Fortmunro فورٹ منرو

  • Home
  • Fortmunro فورٹ منرو

Fortmunro  فورٹ منرو An Amazing hillstation in south Punjab with abundance of Natural beauty and southern culture.

31/10/2024

"8.1 billion ki duniya mein sirf 0.75% log millionaires aur 0.00003% billionaires hain. Ye numbers humein yaad dilate hain ke asli kamyabi har kisi ke naseeb mein nahi hoti, lekin jo log himmat, lagan aur mehnat se apne sapnon ke liye koshish karte hain, wahi agay badhte hain. Financial success ka safar lamba aur mushkil hota hai, lekin agar hum khud par invest karein, nayi skills aur knowledge seekhein, aur patience rakhein, to kamyabi ke chances aur bhi barh jate hain. Kabhi har na mano, kyunke kamyabi sirf unhi logon ko milti hai jo uske liye lagataar mehnat karte hain!"

16/08/2024

کی تمام جھیلوں کی مکمل تفصیل۔۔۔
1)رتی گلی جھیل
2)رتی گلی سمال
3)ہنس راج جھیل
4)کالا سر
5)گھٹیاں جھیل
6)سرال جھیل
7)مون جھیل
8) رام چکور جھیل
9)مُلاں والی جھیل
10) بٹ کنالی جھیل
11)شاؤنٹرجھیل
12)چٹہ کٹھہ جھیل
13)چٹہ کٹھہ 2
14) بنجوسہ جھیل
15) باغسر جھیل
16) سُبڑی / لنگر پورہ جھیل
17) زلزال جھیل
18) پَتلیاں جھیل
19) مائی ناردہ جھیل
20) نوری جھیل
21) کھرگام جھیل
22 )ڈک جھیل

