Karwan e Shumal pakکاروان شمال پاکستان

Karwan e Shumal pakکاروان شمال پاکستان Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Karwan e Shumal pakکاروان شمال پاکستان, Travel Company, Skardu.

زیارت ائمہ معصومین علیہم السلام سے متعلق چند اہم فقہی احکام
07/10/2024

زیارت ائمہ معصومین علیہم السلام سے متعلق چند اہم فقہی احکام

 مرجع عالیقدر جهان تشیع حضرت ایت  الله العظمی سید علی حسینی سیستانی حفظه الله کے چند فتاوی 1.جو کولر وغیرہ پینے کے پانی ...
18/08/2024



مرجع عالیقدر جهان تشیع حضرت ایت الله العظمی سید علی حسینی سیستانی حفظه الله کے چند فتاوی

1.جو کولر وغیرہ پینے کے پانی کیلئے مختص ہوں ان سے وضو کرنا جائز نہیں ہے،

2.عورت کیلئے ضروری ہے اپنے شوہر کی اجازت سے نکلے اگر اجازت کے بغیر نکلی تو اس کا سفر، سفرِ معصیت شمار ہوگا اور اس کی نماز قصر نہیں ہوگی پوری پڑھنا ہوگی

3.اگر ماں باپ سفر سے روکیں اور ان کا روکنا محبت اور شفقت کی وجہ سے ہو اور آپ کا سفر ان میں سے کسی ایک کیلئے بھی اذیت کا موجب بنے تو آپ کا یہ سفر جائز نہیں ہے

4.عورت کیلئے بناؤ سنگھار کر کے نکلنا جائز نہیں ہے اگر اس کا چہرہ مردوں کو نظرآ رہا ہو.

5.عورت پر پاؤں کا پردہ واجب ہے جرابوں کے ذریعے پاؤں کو چھپانا واجب ہے

6.کسی کی کوئی چیز اس کی اجازت کے بغیر استعمال کرنا جائز نہیں حتی کہ کسی کا جوتا استعمال کرنا بھی جائز نہیں

7.کھانے اور پانی کو ضائع کرنا جائز نہیں اپنی ضرورت سے زیادہ نہ لیں اور نعمات خدا کو زمین پر نہ پھینکیں

8.اگر آپ کا جوتا گم ہو جائے یا تبدیل ہو جائے تو کسی دوسرے کا جوتا لینا جائز نہیں ہاں البتہ اگر ایسا جوتا ملے جس کا کوئی مالک نہ ہو تو جوتے کی قیمت کے برابر اس کے مالک کی نیابت میں پہلے صدقہ دے کر بعد میں یہ جوتا استعمال کیا جا سکتا ہے

9.اگر کسی کی کوئی چیز مل جائے تو اس کے مالک کو تلاش کیا جائے اگر مالک کے ملنے کی امید نہ ہو تو مالک کی طرف سے صدقے میں دے دی جائے

10. مجنب شخص اور حائضہ عورت مشی کر سکتے ہاں مگر مسجد میں اور ضریحات مقدسہ والے کمرے میں داخل ہونا جائز نہیں ہے

