25/06/2024
پہلی بار پاکستانی خواتین کوہ پیماؤں کی چھ رکنی ٹیم دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی K2 کو سر کرنے کے مشن پر روانہ ، اس امید کے ساتھ کہ وہ چوٹی کو فتح کرے گی ....
اس ٹیم میں لاہور سے تعلق رکھنے والی پیشہ ور خواتین کوہ پیما انعم عزیر، گلگت بلتستان کے ضلع گھانچے کی وادی ہوشے سے تعلق رکھنے والی بہنیں آمنہ حنیف اور صدیقہ حنیف، ہنزہ سے تعلق رکھنے والی بی بی افزون اور سلطانہ نصیب اور شمع باقر شامل ہیں۔
45 روزہ مہم جو کہ پاکستانی کوہ پیما سرباز خان کے زیر انتظام ہے اور اس کی سرپرستی پاکستانی فوج کر رہی ہے۔
سرباز خان جو دنیا کی 14 بلند ترین چوٹیوں میں سے 11 کو سر کرنے والے پہلے اور واحد پاکستانی ہیں، اپنی 45 روزہ مہم میں خواتین کی ٹیم کی قیادت کررہے ہیں۔
ٹیم میں شامل خواتین کوہ پیماوں کا کہنا تھا کہ ہم پر امید ہیں کہ ہم دنیا کی دوسری بلند چوٹی پر پاکستان کا پرچم لہرائیں گے اور پاکستان کا نام روشن کریں اور پاک ارمی کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے اس مہم جوئی کیلیے سپانسرشپ مہیا کیا۔
ہمارے معاشرے میں خواتین صرف گھر کی حد تک محدود ہیں مگر ایسی خواتین کی مثالیں بھی ملتی ہیں جنہوں نے اپنا نام روشن کیا اسی طرح ہم بھی عزم اور حوصلے کے ساتھ اس مہم جوئی پر روانہ ہورہے ہیں اور قوم سے ہماری کامیابی کیلیے دعا کی اپیل ہے۔