1) رتی گلی جھیل ❤
سب سے پہلے رتی گلی نام کی کنفیوژن دور کرلیں ۔ 2010 تک رتی گلی کا مقامی نام ڈاریاں سریاں سر تھا۔ سر مقامی طور پر جھیل یا پانی کے قدرتی ذخیرے کو کہا جاتا ہے۔
2010 میں سرکاری طور پر اور ایک مقامی صوفی بزرگ میاں برکت اللہ سرکار جن کا آستانہ برکاتیہ کے نام سے موجود ہے ان کی دینی خدمات کے اعتراف اور احترام کی وجہ سے جھیل اور اس تک آتی سڑک انکے نام سے منسلک کرنے کو اس جھیل کا نام رتی گلی برکاتیہ جھیل رکھا گیا ۔ جسکا باقاعدہ حکومتی نوٹیفیکیشن بھی موجود ہے ۔
رتی گلی جھیل وادی نیلم میں واقع الپائن گلیشئل لیک ہے یعنی اسکے پانیوں کا ماخذ و منبع اس علاقے میں موجود گلیشئیرز ہیں۔
یہ جھیل مظفرآباد کی جنوبی سمت قریباً 75 کلو میٹر کی مسافت پر وادی نیلم روڈ پر دواریاں کے مقام سے قابلِ رسائی ہے ۔ جو کہ دواریاں سے 16 کلو میٹر جیپ ٹریک کے بعد بیس کیمپ تک پہنچاتی ہے ۔
بیس کیمپ سے جھیل تک ایک گھنٹے کے آسان پیدل ٹریک کے بعد پہنچا جا سکتا ہے ۔
یہ جھیل سطح سمندر سے 12130 فٹ یا 3700 میٹر کی بلندی پر واقع ہے ۔
یہ علاقے کا مشہور سیاحتی مقام ہے جہاں تمام سہولیات موجود ہیں۔ بیس کیمپ پر ایک بڑی کیمپنگ سائٹ موجود ہے جہاں مناسب داموں خیمہ اور خوراک، بجلی اور وائی فائی دستیاب ہے نیز گھڑ سواری کے شوقین افراد کیلئے جھیل تک جانے کیلئے گھڑ سواری کی سہولت موجود ہے ۔ یاد رہے کہ یہ جھیل علاقے کی سب سے بڑی جھیل ہے ۔ جسکے اطراف میں چھبیس دیگر چھوٹی بڑی جھیلیں موجود ہیں ۔ نیز اس جھیل کے پانی سے چار واٹر فال بنتی ہیں ۔
2)رتی گلی سمال ❤
رتی گلی بیس کیمپ سے 10 ،15 منٹ کی پیدل مسافت پر یہ جھیل سریاں سر کہلاتی ہے ۔ اس جگہ پانی کے بہت سے حوض/ ذخیرے ہیں جنہیں مقامی زبان میں سر کہتے ہیں۔ اسی نسبت سے یہ جگہ سریاں سر کہلاتی ہے۔ اس جگہ ایک واٹر فال اور مقامی ڈھوک اور ڈھارے موجود ہیں جہاں مقامی لوگ موسم گرما کے دوران رہائش رکھتے ہیں۔
3) ہنس راج جھیل ❤
یہ جھیل بھی وادی نیلم آزاد کشمیر میں واقع ہے ۔ اصل میں اس جھیل کا مقامی نام رتہ سر تھا اور وجہ شہرت اسکے اطراف موجود لال رنگ کے پہاڑ ہیں ۔ نیز اس علاقے میں لال بُتی پیک بھی موجود ہے جسے برطانیہ راج کے دوران جغرافیے کے سروے میں استعمال کیا جاتا رہا ہے ۔ اس علاقے میں تین لا بُتی پیکس ہیں ایک رتی گلی، دوسری سرگن اور تیسری کیل کے مقام پر ہے ۔
ہنس راج نام کی وجہ شہرت پاکستان کے سب سے بڑے سفر نامہ نگار اور سیاح سر مستنصر حسین تارڑ جب اس جھیل پر آے تو اس میں تیرتے گلیشیئر کے ٹکڑوں کو تیرتے ہنس راج سے مشابہہ قرار دیا اور اسے ہنس راج لکھا اور یہ جھیل ہنس راج جھیل مشہور ہوئی ۔۔ تب سے یہ جھیل ہنس راج جھیل ہی کہلاتی ہے۔
رتی گلی جھیل بیس کیمپ سے لگ بھگ ڈیڑھ، دو گھنٹے کی مسافت پر واقع یہ جھیل رتی گلی اور نوری ٹاپ کے درمیان قریباً 3900 میٹر بلند رتی گلی پاس پر واقع ہے ۔ جسکے دوسری جانب براستہ سرال لیک وادی کاغان کی مشہور دودی پت سر کا ٹریک بھی کیا جاسکتا ہے۔
موسم سرما میں یہ جھیل بھی وادی نیلم کی دیگر جھیلوں کی مانند برف سے ڈھک جاتی ہے ۔ ۔
4)کالا سر جھیل ❤
وادی نیلم میں تین جھیلیں کالا سر 1، کالا سر 2 اور کالا سر 3 کے نام سے مشہور ہیں ۔
ہنس راج جھیل سے کالاسر1 ایک گھنٹے کی پیدل مسافت پر ہے کالا سر 2 کیلئے مزید ایک گھنٹے کا ٹریک جبکہ کالاسر 3 کیلئے مزید کچھ اونچائی کی جانب ٹریک کرنا ہو گا۔