توصيات المرجع الديني الأعلى السيد علي الحسيني السيستاني للزوار اربعينية الإمام الحسين عليه السلام
1.لا يجوز الوضوء من البرادات المخصصة للشرب
2.لايجوز للمرأة الخروج للزيارة بدون إذن زوجها فلو خرجت كذلك فسفرها سفر معصية تصلي تمام ولا تصلي قصر في السفر
3.اذا منعك أبوك او امك من الذهاب خوفاً وشفقة عليك وكان ذهابك يسبب إيذاء لهما او لأحدهما فهو حرام
4.يحرم على المرأة وضع أي زينة ولو خفيفة والخروج مكشوفة الوجه أمام الرجال
5.لايجوز للمرأة اظهار قدميها للرجال الاجانب فيجب عليها سترهما بلبس الجوراب
6.لايجوز استخدام سلعة اي شخص بدون إذنه حتى حذائه لايجوز تلبسه بدون إذنه
7.يحرم التبذير بالطعام والماء فلا تأخذ أكثر من حاجتك ولا نرمي نعمة الله في الأرض
8.لو تبدل حذائك او ضاع لايجوز استخدام حذاء آخر مكانه الا اذا لم تجد له صاحب ويجب التصدق بثمنه نيابة عن صاحبه قبل استخدامه
9.أي سلعة ينساها الزائر في الموكب او البيت فحكمها حكم مجهول المالك فلابد من البحث عن صاحبها فإن يئست من الحصول عليه تتصدق بها نيابة عنه
10.يجوز للمرأة الذهاب مشيا وهي حائض وان وصلت للضريح ولم تطهر فلتزر الامام من الصحن الشريف ولايجوز لها دخول الضريح
11.يجوز للرجل المجنب والمرأة الحائض دخول الحسينية ولكن لايجوز لهما دخول المسجد
توصيات المرجع الديني

المرجع دینی الاعلى حضرت ایت الله العظمی السيد علي حسینی السيستاني دام ظله

15/07/2024
04/07/2024

*احترام ماہ محرم الحرام آداب عزاداری:*


*1 مجلس عزاء اور جلوس عزاء میں وضوء اور تسبیح خاک شفا لیے کر ائیں ۔*
*2 پاکیزہ لباس اور ممکن حد تک سیاہ لباس پہن کر آئیں۔*
*3 گھر میں جو سن تمیز تک پہنچے ہوئے بچے ہوں ان کو ساتھ لائیں۔*
*4 اپنے ساتھ کاغذ اور قلم لائیں اور مجلس کے نکات نوٹ کریں۔*
*5 مجلس سے واپس آکر اپنے گھروالوں اور ملنے والوں سے مجلس کے مفید نکات بیان کریں۔*
*6 اپنے ساتھ تسبیح اور جیب میں خاک شفاء رکھیں یہ مومن کی نشانی بھی ہے اور تحفظ کی ضمانت بھی۔*
*7 خواتین و حضرات حجاب اسلامی کی پابندی کریں۔*
*8 خاص طور پر خواتین شرعی لباس پہن کر آئیں۔*
*9 مجالس و عزداری کے اوقات میں نماز کے وقت کی رعایت کریں۔*
*10 دوران جلوس نماز کے وقت نماز باجماعت ادا کریں۔*
*11 عزداری میں کوئی ہنسی مذاق نہ کریں۔*
*12 امام حسین علیہ السلام پر گریہ اجر عظیم رکھتا ہے اسلیے گریہ کریں۔*
*13 اگر دل چاہے تو بلند آواز سے روئیں اور اس میں شرم محسوس نہ کریں۔*
*14 عین گریہ و زاری کی حالت میں کوئی خصوصی دعا مانگیں۔*
*15 اگر رونا نہ آئے تو سر جھکا کر رونے کی کوشش کریں۔*
*16 گریہ کرتے ہوئے دوسرے مومنین کے چہروں کو نہ گھوریں۔*
*17 ایسی شاعری پڑھیں جو خیالی نہ ہو بلکہ حقائق پر مبنی ہو۔*
*18 ایسے خطیب کو سنیں جو قرآن مجید، سیرت النبی اور سیرت اہل بیت علیہم السلام کے مطابق اپنا مدعا بیان کرتا ہو۔*
*19 حسینیت کے اصولوں پر سامعین کی کردار سازی کرنے والے خطیب کو دعوت دیں۔*
*20 فرقہ واریت، دین اور امت کے لیے زہر ہے اس سے پرہیز کریں۔*
*21 بانیان اور شرکاء عزاداری، وقت کی پابندی کا خاص خیال رکھیں۔*
*22 جہاں جگہ مل جائے وہیں بیٹھ جائیں سروں کو نہ پھلانگیں۔*
*23 جب آنسو رواں ہوں تو تبرک کے طور پر چہرے پر مل لینا چاہیے۔*
*24 تبرک و نیاز میں جو چیز بھی ملے اس کا احترام کریں۔*
*25 روزانہ زیارت وارث پڑھیں۔*
*26 مجلس کے دوران اپنے موبائل فون کو سائلینٹ پر رکھنا نہ بھولیں۔*
*27 عاشورہ کے دن کے آداب معلوم کریں اور انکی رعایت کریں۔*
*28 اگر جگہ تنگ ہو تو وہاں کھل کر نہ بیٹھیں۔*
*29 اگر ممکن ہو تو گھر سے غسل کرکے نکلیں۔*
*30 عزاداری کا انتظام اس طرح کریں کہ کسی کے لیے اذیت کا سبب نہ ہو۔۔۔*

