ZAGO Track & Tour

ZAGO Track & Tour ZAGO Track & Tour
ZAGO stands for "Zipping Across Globe"

گلگتی لوگ جنتی ہیں؟آپ گلگت جائیں تو یوں لگتا جیسے یہ لوگ ہی اور ہیں۔ ہمارا حصہ ہی نہیں ایتھکس وائز بالکل غیر مسلم لگتے ہ...
27/07/2023

گلگتی لوگ جنتی ہیں؟

آپ گلگت جائیں تو یوں لگتا جیسے یہ لوگ ہی اور ہیں۔ ہمارا حصہ ہی نہیں ایتھکس وائز بالکل غیر مسلم لگتے ہیں۔ میرا مطلب ہے جیسے ناروے سپین یورپ کے لوگ ۔ چلاس کراس کریں تو یوں لگتا جیسے کسی اور ملک میں داخل ہو گئے ۔ گاڑی روڈ پر کھڑی کر دیں دو دن کھڑی رہے کوئی گاڑی کا گیٹ بھی نہیں کھولے گا ۔ ہم نلتر جھیل گئے رات وہیں سٹے کیا گاڑی نیچے کھڑی کر گئے میں لاک لگانا بھول گیا اگلے دن آئے تو گاڑی سے ٹشو کا ڈبہ بھی نہیں نکلا ۔ غربت وہاں بھی ہے مگر چوری ڈکیتی رہزنی بالکل نہیں۔ اتنے مہمان نواز لوگ پاکستان کے کسی خطے میں نہیں دیکھے ۔ آپ راستہ پوچھیں آپ کے پاس آ کر ایسے گائیڈ کریں گے جیسے ہم سے زیادہ انہیں فکر ہے ہماری ۔ چہرے پر مسکراہٹ اور سر سر کہہ کر بات ۔ جب تک آپ کو راستہ سمجھ نہیں آئے گا بتاتے رہیں گے ۔ گاڑی روک کر آپ نے باہر نہیں نکلنا خود گاڑی کے قریب آ جائیں گے ۔ کرائم ریٹ تقریبا زیرو ہے تھانے کی پولیس کو ہائی ویز پر لگایا ہوا کیونکہ تھانے ویلے ہیں اس لئیے ٹورسٹ کی ہیلپ کریں۔ راستے کے ہوٹل میں سٹے کریں وہ خوبانیاں آپ کو خود لا کر دیں گے وہ بھی بالکل فری ۔ ہوٹل میں کھانا کھائیں سپلی منگوائیں لے آئیں گے اس کے کوئی چارجز بھی نہیں ۔ بل بھی مناسب ۔ایک ہوٹل پر کھانا کھایا وہ ساتھ میں مرغ چنے نان بھی لے آیا کہ کھانا تھوڑا نہ پڑے یہ بھی رکھیں یہ فری ہے ۔ دوکان پر شاپنگ کی وہاں بارگینگ کی تو اندازہ ہوا بارگینگ کا کنسیپت ہماری گھٹی میں پڑا ہے وہں تو یہ کنسیپٹ ہی نہیں۔ ایک فکسڈ پرائس شاپ پر گئے ۔ اسے 2800 دئیے شرٹ کے ۔ اس نے خود ہی دو سو واپس کر دئیے کہ آپ مہمان ہیں ۔ گاڑی کا کام کرایا مکینیک کہتا سر کوئی مسلہ نہیں آپ مہمان ہی جو مرضی سے دیں۔ مجھے حیرت ہے رہی تھی پنجاب میں راستے میں گاڑی خراب ہو جائے تو مکینیکل کھال اتار لیتے کہ مجبوری ہے مرغا پھنس گیا کہاں جائے گا ۔ وہاں ساری گاڑیاں چھوڑ کر ہمارا کام پہلے کیا کہ یہ مسافر ہیں لیٹ نا ہوں ۔
مجھے حیرت ہوتی ہے کہ یہ لوگ کیسے اس ملک کا حصہ ہو سکتے یہاں عرب کی طرح سخت قوانین بھی نہیں لیکن ایتھکس ایسے ہیں کہ چوری جھوٹ مکاری کا کنسپیٹ نہیں۔ بالکل نہیں لگتے کہ یہ پاکستان کا حصہ ہے ۔۔۔۔ یہاں تاجر ہوٹل مالکان پولیس سول انتظامیہ کے باقاعدہ اجلاس ہوتے کہ کیسے توارزم کو پروموٹ کرنا ۔ ہر مہینے کتنے مسافر کو ہیلپ دی گئی ۔ کن مسائل کا سامنا ہوا کیسے کنٹرول کیا گیا ۔ یار یہ کون لوگ ہیں۔ محرم کی وجہ سے کچھ جگہ سڑک کی ایک سائیڈ پر بیرئیر لگے ہوئے لیکن جیسے ہی کسی گاڑی کو مشکل ہوتی تو نو عمر لڑکے فورا سے بھی پہلے وہ بیرئیر ہٹا کر راستہ کلئیر کراتے ۔ ایک سیکنڈ کے لئیے روڈ بند نہیں ہوتا مجالس کی وجہ سے ۔۔۔ ہر چند کلو میٹر کے بعد سبیل لگی ہوتی ۔ جیسے یہ لوگ ہیں بخدا انہیں واقعی ہماری ریاست کا حصہ نہیں ہونا چاہیے یہ لوگ ہم سے بالکل مختلف ہیں بالکل