کالا سر 3 سے ہی آپ کو گھٹیاں لیک کا ویو بھی مل سکتا ہے بشرطیکہ آپ کسی مقامی گائیڈ کی رہنمائی لیں ۔ رات کیلئے آپ کو واپس رتی گلی بیس کیمپ آنا پڑے گا یا پرائیویٹ کیمپنگ لیکن اسکے لئے بھی مقامی گائیڈ آپ کو بہتر طور پر گائیڈ کر سکتے ہیں ۔
5) گھٹیاں جھیل ❤
رتی گلی بیس کیمپ سے لگ بھگ چار گھنٹے کی مسافت پر واقع ہے ۔ یہ ٹریک رتی گلی سے ہنس راج / کالا سر لیک سے ہوتا ہوا گھٹیاں جھیل تک پہنچتا ہے ۔ یعنی کے مناسب پلاننگ اور حکمت عملی سے ایک ہی ٹور میں یہ تینوں جھیلیں با آسانی نمٹائی جا سکتی ہیں ۔
گھٹیاں لیک کا ویو تو آپ کو کالا سر سے ہی با آسانی مل جاے گا جبکہ رتی گلی کے پچھلے پہاڑ کے ٹاپ سے بھی گھٹیاں اور نانگا پربت کے درشن مل سکتے ہیں ۔
جبکہ نوری ٹاپ کے آخر پر شاردہ یا سرگن سے آنے والے برج یا نالے کے ساتھ ساتھ ٹریک کریں تو وہ راستہ چار سے پانچ گھنٹے کے ٹریک کے بعد آپ کو گھٹیاں لیک تک پہنچائے گا۔ یہاں بھی تین جھیلیں گھٹیاں کے نام سے موجود ہیں۔ جنکی شناخت گھٹیاں 1،2،3 کے نام سے کی جاتی ہے ۔ 1،2 کا، ویو کلئیر ملتا، ہے جبکہ تیسری کیلئے کچھ بلندی تک ہائیک کرنا پڑتی ہے ۔ اسکا مقامی نام ڈونگا سر یا ڈونگا ناڑ بھی ہے۔
6)سرال لیک ❤
یہ جھیل بھی وادی نیلم کا حصہ ہے جو سطح سمندر سے 13600 فٹ یا 4100 میٹر بلند ہے۔ یہاں تک پہنچنے کیلئے کئی راستے مستعمل ہیں ۔
پہلا راستہ بیسل اور دودی پت سر اور وہاں سے سرال تک آتا ہے ۔ یہ راستہ کم استعمال ہوتا ہے اور اس راستے سے آنے والے اکثر سرال ویو پوائنٹ سے ہی واپس ہو لیتے ہیں ۔ کیونکہ اسکے لئے ایک دفعہ اترائی میں اترنا اور پھر چڑھائی چڑھ کر جھیل تک پہنچنا پڑتا ہے ۔
دوسرا راستہ جلکھڈ، نوری ٹاپ سے میاں صاحب روڈ سے سرال تک آتا ہے یہ وہیں دودی پت سر والے ٹریک پر مل جاتا ہے ۔
تیسرا راستہ نوری ٹاپ پر سامنے سے آنے والے نالے کے ساتھ کشمیر والی سائیڈ پر آتا ہے، اسے کرنے کیلئے گھوڑے بھی مل جاتے ہیں اور پیدل ٹریک بھی کیا جاتا ہے ۔
چوتھا راستہ گموٹ نالے کے ساتھ ساتھ چلتے آئیں تو یہ آپ کو سرال لیک تک پہنچا دے گا۔ گموٹ نالہ بنیادی طور پر سرال سے ہی آ رہا ہے ۔
7)مون لیک❤
مون لیک کا راستہ بھی سرال لیک سے جاتا ہے ۔ سرال سے بائیں جانب ٹریک ہے جسے سرال کے ساتھ ہی ایک دن میں بھی کیا جا سکتا ہے ۔ اسے مقامی گائیڈ کی معیت میں کریں ۔ گموٹ اور جبہ کی بیک سائیڈ سے بھی یہاں پہنچ سکتے ہیں ۔
8)رام چکور / چھر والی لیک❤
یہ جھیل بھی سرال وادی میں چار سے پانچ گھنٹے کی پیدل مسافت پر واقع ہے ۔ 2019 میں مقامی گائیڈز کی ٹیم نے پانچ جھیلوں کے ٹریک دریافت کیے یہ جھیل ان میں سے ایک ہے۔ رام چکور ( پرندہ) کی بہتات کی وجہ سے اسے رام چکور لیک بھی کہتے ہیں جبکہ مقامی نام پھرڑ ناڑ ہے۔ پھرڑ بھی مقامی زبان میں چکور کو کہا جاتا ہے۔ گموٹ، جبہ بیک اور سرگن کے راستے بھی یہاں تک پہنچا جا سکتا ہے ۔
9) مُلاں والی جھیل❤
مُلاں والی جھیل جسے مُلاں والی ناڑ بھی کہتے ہیں یہ بھی مون جھیل اور رام چکور جھیل کے قریب واقع ہے ۔
نوٹ: مون جھیل، رام چکور جھیل اور ملاں والی جھیل ایک ساتھ بھی کی جا سکتی ہیں جا میں ایک نائٹ کیمپ شامل ہوگا اور کسی پریشانی سے بچنے کیلئے مقامی گائیڈ کی معیت میں با آسانی کیا جا سکتا ہے ۔
10) بٹ کنالی جھیل ❤
جاگراں سے شال تک گاڑی کے سفر کے بعد 7-8 گھنٹے کا پیدل ٹریک ڈھوک کنڈی نامی جگہ سے اوپر اٹھتا ہے اور ڈھوک بٹ کنالی تک پہنچاتا ہے جہاں سے ملاں والی جھیل کا راستہ قریباً ڈیڑھ کلو میٹر کا پیدل ٹریک بنتا ہے ۔
