Lucky International Travel Tours

Lucky International Travel Tours We provide excellent customer service in travels and tours with professionalism and responsibility.

Contact For Umrah, Visit Visas, and Any Airline Domestic And International Ticketing

22/11/2024
14/10/2024

سعودی قونصلیٹ میں کوٹہ سسٹم، ریکروٹنگ ایجنسیوں اور مسافروں میں تکرار بڑھنے لگی۔

ہزاروں افراد کے میڈیکل ایکسپائر، رشوت کا بازار گرم

اورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز کی مشکلات میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ سعودی قونصلیٹ کراچی میں ویزہ لگنے کے لئے کوٹہ سسٹم کی نفاذ کی وجہ سے ریکروٹنگ ایجنسیوں اور ان کے پسنجرز میں تکرار کا سلسلہ شدت اختیار کر چکا ہے۔ دوسری طرف سعودی عرب جانے کے لئے میڈیکل فٹنس سرٹیفیکیٹ کی ایکسپائری مدت تین ماہ سے کم کرکے صرف دو ماہ کر دی گئی ہے۔ کوٹہ سسٹم کی وجہ سے ویزہ جاری کرنے سے پہلے ہی میڈیکل ایکسپائر ہورہے ہیں لیکن کوٹہ سسٹم کی وجہ سے محدود ویزے جاری کرنے کا معاملہ کھٹائی میں پڑا ہوا ہے۔ کوٹہ سسٹم کی وجہ سے کانچہ سسٹم نے زور پکڑ لیا ہے یعنی رشوت کا بازار زور و شور سے گرم ہوچکا ہے، 25 تا 30 ہزار روپے (کانچہ) یعنی رشوت کی بجائے اب مارکیٹ میں ویزہ لگوائی ریٹ 50 ہزار سے تجاوز کرچکا ہے۔ ریکروٹنگ ایجنسیوں کے مالکان سر پکڑ کر بے آسرا بیٹھ گئے ہیں کیونکہ رشوت کا بازار گرم ہونے کی وجہ سے لوکل سطح پر ان کے اپنے مسافروں کے ساتھ معاملات روز بروز خراب ہو رہے ہیں۔ ریکروٹنگ ایجنسیوں کا بڑا تنظیم اورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز ایسوسی ایشن ہونے کے باوجود کوئی پرسان حال نہیں۔ ریکروٹنگ ایجنسیوں کے مالکان اپنے ایسوسی ایشن پر الزامات لگا رہی ہے کہ ایسوسی ایشن صرف اپنے مفادات تک محدود ہیں اور ریکروٹنگ ایجنسیوں کے لئے کوئی خیر و عافیت کے لئے قدم نہیں بڑھاتے۔ ریکروٹنگ ایجنسیوں کے مالکان نے سعودی قونصلیٹ کے معاملات میں شفافیت کا مطالبہ کیا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ کوٹہ سسٹم اور کانچہ (رشوت) سسٹم بلا تاخیر ختم کیا جائے، اور میڈیکل فٹنس رپورٹ کی ایکسپائری دو ماہ سے بڑھا کر دوبارہ تین ماہ کی جائے تاکہ مہنگائی اور غربت کی چکی میں پسی عوام کو سکون کا سانس میسر آسکے۔

*IMPORTANT UPDATE* FOR PASSENGERS TRAVELLING TO *UAE*
10/10/2024

*IMPORTANT UPDATE* FOR PASSENGERS TRAVELLING TO *UAE*

07/10/2024

پاکستان میں عام اور فوری پاسپورٹ کی فیساپ ڈیٹ شدہ پاسپورٹ فیس (ستمبر 2024)36 صفحات کا پاسپورٹ (5 سال کی میعاد):عام: 4,50...
17/09/2024

پاکستان میں عام اور فوری پاسپورٹ کی فیس

اپ ڈیٹ شدہ پاسپورٹ فیس (ستمبر 2024)

