroor sialkot Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from KULL BAJWA pasroor sialkot, Travel Agency, Sialkot.
(1)

06/10/2024
20/09/2024

اگر آپ اپنے گھر کے سربراہ ہیں، اسکول میں ٹیچر ہیں ، کسی ٹیم کے ساتھ کام کررہے ہیں یا ایسا ہی کوئی اور کام کررہے ہیں جہاں آپ باقی لوگوں کو لیڈ کرتے ہیں تو بطور سربراہ آپ میں وہ خاص بات ہونی چاہیے کہ لوگ آپ کو اس جگہ پر دل سے تسلیم کریں۔

بہت سے لوگ گھر میں سربراہ ہونے کے باوجود اپنے اندر وہ صلاحیت نہیں رکھتے کہ گھر والے انہیں سربراہ سمجھیں اسی وجہ سے اکثر دیکھا گیا ہے کہ ایسے سربراہ کی حیثیت نام کی رہ جاتی ہے اور گھر کے یا لوگوں کے ساتھ معاملات میں ان کی اولادوں کو اہمیت دی جانے لگتی ہے کیونکہ وہ اپنی بات واضح کرنے یا معاملات طے کرنے میں اپنے بڑوں سے زیادہ مناسب اور بہتر بات کررہے ہوتے ہیں۔

ایسے ہی جب آپ کسی بھی ٹیم کو لیڈ کررہے ہیں تو بطور لیڈر آپ کو اپنی ٹیم کو مطمئن کرنا ہے کہ آپ سب کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں، سب کی سن کر انہیں اپنے جواب سے مطمئن کررہے ہیں اور ہر ایک کو برابر اہمیت دے رہے ہیں بجائے اس کے کہ بات بے بات آپ ان پر اس بات کا رعب جھاڑتے رہیں کہ آپ حرف آخر ہیں، سب سے آگے آپ اور باقی سب آپ کے پیچھے ہیں یا یہ کہ ان کی رائے کو رسمی جوابات سے ٹالنے کی کوشش کر کے یہ سمجھتے ہوں کہ ان کی بات سننے اور سمجھنے سے انہیں رسمی جواب دے کر خاموش کروانا زیادہ ضروری ہے۔

جب آپ ٹیچر ہیں تو یہ آپ کی زمہ داری ہے کہ اپنے اسٹوڈنٹس اور ان کے والدین کو اعتماد میں لیں۔ ان کا سلیبس مکمل کروائیں، ان کے ساتھ اپنا رویہ مناسب رکھیں اور اپنی طرف سے سو فیصد دیں۔ اگر آپ یہ سوچ لیں کہ مجھے میری تنخواہ مل گئی ہے اب میں پڑھاؤں یا جان چھڑاؤں فرق نہیں پڑتا یا اسٹوڈنٹس پر بے جا سختی کریں گے، تحقیر آمیز انداز میں ڈیل کرنے لگیں گے تو آپ بہت جلد ان کے دل سے اتر جائیں گے اور آپ کے مقابلے میں وہ ان استادوں کو زیادہ ترجیح دیں گے جو آپ سے زیادہ محبت لگن اور ذمہ داری سے اپنا کام کررہے ہیں۔

اگر آپ کسی ادارے کے سربراہ ہیں تو اس ادارے کے باقی لوگوں کو ساتھ لے کر چلنا اور خود پر ان کا بھروسہ قائم کروانا یہ آپ کی ذمے داری ہے۔ یہ یقین آپ اپنے رویے، الفاظ اور ان کے ساتھ کام کے حوالے سے ہونے والے دیگر معاملات میں دلاتے ہیں۔
اگر آپ اپنے کام کرنے والوں کے ساتھ اکتائے ہوئے یا اکڑے ہوئے انداز میں رہتے ہیں ، وہ آپ سے بات کریں تو آپ کو لگتا ہے کیونکہ آپ سربراہ ہیں اس لیے ان کا بولنا ہمیشہ غلط ہے ان پر صرف سننا فرض ہے جس کے نتیجے میں کام کرنے والے کسی مجبوری میں بندھ کر آپ کے پاس رکے ہوئے ہیں ، ہر وقت انہیں یہ دھڑکا رہتا ہے کہ کسی بھی غلطی کی صورت میں باہر نکال دیا جائے گا، وہ بس موقع کی تاک میں ہیں کہ کب موقع ملے اور وہ آپ سے الگ ہو جائیں یا یہ کہ لوگ آپ کے ادارے یا کام سے متاثر ہو کر آپ کے پاس آتے تو بہت ہیں لیکن رکتے نہیں ہیں بلکہ کچھ عرصے میں ہی چھوڑ کر چلے جاتے ہیں تو یقین کریں کمی ان میں نہیں آپ میں ہے۔ اگر آپ ان کے لیے ایک بہتر آپشن ہوسکتے تو وہ آپ کے پاس آکر آپ کو چھوڑتے ہی کیوں؟

اگر آپ اپنے گھر کے سربراہ ہیں تو گھر والے خود اسے تسلیم کرتے ہیں، آپ کی ہر بات کو اہمیت دیتے ہیں اور آپ کے مشورے کے بغیر نہیں چلتے۔

اگر آپ اچھے ٹیچر ہیں تو بچے آپ کی کلاس میں آمد کا انتظار کرتے ہیں، آپ کا پڑھایا ہوا انہیں اچھی طرح سمجھ آتا ہے، آپ کو کلاس میں دیکھ کر انہیں خوشی ہوتی ہے اور وہ باقی سبجیکٹ کی نسبت آپ کے سبجیکٹ میں زیادہ نمبر لاتے ہیں۔

اگر آپ اچھے باس ہیں اور آپ میں ٹیم ورک کی صلاحیت ہے تو لوگ آپ کے ساتھ دیر تک کام کرنا چاہتے ہیں ، بطور باس آپ کے پاس جو قابلیت و اہلیت ہے اسے تسلیم کرتے ہیں اور مجبوری یا اسٹریس میں کام کرنے کے بجائے خوشی سے آپ کا ساتھ دیتے ہیں۔