11)شاونٹر جھیل ❤
یہ جھیل شاؤنٹر ویلی نیلم آزاد کشمیر میں واقع ہے یہ جھیل سطح سمندر سے 3100 میٹر یا 10200 فٹ بلندی پر واقع ہے۔ یہ جھیل برفپوش پہاڑوں کے دامن میں واقع ہے اور اس جھیل کے پانیوں کا منبع بھی انہی پہاڑوں کے درمیان موجود گلیشئیرز ہیں۔
یہ جھیل سپون لیک بھی کہلاتی ہے، وجہ تسمیہ اسکی شکل کا سپون یعنی چمچ سے مشابہہ ہونا ہے اور کیل سے بذریعہ جیپ با آسانی اس جھیل تک پہنچا جا سکتا ہے۔ جس جگہ روڈ ختم ہوتی وہاں شاؤنٹر واٹر فال کے ساتھ یہ جھیل موجود ہے ۔ اسے مقامی طور پر بٹار لیک بھی کہتے ہیں ۔
12)چٹہ کٹھا سر ❤
یہ جھیل بھی شاؤنٹر ویلی میں واقع ہے ۔ 13500 فٹ یا 4100 میٹر کی بلندی پر واقع یہ ایک خوبصورت جھیل ہے جس تک پہنچنے کا راستہ دلفریب ہونے کے ساتھ ساتھ دشوار گزار بھی ہے ۔ بیس کیمپ سے ڈک ون اور ٹو نام کے دو پڑاؤ اسکی سحر انگیزی میں اضافہ کرتے ہیں ۔ کیل سے 20 کلوميٹر کا جیپ ٹریک آپ کو اسکے بیس کیمپ حوض نیلم نامی گاؤں تک پہنچاتا ہے، جو چٹہ کٹھا کا بیس کیمپ شمار ہوتا ہت۔ جسکے بعد 5 کلومیٹر کا پیدل مگر سخت چڑھائی والا راستہ اس جھیل تک پہنچاتا ہے ۔
عموماً مقامی دس سے بارہ گھنٹے میں آنا جانا کر لیتے ہیں جبکہ سیاح ایک طرف کا بارہ گھنٹے بھی لگاتے ہیں ۔
بہتر یہ ہے کہ بیس کیمپ سے ڈک 2 تک ایک دن میں کریں اگلے دن ڈک 2 سے جھیل تک جائیں اور واپسی اپنی سہولت کی مناسبت اور وقت کو دیکھ کر ترتیب دیں ۔
چٹہ کٹھہ سر کی ایک وجہ شہرت ہری پربت کادل موہ لینے والا نظارہ بھی ہے مزید یہ کہ اب تک کوئی اس چوٹی کو سر نہیں کر سکا ۔ یہ اس علاقے کی تیسری بلند چوٹی ہے پہلے نمبر پر سِروالی، دوسرے نمبر پر توشِیرہ وانگ کا، سلسلہ اور تیسرےپر ہری پربت ہے
یہاں نیچے وادی میں ایک جھیل چٹہ کٹھہ 2 کے نام کی بھی ہے ۔
مزید لنڈا سر 1،2 ایک سے دو گھنٹے کی مسافت پر، پنج کھٹیاں اور چند غیر معروف بے نام جھیلیں بھی اس علاقے میں موجود ہیں ۔
13)چٹہ کٹھا 2❤
ہری پربت کے عین نیچے سے بائیں جانب ایک سے ڈیڑھ گھنٹہ کی پیدل مسافت چٹہ کٹھہ 2 تک پہنچاتی ہے۔
14) بنجوسہ جھیل ❤
بنجوسہ جھیل راولا کوٹ سے 18 کلو میٹر کی مسافت پر پونچھ ڈسٹرکٹ میں واقع ایک مصنوعی جھیل ہے ۔ یہ ایک مشہور سیاحتی مقام ہے اور باآسانی ہر سیاح کی پہنچ میں ہے ۔ یہ ایک گھنے جنگل میں واقع ہے۔ یہاں ایک ریسٹ ہاوس بھی موجود ہے ۔ 3.9 کلومیٹر طویل ، 2 کلومیٹر وسیع اور 52 میٹر گہری یہ جھیل 1981 میٹر یا 6499 فٹ بلندی پر واقع ہے۔
15) باغسر جھیل ❤
یہ جھیل وادی سماہنی، بھمبر میں لائن آف کنٹرول کے قریب باغسر قلعہ کے قریب واقع ہے۔
یہ قلعہ مغلوں کے زیرِ تسلط اور شاندار تاریخی حیثیت کا حامل رہا ہے ۔
سطح سمندر سے 975 میٹر بلند یہ جھیل قریباً نصف کلومیٹر طوالت کی حامل ہے ۔ یہ جھیل سرمائی موسموں کے مہاجر پرندوں اور اپنے کنول کے پھولوں کی وجہ سے مشہور ہے ۔
اس جھیل کی ایک اور وجہ شہرت اسکی شکل کو پاکستان کے نقشے سے کسی حد تک مماثلت بھی قرار دی جاتی ہے ۔
یہ علاقہ چیڑھ کے درختوں اور جا بجا کھلے واٹر للیز یعنی کنول کے پھولوں سے بھرا پڑا ہے ۔
16) سُبڑی لیک / لنگر پورہ جھیل ❤
سُبڑی لیک یا لنگر پورہ جھیل مظفر آباد کے جنوب مشرق کی سمت قریباً 10 کلو میٹر کی دوری پر واقع ہے۔ یہ جھیل عین اس مقام پر واقع ہے جہاں دریاے جہلم کا پاٹ وسیع ہوتا ہے ۔ یہ جھیل مظفرآباد - چکوٹھی روڈ کے زریعے با آسانی رسائی رکھتی ہے۔
