Taobut

Taobut Our mission is to highlight Taubat ( Gurez Valley pk) as a tourist destination

Chinar adventure and mountaineering is a voluntary body being operated by a group of outdoor passionate person having years of experience in hiking, camping, trekking and out Door activities.

آپ دوستوں کی بھر پور ڈیمانڈ پر۔  وہ تمام احباب جو ہمیشہ سے ٹورمالین جھیل جانے کا کہتے تھے وہ دو قدم آگے تشریف لائیں۔ 5  ...
15/07/2023

آپ دوستوں کی بھر پور ڈیمانڈ پر۔

وہ تمام احباب جو ہمیشہ سے ٹورمالین جھیل جانے کا کہتے تھے وہ دو قدم آگے تشریف لائیں۔

5 Days Trip Tourmaline Lake & Taobut.
DETAILS & OTHER INFORMATION.

Starting & Ending Point Islamabad.
Destination: Islamabad , Muzaffarabad, Neelum Valley, Gurez Valley , Tourmaline Lake , Taobut .
Areas who will cover: Jander Sari Village , Janwai , Tourmaline Lake , Taobut.

Dates, 11/12/13/14/15 August 2023
Charges, 38000/- per person
Services,
Quality Transportation,
Delicious Meals,
Refreshment,
2 Nights Stay In Hotel ( On Sharing basis )
2 Night Stay in Camps (on sharing basis),
Services of most Experienced guide of this area,
Porterage of all luggage,
Water availability,
Campfire and Music,
DSLR Photography,
Emergency First Aid,
Totally a very friendly family like environment.

Check list of trip related essentials.
Sleeping bag
Backpack
Raincoat
Joggers/Trekking shoes
Trekking pole
Extra dress plus socks
Jacket/sweater
Woolen cap/P cap
Water bottle
Wet tissue
Torch
Original C.N.I.C
Medicines (if you are any kind of health issue, like asthma,diabetes, high or low B.P etc)
(کارآمد ٹپس۔اضافی کپڑے لازماً شاپر میں ڈال کے پیک کریں۔
ڈریسز کلرفل ھوں تو زیادہ مناسب ھوتا ھے کہ پکچرز اچھی آتی ھیں اور خدانخواستہ ریسکیو کی نوبت پڑ جاٸے تو آسانی ھوتی ھے لہذا شرٹس جیکٹس کیپس وغیرہ سیلیکٹ کرتے ھوٸے سرخ نیلا پیلا وغیرہ رکھیں)

Reservation procedure:
50% advance payment for seat reservation.
Account details:
HBL , Account title, Muhammad Nadeem
Account number, 2301 7901901903

Call Or Whatsapp For More information.
0355 6602711

گرمی سے بچنے کا ایک ہی راستہ ہے جو صرف کشمیر کی طرف آتا ہے۔ Location. Gurez Valley Kashmir. June. 2023
23/06/2023

گرمی سے بچنے کا ایک ہی راستہ ہے جو صرف کشمیر کی طرف آتا ہے۔

Location. Gurez Valley Kashmir.
June. 2023

Difficult roads lead to Beautiful Destinations📍 Taobut Gurez Valley Kashmir 🍁
16/05/2023

Difficult roads lead to Beautiful Destinations
📍 Taobut Gurez Valley Kashmir 🍁

ایک روح جو ہنسی اور مزاح سے بھری ہوئی تھی،اس جہان فانی سے کوچ کر گئ۔ 💔کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے لفٹیننٹ نور اللہ رات  تاو...
09/05/2023

ایک روح جو ہنسی اور مزاح سے بھری ہوئی تھی،اس جہان فانی سے کوچ کر گئ۔ 💔
کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے لفٹیننٹ نور اللہ رات تاوبٹ نیکرو پوسٹ پر ہارٹ اٹیک کی وجہ سے داعی اجل کو لبیک کہہ گئے۔
انا للہ و انا الیہ راجعون 💔

ہماری تمام ہمدردیاں لواحقین اور اہل خانہ کے ساتھ ہیں اللہ تعالیٰ شہید کو دائمی سکون عطا فرمائے اور درپیش منزلیں آسان فرمائے آمین 😰