لیکن اگر لوگ آپ کے پاس زیادہ دیر نہیں رکتے، آتے ہیں اور چلے جاتے ہیں پھر ہر بار آپ کو ایسا لگتا ہے کہ آپ کو چھوڑ کر جانے والے میں، ٹیم ورک کی صلاحیت نہیں تھی، اس میں "میں" تھی ، اس میں ہی کوئی کمی تھی، وہ سنتا نہیں تھا تو ہمیشہ ہر بار ہر کوئی صرف سننے والا نہیں ہوسکتا نہ ہی آپ اپنے ساتھ کام کرنے والے کو خرید لیتے ہیں کہ وہ اپنی بات سامنے نہیں رکھ سکتا، کبھی کبھی دوسرے کو بھی انسان سمجھ کر سننے کی اہلیت ہونا غلط نہیں ہے لیکن اہم ضرور ہے۔

لیڈر ہونا اور لیڈرشپ کوالٹیز کا ہونا دو الگ چیزیں ہیں۔ اپنے اندر اہلیت ، قابلیت ، صلاحیت اور وہ خاص چیز پیدا کریں کہ آپ کو بار بار "میں نامہ" سنانے کی کی ضرورت نہ پڑے بار بار اپنی جگہ کے بارے میں دوسروں کو جتلانا اور بتانا نہ بڑے کہ:

میں گھر کا سربراہ ہوں
میں تمہارا بڑا ہوں
میں تمہارے لیے اہم ہوں
میں تمہارا ٹیچر ہوں
میں تمہارا لیڈر ہوں
صرف میں باس ہوں

بلکہ لوگ اس بات کو خود مانیں کہ آپ ہی اہم ہیں ، آپ ہی خاص ہیں، آپ ہی اس قابل ہیں کہ آپ کی ہی مانی جائے اگر یہ نہیں ہے تو دوسروں کی ذات پر انگلی اٹھانے کے بجائے پہلے خود پر توجہ دیں کہ آخر کمی کہاں ہے۔؟

04/09/2024
03/09/2024

‏ریسرچ کے مطابق آج کل ذہنی دباؤ کی ایک بڑی وجہ اپنے اردگرد کے احمقوں سے نمٹنا ہے۔
‏ایک دانا شخص سے کسی نے پوچھا کہ” آپ اتنے خوش کیسے رہتے ہیں ۔“
‏اُس نے کہا :”میں بیوقوف لوگوں سے بحث نہیں کرتا۔“
‏پوچھا ”پھر کیا کہتے ہیں ؟“
‏دانا شخص بولا میں انہیں جواب دیتا ہوں
‏کہ ” آپ ٹھیک کہہ رہے ہیں۔“

‏ پوچھنے والے نے کہا:”پھر بھی اپنی بات یا اپنا موقف منوانے کےلئے اسے قائل کرنے کے لئے آپ کو اسے کوئی دلیل کوئی جواز تو دینا چاہیے ۔“
‏ اس پر اُس دانا شخص نے پوچھنے والے کو تاریخی جواب دیا ۔

‏”آپ ٹھیک کہہ رہے ہیں “

31/08/2024

I gained 6 followers, created 12 posts and received 1 reaction in the past 90 days! Thank you all for your continued support. I could not have done it without you. 🙏🤗🎉

Shout out to my newest followers! Excited to have you onboard! Shahid Nadeem, Answar Ali
29/08/2024

Shout out to my newest followers! Excited to have you onboard! Shahid Nadeem, Answar Ali

27/08/2024

لاھور کا بہت مشہور بازار ھے شاہ عالمی مارکیٹ. وهاں شام 5 بجے تھے اور بازار رش سے بھرا ھوا تھا. اسی رش میں ایک میاں بیوی ایک دوسرے سے لڑنے میں مصروف تھے اور تقریباً 200 سے ذیادہ بندے ان کے اس فیملی تماشے کو انجوائے کر رہے تھے.
بات کچھ اس طرح تھی کے بیوی ضد کر رہی تھی اپنے شوہر سے کے آج تم گاڑی خرید ہی لو میں تھک گئی تمہاری موٹر سائیکل پر سفر کرتے کرتے...
اور شوہر نے کہا اوے پاگل عورت تماشا نا بنا میرا دنیا کے سامنے اور موٹر سائیکل کی چابی مجھے دے.
بیوی "نہیں کہا تمہارے پاس اتنا پیسہ ھے! آج کار لو گے تو ہی گھر چلوں گی
شوہر؛ اچھا پھر لے لے گے ابھی چابی دو"
بیوی نہیں دونگی
شوہر " اچھا نا دو میں تالہ ہی توڑ دیتا ھوں
بیوی نے کہا توڑ دو لیکن نا چابی ملے گی نا میں ساتھ جاؤں گی.
شوہر "اچھا پھر یہ لے میں تالہ توڑنے لگا ھوں جاؤ تیری مرضی میرے گھر نا آنا پھر"
"جاؤ جاؤ نہیں آتی تم جیسے کنجوس کے گھر"
شوہر نے لوگوں کی مدد سے موٹرسائیکل کا تالہ کھول لیا اور اپنے موٹر سائیکل پر بیٹھ گیا اور بولا "تم آتی ھو یا میں جاؤں"
تو وہاں کھڑے لوگوں نے سمجھایا کے بی بی جاؤ اتنی سی بات پر اپنا گھر نہ خراب کرو
پھر اس نے شوہر سے وعدہ لیا کے موٹر سائیکل بیچ کر جلد ہی گاڑی لے لے گا.
پھر دونوں کی صلح ھوگئی اور دونوں چلے گئے....

تو جناب ٹھیک آدھے گھنٹے بعد اسی جگہ پر پھر سے مجمح لگ گیا.
ایک بندہ شور کر رہا تھا کے میرا موٹرسائیکل کوئی چُرا کر لے گیا.