36 صفحات کا پاسپورٹ (5 سال کی میعاد):
عام: 4,500 روپے
فوری: 7,500 روپے

36 صفحات کا پاسپورٹ (10 سال کی میعاد):
عام: 6,700 روپے
فوری: 11,200 روپے

72 صفحات کا پاسپورٹ (5 سالہ میعاد):
عام: 8,200 روپے
فوری: 13,500 روپے

100 صفحات کا پاسپورٹ (10 سالہ میعاد):
عام: 12,400 روپے
فوری: 20,200 روپے

Contact us 03469695202
09/08/2024

Contact us 03469695202

01/08/2024

سیرو تفریح کیلئے سفر کرنے کی چند گزارشات

1) فجر کے فوراً بعد سفر شروع کریں اور مغرب تک اپنی منزل تک پہنچ جائیں ۔ رات کے وقت پہاڑوں پر سفر کرنے سے گریز کریں ۔
2) گرمیوں کے موسم میں سیاحتی مقامات پر سیاحوں کی بھیڑبھاڑ ہوتی ہے اس لیے سفر پر جانے سے پہلے اپنے لیے رہائش کا انتظام یقینی بنائیں تاکہ وہاں جا کر پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔
3) گاڑی میں گنجائش سے زیادہ لوگ سوار نہ کریں ۔ گنجائش سے کم لوگ ہوں تو سفر بھی اچھا گزرتا ہے اور تفریح کا مزہ بھی آتا ہے ۔
4) پہاڑی شاہراوں پر سفر کرنا ہو تو گاڑی کا پٹرول ٹینک ہر وقت فل رکھیں ۔
5) پہاڑی شاہراوں پر لینڈ سلائیڈنگ یا بعض اوقات کسی احتجاج کی وجہ سے کئی کئی گھنٹے راستہ بند ہو جاتا ہے اس لیے اپنے ساتھ کھانے پینے کی اشیاء ضرور رکھیں ۔
6) پہاڑی شاہراہوں پر بارش اور برفباری میں سفر کرنے سے اجتناب کریں ۔ برفباری میں سفر کرنا ہو تو گاڑی کے ٹائروں کو لوہے کی چین ضرور لگائیں ۔
7) اپنے بچوں اور خواتین کو دریا ، ندی نالوں اور جھیلوں کے قریب جانے یا پانی میں اُترنے سے منع کریں ۔ پہاڑی علاقوں میں پانی ناقابل برداشت حد تک ٹھنڈا ، توقع سے زیادہ گہرا اور بہاؤ تیز ہو سکتا ہے ۔ سیاح خاص طور پر بچے اور خواتین عدم واقفیت کی وجہ سے سیلفیاں لینے کے چکر میں دریا میں اتر جاتے ہیں اور حادثات کا شکار ہو جاتے ہیں ۔
8) تقریباً ہر گاڑی کے دروازے میں کچرے دان بنا ہوتا ہے اپنا ہر قسم کا کچرا اُس میں رکھیں اور جہاں بڑا کچرے دان پڑا ہو وہاں خالی کریں ۔ سٹرکوں پر یا تفریحی مقامات پر کچرا نہ پھینکا کریں ۔
9) جس علاقے کا سفر کرنا ہو وہاں کے موسم کے بارے میں علم ہونا بہت ضروری ہے اور موسم کے حساب سے کپڑوں کا انتخاب کریں ۔
10) سردی سے حفاظت کیلئے گرم کپڑے ، بارش سے بچنے کیلئے چھتری اور برساتی ساتھ رکھیں ۔ عموماً خواتین اونچی ایڑی والے جوتے پہن کر پہاڑی علاقوں میں چلی جاتی ہیں۔ کوشش کریں کہ جوگر پہن کر جائیں یا کم از کم ساتھ رکھیں ۔
11) ہائیکنگ کا ارادہ ہو تو چھڑی اور جوتے ضرور ساتھ لے کر جائیں ۔
12) ہرعلاقے کی اپنی ثقافت اور روایات ہوتی ہیں اُنکا احترام کریں ۔
13) ضرورت سے زیادہ کھانے پینے سے پرہیز کریں ۔
14) نیشنل ڈش چائے پکوڑا ، چپس اور تلے ہوئے تمام کھانوں کی بجائے فریش فروٹس کا استعمال کریں ۔
15) راستہ میں بچوں کو پچاس ، سو کا نوٹ دے کر اُن کو بھکاری بنانے کی بجائے اُن کیلئے گھر سے سکول بیگ کی مختلف چیزیں یا کھانے پینے کی اشیاء لے کر جائیں ۔
16) ابتدائی طبی امداد کا سامان اور بنیادی ضرورت کی ادویات ہر صورت اپنے ساتھ رکھیں ۔
17)موٹر ویز پر سفر کرتے ہوئے ریسٹ ایریاز کی لوٹ مار سے بچنے کے لیے اپنے ہوم ٹاون سے ہی کھانے پینے اور دوسری ضروری اشیاء خرید کر ساتھ رکھیں.
18)ملک کے اندر سفر کریں یا ملک سے باہر ہم اپنے شہر یا ملک کے سفیر کی حیثیت رکھتے ہیں ۔ اپنے اچھے اخلاق اور حرکات سے اپنے علاقے کی بہترین نمائندگی کریں.

سعودی عرب کا شاہی سفارت خانہ اسلام آبادسرکلرسفرة المملكة العربية السعودية إسلام آبادتاریخ: 29 جولائی 2024السلام وعليكم و...
29/07/2024

سعودی عرب کا شاہی سفارت خانہ اسلام آباد
سرکلر
سفرة المملكة العربية السعودية إسلام آباد

تاریخ: 29 جولائی 2024

السلام وعليكم ورحمة الله وبركاته
سعودی عرب کے شاہی سفارت خانے کا قونصل جنرل ڈراپ باکس کے تمام مینیجرز کو مبارکباد پیش کرتا ہے اور یہ بتانا چاہتا ہے کہ 31 جولائی 2024 تک تمام ڈراباکس بند ہو جائیں گے، اور مزید کوئی لین دین قبول نہیں کیا جائے گا۔ ڈراپ باکس کے ذریعے۔ اور 01 اگست 2024 سے، کام کے ویزوں سے متعلق تمام لین دین اس کے بعد تشیر ویزا درخواست مراکز کے ذریعے عمل میں لایا جائے گا۔
قونصلیٹ جنرل اس موقع کو ڈراپ باکس کے دفاتر کے تمام مینیجرز کے لیے اپنے اعلیٰ ترین احترام کی تجدید کے لیے استعمال کرتا ہے۔

يرة المملكة العربية
ایمبیسی آف ڈیلتھ
قونصلر سیکشن کے سربراہ
سفارت خانے میں

التاریخ:

الموافق:

المرفقات:

Address

1st Floor Off No 2 Gul Market Mardan Road Main Chock Swabi
Swabi
23430

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 17:00

Telephone

+923469695202

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Lucky International Travel Tours posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Lucky International Travel Tours:

Share

Category


Other Travel Agencies in Swabi

Show All