"سکون کی تلاش لے آۓ گی اسے............. گاؤں پریشان کردے گی اسے شہروں کی یہ چہل پہل"📍 Gurez Valley district Neelum Kashm...
07/05/2023

"سکون کی تلاش لے آۓ گی اسے............. گاؤں
پریشان کردے گی اسے شہروں کی یہ چہل پہل"

📍 Gurez Valley district Neelum Kashmir 🍁

پھولاوائی جیپ حادثہ ، گریز ویلی۔  وادی گریز میں بہار کی آمد سے بڑی کوئی خوشی نہیں ہوتی ، سردیوں میں برف ، بند راستوں کے ...
04/05/2023

پھولاوائی جیپ حادثہ ، گریز ویلی۔

وادی گریز میں بہار کی آمد سے بڑی کوئی خوشی نہیں ہوتی ، سردیوں میں برف ، بند راستوں کے ستائے ہوئے لوگوں کیلئے بھلا بہار سے بڑی خوشی کیا ہو سکتی ہے، خزاں رسیدہ ہی بہار کی قدر جانتے ہیں ، عید الفطر گزر کی خوشیاں گزر چکی تھی مگر بہار کا خوشیاں ہر سو پھیل رہی تھیں۔
مگر سچ کہتے ہیں جہاں بجھتی شہنائیاں۔
وہاں ماتم بھی ہوتے ہیں

نہ جانے کیا ہوا کہ ہستی بستی وادی میں کہرام مچ گیا ، رات کے 9:30 بجے جب گاوں کے لوگ سو چکے ہوتے ہیں مساجد میں اعلان ہوتا ہے کہ " پھولاوائی کے مقام پر سیاحوں کی جیپ کو حادثہ پیش آ گیا ہے " لوگ ننگے پاوں گھروں سے دوڑ پڑتے ہیں موبائل سروس معطل ہوتی ہے لوگ جائے حادثہ پر پہنچتے ہیں تو موقع پر پانچ زخمی افراد اور ایک ڈیڈ باڈی ملتی ہے ، گاڑی اور باقی سوار افراد لاپتہ ہیں، وقت رک گیا ہے، ہر طرف سناٹا ہے مگر دریائے نیلم ٹھاٹھیں مارتا ہوا جا رہا ہے ، فی الفور زخمیوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کیل منتقل کر دیا گیا۔

رات گئے پوری وادی گریز میں ہو کا عالم تھا ، راتوں رات ریسکیو ٹیمیں ، ضلعی انتظامیہ ، جائے حادثہ پر پہنچ گئ تھیں۔ آج کی صبح ہر سو مکمل سناٹا تھا ، آج کی صبح "اللہ اکبر" کی صدائیں تو فضا میں گونجی تھی مگر کوئل کی سریلی آواز سننے کو نہیں ملی ، پرندوں کی چہچہاہٹ بھی نہیں تھی ہوا کی سرسراہٹ بھی نہیں سننے کو مل رہی تھی ایسے لگ رہا تھا وادی گریز آج سوگوار ہو۔

علی الصبح جائے حادثہ پر سینکڑوں کی تعداد میں لوگ موجود تھے، ہر دل افسردہ تھا ، لوگوں نے انتظامیہ کیساتھ مل کر سرچ ریکسیو آپریشن شروع کیا دن گزر گیا مگر 8 لاپتہ افراد اور گاڑی کا کوئی سراغ نہ مل سکا۔

شام کے وقت جائے حادثہ سے گاوں واپسی پر ہماری نظریں دریا کے کنارے پر ٹکی ہوئی تھی ، جہاں بھی ہمیں کوئی دریا میں حرکت نظر آتی جوان فوراً سے روڈ سے دوڑتے ہوئے دریا کنارے پہنچتے کہ شاید کوئی ڈیڈ باڈی ہو مگر یا ہماری نظریں دھوکہ کھا رہی ہوتی یا پھر کوئی بے جان چیز جیسے لکڑ وغیرہ دریا میں تیر رہی ہوتی۔