With شرارتاں – I just got recognized as one of their rising fans! 🎉
25/08/2024

With شرارتاں – I just got recognized as one of their rising fans! 🎉

12/08/2024

یہ تین کہانیاں:

1. نوکیا نے اینڈرائیڈ کو مسترد کیا۔
2. یاہو نے گوگل کو مسترد کیا۔
3. کوڈاک نے ڈیجیٹل کیمروں کو مسترد کیا۔

سبق:

1. موقعوں سے فائدہ اٹھائیں۔
2. تبدیلی کو قبول کریں۔
3. وقت کے ساتھ تبدیلی کو نہ اپنائیں تو آپ پرانے ہو جائیں گے۔

یہ دو کہانیاں:

1. فیس بک نے واٹس ایپ اور انسٹاگرام کو خرید لیا۔
2. گریب نے جنوب مشرقی ایشیا میں اوبر کو خرید لیا۔

سبق:

1. اتنے طاقتور بنیں کہ آپ کے حریف آپ کے اتحادی بن جائیں۔
2. چوٹی پر پہنچیں اور حریفوں کو ختم کریں۔
3. مسلسل جدت پر عمل کریں۔

یہ دو کہانیاں:

1. کرنل سینڈرز نے 65 سال کی عمر میں KFC قائم کیا۔
2. جیک ما، جو KFC میں نوکری نہ ملنے کی وجہ سے، نے علی بابا قائم کیا اور 55 سال کی عمر میں ریٹائر ہو گئے۔

سبق:

1. عمر محض ایک عدد ہے۔
2. صرف وہی کامیاب ہوتے ہیں جو کوشش کرتے رہتے ہیں۔

آخر میں:

لامبورگینی انتقام کی بنا پر قائم ہوئی، کیونکہ ایک ٹریکٹر بنانے والے کو فراری کے بانی انزو فراری نے بے عزت کیا تھا۔

سبق:

1. کبھی کسی کو کم مت سمجھیں۔
2. صرف محنت کرتے رہیں۔
3. ناکامی سے نہ ڈریں

11/08/2024

ہنسنا منع ہے
*ازدواجی "شکوہ اور جواب شکوہ"*_

کیوں زیاں کار بنوں سود فراموش رہوں
زن مریدی ہی کروں میں اور مدہوش رہوں

طعنے بیگم کے سنوں اور ہمہ تن گوش رہوں
ہم نوا میں کوئی بزدل ہوں کہ خاموش رہوں

جرات آموز مری تاب ِسخن ہے مجھکو
شکوہ اک زوجہ سے ! خاکم بدہن ہے مجھکو

تجھکو معلوم ہے لیتا تھا کوئی رشتہ ترا
سر پٹختے ہوئے پھرتا تھا کبھی اّبا ترا

کس قدر خوش تھا میں جس دن تیرا ڈولا نکلا
تیرا ڈولا تو مگر موت کا گولا نکلا

تو جو سوتی ہے تو سالن بھی پکاتا ہوں میں
ٹیپو روتا ہے تو فیڈر بھی بناتا ہوں میں

گڈی جاگے ہے تو جھولا بھی جھلاتا ہوں میں
پّپو اٹھ بیٹھے جو راتوں کو کھلاتا ہوں میں

پھر بھی مجھ سے یہ گلا ہے کہ وفادار نہیں
میں وفادار نہیں تو بھی تو دلدار نہیں

ھےبجا حلقہ ازواج میں مشہور ھوں میں
تیرا بیرا، تیرا دھوبی ، تیرا مزدور ھوں میں

زن مریدی کا شرف پاکے بھی رنجور ھوں میں
قصہ درد سناتا ھوں کہ مجبور ھوں میں

میری مخدومہ میرے غم کی حکایت سن لے
ناز بردار سے تھوڑی سی شکایت سن لے

زچہ بن بن کے بجٹ میرا گھٹایا تو نے
ھر نۓ سال نیا گل ھے کھلایا تو نے

رشتہ داروں نے تیرے ، جان میری کھائ ھے
فوج کی فوج میرے گھرمیں جو در آئی ھے

کوئ ماموں ، کوئ خالو ، کوئ بھائی ھے
بات کہنے کی نہیں تو بھی تو ھرجائی ھے

کیسے غربت میں ، میں پالوں تیرے غمخواروں کو
ان ممولوں کو سمبھالوں یا چڑی ماروں کو

میں وہ شوھر ھوں کہ خود آگ جلائی جس نے
لا کے بستر پہ تجھے چاۓ پلائ کس نے

تو ھی کہہ دے تیرا حسن نکھارا کس نے
اس بلیک آؤٹ سے مکھڑے کو سنوارا کس نے

کون تیرے لیۓ درزی سے غرارا لایا
واسطہ دے کے غریبی کا خدارا لایا

پھر بھی مجھ سے گِلا کہ کماتا کم ھوں
لے کے شاپنگ کے لیۓ تجھ کو، میں جاتا کم ھوں

نوجوانی میں تجھے عیش کراتا کم ھوں
اور پلازا میں تجھے فلم دکھاتا کم ھوں

کاش نوٹوُں سے حکومت میری جیبیں بھردے
مشکلیں شوھرِ مظلوم کی آسان کر دے

محفلِ شعرو سخن میں تو چمک جاتا ھوں میں
تیری سرکار میں پہنچوں تو دبک جاتا ھوں میں

تو جو بلغم بھی کھنگارے تو ٹھٹک جاتا ھوں میں
گھور کر دیکھے تو پیچھے کو سرک جاتا ھوں میں

پھر بھی مجھ سے یہ گلا ھےکہ وفادار نہیں
توھے بیکار تیرے پاس کوئ کار نہیں....