(اس جھیل کی تصدیق اور تصاویر اگر کوئی کر سکے تو ضرور شئیر کرے ۔۔۔ گوگل پر انفارمیشن موجود ہے مگر مجھے ابھی تک کوئی ملا نہیں جو تصدیق کر سکے یا کسی کے پاس تصاویر ہوں )
17)زلزال جھیل ❤
یہ جھیل 8 اکتوبر 2005 کے زلزلے کے نتیجے میں دو پہاڑوں کے مل جانے اور چار گاؤں بھٹ شیر، لودھی آباد، کُرلی اور پدر کے صفحہ ہستی سے مٹ جانے اور پانی کی قدرتی گزرگاہ بلاک ہو جانے سے معرضِ وجود میں آئی۔
یہ جھیل چکار اور بنی حافظ کے درمیان واقع ہے۔ یہ جھیل 3.5 کلومیٹر طویل، اور 350 فٹ گہری ہے۔ سطح سمندر سے 1828 میٹر بلندی پر واقع ہے۔
اس جھیل کو گنگا چوٹی / سدھن گلی جاتے یا چکار گیسٹ ہاؤس میں رہائش کے دوران باآسانی وزٹ کیا جا سکتا ہے۔ اس جھیل کے قریب ٹورازم ڈیپارٹمنٹ کا ریسٹ ہاؤس بھی موجود ہے۔
18) پَتلیاں جھیل❤
اس جھیل کا راستہ لوات نالہ سے جاتا ہے ۔ دواریاں سے 3 گھنٹے کی جیپ ڈرائیو اور آدھ گھنٹے پیدل ٹریک کے بعد آپ یہاں تک پہنچ سکتے ہیں ۔ اس کے قرب و جوار میں بھی تین، چار چھوٹی بڑی جھیلیں اور ان گنت واٹر فال ہیں جن میں جھاگ چھمبر اور کنالی واٹر فال مشہور ہیں ۔
مین پتلیاں جھیل سے ڈیڑھ گھنٹے کی مسافت پر ایک جھیل پتلیاں ٹو کے نام سے بھی منسوب ہے۔
19) مائی ناردہ جھیل ❤
یہ جھیل ہندؤوں کیلئے مقدس مقام ہے اور انکے اشنان کی جگہ ہے ۔ شاردہ سے دو سے تین دن کے پیدل ٹریک کے بعد اس جھیل تک پہنچا جا سکتا ہے ۔ لگ بھگ 14000 فٹ کی بلندی پر یہ جھیل واقع ہے۔
20) نوری جھیل❤
یہ جھیل عین نوری ٹاپ پر واقع ہے اور اسکی نشانی یہ ہے کہ اسکے آگے ایک بہت بڑی واٹر فال موجود ہے ۔
21 ) کھرگام جھیل❤
یہ جھیل رتی گلی کے پیچھے واقع ہے ۔ رتی گلی کے پچھلے پہاڑ میں جو شگاف نظر آتا ہے اسکے اوپر کھرگام جھیل ہے۔ یہ نسبتاً دشوار اور سخت پتھریلا راستہ ہے جو صرف پروفیشنل ٹریکرز اور ہائیکرز کیلئے موزوں ہے ۔
22) ڈک جھیل ❤
جانوئی کے مقام سے ڈک جھیل کا ٹریک شروع ہوتا ہے ۔ چٹہ کٹھہ جھیل کے ٹریک سے مماثلت رکھتا یہ ٹریک ایک جانب لگ بھگ 8-9 گھنٹے کا پیدل ٹریک ہے ۔ کیمپنگ کا سامان ساتھ لے جائیں اس علاقے میں کوئی کیمپ سائٹ نہیں ۔
اسکے علاوہ گجر ناڑ اور شکر گڑھ کی جھیلیں اب تک ان ایکسپلورڈ ہیں ۔
گال ویلی میں بھی 11 جھیلیں ہیں جو نیلم ویلی میں آتی ہیں ۔ علاوه ازیں سندر نکہ، ہولا بیک اور کالا جندر کے خوبصورت علاقے بھی متعدد جھیلوں اور آبشاروں کے حامل ہیں ۔
جولائی تا اکتوبر یہ جھیلیں وزٹ کرنے کا موسم شمار ہوتا ہے اسکے بعد کم و بیش اکثریتی علاقے برف سے ڈھک جاتے ہیں ۔ انکی لمبائی، چوڑائی یا گہرائی کی تاحال کسی مستند زرائع سے پیمائش نہیں کی گئی، زیادہ تر گلیشئیل جھیلوں کے بانی کم زیادہ ہوتے رہتے ہیں ۔ ان تمام جھیلوں میں تیراکی کا خطرہ مول نہ لیں ۔ نیز کیمپنگ کیلئے بھی مناسب رہنمائی اور مقامی گائیڈ کاساتھ ہونا ضروری ہے ۔
لال بُتی پیکس برطانوی راج کے زمانے میں جغرافیائی سروے کیلئے استعمال ہوئیں، جنکے نشان اب بھی باقی ہیں ۔ علاقے میں تین لال بُتی پیکس رتی گلی، سرگن اور کیل کے علاقے میں ہیں اسکے علاوہ ڈاک بنگلہ رتی گلی موہری اور گورا قبرستان رتی گلی بھی موجود ہیں جو اس زمانے میں برطانوی فوجیوں/ افسروں کی رہائش اور اموات کی صورت میں تدفین کے علاقے تھے۔
کشن گھاٹی غار شاردہ میں موجود ہے اس کا زمانہ قریباً 5000 سال پرانا بتایا جاتا ہے اور یہ بدھ مت اور ہندووں کی عبادت گاہ کے طور پر استعمال ہوئی ۔
ان جھیلوں میں کچھ نئی دریافت ہیں یا وہاں تک کے باقاعدہ ٹریک منتخب کیے گئے۔