دن بھر فون کالز کا سلسلہ بھی جاری رہا ، بہت سے لوگوں نے اپنے لواحقین کی نیلم میں موجودگی کا پتا کیا مغرب کے قریب جب ہم دریا کنارے ڈیڈ باڈیز کی تلاش کر رہے تھے موبائل فون کی گھنٹی بجی _____
اسلام علیکم۔
وعلیکم سلام ___
کیا میں محمد ندیم منہاس سے بات کر رہی ہوں۔
دوسری طرف اک گھبرائی ہوئی آواز تھی۔
جی ۔۔۔۔ بول رہا ہوں، آپ کون اور کیا حکم ہے میرے لائق۔

بھائی میں مسز ۔۔۔۔ بول رہی ہوں لاہور سے
میرے میاں کشمیر گئے ہیں اور کل شام سے ان کیساتھ رابطہ نہیں ہو رہا ، رات سے ٹی وی پر گریز ویلی میں جیپ حادثہ کی خبر چل رہی ہے۔
میں بہت گھبرائی ہوئی ہوں ، امی کی طبیعت بھی خراب ہو رہی ہے بھائی پلیز میرے میاں کا پتا کر کہ بتا دیں۔
جی آپ حوصلہ رکھیں ، اللہ پاک آسانی والا معاملہ فرمائے گا ، میں پتا کروا کر بتاتا ہوں ، میں نے ان سے کچھ ضروری معلومات لیں اور اللہ حافظ کہہ کر فون بند کر دیا۔

میں نے کال بند ہوتے ہی ، حادثہ میں زخمی اور شہید افراد کی لسٹ دیکھی تو اس بہن کا میاں بھی لاپتہ افراد میں شامل تھا۔
میرے پاوں سے زمین نکل گئی میں دریا کنارے کھڑا کھڑا گر گیا ، میری آنکھوں کے سامنے اندھیرا چھا گیا۔ یہ میری زندگی کا سب سے مشکل لمحہ تھا۔

میں نے بہت بار سوچا کہ اپنا موبائل فون بند کر دوں اسی تذبذب میں ۔۔۔۔۔موبائل فون کی گھنٹی نے سکوت کو توڑا

جی بھائی پتا چلا کچھ ؟
جی ، جی ،
بھائی آپ بتا کیوں نہیں رہے۔
میرے حلق سے آواز نہیں نکل رہی تھی ، آواز کو پورا ذور لگا کر اس بدقسمت بہن سے گویا ہوا
بہن جی میں نے پتہ کروا لیا ہے وہ اپنے دوستوں کے ساتھ ہی تھا اس گاڑی میں۔
اور اب وہ ہم میں نہیں رہا۔ 💔
اسکے بعد فون پر آواز ہچکیوں میں بدل گئی۔

ہیلو۔ ہیلو ،۔ ہیلو۔

میں اپنے آپ کو بڑے دل یا پتھر دل لوگوں میں شمار کرتا ہوں ، مئی 2005 شاردہ میں ایک حادثہ پیش آیا جہاں میرے حقیقی ماموں ، خالو ، اور ایک کزن دریائے نیلم میں ڈوب کر جانبحق ہوئے اور ان کی تلاش میں شامل رہا اور اپنے ننھے ہاتھوں سے انکی قبریں کھودیں اور دفنایا مگر ایک آنسو تک نہیں بہایا۔

اور اب کی بار میں زاروقطار رو رہا تھا جیسے ہمارے گھر کا کوئی فرد ہم سے جدا ہو گیا ہو۔

یہ ایک بہن کے سہاگ کی کہانی ہے ، دریا میں بہہ جانے والے باقی شہداء کے گھر والے کس کرب سے گزرے ہوں گے سوچتے ہی بھونچال سا آنے لگتا ہے ،۔