⭕بیوی کا جوابِ شکوہ⭕

تیری بیوی بھی صنم تجھ پہ نظر رکھتی ہے
چاہے میکے ہی میں ہو تیری خبر رکھتی ہے

اُسکی سینڈل بھی میاں اتنا اثر رکھتی ہے
پر نہیں طاقت پرواز مگر رکھتی ہے

شعر تھا فتنہ گر و سرکش و چالاک ترا
دل، جگر چیر گیا نالہء بیباک ترا

آئی آواز ٹھہر تیرا پتا کرتی ہوں
تُو ہے اَپ سیٹ میں ابھی تیری دوا کرتی ہوں

میں تجھے پہلے بھی اکثر یہ کہا کرتی ہوں
ارے کمبخت! بہت تیری حیا کرتی ہوں

اور تو ہےکہ بڑی نظمیں ہے پڑھتا پھرتا
اپنے یاروں میں بڑا اب ہے اکڑتا پھرتا

میں دکھاتی ہوں ابھی تجھ کو بھی نقشہ تیرا
نہ کوئی قوم ہے تیری نہ ہے شجرہ تیرا

بھائی تیرے ہیں سبھی مجھ کو تو غُنڈے لگتے
یہ ترے کان کڑاہی کے ہیں کُنڈے لگتے

اپنی شادی پہ عجب رسم چلائی کس نے؟
نہ کوئی بس نہ کوئی کار کرائی کس نے؟

آٹو رکشے ہی پہ بارات بُلائی کس نے ؟
منہ دکھائی کی رقم میری چرائی کس نے ؟

کچھ تو اب بول ارے! نظمیں سنانے والے
مولوی سے میرا حق ِمہر چھڑانے والے

صاف کہہ دے مجھے کس کس پہ ہے اب کے مرتا؟
رات کے پچھلے پہر کس کو ہے کالیں کرتا ؟

کس کے نمبر پہ ہے سو سو کا تُو بیلنس بھرتا ؟
چل بتا دے مجھے‘ اب کاہے کو تُو ہے ڈرتا

ورنہ ابّے کو ابھی اپنے بُلاتی میں ہوں
آج جوتے سےمزا تجھکو چکھاتی میں ہوں

اپنی تنخواہ فقط ماں کو تھمائی تُو نے
آج تک مجھکو کبھی سیر کرائی تُو نے؟

کوئی ساڑھی، کوئی پشواز دلائی تُو نے؟
ایک بھی رسم ِوفا مجھسے نبھائی تو نے؟

لطف مرنے میں ہے باقی نہ مزا جینے میں
کتنے ارمان تڑپتے ہیں مرے سینے میں

بھول ابّا سے ہوئی اور سزا مجھ کو ملی
ماں بھی جان گئی کیسی بلا مجھ کو ملی

میں نے چاہی تھی وفا اور جفا مجھ کو ملی
میری تقدیر ہی دراصل خفا مجھ کو ملی

میرے میکے سے جو مہمان کوئی آتا ہے
رنگ ترے چہرے کا اسی وقت بدل جاتا ہے

سامنے آنے سے اّبا کے تُو کتراتا ہے
کتنا سادہ ہے کہتا ہے کہ ”شرماتا ہے“

تُو ہوا جس کا مخالف وہ تری ساس نہیں؟
میری عزت کا ذرا بھی تجھے احساس نہیں !

ہڈی پسلی میں تری توڑ کے گھر جاؤں گی
ارے گنجے! ترا سر پھوڑ کے گھر جاؤں گی

سَرّیا گردن کا تری موڑ کے گھر جاؤں گی
سارے بچوں کو یہیں چھوڑ کے گھر جاؤں گی

یاد رکھنا ! میں کسی سے بھی نہیں ڈرتی ہوں
آخری بار خبردار تجھے کرتی ہوں...!

_*copy*/

11/08/2024

شوارما گارلک سوس کمرشل ریسیپی
اجزاء۔
انڈے چار عدد
چینی دو کھانے کے چمچ
سفید تل چار کھانے کے چمچ
نمک آدھا چائے کا چمچ
کالی مرچ ایک چائے کا چمچ
لہسن کے جوئے 4 سے 6 عدد
سفید سرکہ دو کھانے کے چمچ
آئل ایک لیٹر
ترکیب۔
ائل کے علاوہ تمام چیزوں کو بلینڈ جگ میں ڈال کر اچھی طرح بلینڈ کریں پھر اس میں آہستہ آہستہ قطرہ قطرہ آئل ڈالیں گاڑھا ہونے پر آپ کی شوارما سوس تیار ہے۔

11/08/2024

پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز کا جماعت نہم کا بہت بُرا رزلٹ 🔥
گزشتہ کل پنجاب بورڈ، جماعت نہم کے نتائج

🛑

`Board`. `Pass`. `Fail`

Lahore: 44.54%. 55.46%
Faisalabad: 50.59%. 49.41%
Gujranwala: 47.38% 52.62%
Sargodha 56.02% 43.98%
RWP. 45.84%. 54.16%
DGK. 52.78%. 47.22%
BWP: 44.04%. 55.96%
سرگودھا اور ڈی جی خان کی کارکردگی کچھ بہتر رہی 💯

09/08/2024

*پھلوں کے فائدے اور نقصانات*

*آم*
آم مقوی اور زود ہضم ہے۔ مزاج کے اعتبار سے گرم تر ہے۔ نیا خون پیدا کرتا ہے جسم کو موٹا کرتا ہے رافع قبض اور پیشاب آور ہے۔ آم کے بعد دودھ پینے سے جسم میں طاقر آتی ہے. دل اور دماغ معدے اور پھپڑوں کو طاقت پہنچاتا ہے۔ نہار منہ آم کھانا مضر ہے۔ کھٹا آم بھی مضر صحت ہے۔ پختہ شیریں اور بے ریشہ آم پہترین ہوتا ہے

*سیب*
سیب بہترین دماغی غذا ہے کیونکہ اس میں دوسرے پھلوں کی نسبت فاسفورس اور فولاد زیادہ مقدار میں پایا جاتا ہے.
اور فاسفورس دماغ کی اصلی غذا ہے سیب جگر کے فعل کو درست کر کے سستی رفع کرتا ہے۔۔
ذهنی اور دماغی قوت بخشتا ہے اس کے متواتر استعمال کرنے سے خون صالح پیدا کرتا ہے۔ رنگت نکھرتی ہے.
رخساروں میں سرخی پیدا ہوتی ہے۔ گردے اور دانتوں کے لیے بھی فائدہ بخش ہے خواتیں کو خصوصیت کے ساتھ سیب زیادہ مقدار میں کھانا چاہیے
سیب کا مربہ دماغ اور خون کی کمزوری کیلیے مفید ہے سیب کسی حد تک بھاری اور دیرسے ہضم ہوتا ہے