Fortmunro فورٹ منرو

13/08/2024

فورٹ منرو میں بہت ہی غلط اور لالچی لوگ دیکھنے کو ملتے ہیں۔۔اگر اپ گاڑی پے ہو اور پارک جاتے ہو یا صرف وہاں پے کھڑے ہو تو آپ کو 100 روپیہ دینا ہوگا اگر آپ نہیں دیتے تو وہ لوگ جو خود کو لغاری یا بجرانی بلوچ کہلواتے ہیں آپ سے لڑ پڑیں گے آپ کو مجبورا پیسے دینے ہونگے۔۔۔اور اگر آپ کہیں بیٹھ کر کھانا کھانا چاہتے ہو تو اس کے لیے 100سے 350 تک اور دینا پڑیں گے اور اگر بحث کرو گے تو جھگڑا ہوگا وہ کہے گا کہ یہ ہمارا علاقہ ہے آپ نکل جاؤ ۔۔۔اس کے علاؤہ آپ اناری کی سیر کرنا چاہتے ہو تو وہاں بھی آپ جیسے ہی پہنچو گے تو آپ کو پرچہ مل جائے گی جبکہ اپ گاڑی سے نیچے اترنا بھی نہیں چاہتے وہ کہے گا کہ آپ یہاں آئے کیوں ہو یہ آنے کے پیسے ہیں۔۔او اگر صفائی کی بات کریں تو انتہائی گندگی ہوتی ہے۔تو میرا ذاتی مشورا ہے کے خدا کے لیے آپ بلوچ ہو تو آئے ہوئے مہمان کی قدر کیا کریں اگر آپ کمانا چاہتے ہیں تو اچھی اچھی دکانیں لگائیں اور کاروبار کریں تاکہ سیاحت کے شوقین لوگ آپ سے خریداری کریں اور آپ کو حلال کا رزق ملے

بائیکرز کے لئے۔۔ آجکل موٹر سائیکل پر ٹور کرنے کا رجحان بہت زور پکڑ گیا ہے اور لوگ بنا لائسینس اور ہیلمٹ اور سیفٹی گئیر ک...
10/08/2024

بائیکرز کے لئے۔۔
آجکل موٹر سائیکل پر ٹور کرنے کا رجحان بہت زور پکڑ گیا ہے اور لوگ بنا لائسینس اور ہیلمٹ اور سیفٹی گئیر کے لمبے سفر میں نکل جاتے ہیں اور 1% ہی بمشکل ایسے ہونگے جو مکمل سیفٹی گئیر کے ساتھ چلتے ہیں۔ اچھا ہیلمٹ اور سیفٹی سوٹ جتنا بھی مہنگا ہو جائے آپکی زندگی سے زیادہ قیمتی نہیں۔

تو میری تمام افراد سے گزارش ہے کہ موٹر سائیکل کے سائیڈ شیشے، ایک اچھا ہیلمٹ اور چاہے ہلکے سے ہلکا ایک عدد سیفٹی سوٹ یا بازو اور گٹنوں کے پیڈ لازمی پہن کر سفر کریں اور مقامی افراد کے ساتھ جوش میں آ کر کبھی بھی ریس نہ لگائیں۔ آپ اگر 1200cc پر بھی ہیں اور CD70 والے کاٹ جائے تو اسکو انا کا مسئلہ نا بنائیں۔ بلکے پرسکون رہیں اور کہیں
تو لنگ جا ساڈی خیر اے۔۔۔۔
زندگی بہت قیمتی ہے اسکی پرواہ کریں اور اللہ کا شکر ادا کریں کے اسنے آپکو پیسہ، صحت و قوت دی کہ آپ اسکی سرزمین گھومتے ہیں جو بہت سے لوگ چاہ کر بھی حالات کی وجہ سے اپنی خواہشیں دبا کر زندگی گزار لیتے ہیں۔ 🤲

23/07/2024

زنیر بھائ کا ڈرون واپس کرنے والے ایماندار لوگ😍❤️

23/07/2024

فورٹ منرو سے چند کلومیٹر دور ایسا پہاڑ جہاں ناران جیسا موسم ہوتا ہے😍❤️

23/07/2024

فورٹ منرو میں دور پہاڑوں میں رہنے والے لوگ
Fortmunro فورٹ منرو

Fort Munro Dera Ghazi Khan, Punjab, Pakistan
18/07/2024

Fort Munro Dera Ghazi Khan, Punjab, Pakistan

یہ یورپ کی خونی چوٹی میٹر ہارن ہے ۔۔۔۔یہ سویٹزرلینڈ میں واقع ہے ۔۔۔۔اِس کی اونچائی 4478 میٹر ہے ۔۔۔۔اِسے 1865 تک ناقابلِ...
18/07/2024

