17/09/2024
ضلع گنگچھے میں آنے والے سیاح حضرات اس تحریر کو ضرور پڑھئیے۔
ضلع گنگچھے وادی کریس سے شروع ہوتا ہے اور سیاچن گلیشئر پر ختم ہوتا ہے ۔ ضلع گنگچھے کو وادی خپلو بھی کہا جاتا ہے ۔ ضلع گنگچھے بلند ترین پہاڑوں اور گلیشیئرز کی وجہ سے پوری دنیا میں مشہور ہے۔ دنیا کی بلند ترین مہاز جنگ سیاچن اسی ضلع میں واقع ہے اس کے علاوہ قراقرم کے بلند ترین پہاڑوں جیسے کے ٹو، گشہ بروم ، براڈپیک۔ اور مشہ بروم سے کوہ پیما واپسی پر اسی ضلع کی وادی ہوشے کا روٹ استعمال کرتے ہیں۔ یہ ڈسٹرکٹ خوبصورتی میں اپنی مثال آپ ہے۔
اس ڈسٹرکٹ کی چند تاریخی اور سیاحتی مقامات درجہ ذیل ہے_
#خپلو فورٹ_۔۔۔کار روڈ
#کریس فورٹ ۔۔۔۔(یبگو کھر) کار روڈ
#چقچن مسجد(7 سو سال پرانی مسجد)۔۔۔کار روڈ
#تھوقسی کھر۔۔۔۔کار روڈ
#ہلدی کونس ویو پوائنٹ۔۔۔۔کار روڈ
#وادی ہوشے ، کے سکس، کے سیون، مشہ بروم جیسے قراقرم کے اونچے پہاڑوں کی وادی ۔۔۔۔۔۔جیپ روڈ
#سیلنگ ریزورٹ۔۔۔۔کار روڈ
#وادی کندوس گرم چشمہ ۔۔۔کار روڈ
#گیاری سیاچن وادی سلترو ۔۔۔جیب روڈ
#چولنگ بروق سیاچن وادی سلترو گونما۔۔۔۔جیب روڈ
#وادی تھلے، تھلے لا۔۔۔جیپ بہتر
#وادی کریس ویو پوانٹ۔۔۔۔ جیپ روڈ
#ننگما وادی کاندے
#کھرفق جھیل
#خانقاہ معلٰی خپلو (ایشیا کی سب سے بڑی خانقاہ)
#کےٹو ویو پوائنٹ مچلو بروق
#غورسے گاؤں۔۔مشہور بین الاقوامی یوٹیوبر شیراز اینڈ مسکان کے خوبصورت گاؤں.
کاپیڈ