*کیلا*
وٹامنز کے لحاظ سے کیلا مفید ترین پھلوں میں سے ہے کیلے میں نشاستہ اور شکر زیادہ ہوتی ہے اس میں بہت زیادہ ٹھوس غذائیت ہوتی ہے۔
نہایت مقوی اور جم کو موٹا کرنے والی غذا ہے طاقت اور خون پیدا کرتا ہے۔
کیلے کو خوب چبا چبا کر پانی سا بنا کر حلق سے نیچے اتارنا چاہیے. کمزور معدے والوں کو اس کے استعمال سے احتیاط کرنی چاہیے کچے کیلے کی سبزی گرمی اور خشکی کے نقائص کی رافع ہے

*مالٹا*
نہایت خوش زائقہ اور مفید پھل ہے اس کا مزاج سرد تر ہے زود ہاضم اور طاقت بخش ہے نیا خون پیدا کرتا ہے.
گرمی اور فساد خون رفع کرتا ہے بد ہضمی بخار میں اسکا استعمال نہایت سود مند ہے۔
کھانسی اور زکام میں نقصان پہنچاتا ہے

*سنگترہ*
سنگترہ معدے اور آنتوں کو صاف کرتا ہے ہاضمے کو تقویت پہنچاتا ہے۔ قبض کشا ہے۔
دل اور جگر کیلئے بے انتہا مفید ہے سنگترے کا جوس شیر خوار بچوں کیلیے آب حیات سے کم نہیں.
سینے کو صاف اور جوش مفرح ہے گرمی اور پیاس کو رفع کرتا ہے۔ ثقئک غذا کے بعد سنگترے نہایت مفید ہے

*خربوزہ*
گرم تر مفرج پھل ہے۔ فرحت بخشتا ہے۔ یرقان اور قبض دور کرتا ہے۔ رکے ہوئے پیشاب کو کھولتا ہے۔ پسینہ لاتا ہے۔ اور فیڈ کروانے والی ماؤں کے لیے بہتر ہے. بچے کی فیڈ کو پورا کرنے میں مدد دیتا ہے۔ اس کا زیادہ استعمال گرمی کرتا ہے

*گاجر*
سرد تر کش اور وٹامن کی زیادتی کی وجہ سے بے حد مقبول ہے۔ گرمی بادی بلغم کی بیماریاں تیز دل کی دھڑکن میں مفید ہے۔ خون پیدا کرتی ہے۔ دماغ اور معدے کو طاقت دیتی ہے۔ گاجر کئی طریقوں سے استعمال ہوتی ہے۔ کچی ترکاری اچار مربہ حلوہ کی صورت میں برتی جاتی ہے۔ گاجر کا مربہ دل دماغ کو طاقت دیتا ہے, گاجر ابال کر حسب شوق نمک یا میٹھا ڈال کر کھانا صحت کے لیے بہترین ہے۔ رات کو پانی میں ابال کر رکھیں صبح چھلکا اور گھٹلی نکال کر کھائیں بہترین ہے

*بیر*
سرد خشک خون صاف کرتا ہے۔ آنکھوں کی بینائی کو بڑھاتا ہے۔ بھوک لگاتا ہے۔سوکھا بیر بہت مفید ہے ہلکا ہاضم تھکان اور پیاس مٹانے والا ہے۔ بچے کو کڑوی دؤائی کھلانے سے پہلے بیر کے چند پتے چبا لیں اس سے دوائی کا کڑوہ پن معلوم نہیں ہوتا

*شکر قندی*
گرم تر قابض اور پھیپھڑوں کو طاقت دیتی ہے۔ اس میں نشاستہ بہت ہوتا ہے۔ محنت مزدوری والوں کو بہت فائدہ دیتی ہے۔ شکر قندی کے بعد سونف چبا لینا چاہیے بہت مفید ہوتا ہے

*سردا*
معتدل تر دل اور دماغ گردے اور مثانے کو تقویت پہنچاتا ہے۔ جسم میں رطوبت بڑھاتا ہے۔ پیشاب آور اور پیشاب کی جلن میں سود مند ہے

*جامن*
سرد خشک ہے۔ دانتوں کو مضبوط اور خون صاف کرتا ہے۔ معدہ جگر کو قوت بخشتا ہے۔ گرم مزاجوں کیلیے مفید ہے بالوں کو گرنے سے روکتا ہے۔ پیشاب کی زیادتی مثانے کی کمزوری کیلیے فائدہ مند ہے۔ جامن قدرے قابض کرتے ہیں

*خوبانی*
گرم ہے۔ قبض کشا ہے جسم کو طاقت بخشتی ہے۔ پیاس کی شدت بخار بواسیر اور آنتوں کے سترے دور کرتی ہے۔ پیٹ کے کیڑے ہلاک کرتی ہے

*شریفہ*
گرم تر دل اور دماغ کو طاقت بخشتا ہے مگر دیر میں ہضم ہوتا ہے قدرے اپھارہ کرتا ہے

*لیچی*
سرد تر دل دماغ کو طاقت دیتی ہے۔ پیاس بھجاتی ہے قدرے بھاری ہے۔ تھوڑی تھوڑی کھائیں

*ٹماٹر*
معتدل خشک بھوک لگاتا ہے۔ کھانے کو ہضم کرتا ہے۔ طاقت اور فرحت بخشتا ہے۔ موٹاپا اور شوگر کے مریض زیادہ استعمال کریں قبض کشا ہے۔ اپھارہ دور کرتا ہے۔ کچا ابال کر چھلکا اتار کر کھانا زیادہ مفید ہے۔ زیادہ گھی پڑی ترکاری کھانے سے ٹماٹر کے فائدے کم ہو جاتے ہیں یه سب فائدے کچے ٹماٹر میں ہی ہوتے ہیں

*انگور*
گرم تر قبض کشا طاقت بخش ہے۔ دماغ اور آنکھوں کے واسطے نایاب ہے۔ جو مریض بہت کمزور ہو گیا ہو اسے انگور کا تازہ رس دینا بہت مفید ہے۔ خون بہت پیدا کرتا ہے