یہ یورپ کی خونی چوٹی میٹر ہارن ہے ۔۔۔۔یہ سویٹزرلینڈ میں واقع ہے ۔۔۔۔اِس کی اونچائی 4478 میٹر ہے ۔۔۔۔اِسے 1865 تک ناقابلِ تسخیر سمجھا جاتا رہا ہے ۔۔۔۔۔اس پر سب سے پہلے جانے والی مہیم میں دو سویس اور چار برٹش کوہ پیماہ شامل تھے ۔۔۔۔یہ سارے ہی چوٹی پر پہنچ گئے تھے ۔۔۔۔تاہم واپس دو ہی زندہ اُترنے میں کامیاب ہو پائے تھے ۔۔۔۔۔اِس کے بعد ملکہ وکٹوریہ نے برٹش شہریوں کے لیے اس چوٹی کو سر کرنے کے لیے جانے پر پابندی عائد کر دی تھی ۔۔۔۔۔اس چوٹی کو مسخر کرنے کی کوشش میں اب تک پانچ سو لوگ اپنی جانیں گنوا چُکے ہیں ۔۔۔اور تیس لاپتہ ہیں ۔۔۔۔

سب کا بھلا۔۔۔۔سب کی خیر۔۔۔۔

16/07/2024

👌👍 Agree

15/07/2024

ضلع ڈیرہ غازی خان میں موجود کوہ سلیمان کی بُلند پہاڑیوں کے فضائی نظارہ، گوگل ارتھ کی مدد سے...!!!

فورٹ منرو :-6200فٹ
یک بائی :- 7400 فٹ
مُبارکی :- 6800 فٹ
سوڑھ:- 7600 فُٹ

Fortmunro فورٹ منرو

14/07/2024

احتیاط علاج سے بہتر ہے۔۔۔۰

13/07/2024

ہنزہ : عطاآباد جھیل پر غیر ملکی سیاح جمپ سوٸٹ میں اپنے کرتب کا شاندار لیکن حیرت انگیز مظاہرہ کرتے ہوٸے۔

نیلم ویلی آزاد کشمیر  کی 72 جھیلوں میں سے چند مشہور جھیلوں کی تفصیل 👇*رتی گلی جھیل ♥️آٹھمقام سے 22 کلو میٹر کی دوری پر و...
13/07/2024

نیلم ویلی آزاد کشمیر کی 72 جھیلوں میں سے چند مشہور جھیلوں کی تفصیل 👇

*رتی گلی جھیل ♥️

آٹھمقام سے 22 کلو میٹر کی دوری پر وادی نیلم کا ایک گاوں دواریاں آباد ہے جہاں سے 4*4 گاڑی کے ذریعے 18 کلو میٹر کے سفر کے بعد "رتی گلی جھیل" کا دیدار کیا جا سکتا ہے۔ یہ جھیل آزاد کشمیر کی نہایت خوبصورت جھیل ہے جو سائز میں ڈیڑھ کلو میٹر کے رقبے پر پھیلی ہوئی ہے۔ جھیل کی سطح سمندر سے بلندی تقریباً 3823 میٹر ہے۔

*پتلیاں جھیل*♥️
آٹھمقام سے 19 کلو میٹر کی مسافت کے بعد نیلم کا گاوں لوات پائن واقع ہے جہاں سے بذریعہ 4*4 گاڑی تین گھنٹے کے سفر کے بعد سیاحوں کے خوابوں کی ملکہ "پتلیاں جھیل" اپنے نیلگوں اور چمکدار پانی کے ساتھ نظر آتی ہے۔ اس جھیل کے گرد و نواح میں بلند و بالا پہاڑ ہیں۔۔

*مائی ناردا جھیل*♥️
ناردا جھیل دریائے نیلم کی شمال مغربی جانب 15000 فٹ کی بلندی پر واقع ہے۔ یہ شمالاً جنوباً 550 فٹ چوڑی اور نیم بیضوی شکل میں تمام اطراف سے بند ہے۔ اس کی تہہ میں جو پتھر استعمال کیئے گئے ہیں وہ نہایت اعلی مہارت سے تراشیدہ ہیں۔ جھیل میں اُترنے کے لیئے ایک چبوترہ نما تراشیدہ پتھروں کی سیڑھی بھی بنائی گئی ہے جس کے تین زینے ہیں۔ وادی نیلم میں پائی جانے والی جھیلوں میں سے یہ واحد جھیل ہے جسے کسی غیر مرئی قوت نے تعمیر کیا ہے۔ ماہرینِ آثار قدیمہ کے مطابق "ناردا جھیل میں استعمال کیئے گئے پتھروں کی جسامت، بناوٹ و حجم اور خاصیت شاردا قدیمی یونیورسٹی میں استعمال ہونے والے پتھروں سے مشابہ ہے جس سے یہ نتیجہ اخذ ہوتا ہیکہ شاردہ یونیرسٹی اور ناردا جھیل کا آپس میں کوئی تعلق ضرور ہے۔