قبلہ الشیخ عارف سرکار شمالی قبلہ محمد ظہیر میثم مشہدیتمام دوست احباب کی نیابت میں زیارت امیر المؤمنین علئ ابن ابی طالب
30/05/2024

قبلہ الشیخ عارف سرکار شمالی
قبلہ محمد ظہیر میثم مشہدی
تمام دوست احباب کی نیابت میں زیارت امیر المؤمنین علئ ابن ابی طالب

09/05/2024

Live from Najaf Ashraf

سفر عشق سفر کربلا سال 2024 زیارت امام حسین ء کیلے تشریف لانے والے مومنین و مومنات کی خدمات کا آغاز ہوا چاہتا ہے انشاللہ ...
02/05/2024

سفر عشق سفر کربلا
سال 2024 زیارت امام حسین ء کیلے تشریف لانے والے مومنین و مومنات کی خدمات کا آغاز ہوا چاہتا ہے
انشاللہ جب تک زندگی ہے باقی رہے گی





For Information
Pakistan. 03468484902
Najaf Ashraf. 07853370578
Holy Karbala 07759017758

*سال کا بدلنا تکوینی امر ہے ، ہم چاہیں نہ چاہیں سال بدل کر ہی رہے گا ، سال کا بدلنا ہمارے اختیار میں نہیں ہے۔۔*البتہ*خود...
31/12/2023

*سال کا بدلنا تکوینی امر ہے ، ہم چاہیں نہ چاہیں سال بدل کر ہی رہے گا ، سال کا بدلنا ہمارے اختیار میں نہیں ہے۔۔*
البتہ
*خود کو بدلنا ہمارے اختیار میں ہے۔۔*

*فَاِنَّہٗ کَانَ لِلۡاَوَّابِیۡنَ غَفُوۡرًا*
*﴿بنی اسرائیل۲۵﴾*

*"یقینا وہ اپنی طرف پلٹ کر آنے والوں کے لئے بڑا بخشنے والا ھے*

*""مالک دوجہاں اہلبیت پاک کے صدقے ، نئے سال کو ہم سب کے لئے دُنیا و آخرت کی کامیابی و کامرانی کا سال قرار دے،،*
اور زائرین امام حسین علیہ السلام کی خدمت کرنے کی توفیق عطا کریں





❤️

🍀🔴کامیابی کیا ہے؟ انسان ساری زندگی کامیابی کے پیچھے بھاگتا رہتا ہے اور اس بات کا تعین ہی نہیں کر پاتا کہ اصل کامیابی ہے ...
04/12/2023

🍀🔴کامیابی کیا ہے؟

انسان ساری زندگی کامیابی کے پیچھے بھاگتا رہتا ہے اور اس بات کا تعین ہی نہیں کر پاتا کہ اصل کامیابی ہے کیا اور اس کی زندگی برف کی طرح پگل رہی ہوتی ہے جو کہ جلد ختم ہو جاتی ہے آج آپ لوگوں کے سامنے انسان کے بچپن سے لے کر موت تک کے سفر کی کچھ حقیقت بیان کی جا رہی ہے پڑھیں اور آج سے ہی بلکہ ابھی سے اصل کامیابی کی طرف لوٹ آئیں🍀🔴