*ناشپاتی*
سرد تر اور قبض کشا پھل ہے۔ یہ دل دماغ جگر اور معدے کو طاقت دیتی ہے۔ چھلکے سمیت کھانے سے ہضم ہو جاتی ہے۔ کشمیری ناشپاتی اور بگو گوشے کے بھی یہی اوصاف ہیں

*گنا*
تاثیر سرد تر ہے۔ کھانے کو ہضم کرتا ہے۔ جسم کو موٹا کرتا ہے۔ پیشاب کھول کر لاتا ہے۔ پیٹ کی گرمی اور جلن کو مٹاتا ہے۔ جریاں خون سے روکتا ہے۔ قدرے بھاری ہوتا ہے۔ بادی اور بلگم کی زیادتی میں اس کا استعمال مضر ہے اس کا رس دیر ہضم ہے۔ اسے دانتوں سے چوسنا مفید ہے۔ اس طرح لعاب دہن شامل ہو جاتا ہے

*انناس*
سرد تر اور فرخت بخش ہے۔ گھبراہٹ کو دور کرتا ہے۔ دل اور دماغ کو بہت طاقت دیتا

*امرود*
سردتر میوہ ہے فرحت اورطاقت بخش ہے دل دماغ اور معدے کو طاقت دیتا ہے اسے نمک او سیاہ مرچ چھڑک کر کھانا زیادہ مفید ہے اس طرح بھوک بڑھتی ہے کھانا کھانے کے بعد اس کا استعمال مضر ہے قبض پیدا کرتا ہے
لیکن کچے امرود حکمت سے جڑے افراد کھانے کو کہتے ہیں کہ قبض دور ہوتی هے اور بے شمار فوائد ہیں.

19/06/2024

بچوں کو پڑھائی کی طرف کیسے راغب کریں ؟

اکثر والدین اور اساتزہ یہ شکایت کرتے ہیں کہ ہم تو بچوں کو پڑھاتے ہیں بچوں کو سسمجھاتے ہیں بچے پڑھائی میں دلچسپی ہی نہ لیں تو ہم کیا کریں؟
والدین اور اساتزہ کی شکایت دور ہوسکتی ہے اگر وہ اس حقیقت کو جان لیں کہ بچہ اس وقت پڑھائی کی طرف راغب ہوگا جب وہ پڑھانے والے سے مانوس ہوگا ,
پڑھانے والا اسے پسند ہوگا۔

دنیا کی عظیم ترین کتاب قرآ ن پاک میں اللہ تعالی نے سٹوری ٹیلنگ ٹول استعمال کیا ہے ۔
اللہ تعالیٰ نے قوموں کے عروج وزوال اور پچیس پیغمبروں کے قصوں ، کہانیوں کے ذریعے بڑے بڑے پیغامات ہم تک پہنچائیں ہیں۔
یہی سٹوری ٹیلنگ ٹول / میتھڈ استعمال کر کے آپ بچوں کے پسندیدہ استاد بن کر بچوں کو پڑھائی کی طرف راغب کر سکتے ہیں۔

کسی نے آئن سٹائن سے پوچھا
ہم اپنے بچے کو آپ کی طرح ذہین بنانا چاہتے ہیں
تو کیا کریں ؟
آئن سٹائن نے جواب دیا اپنے بچوں کو کہانیاں سنائیں
آئن سٹائن سے پھر سوال کیا گیا اگر ہم اور زیادہ ذہین بنانا چاہیں تو پھر کیا کریں ؟ آئن سٹائن نے جواب دیا بچوں کو کہانیاں سنائیں۔ سوال پوچھنے والے شخص نے پھر سوال کیا اگر ہم اس سے بھی زیادہ ذہین بنانا چاہیں تو پھر کیا کریں آئن سٹائن نے کہا کہانیاں سنائیں۔۔۔۔ ۔

جب آپ کہانیوں کے ذریعے کوئی بات سیکھانے کی کوشش کرتے ہیں بچہ حقیقی دنیا سے نکل کر خیالی دنیا میں چلا جاتا ہے اس کا دماغ ہیپنوٹک حالت میں چلاجاتا ہے۔ ہیپنوٹک حالت ایک ایسی حالت ہوتی ہے جس میں بچے کا دماغ بہت زیادہ ریسپانسو ہو جاتاہے اور چیزوں کو سیکھنے سمجھنے کے لۓ تیار ہوجاتا ہے۔

پرانے زمانے میں دادیاں،نانیاں اور اساتزہ اخلاقیات کہانیوں کے ذریعے سیکھاتے تھے۔
ہم میں سے اکثر لوگوں نے سچ میں برکت ہے کا واضح تصور بچپن میں شیخ عبدالقادر جیلانی کی کہانی سن کر یا پڑھ کر سیکھا ہے۔

بچوں کا ہر دلعزیز استاد وہ ہوتا جوجانتا ہے۔
ہرکلاس میں تین قسم کے لرننگ سٹا ئلز کی بنیاد پر طالبعلم بھی تین قسم کے ہوتے ہیں
1_ دیکھ کر سیکھنے والے (Visual Dominant)
2_سن کر سیکھنے والے (Auditory Dominant)
3_ محسوس کر کے یا عملی طور پر سیکھنے والے (Kinesthetics Learner)

تینوں طرح کا لرننگ سٹائل ہر طالب علم میں پایا جاتا ہے لیکن ان میں سے ایک غالب (Dominant) ہوتا ہے۔

ایک اچھا استاد ان تینوں قسم کے لرننگ سٹائلز کا بوفے ( مکسچر) بنا کر پڑھاتا ہے یعنی پڑھ کر سناتا بھی ہے سفید بورڈ پر ڈائیاگرام بنا کر ، چارٹ سے یا ماڈل بنا کر یا پروجیکٹر وغیرہ استعمال کر کے دکھاتا بھی ہے اور عملی سرگرمی کرواکر محسوس بھی کرواتا ہے۔