اللہ تعالیٰ اس حادثہ کے تمام شہدا کے درجات بلند فرمائے ، جو لاپتہ ہیں خدا کرے انکی ڈیڈ باڈیز جلد ریکور ہو جائیں اور جو سرچ اور ریسکیو آپریشن میں حصہ لیئے ہوئے لوگ ہیں اللہ تعالیٰ انکی جان اور صحت میں برکت عطا فرمائے انہیں اجر عظیم عطا فرمائے اور اس حادثہ کے زخمیوں کو جلد از جلد صحت کاملہ عاجلہ مستمرہ عطا فرمائے آمین ثم آمین۔

محمد ندیم منہاس۔

03/05/2023

وادی نیلم کے حسین ترین مقام تاؤبٹ کب جانا بہتر ہوتا ہے۔۔۔🤷‍♂️

|علی رضوان خواجہ |ٹریولنگ ڈائری |تاوبٹ| نیلم ویلی

اے آئی نے تاریخی شاردا مندر کی تصاویر تیار کیں، کہا جاتا ہے کہ یہ مندر 7ویں صدی میں تعمیر کیا گیا تھا اور یہ خاص طور پر ...
02/05/2023

اے آئی نے تاریخی شاردا مندر کی تصاویر تیار کیں، کہا جاتا ہے کہ یہ مندر 7ویں صدی میں تعمیر کیا گیا تھا اور یہ خاص طور پر اعلیٰ تعلیم کے لیے تعلیم کے مرکز کے طور پر مشہور تھا، جسے شاردا یونیورسٹی بھی کہا جاتا ہے۔

وادی گریز پھولاوائی سیاحوں کی گاڑی حادثہ پر دل انتہائی رنجیدہ ہے 😭 گاڑی دریا برد ہو گئ ہے ، 8 لاپتہ سیاحوں کی تلاش جاری ...
01/05/2023

وادی گریز پھولاوائی سیاحوں کی گاڑی حادثہ پر دل انتہائی رنجیدہ ہے 😭

گاڑی دریا برد ہو گئ ہے ، 8 لاپتہ سیاحوں کی تلاش جاری ہے ، ریسکیو آپریشن میں تحصیل شاردہ انتظامیہ ، آرمی کے نوجوان اور سول سوسائٹی کے اور مقامی رضا حصہ لے رہے ہیں۔

ہم بطور مقامی گریز ویلی مقامی تمام جانبحق سیاحوں کے ورثا سے اظہار تعزیت کرتے ہیں اور ہمارا گیسٹ ہاؤس Monal View Resort جانبحق سیاحوں کی فیملی اور ان کیلئے آنے والے ورثا کیلئے فری کھانا اور رہائش فراہم کرتا ہے۔

جائے حادثہ کی لوکیشن۔ پھولاوائی خاص ، گریز ویلی۔
گیسٹ ہاؤس کی لوکیشن۔ جندر سیری گریز ویلی۔

کیل سے جائے حادثہ کا فاصلہ ، 19 کلو میٹر۔

Contact. 03556602711

Jander Sari Gurez Valley Kashmir 🍁In Route To Taobut
28/04/2023

Jander Sari Gurez Valley Kashmir 🍁

In Route To Taobut

26/04/2023

GUREZ Valley janawai 🤳

📍 Gurez Valley, Janawai Distric Neelum🍁


نیلم ویلی میں سیاحوں کی آمد آمد ہے۔ عید کے دوران سیاحوں بڑی تعداد میں نیلم ویلی میں آنا خوش آئند ہے اور اگر میں غلط نہ ہ...
25/04/2023

نیلم ویلی میں سیاحوں کی آمد آمد ہے۔

عید کے دوران سیاحوں بڑی تعداد میں نیلم ویلی میں آنا خوش آئند ہے اور اگر میں غلط نہ ہوا تو شاید اس مرتبہ سیاحوں کی آمد سے نیلم ویلی میں سابقہ سیاحوں کی آمد کے سارے ریکارڈ ٹوٹ جائیں۔

گریز ویلی میں ابھی سیاحت کا ویسا موسم نہیں لیکن اسکے باوجود بھی یہاں سیزن آف ہونے کے باجود بھی ریکارڈ سیاح موجود ہیں۔ اگر تاوبٹ ، یا کیل میں کسی بھی سیاح بھائی کو رہائش کی پریشانی ہو ہم سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

