17/09/2024
بِسْمِ اللّٰهِِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيْم!!
یااللّٰہ : زمین کی طرح ہمیں بھی دنیا کی اچھائیاں، بُرائیاں جذب کرنے کی صلاحیتوں سے بہرہ مند فرما۔۔۔لوگوں کے اچھے بُرے رویّوں کو برداشت و درگزر کرنے کی صفت پیدا فرما۔۔۔اے اللّٰہ ہمارے دلوں کو گمراہ ہونے سے بچا اور زندگی کے تمام امتحانوں میں کامیابی عطا فرما ہم پر رحمت اور برکت کے دروازے ہمیشہ کُھلے فرما ۔۔اور ہمیں دنیا و آخرت کی رُسوائی اور محرومیوں سے محفوظ فرما۔اور آخرت میں کامیابی عطا فرما بیماروں کو شفاء کاملہ عاجلہ عطا فرما اور مرحومین کی مغفرت فرما۔۔
آمیـــن ثمہ آمیــــن