*سراسوتی جھیل*♥️
سراسوتی جھیل دو رنگوں والی ایک منفرد جھیل ہے جس کے ایک طرف پانی نیلگوں اور دوسری طرف قدرے بھورے رنگ کا ہے۔ جس کی خاص وجہ شاید وہاں آئرن کا وافر مقدار میں ہونا ہے۔ اس جھیل پر پہنچنے کے لیئے "سرگن بکوالی" گاوں کے ٹاپ سے تین گھنٹے کی پیدل مسافت کے بعد گاوں چھٹیاں بہک پہنچ کر پھر آگے دو گھنٹے کے پیدل سفر کے بعد سراسوتی جھیل کے حسین نظاروں سے لطف اندوز ہوا جا سکتا ہے۔ مائی ناردا جھیل سراسوتی جھیل کے جنوب میں ایک گھنٹے کی ہموار سطح کی مسافت پر واقع ہے۔۔

*گٹیاں جھیل*♥️
نیلم کے سنگلاخ برف پوش پہاڑوں کے درمیان قریباً ایک کلو میٹر رقبے پر پھیلی نیلم کی یہ جھیل قدرت خداوندی کا ایک عجیب شاہکار ہے۔

26/06/2024

**Kal Insha Allah, Islamabad se Khunjerab Pass tak Bike tour hai.**
15 din ka tour hai jismein hum ye maqamat aur inke aas paas ke VIP areas dekhenge:

**Naran se Khunjerab Pass tak ke ahem visiting points:**

1. **Naran** - Saif-ul-Malook Lake (jeep hire kar ke).
2. **Babusar Top** - Lulusar Lake (nazdeek aur easily accessible).
3. **Lulusar Lake** - Babusar Top (nazdeek aur easily accessible).
4. **Chilas** - Thalichi viewpoint (Nanga Parbat ka nazara).
5. **Raikot Bridge** - Fairy Meadows (jeep track aur phir trekking).
6. **Jaglot** - Junction Point (teen mountains ka junction: Himalaya, Karakoram, Hindu Kush).
7. **Gilgit** - Naltar Valley (jeep track se).
8. **Rakaposhi View Point** - Minapin Village (hiking aur trekking ka maqam).
9. **Hunza Valley** - Karimabad (Altit aur Baltit forts, Eagles Nest viewpoint).
10. **Attabad Lake** - Hussaini Suspension Bridge (adventurous suspension bridge).
11. **Passu Cones** - Passu Glacier (easily accessible).
12. **Sost** - Khunjerab National Park (wildlife viewing).
13. **Khunjerab Pass** - Khunjerab Top (world’s highest ATM aur border crossing).

**Jinse join karna hai, welcome! Bike minimum Honda 125 ho.**

**Itinerary (15 Din):**

**Din 1: Islamabad se Naran**
- Islamabad se Naran bike ride, raat ko Naran mein stay.
- Saif-ul-Malook Lake ka visit (jeep se).

**Din 2: Naran se Babusar Top aur Chilas**
- Babusar Top par ruk kar views ka maza len.
- Lulusar Lake ka visit aur phir Chilas ke liye ravaangi.

**Din 3: Chilas se Raikot Bridge**
- Chilas mein thoda aram aur Thalichi viewpoint ka visit.
- Raikot Bridge par ruk kar Fairy Meadows ke liye planning.

**Din 4: Raikot Bridge se Jaglot aur Gilgit**
- Jaglot par ruk kar junction point ka visit.
- Gilgit mein stay aur local sightseeing.

**Din 5: Gilgit se Naltar Valley aur wapas**
- Naltar Valley ka jeep se visit aur wapas Gilgit.

**Din 6: Gilgit se Rakaposhi View Point aur Hunza (Karimabad)**
- Rakaposhi View Point ka nazara aur Hunza (Karimabad) ka safar.

**Din 7-8: Hunza Valley (Karimabad)**
- Hunza mein Altit aur Baltit forts ka visit.
- Eagles Nest viewpoint ka visit aur local market.

**Din 9: Hunza se Attabad Lake aur Passu**
- Attabad Lake ka visit aur boating.
- Hussaini Suspension Bridge ka adventurous tour.
- Passu mein stay.

**Din 10: Passu Cones aur Glacier**
- Passu Cones ka view aur Passu Glacier ka tour.

**Din 11: Sost aur Khunjerab National Park**
- Sost ka visit aur Khunjerab National Park ka wildlife viewing.
- Khunjerab Top ka visit, world’s highest ATM aur border crossing.

**Din 12-15: Wapas ka safar aur Islamabad wapsi**

---
Koi SUGGESTIONS DENA CHAE 👍.

26/06/2024

Address


Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Fortmunro فورٹ منرو posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Fortmunro فورٹ منرو:

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Travel Agency?

Share