کیل سے مونال ویو ریزورٹ کا فاصلہ 14 کلو میٹر ہے ، کوئی بھی چھوٹی بڑی گاڑی آ سکتی ہے ، روڈ بہترین بنا ہوا ہے کیل سے صرف 30,40 منٹوں میں آپ یہاں پہنچ سکتے ہیں ، مونال ویو ریزورٹ تاوبٹ کے راستے میں مین روڈ کے اوپر واقع ہے مونال ویو ریزورٹ سے تاوبٹ کا فاصلہ 26 کلو میٹر ہے۔

اسکے علاوہ بھی اگر کسی سیاح کو بالائی وادی نیلم ، خصوصاً گریز ویلی یا تاوبٹ میں کسی قسم کا مسلہ ہو ہم سے رابطہ کر سکتے ہیں، انشاء اللہ ہر ممکن تعاون کریں گے۔

📱 0355-6602711
📞 0335-5219500

About Today Sehri Time Arangkel 🌨️📍 Arangkel, District Neelum Kashmir 🍁📸 Muhammad Arslan
06/04/2023

About Today Sehri Time Arangkel 🌨️

📍 Arangkel, District Neelum Kashmir 🍁

📸 Muhammad Arslan

05/04/2023

Gurez Valley Never Disappoint you ❤️

📍 Gurez Valley, Chitta Katha, District Neelum Kashmir 🍁

📸 MHTOORI

If  I have a "Heaven"afterlives,  I will Say Allah Give me my Native village in Heaven..  How beautiful the scenario of ...
03/04/2023

If I have a "Heaven"afterlives, I will Say Allah Give me my Native village in Heaven.. How beautiful the scenario of village!

📍 Jander Sari, Rahman Abad , Gurez Valley, District Neelum Kashmir 🍁

📸 Muhammad Nadeem Minhas

سرحد کے اُس پار سے  گزشتہ شام کے دھندلائے مناظر ۔۔۔😢📍 Theetwal Crossing Point , Neelum Valley Kashmir 🍁📸 Ali Rizwan Khaw...
29/03/2023

سرحد کے اُس پار سے گزشتہ شام کے دھندلائے مناظر ۔۔۔😢

📍 Theetwal Crossing Point , Neelum Valley Kashmir 🍁

📸 Ali Rizwan Khawaja

28/03/2023

the days of ramzan seem to be passing by more quickly than anticipated. May Allah swt allow us all to make the most of them & continue to benefit once it has passed. Ameen 🤲

امید و بیم کے محور سے ہٹ کے دیکھتے ہیں ذرا سی دیر کو دنیا سے کٹ کے دیکھتے ہیںDo nt feel left behind when others touch th...
25/03/2023

امید و بیم کے محور سے ہٹ کے دیکھتے ہیں
ذرا سی دیر کو دنیا سے کٹ کے دیکھتے ہیں

Do nt feel left behind when others touch the sky, there is an untouch sky right above you😍

weather
📍 Taobut Gurez Valley, District Neelum Kashmir 🍁
📸 Izhar Gurezi

کشمیر سمیت ملک کے تمام پہاڑی علاقوں میں موجود سیاحوں سے درخواست ہے کہ آپ جہاں بھی ہیں وہیں قیام کریں کیونکہ مختلف مقامات...
21/03/2023

کشمیر سمیت ملک کے تمام پہاڑی علاقوں میں موجود سیاحوں سے درخواست ہے کہ آپ جہاں بھی ہیں وہیں قیام کریں کیونکہ مختلف مقامات رابطہ سڑکیں بند ہیں اور آفٹر شاکس بھی آ رہے ہیں لہذا مکمل کلیرنس تک سفر سے گریز کریں🚨⚠️👉

21/03/2023

اللہ اکبر ، استغفرُللہ استغفرُللہ 🤲
کہاں کہاں زلزلہ ہوا آپ خیریت سے ہیں کمنٹس میں بتائیں
گریز ویلی ، تاوبٹ میں اتنی شدت کا زلزلہ تھا رونگھٹے کھڑے ہو گئے دل کی دھڑکن ابھی بھی تیز ہے 😰

Finally The Wait Is Over ☺️Taobut Road Has Been Open After 3 Closure of Three Months.
19/03/2023

Finally The Wait Is Over ☺️

Taobut Road Has Been Open After 3 Closure of Three Months.