رانا حاکم۔ شہرسلطان

سکردو آنے والے سیاح یہ تحریر  ضرور پڑھ لیں_❤سکردو گلگت بلتستان کے ایک شہر کا نام ہے لیکن مقامی سیاحتی انڈسٹری میں سکردو ...
18/07/2023

سکردو آنے والے سیاح یہ تحریر ضرور پڑھ لیں_❤
سکردو گلگت بلتستان کے ایک شہر کا نام ہے لیکن مقامی سیاحتی انڈسٹری میں سکردو سے مراد بلتستان کے چار ضلعے اور ضلع استور کو شامل کیا جاتا ہے۔ گلگت بلتستان جانے والے سیاح یا تو ہنزہ کا رخ کرتے ہیں یا سکردو کا۔
اسی لئے گلگت بلتستان ٹور کو دو حصوں میں تقسیم کیا جاتا ہے :
1: سکردو ٹور
2: ہنزہ ٹور
ہنزہ ٹور جگلوٹ سے شروع ہو کر خنجراب ٹاپ پر ختم ہو جاتا ہے جبکہ سکردو ٹور جگلوٹ سے شروع ہو کر ایک طرف کے ٹو دوسری طرف سیاچن اور تیسری طرف دیوسائی سے ہوتا ہوا منی مرگ پر ختم ہو جاتا ہے۔ اگر جہاز کے ذریعے سکردو کا سفر کریں تو سکردو شہر سے تمام سیاحتی مقامات تک جانے کے لیئے ہر قسم کی گاڑیاں مل جاتی یے۔ بائی روڈ سکردو کا سفر شاہراہ بابوسر اور قراقرم ہائی کے بعد جگلوٹ سے شروع ہوتا ہے۔ جگلوٹ سے سکردو تک بہترین سڑک بن گئی ہے نئے شاہراہ کا نام جگلوٹ سکردو روڈ سے بدل کر شاہراہ بلتستان رکھ دیا ہے۔۔
استور، گانچھے(وادی خپلو)، کھرمنگ اور شگر جانے کیلے بھی سکردو سے روٹ لے سکتے ہیں۔
سکردو ٹور میں درج ذیل سیاحتی مقامات شامل ہیں۔

