Skardu - The City Of Peace

Skardu - The City Of Peace Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Skardu - The City Of Peace, Tourist Information Center, Skardu.

 ❤ ❤
02/02/2022


02/02/2022

انمول ہیرا....
تحریر:دیا زہرا:-
دنیا ہمیشہ عظیم لوگوں کو اس دنیا سے جانے کے بعد ہی یاد کرتی ہے اور قومی ہیرو کا نام دیتی ہےاگر یہی روایت کسی بھی قومی ہیرو کو ان کی زندگی میں دیا جائے تو شاید ان کا حق ادا ہو سکیں ۔کریم جسے دنیا لٹل کریم کے نام سے جانتی ہے جو اس وقت سخت بیمار ہے اور قوم کی مدد کے منتظر ہے
لٹل کریم چھوٹے سے قد کا وہ انسان ہے جسے لوگ 25 کلو وزن اٹھانے کے بھی قابل نہیں سمجھتا تھا لیکن سویس ٹیم کا ایک ممبر انھیں اپنے ساتھ لے گئے اور لٹل کریم نے اپنے پہلے ہی سفر میں 7 ہزار میٹر کی چوٹی کو بغیر کسی مصنوعی سہارے کے سر کر کے سب کو حیران کر دیا اور ہسپانوی ٹیم نے لیٹل کریم کی صلاحیت اور عزم وہمت دیکھ کر ان کی زندگی پر ایک کتاب لکھی اور 2000 میں ایک دستاویزی فلم بنائی گئی جسے ہسپانیہ کے سینما میں بڑے سکرین پر فلم دکھائی گئی اور ایک فرانسیسی فلم بنانے والے لیورینٹ چوالئر نے بھی ان کی عظم و ہمت سے متاثر ہو کر ایک فلم بنائی ۔
اس کے علاوہ بہت ساری کارکردگی بھی انھوں نے حاصل کہ ہے جس کا اگر مختصراً جائزہ لیا جائے تو!
1985 میں گشہ بروم 2 کامیابی کے ساتھ سر کیا جس کی لمبائی8035 میٹر تھی۔1986 میں براڈ چوٹی8048میٹر جبکہ گشہ بروم ٹو 8035 میٹر کو کامیابی سے سر کیا جس کی اونچائی 8611 میٹر ہے جسے 9بار سر کرنے کی کوشش کی گئی مگر سخت موسمی حالات نے ساتھ نہیں دیا۔ان کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے بھہ لگایا جا سکتا ہے کہ نیوزی لینڈ کی ایک یونیورسٹی نے ننھے کریم پر پی ایچ ڈی مطالعے کے لیئے مضمون بھی پیش کیا اور انھوں نے انٹرویو بھی دیا جس پر انھیں گولڈ میڈل سے نوازا گیا جس کی وجہ سے لیٹل کریم یورپ میں بہت مشہور ہواور اتنا مقبول ہواکہ فرانس کے ایک میوزیم میں ان کا مجسمہ بنا کے رکھا گیا ہے اور 2018 میں وہ سپین کی ایک قومی تقریب میں بطور مہمان خصوصی تھے جہاں سپین کے وزیر اعظم بھی ان کے ہمراہ تھے اس کے علاوہ بھی بہت ساری کارکردگی کی ایک پوری داستان باقی ہے جس کا ذکر میری اس چھوٹی سی تحریر کے اندر سمیٹنا مشکل ہی نہیں نا ممکن ہے۔بس اتنا عرض کرنا چاہتی ہوں کہ آج قوم کا یہ ہیرو مشکل میں ہے نہ صرف مشکل میں بلکہ قوم کا بہادر ہیرو زندگی اور بیماری سے لڑ رہے ہیں اور قوم کے امداد کے منتظر ہیں لہذا صحت کی بنیادی سہولیات کے لیے حکومت وقت اور صاحب ثروت احباب قومی اور بین القوامی ہیرو کو بنیادی سہولیات پہنچانے کے لیے آگے آئیں اس سے پہلے کہیں دیر نہ ہو جائیں اور بعد میں جھوٹی تسلی دینے اور ہمدردی سے اس کو کوئی فائدہ حاصل نہیں ہوگا اس جیسے عظیم قومی ہیروکو قومی ہیرو کا ایوارڈ ان کی زندگی میں ہی دیں تاکہ ان کی زندگی آسان ہو جائیں ان کی زندگی میں ہی ان کی قدر کیجئے اور عملی اقدامات اٹھائیں ورنہ بہت دیر ہوجائے گی۔۔۔۔۔

Address

Skardu

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Skardu - The City Of Peace posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share


Other Tourist Information Centers in Skardu

Show All