ساری دنیا لیفٹ برین پیٹرن سے رائٹ برین پیٹرن پر شفٹ ہو چکی ہے۔
لیفٹ برین پیٹرن روائتی رٹہ سسٹم سے متعلق ہے۔
اس پیٹرن سے یاد کی ہوئی چیزوں کا Retrieval Rate دس فیصد ہوتا ہے۔
رایٹ برین پیٹرن احساسات ، جزبات ، منظر کشی ، تخیل ' تخلیق کاری وغیرہ سے متعلق ہے اور اس پیٹرن کا Retrieval rate Rate نوے فیصد ہے۔

اگر اساتزہ فزکس،کیمسٹری، بیالوجی ،ریاضی کوئی بھی مضمون رائٹ برین پیٹرن سے پڑھایائیں تو جلدی سمجھ آ جاتا ہے اور ایک لمبے عرصے تک یاد رہتا ہے۔
یہ رائٹ برین پیٹرن جس میں سٹوری ٹیلنگ میتھڈ بھی شامل ہے سے بچوں اور اساتذہ کے درمیان گہرا تعلق قائم ہو جاتا ہے۔

آپ بس اس پیٹرن سے بچوں کے پسندیدہ استاد بن جائیں وہ خود بخود پڑھائی کی طرف راغب ہو جائیں گے۔

محمد کلیم حیدر

16/06/2024

سعودی عرب دوبئی قطر سمیت جہاں اج عید منائی جارہی وہاں مقیم پاکستانیوں کو عید الضحیٰ مبارک ہو
❤🤲🏻

01/06/2024

‏*💥🇵🇰 تمام ملازمین کو مشورہ:*

1. پہلے گھر بنائیں۔ چاہے وہ دیہاتی گھر ہو یا شہری گھر۔ 50 کی عمر میں گھر بنانا کوئی کارنامہ نہیں ہے۔ سرکاری گھروں کی عادت نہ ڈالیں۔ یہ سکون بہت خطرناک ہے۔ آپ کے تمام اہل خانہ کو اپنے گھر میں اچھا وقت گزارنے دیں۔

2. گھر جائیں, چھٹیاں گزاریں، سارا سال کام پر نہ لگے رہیں۔ آپ اپنے محکمے کے ستون نہیں ہیں۔ اگر آپ آج مر جاتے ہیں تو آپ کو فوری طور پر تبدیل کر دیا جائے گا اور کام جاری رہیں گے اسلئے پہلے اپنے خاندان کو ترجیح دیں۔

3. پروموشنز کا پیچھا نہ کریں۔ اپنی مہارتوں میں مہارت حاصل کریں اور جو کچھ آپ کرتے ہو اس میں بہترین بنیں۔ اگر وہ آپ کو پروموٹ کرنا چاہتے ہیں تو ٹھیک ہے اگر وہ ایسا نہیں کرتے ہیں تو اپنی ذاتی ترقی کے لیے مثبت رہیں۔

4. دفتر یا کام کی گپ شپ سے پرہیز کریں اور ان چیزوں سے پرہیز کریں جو آپ کے نام یا شہرت کو داغدار کرتے ہیں۔ ایسے گروہ میں شامل نہ ہوں جو آپ کے سینیئرز اور ساتھیوں کی غیبت کرتا ہے۔ منفی اجتماعات سے دور رہیں جن کا ایجنڈا صرف لوگ ہوتے ہیں۔

5. اپنے مالکان سے کبھی مقابلہ نہ کریں آپ اپنی انگلیاں جلا دیں گے اور اپنے ساتھیوں سے بھی مقابلہ نہ کرو، اس سے آپ کا دماغ جل جائے گا۔

6. یقینی بنائیں کہ آپ کا ایک سائیڈ بزنس ہے۔ آپ کی تنخواہ طویل مدت میں آپ کی ضروریات کو برقرار نہیں رکھے گی۔

7. کچھ پیسے بچائیں چاہے آپ کی پے سلپ سے خود بخود ہی کٹوتی کے ذریعے ہو۔

8. کسی کاروبار یا جائیداد میں سرمایہ کاری کرنے کیلئے قرض لیں نہ کہ عیش و آرام اور خریداری کیلئے، بلکہ اپنے کاروبار کے منافع سے عیش و آرام کی چیزیں خریدیں۔

9. اپنی زندگی، شادی اور خاندان کو نجی رکھیں۔ انہیں اپنے کام سے دور رہنے دیں۔ یہ بہت اہم ہے.

10. اپنے آپ سے وفادار رہیں اور اپنے کام پر یقین رکھیں۔ اپنے باس کے گرد گھومنا آپ کو اپنے ساتھیوں سے الگ کر دے گا اور جب آپ کا باس وہاں سے جائے گا تو آپ کو ختم کر کے چلا جائے گا۔

11. جلد ریٹائر ہو جائیں۔ جاب سے باہر نکلنے کا بہترین وقت وہ تھا جب آپ کو ملازمت کا خط موصول ہوا، دوسرا بہترین وقت آج ہے، 40 سے 50 تک ریٹائر ہو جائیں۔

12. ویلفیئر کے کاموں میں شامل ہوں اور ہمیشہ ایک فعال ممبر بنیں۔ یہ آپ کی بہت مدد کرے گا جب کوئی واقعہ پیش آتا ہے۔

13. چھٹی کے دن اپنے مستقبل کے گھر یا پراجیکٹس کو تیار کرنے میں استعمال کریں۔ جو آپ چھٹی کے دنوں میں کرتے ہیں اس بات کی عکاسی ہوتی ہے کہ آپ ریٹائرمنٹ کے بعد کیسی زندگی گزاریں گے۔ اگر اس وقت کو انٹرنیٹ یا ٹی وی پر سیریز یا موویز دیکھنے پر خرچ کرتے ہیں، تو ریٹائرمنٹ کے بعد کچھ مختلف ہونے کی توقع نہ کریں۔