1: ضلع سکردو
ضلع سکردو روندو وادی سے شروع ہوتا ہے اور سرمک کے مقام پر ختم ہوجاتا ہے۔
سکردو شہر گلگت بلتستان کا سب سے بڑا شہر ہے اس شہر میں گلگت بلتستان کے ہر ضلعے سے بغرض روزگار لوگ آباد ہیں۔ اس شہر میں شیعہ ، نوربخشی ،سنی، اسماعلیلی، اہل حدیث ہر فرقے کے لوگ پر امن زندگی بسر کرتے ہیں۔ سکردو اس پورے علاقے کا تجارتی مرکز بھی ہے۔سکردو میں گلگت بلتستان کا واحد انٹرنیشنل ائیرپورٹ بھی موجود ہے۔ پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن روزانہ پروازیں اسلام آباد، لاہور اور کراچی سے چلاتی ہے ۔ پچھلے سال سے سیالکوٹ فیصل آباد اور ملتان سے بھی پروازوں کا آغآز ہوچکا ہے۔

ڈسٹرکٹ سکردو کے سیاحتی مقامات

#دیوساٸی نیشنل پارک
(تاریخی قلعہ)
#شنگریلا ریزورٹ
# ژھوق ویلی
#کچورا جھیل اپر لیک
#سکم ژھو گرین لیک لور کچورا
#سدپارہ ڈیم
#چنداہ ویلی
# ستک ویلی روندو
#بلامک روندو
#وادی بشو بشو ویلی
# ننگ ژوھوق آرگینک ویلیج
#کتپناہ لیک اینڈ کولڈ ڈیزرٹ
# بھڈہ راک منٹھل سدپارہ
#میسور راک حسین آباد

2: ضلع گانچھے (وادی خپلو)
ضلع گانچھے کریس سے شروع ہوتا ہے اور سیاچن گلیشئر پر ختم ہوتا ہے ۔ ضلع گانچھے کو وادی خپلو بھی کہا جاتا ہے ۔ ضلع گانچھے بلند ترین پہاڑوں اور گلیشیئرز کی وجہ سے پوری دنیا میں مشہور ہے۔ دنیا کی بلند ترین مہاز جنگ سیاچن اسی ضلع میں واقع ہے اس کے علاوہ قراقرم کے بلند ترین پہاڑوں جیسے کے ٹو، گشہ بروم ، براڈپیک۔ اور مشہ بروم سے کوہ پیما واپسی پر اسی ضلع کی وادی ہوشے کا روٹ استعمال کرتے ہیں۔ یہ ڈسٹرکٹ خوبصورتی میں اپنی مثال آپ ہے۔
اس ڈسٹرکٹ کی چند تاریخی اور سیاحتی مقامات درجہ ذیل ہے_
#خپلو فورٹ_
#چقچن مسجد(7 سو سال پرانی مسجد)
#تھوقسی کھر
#ہلدی کونس ویو پوائنٹ
#وادی ہوشے ، کے سکس، کے سیون، مشہ بروم جیسے قراقرم کے اونچے پہاڑوں کی وادی
#سلنگ ریزورٹ
# وادی کندوس گرم چشمہ
#گیاری سیاچن وادی سلترو
#وادی تھلے، تھلے لا
# ننگما وادی کاندے
#کھرفق جھیل
#خانقاہ معلٰی خپلو (ایشیا کی سب سے بڑی خانقاہ)
# کے ٹو ویو پوائنٹ مچلو بروق

3_ضلع شگر
شگر ایک ذرخیز وادی ہے یہ وادی تاریخی مقامات اور بلند ترین پہاڑوں کی وجہ سے مشہور ہے۔
دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی k2 بھی اس ڈسٹرکٹ میں واقع ہے اور دنیا میں 8000 اونچاٸی سے اوپر والی 5 پہاڑ بھی اس خطہ میں موجود ہیں_یہ ڈسٹرکٹ سکردو سے 30 کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے
شگر کے سیاحتی مقامات
#شگر فورٹ
#بلائنڈ لیک
# دنیا کی بلند ترین اور سرد ریگستان سرفہ رنگا کولڈ ڈیزرٹ


