14/08/2024
مراد سدپارہ نے کے ٹو کی چوٹی پر شرٹ اور جیکٹ اتار کر جان کا رسک کیوں لیا.
یہ ہوتے ہیں محب وطن۔۔۔پاکستان ان جیسے لوگوں کی وجہ سے قائم ہے ۔۔۔۔
پاکستان زندہ آباد کا نعرہ لگا کر اس کے مخالفین کو ت ڑ پائیے
مراد سدپارہ کی کہانی ان کی زبانی
مراد سدپارہ 2022 میں براڈ پیک ریسکیو مشن سے واپس لوٹا تو میری اس سے پی ٹی وی کے ٹورازم شو پہچان پاکستان کی ریکارڈنگ کے سلسلے میں سکردو میں ملاقات ہوئی،
دوران گفتگو مراد نے کے ٹو پر جیکٹ اتارنے کے اپنے کارنامے کا زکر کیا تو میں نے ان سے پوچھا،
مراد آپ نے اپنی جان داو پر کیوں لگائی؟ تو مراد سدپارہ اپنی بھاری آواز میں نہایت جوش سے بولے.. عرفان ملک بھائی وہ نیپالی سانو شرپا (Sanu Sherpa) نے ہمارے نانگا پربت کو سر کر کے چوٹی پر اپنی جیکٹ اتار کر ورلڈ ریکارڈ بنادیا. یہ ریکارڈ میرے دماغ میں فنسا ( پھنسا ) ہوا تھا، میں جب کے 2 کی چوٹی پر پہنچا تو مجھے وہ نیپالی سانو شرپا یاد آگیا، مراد نے دونوں ہاتھوں کے مکے بنا کر پرجوش انداز میں کہا عرفان ملک بھائی میرا خون کھول گیا میرے دل و دماغ نے کہا کہ ہمارے پہاڑ پر کسی اور کا ریکارڈ میرے لئے باعث شرمندگی ہے. پھر میں نے بھی اللہ کا نام لے کر اپنا جیکٹ اتار دیا، میں نے اس سے زیادہ بلندی پر اس سے زیادہ وقت کے لئے جیکٹ اتار کر اپنا قومی پرچم لہرایا. یہ بات کرتے وقت مراد کا چہرہ سرخ ہو رہا تھا اور اس کی آنکھوں میں عجیب سے چمک تھی. جبکہ کچھ نہ کرنے کے باوجود میں احساس تفاخر محسوس کر رہا تھا. کیونکہ ایک سچے اور کھرے پاکستانی نے ارض پاک کے لئے اپنی جان داو پر لگا کر ایک منفرد اور ناقابل یقین کارنامہ سر انجام دیا تھا. ایک ایسا کارنامہ جو کوہ پیمائی کی دنیا میں ہمیشہ یاد رہے گا.