12/05/2024
*ماں کا بھی کوئی دن ہوتا ہے*
*ماں کے بغیر تو کوئی دن ہی نہیں ہوتا💞*
*❌ Happy Mother's Day❌*
گھروں میں ماں کے عزت و احترام کا پتا نہیں ہے اور سوشل میڈیا پر پوسٹ پر پوسٹ کی جارہی ہے۔۔ ماں کا دن منایا جارہا ہے عجیب ہیں ہم لوگ بھی۔۔ عقل بالکل ختم ہوگی ہے۔۔ بھلا ماں کا بھی کوئی دن ہوتا ہے۔ ماں کے بغیر تو ایک منٹ گھر میں سکون نہیں ہوتا۔۔ ایسی ہستی ہے جس کو بلند مقام اللہ نے اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے دیا ہے جس کو اف تک نہ کہنے کا حکم ہے۔۔ جس کے ہر وقت خیال رکھنے اور حسن سلوک کرنے کا حکم ہے بھلا اسکے لیے صرف ایک دن کیسے ہوسکتا ہے۔ ایک دن میں کتنا کہ اظہار محبت ہوسکتا ہے۔ ہوش کریں۔ قرآن وحدیث سے ماں کی اہمیت سمجھیے اور ہر دن اسکے لیے منائیے ہروقت اسکو بلند مقام دیں ہر وقت حسن سلوک سے پیش آئیں صرف ایک دن مقرر کرکے کفار کی مشابہت مت اپنائیے کہیں آپ انھی میں سے نہ ہوجائیں کیونکہ حددیث مبارکہ میں ہے کہ جس نے کسی قوم کی مشابہت اختیار کی وہ اسی میں سے ہے۔ مطلب انھی کے ساتھ قیامت کے دن اٹھایا جائے گا۔۔ تو اپنی اخرت برباد مت کریں اپنے دین پر عمل کر کے ہر دن ماں سے محبت کریں۔۔ یہ بہت عظیم ہستی ہے اس کی جتنی ہوسکے قدر کریں اس کے جتنا مخلص پوری دنیا میں اپکے لیے کوئی نہیں ہے نہ ہوسکتا ہے۔ ہررشتہ کہیں نہ کہیں ایک وقت پر بدل جاتا ہے لیکن والدین کا رشتہ ایسا ہے کہ کبھی بھی نہیں بدلتا۔ آپ جیسے بھی ہوجائیں جس بھی موڑاور حالات پر ہوں یہ ہستیاں آپ سے ہمشہ محبت کرتی اور دعائیں دیتی ہیں۔۔ اللہ ہم سب کو والدین کی قدر کرنی اس نے محبت کرنااور حسن سلوک سے پیش آنے کی توفیق دے اور ان ہستیوں کو سایہ ہم سب پر سلامت رکھیں اللہ ہمارے والدین کو صحت و تندرستی،ایمان، عزتوں برکتوں، نعمتوں اور خوشی بھری نیکیوں والی ایمان والی صالحہ زندگی دے جو فوت ہوچکے ہیں انکی بخشش کرکے جنت الفردوس میں جگہ دے