ٰ_600_سال_پرانی_مسجد ہیں_

#کنکورڈیا
#گلاب پور رنگاہ
#ژھوقگو آبشار
#گرم چشمہ چھوتوڑن اور بیسل

# وسط قراقرم کے بلند ترین پہاڑ گشہ بروم، براڈ پیک، ٹرنگو ٹاور وغیرہ

4: ضلع کھرمنک
آبشاروں اور صاف و شفاف ندی نالوں کی سرزمین۔
سیاحتی مقامات






5: استور
ضلع استور انتطامی طور پر دیامر ڈویژن میں واقع ہے لیکن استور تک رسائی سکردو سے ہوتا ہے خصوصا جو سیاح بذریعہ جہاز سکردو آتے ہیں ان کے لئیے استور تک رسائی سکردو دیوسائی سے ہوتا ہے ۔ وادی استور کے سیاحتی مقامات درج ذیل ہیں۔
# روپال فیس ننگا پربت

#پرشنگ


#راٹو
#شونٹر
اس کے علاوہ بے شمار سیاحتی مقامات موجود ہیں جہاں تک عام سیاحوں کی رسائی ممکن نہیں ہے۔

Faisalabad family trip to upper khachura❤️
30/06/2023

Faisalabad family trip to upper khachura❤️

26/05/2023

Guest house line Hasan colony skardu

contact us (ZAGO Travels)  to explore Gilgit Baltistan🏔 -------------------------------------
04/05/2023

contact us (ZAGO Travels) to explore Gilgit Baltistan🏔

-------------------------------------

میں نے دھوپ میں جلتے چمن دیکھے ہیںمیں نے مزدورں کے زخمی بدن دیکھے ہیںخدا زمانے میں کوئی غریب نہ پیدا کرےمیں نے پگڑیوں سے...
30/04/2023

میں نے دھوپ میں جلتے چمن دیکھے ہیں
میں نے مزدورں کے زخمی بدن دیکھے ہیں
خدا زمانے میں کوئی غریب نہ پیدا کرے
میں نے پگڑیوں سے بنتے کفن دیکھے ہیں

Life is short and the world is wide. Let's go explore!" 🌍✈️🌴
30/04/2023

Life is short and the world is wide. Let's go explore!" 🌍✈️🌴

30/04/2023

Welcome to ZAGO Travels

24/04/2023
Naran is open for All vehicle's today.10_4_2023
15/04/2023

Naran is open for All vehicle's today.
10_4_2023

جگلوٹ سکردو روڑ کا نام تبدیل کرکے شاہراہ بلتستان رکھ دیا گیا۔اسمبلی میں کثرت رائے سے  قراداد منظور۔تصویر: تحسین رضی
08/04/2023

جگلوٹ سکردو روڑ کا نام تبدیل کرکے شاہراہ بلتستان رکھ دیا گیا۔
اسمبلی میں کثرت رائے سے قراداد منظور۔
تصویر: تحسین رضی

07/04/2023

بادلوں پر ہم چلے ایک نئ ڈگر
او مل کے کریں پہاڑوں کا سفر

ShangriLa lake view
06/04/2023

ShangriLa lake view

Beautifull saling gangche
06/04/2023

Beautifull saling gangche

ایک بار جو آئے دل یہی رہ جائے ۔ بلتستان ہے قدرت کا گلستان 💕 عکس بندی | یارو طالب Yawar TalibSame places same frame but t...
05/04/2023

ایک بار جو آئے دل یہی رہ جائے ۔ بلتستان ہے قدرت کا گلستان 💕
عکس بندی | یارو طالب
Yawar Talib

Same places same frame but two season , Photographer more Favourite seasons Autumn & Blossom Captured by Yawar Talib

Our national Hero Sajid sadpara is planning to start a k2 clean up mission.🏔️👍Best of luck Hero.👍
24/12/2022

Our national Hero Sajid sadpara is planning to start a k2 clean up mission.🏔️👍
Best of luck Hero.👍





شگر لمسہ میں ایک اور بدھا راک منظر عام۔شاید پہلے سے لوگوں کو پتہ ہو میرے لیے نئی بات ہے
22/12/2022

شگر لمسہ میں ایک اور بدھا راک منظر عام۔
شاید پہلے سے لوگوں کو پتہ ہو میرے لیے نئی بات ہے

https://youtu.be/egrK9Uepk2s
29/11/2022

https://youtu.be/egrK9Uepk2s




Traditional "Zakh Rally "Shigar an ancient Civilization of Shigar Baltistan.Thumps up for the youth of Shigar for arranging the old tradition to promote Win...