Taobut To MinimargQamri Pass Track ( قمری پاس ٹریک )Gurez Valley, District Neelum Kashmir 🍁📸 Haris Ali Shah
18/03/2023

Taobut To Minimarg
Qamri Pass Track ( قمری پاس ٹریک )
Gurez Valley, District Neelum Kashmir 🍁

📸 Haris Ali Shah

نیلم گاوں سے بادلوں میں گھری وادی کیرن سیکٹر کا خوبصورت نظارہ📍 Neelum Village, Keran Sector, District Neelum Kashmir 🍁📸 ...
17/03/2023

نیلم گاوں سے بادلوں میں گھری وادی کیرن سیکٹر کا خوبصورت نظارہ

📍 Neelum Village, Keran Sector, District Neelum Kashmir 🍁

📸 Hafiz Salman Kaghzi

14/03/2023

پر کیف بہت ہو گی تیرے شہر کی بارش۔
پر میرے گاؤں کے موسم سا تو موسم نہیں ہو گا۔
A walk through streets of heaven ❤️

📍 Taobut , Gurez Valley pk , District Neelum Kashmir 🍁

June 2022

دھند کے ساتھ یادیں بھی اترتی ہیں۔ 📍 Tourmaline Lake Track Gurez Valley Kashmir 🍁 12 September 2022
12/03/2023

دھند کے ساتھ یادیں بھی اترتی ہیں۔

📍 Tourmaline Lake Track Gurez Valley Kashmir 🍁

12 September 2022

خدا جانے شہر والے کیسے بدل لیتے ہیں روز مکانہم گاؤں کے لوگ جہاں بس جائیں وہیں سے جنازے اٹھتےہیں۔ 📍 Marnat , Jander Sari,...
10/03/2023

خدا جانے شہر والے کیسے بدل لیتے ہیں روز مکان
ہم گاؤں کے لوگ جہاں بس جائیں وہیں سے جنازے اٹھتےہیں۔

📍 Marnat , Jander Sari, Gurez Valley, District Neelum Kashmir 🍁

تمہارے شہر کی موٹروے  بھی خوب تر ہے مگرمیرے گاؤں کی کچی سڑک کا مزہ ____ نہ پوچھ۔ 📍 Gurez Valley pk , District Neelum Kas...
09/03/2023

تمہارے شہر کی موٹروے بھی خوب تر ہے مگر
میرے گاؤں کی کچی سڑک کا مزہ ____ نہ پوچھ۔

📍 Gurez Valley pk , District Neelum Kashmir 🍁

"مٹھاس دیکھنی ہے تو میری بولی سن   خلوص دیکھنا ہے تو میرے گاؤں آ "📍 Taobut , Gurez Valley pk , District Neelum, Kashmir ...
08/03/2023

"مٹھاس دیکھنی ہے تو میری بولی سن
خلوص دیکھنا ہے تو میرے گاؤں آ "

📍 Taobut , Gurez Valley pk , District Neelum, Kashmir 🍁

August 2022

خُوش تو ہوں تیرے شہر میں آ کر میںوہاں گاؤں میں میری ماں اُداس ہو گی. 📍 Gurez Valley pk  , District Neelum Kashmir 🍁 📅   ...
08/03/2023

خُوش تو ہوں تیرے شہر میں آ کر میں
وہاں گاؤں میں میری ماں اُداس ہو گی.