14. ایک پروجیکٹ شروع کریں جب نوکری کر رہے ہیں، اپنے پروجیکٹ کو نوکری کے دوران چلنے دیں اور اگر یہ اچھی طرح سے کام نہیں کرتا ہے تو ایک اور شروع کریں جب تک کوئی کامیابی سے نہیں چل رہا ہے۔ اور جب آپ کا پروجیکٹ ٹھیک سے چل رہا ہو تو اپنے کاروبار کو سنبھالنے کے لیے ریٹائر ہو جائیں۔ زیادہ تر لوگ یا پنشنرز زندگی میں اسلئے ناکام ہو جاتے ہیں کیونکہ وہ کسی پروجیکٹ کو چلانے کے لیے ریٹائر ہونے کے بجائے ایک پروجیکٹ شروع کرنے کے لیے ریٹائر ہوتے ہیں۔

15. پنشن کی رقم کوئی پروجیکٹ شروع کرنے یا گھر بنانے کے لیے نہیں ہے بلکہ یہ آپ کی دیکھ بھال یا اپنی صحت کو برقرار رکھنے کے لیے رقم ہے۔ پنشن کی رقم یونیورسٹی کی فیس ادا کرنے یا جوان عورت سے شادی کرنے کے لیے نہیں ہے بلکہ اپنی دیکھ بھال کے لیے ہے۔

16. ہمیشہ یاد رکھیں، جب آپ ریٹائر ہو جائیں تو کبھی بھی ریٹائرمنٹ کے بعد ایک دکھی زندگی گزارنے کے لیے مثال نہ بنیں بلکہ ساتھیوں کے لیے ایک رول ماڈل بنیں کہ وہ بھی ریٹائر ہونے کے بارے میں سوچیں۔

17. صرف اس لیے ریٹائر نہ ہوں کہ آپ فارغ ہو چکے ہیں یا اب آپ کمپنی کے لیے بوجھ ہیں اور صرف اپنے مرنے کا انتظار کریں بلکہ صبح سویرے جاگ کر ایک کپ چائے سے لطف اندوز ہونے، دھوپ سے لطف اندوز ہونے، اپنے کاروبار سے پیسے وصول کرنے، اچھی جگہ کی سیر کرنے جو پہلے مس کر چکے ہوں اور فیملی کے ساتھ اچھا وقت گزارنے کے لیے جوانی اور توانائی کے ساتھ ریٹائر ہو جائیں۔ جو لوگ دیر سے ریٹائر ہوتے ہیں، وہ اپنا 95 فیصد وقت نوکری پر اپنے خاندان کے بغیر گزارتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ جب وہ ریٹائر ہو جاتے ہیں تو انہیں اپنے خاندان کے ساتھ وقت گزارنا مشکل ہوتا ہے اسلئے جب تک وہ مر نہیں جاتے، دوسری نوکری کی تلاش میں رہتے ہیں اور اگر انہیں دوسری نوکری نہیں ملتی تو وہ جلد مر جاتے ہیں۔۔

19/05/2024

جب آپ مالی طور پر
مضبوط ہوں
تو آپکی فضول باتیں بھی لوگوں کو اقوالِ زریں لگتی ہیں 😞💯

19/05/2024

پاکستان میں گرمی درخت لگانے سے کم ہوگی
آلو بخارے کا شربت پینے یا ٹینڈ کروانے سے نہیں درخت لگاٸیں شکریہ

19/05/2024

‏دل کی شریانیں صرف چربی سے بند نہیں ہوتیں بلکہ مخلوق کے راستے میں روڑے اٹکانے سے بھی دل کے راستے بند ہو جاتے ہیں۔

19/05/2024

*⚠️ جنرل ایڈمنسٹریشن آف سول ڈیفنس شہریوں اور رہائشیوں کو مندرجہ ذیل کی اطلاع دیتا ہے:*

🛑 آنے والے دنوں میں درجہ حرارت 47 ڈگری سیلسیس تک بڑھنے اور بیشتر علاقوں میں ہواؤں میں گہرائی کا سبب بننے والے کملونمبس بادلوں کی موجودگی کے پیش نظر، کچھ انتباہات اور احتیاطی تدابیر درج ذیل ہیں:

🔴 گاڑیوں کو درج ذیل اشیاء سے خالی کر دیا جائے:
1- گیس کے مواد۔
2- لائٹرز۔
3- نرم مشروبات۔
4- پرفیوم اور عمومی طور پر ڈیوائس بیٹریاں۔
5- گاڑی کی کھڑکیاں ہلکی سی کھلی رکھی جائیں (ہوا آنے کے لیے)۔
6- گاڑی کے ایندھن کے ٹینک کو مکمل طور پر نہ بھریں۔
7- شام کے وقت گاڑی میں ایندھن بھریں۔
8- صبح کے وقت گاڑی سے سفر نہ کریں۔
9- خاص طور پر سفر کے دوران گاڑی کے ٹائروں کو ضرورت سے زیادہ نہ بھریں۔

🔴 بچھو اور سانپ سے محتاط رہیں، کیونکہ وہ نمایاں طور پر اپنے بلوں سے نکلیں گے اور ریفریجریٹرز کی تلاش میں کھیتوں اور گھروں میں داخل ہو سکتے ہیں۔

🔴 پانی اور مائعات کا زیادہ استعمال کریں۔

🔴 گیس سلنڈرز کو دھوپ میں نہ رکھیں۔

🔴 بجلی کے میٹرز پر بوجھ زیادہ نہ بڑھائیں اور ایئر کنڈیشنرز صرف وہاں چلائیں جہاں خاندان کے افراد موجود ہو، خاص طور پر شدید گرمی کے اوقات میں۔

🔴 براہ راست دھوپ کے سامنے نہ آئیں، خاص طور پر صبح 10 بجے سے دوپہر 5 بجے کے دوران۔

🔵 آخر میں: براہ کرم اس معلومات کو شیئر کریں، کیونکہ دیگر افراد کو علم نہیں ہے اور وہ اسے پہلی بار پڑھ سکتے ہیں...

*جنرل ایڈمنسٹریشن آف سول ڈیفنس ‼️

Address

Sialkot

Telephone

+923441249352

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when KULL BAJWA pasroor sialkot posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category


Other Travel Agencies in Sialkot

Show All