17/11/2022

ہوشے‘‘
بھورے اورسنہرے رنگ کی بلند و بالانوکیلی چٹانیں جوفلک بوس میناروں کی طرح نظر آتی ہیں، کسی جادونگری کا حصہ معلوم ہوتی ہیں

ملک کے شمالی خطے میں خوبصورت گاؤں’’ ہوشے‘‘ دنیا کی 24ویں اور پاکستان کی نویں بلند ترین چوٹی میشابروم کے دامن میں واقع ہے۔ اس چوٹی کو کے ون بھی کہا جاتا ہے اوریہ سطح سمندر سے 23463فٹ کی بلندی پر واقع ہے۔ پرصعوبت، کٹھن اور دشوار گزار راستوں کی وجہ سے گلگت بلتستان کے پہاڑوں کے درمیان بے شمار گاؤں دنیا کی نظروں سے اوجھل ہیں، ان ہی میں سے 10,800فٹ کی بلندی پر ہوشے نامی جادوئی مناظر والا علاقہ بھی ہے، جہاں پہنچنا جان جوکھوں کا کام ہے لیکن اسے ایک مرتبہ دیکھنے والے لوگ یہاں بار بار آنے کی خواہش رکھتے ہیں۔ یہ گلگت کے ضلع گانچھے کا انتہائی پسماندہ گاؤں ہے، یہاں تک پہنچنے کے لیے انتہائی خطرنا ک رہ گزاروں سے گزرنا پڑتا ہے۔ اسکردو سے خپلو تک کا فاصلہ 102کلومیٹر ہے، یہاں تک پختہ سڑک بنی ہوئی ہے، اس سے آگے ہوشے تک کا سفرپہاڑی راستوں پر جیپ کے ذریعے کیا جاتا ہے جوایک ہیبت ناک تجربہ ہوتا ہے۔ خپلو سے ہوشے تک کا فاصلہ صرف 38کلومیٹر ہے لیکن مشکل ترین پہاڑی راستوں، تنگ و تاریک دروں، گھاٹیوں ، بل کھاتی ہوئی پگڈنڈی نما کچی سڑک کی وجہ سےمذکورہ فاصلہ سیکڑوں کلومیٹر پر محیط معلوم ہوتا ہے۔ ہوشے تک پہنچنے کے لیے سیاح خپلو پہنچ کر وہاں سے بذریعہ جیپ دریائے شیوک کے ساتھ ساتھ کچھ دیر پختہ سڑک پر سفر کرتے ہیں۔


14/11/2022

گلگت بلتستان میں خزاں نے اپنی آخری ایام پوری کی اور ونٹر سیزن شروع ہو گئ۔
گلگت بلتستان کے ہر موسم ہر روپ نیرالہ دلکش اور دلفریب ہے۔
تمام پہاڑویں درختیں جھیلوں نے سبز کی چادر اوڑھ لی ہے۔
ویلکم ونٹر۔
آس سیزن کا پہلی برف بھاری
بلتستان کی خوبصورت منظر اپ سب کی نظر کر رہا ہوں۔




02/11/2022
دنیا کا بلند ترین ATM خنجراب ٹاپ۔۔گلگت بلتستان۔۔۔۔۔۔
16/10/2022

دنیا کا بلند ترین ATM خنجراب ٹاپ۔۔
گلگت بلتستان۔۔۔۔۔۔

Address

Skardu

Telephone

+923301717299

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when ZAGO Track & Tour posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share

Category



You may also like