📍 Gurez Valley pk , District Neelum Kashmir 🍁
📅 August

کالا تھا آسمان اور _______ شجر بے لباس تھےتیرے جانے کے بعد میرے گاؤں میں سب اداس تھے۔ 📍 Taobut, Gurez Valley pk  Distric...
06/03/2023

کالا تھا آسمان اور _______ شجر بے لباس تھے
تیرے جانے کے بعد میرے گاؤں میں سب اداس تھے۔

📍 Taobut, Gurez Valley pk District Neelum Kashmir 🍁

Queen Of the Lakes Saral Lake, 📍 Saral Lake, Surgon Valley, District Neelum Kashmir 🍁 📸 Zaheer Ahmed
04/03/2023

Queen Of the Lakes Saral Lake,

📍 Saral Lake, Surgon Valley, District Neelum Kashmir 🍁

📸 Zaheer Ahmed

"میرے گاؤں کے وہ رَاستے تُجھے یاد کرتے ہیں"📍Taobut, Gurez Valley,  Winter Track , District Neelum Kashmir 🍁
03/03/2023

"میرے گاؤں کے وہ رَاستے تُجھے یاد کرتے ہیں"

📍Taobut, Gurez Valley, Winter Track , District Neelum Kashmir 🍁

آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی سرحد پر واقع پہاڑوں کے درمیان دعوت نظارہ دیتی ریاٹ جھیل۔ 📸  sher Ali photography.        ...
02/03/2023

آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی سرحد پر واقع پہاڑوں کے درمیان دعوت نظارہ دیتی ریاٹ جھیل۔

📸 sher Ali photography.

تم کیا جانو اس دریا پر کیا گزریتم نے تو بس پانی بھرنا چھوڑ دیا ...!📍 Bloor Kasi track , Taobut bala ,Gurez Valley, Distr...
01/03/2023

تم کیا جانو اس دریا پر کیا گزری
تم نے تو بس پانی بھرنا چھوڑ دیا ...!

📍 Bloor Kasi track , Taobut bala ,Gurez Valley, District Neelum, Kashmir 🍁

📸 Salman Munir

جنت ارضی وادی گریس 🖊️ محمد ندیم منہاس وادی گریس نیلم ویلی کی ایک خوبصورت ترین وادی ہے جو کیل سے شروع ہو کر منی مرگ قمری ...
28/02/2023