📚❤️⁩🖌بچوں کو بالغ ہوکر احساس ہوتا ہے کہ اصل کامیابی کھلونے جمع کرنا نہیں بلکہ تعلیمی میدان میں آگے بڑھنا ہے.
💐🍂پھر شادی ہونے پر معلوم ہوتا ہے کہ بہترین شریکِ حیات کا ملنا اصل کامیابی ہے.
💐🍂پھر روزگار کے معاملات سے دل میں یقین پیدا ہوجاتا ہے کہ اصل کامیابی کاروبار کے وسیع ہونے یا ملازمت میں پرموشن سے ہے.
💐🍂جوانی ڈھلنے پر نقطہِ نظر تبدیل ہو جاتا ہے کہ اصل کامیابی تو باصلاحیت اولاد، بڑے سے گھر اور بہترین گاڑی کے ہونے سے ہے.
💐🍂پھر بڑھاپے میں انسان کے نزدیک اصل کامیابی کا پیمانہ بیماریوں سے بچ کر جسمانی و دماغی تندرستی کا برقرار رہنا قرار پاتا ہے.
😭بالآخر جب موت کا فرشتہ انسان کو لینے آ جاتا ہے تو اصل بات کھل کر سامنے آتی ہے کہ کامیابی کے تمام تر دنیاوی تصوّر درحقیقت بہت بڑا دھوکا تھے،
اصل کامیابی تو اللہ تعالی کے احکامات اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مبارک اعمال میں تھی
جسکے لۓکبھی وقت ہی نہیں مل سکا تھا🦋
اے ہمارے پروردگار🤲
ہم نے اپنی جانوں پر بہت ظلم کئے تیری بہت سی نافرمانیاں کی اور پتہ نہیں جانے انجانے میں کیا کیا خطائیں کر بیٹھے ہیں اب ہم اپنی بری کرتوتوں کے سبب تجھ سے شرمندہ ہیں اور توبہ کرتے ہیں اور تجھ سے معافی مانگتے ہیں تو ہم پہ رحم فرما ہماری تمام خطائیں بخش دے اور ہم سے راضی ہو جا اور آئندہ ہمیں گناہوں سے بچنے کی توفیق عطا فرما اور ہمارا خاتمہ ایمان پہ فرمانا ہمیں قبر اور دوزخ کے عذاب سے بچانا۔ بیشک تو ہر چیز پر قادر ہے اور سب سے بڑھ کر رحم فرمانے والا مہربان ہے آمین یا رب العالمین



04/09/2023

تمام مومنین سے گذارش ہے 20 صفر کو بین الحرمین مین زیارت اربعین نماز فجر کے بعد خصوصی دعاہوگئ اپنے اور مرحومین کے نام بھجیں نیابت میں دعا ہوگئی

زائرین امام حسین کی خدمت کرنا بہترین عبادت ہے
04/09/2023

زائرین امام حسین کی خدمت کرنا بہترین عبادت ہے





13/08/2023


EID MUBARAK! 🕌🌙✨To all our Muslim brothers and sisters,Happy Eid Al-Adha Mubarak!
28/06/2023

EID MUBARAK! 🕌🌙✨

To all our Muslim brothers and sisters,
Happy Eid Al-Adha Mubarak!


اگر آپ بغیر محنت کے ہاتھ پہ ہاتھ رکھ کر اپنے اچھے وقت کا انتظار کر رہے ہیں تو یقین کیجئیے آپ کا اچھا وقت بھی ٹانگ پر ٹان...
17/06/2023

اگر آپ بغیر محنت کے ہاتھ پہ ہاتھ رکھ کر اپنے اچھے وقت کا انتظار کر رہے ہیں تو یقین کیجئیے آپ کا اچھا وقت بھی ٹانگ پر ٹانگ رکھ کر آپ کی محنت کرنے کا انتظار کررہا ہوگا۔


15/06/2023


Address

Skardu

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Karwan e Shumal pakکاروان شمال پاکستان posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share

Category