جنت ارضی وادی گریس

🖊️ محمد ندیم منہاس

وادی گریس نیلم ویلی کی ایک خوبصورت ترین وادی ہے جو کیل سے شروع ہو کر منی مرگ قمری تک پھیلی ہوئی ہے جسکی ایک سرحد مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ اور دوسری سرحد گلگت بلتستان کے ضلع استور سے منسلک ہے۔
وادی گریس کو اللہ تعالیٰ نے بے شمار قدرتی نعمتوں سے نوازا ہے مگر بنیادی سہولیات کی عدم موجودگی کیوجہ سے یہ وادی سیاحوں کی جنت سے اوجھل رہی ہے۔
عام طور پر وادی گریس جانے والے لوگ صرف تاؤبٹ تک جاتے تھے اور تاؤبٹ کو ہی جانتے تھے اکثر سیاح تو وادی گریس کے نام سے بھی ناواقف ہیں آج ہم آپ کو وادی گریس کا مکمل تعارف کروانے جا رہے ہیں ۔
وادی گریس مظفر شہر سے 244 کلو میٹر اور کیل سے 45 کلو میٹر فاصلے پر پھیلی ایک جنت نما وادی ہے جسمیں 18 چھوٹے بڑے دیہات مچھل ٫ جمگر ٫ جندر سیری ٫ چچڑمانوں ٫ جندر سیری ٫بوڑی ناڑ ٫ ڈوگہ ٫ جانوائی ٫ پھولاوائی ٫ مرناٹ ٫ سونار ٫ سرداری ٫ ہانٹھی ٫ شنڈاس ٫ ہلمت ٫ نیکرو ٫ کریم آباد ٫ تاؤبٹ اور وادی گریس کا آخری گاؤں گگئی شامل ہیں۔
گگئی وادی گریس کا آخری گاؤں اور وادی نیلم کی سب سے بڑی چراگاہ بھی ہے جہاں گرمیوں میں سینکڑوں خانہ بدوش (بکروال) اپنے مال مویشی کیساتھ یہاں آتے ہیں اور موسم خزاں کے شروع ہوتے ان وادیوں سے رخ موڑ لیتے ہیں۔
وادی گریس میں 15 سے زائد چھوٹی بڑی جھیلیں ٫ آبشاریں ٫ گھنے جنگلات ٫ سر سبز چراگاہیں ٬ میتھے چشمے اور گلیشئر بھی ہیں۔ وادی گریس کی گمنام جھیلوں میں ٫ ٫ #پہلاسر #دوسراسر #تیسراسر #ریاٹ1 #ریاٹ2 جیسی گمنام جھیلیں شامل ہیں۔ اگر ان تمام جھیلوں کو ایک ساتھ دیکھنا ہو تو ان کیلئے کم از کم 10 دن درکار ہوں گے۔
وادی گریس کی پہلی ہے جو کیل سے 14 کلو میٹر گریس ویلی روڈ پر جانوائی گاؤں سے شمال مشرق کی جانب 6 گھنٹوں کی پیدل مسافت پر واقع ہے۔ مچک جھیل پھولاوائی گاؤں سے اوپر واقع ہے ان دونوں جھیلوں کے ٹریک ایک جیسے ہیں یہاں جانے کیلئے ایک جھیل کے کم از کم دو دن ہونا ضروری ہیں اگر تین دن ہوں تو بہتر ہوگا۔
وادی گریس کی باقی ساری جھیلیں مرناٹ گاؤں سے جاتے ہوئے گجر ناڑ نالے اور گجر ناڑ نالے کے راستے شکر گڑھ ٹاپ اور بلور کسی ٹاپ کراس کرنے کے بعد گگئ جاتے ہوئے راستے میں آتی ہیں جن کیلئے کم از کم ایک ہفتے کا وقت لگے گا۔ اس راستے تقریباً 14 سے زائد جھیلیں ٫ اور وادی گریس کی سب سے بڑی چراہ گاہ گگئ کو بھی آپ ویزٹ کر سکتے ہیں۔
وادی گریس سے گلگت بلتستان اور قمری ٫ منی مرگ استور ، کیلئے بھی راستے نکلتے ہیں جہاں ایک رات کیمپنگ کے بعد آپ دوسری دن منی مرگ ٫ قمری ، ریاٹ ، کالا پانی ، میرملک ٫ پہنچ سکتے ہیں۔
وادی گریس کلچر ٫ زبان کے لحاظ سے وادی نیلم سے الگ اپنی پہچان رکھتی ہے اس وادی میں 5 زبانیں "کشمیری٫ گوجری٫ شینا ٫ پشتو ٫ اور ہندکو بولی جاتی ہیں۔
یہاں کے لوگ انتہائی مہمان نواز ٫ ملنسار اور ہنس مکھ ہیں اگر آپ ہائیکنگ کا شوق رکھتے ہیں یا قدرت کو قریب سے دیکھنا چاہتے ہیں تو وادی گریس سیر کیلئے ضرور آئیں۔
( یہ معلومات فراہم کرنے کا مقصد وادی گریس قدرتی حسن سے مالا مال وادی کو دنیا کے سامنے لا کر گریس میں سیاحت کے فروغ کے ذریعے غربت کی تاریکیوں کو ختم کرنا ہے۔

"شہر کی رونقیں دیں گی تمہیں جب اذیتیں تمہیں ھمارے گاؤں کی خاموشیاں  یاد آئیں گی"📍 Qamri Pas Track, Gurez Valley Pk , Dis...
26/02/2023

"شہر کی رونقیں دیں گی تمہیں جب اذیتیں
تمہیں ھمارے گاؤں کی خاموشیاں یاد آئیں گی"

📍 Qamri Pas Track, Gurez Valley Pk , District Neelum Kashmir 🍁
June 2022

📸 Muhammad Nadeem Minhas

Neelum Valley is a bride of wanderers ❤️📍Kundal shai ,Neelum Valley Kashmir 🍁📸 Traveling Diary                          ...
25/02/2023

Neelum Valley is a bride of wanderers ❤️

📍Kundal shai ,Neelum Valley Kashmir 🍁

📸 Traveling Diary

Address


Telephone

+923556602711

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Taobut posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Taobut:

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Travel Agency?

Share