Abdullah Abid Vlogs

  • Home
  • Abdullah Abid Vlogs

Abdullah Abid Vlogs Nature Lovers are highly recommended to follow this channel as it contains videos of NATURE....

23/01/2024

جنگل کے آزاد جانور مستیاں کرتے ہوئے۔ اگر ٹریکنگ کے دوران ایسے بیلوں سے واسطہ پڑ جائے تو دو ہی باتیں سوجھتی ہیں۔
یا تو درخت یا پھر 120 کی سپیڈ۔

الحمدللہ شہد کا سارا سٹاک سیل ہو چکا ہے۔ بہت سارے دوستوں سے معذرت بھی ہے کہ انکے آرڈر محدود مقدار کی وجہ سے بھیج نہیں سک...
21/12/2023

الحمدللہ شہد کا سارا سٹاک سیل ہو چکا ہے۔ بہت سارے دوستوں سے معذرت بھی ہے کہ انکے آرڈر محدود مقدار کی وجہ سے بھیج نہیں سکا۔

خالص چیز کی ڈیمانڈ پوری کرناممکن ہی نہیں۔ میں سمجھتا ہوں غیر معیاری چیز دینے سے بہتر ہے، انکار کردو۔ انشاءاللہ اگلے سیزن میں تمام دوستوں کے شکوے دور کیے جائیں گے۔

بعض دوست صرف ریٹ پوچھ کر پریشان ہو جاتے ہیں اور سستے شہد پر اکتفا کرتے ہیں۔ دیکھیں دنیا میں کوئی بھی چیز اگر سستی مل رہی ہو تو سمجھ جائیں اسکی کوالٹی کمپرومائزڈ ہے۔ صرف شہد کا خالص ہونا ضروری نہیں بلکہ فلٹر کرتے ہوئے Hygiene کا خیال رکھنا بھی اہم ہوتا ہے۔
یہی وجہ ہے کہ ہم خالص جنگلی شہد کی کوالٹی اور پروسسنگ کا معیار قائم رکھتے ہوئے قیمت پر بحث نہیں کرتے۔

ایک دفعہ پھر تمام دوستوں کا شکریہ جنھوں نے اعتماد کیا اور واقعی خالص چیز کی قیمت جانی۔

An ancient construction
18/12/2023

An ancient construction

بشارت کے قریب ایک جادو نگری میں
04/12/2023

بشارت کے قریب ایک جادو نگری میں

سٹوڈنٹس کے ساتھ ایک اور یادگار دن
26/11/2023

سٹوڈنٹس کے ساتھ ایک اور یادگار دن

کبھی کبھی آپ دشوار رستوں میں کھو جانے پر تھوڑے لیٹ ہو جاتے ہیں اور منزل پر پہنچ کر ایک عجیب سی اداسی کا سامنا کرنا پڑتا ...
24/11/2023

کبھی کبھی آپ دشوار رستوں میں کھو جانے پر تھوڑے لیٹ ہو جاتے ہیں اور منزل پر پہنچ کر ایک عجیب سی اداسی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

جس تیز رفتاری سے حضرت انسان قدرتی ماحول کی دھجیاں اڑا رہا ہے، وہ وقت دور نہیں کہ آنے والی نسلیں ایسے نظارے صرف تصاویر می...
13/11/2023

جس تیز رفتاری سے حضرت انسان قدرتی ماحول کی دھجیاں اڑا رہا ہے، وہ وقت دور نہیں کہ آنے والی نسلیں ایسے نظارے صرف تصاویر میں ہی دیکھ پائیں گی۔

When you go in search of honey you must expect to be stung by bees. ~ Joseph Joubert
01/11/2023

When you go in search of honey you must expect to be stung by bees.
~ Joseph Joubert

فِیہِ شِفآءٌ لِّلنَّاس(النحل:۶۹)ترجمہ: اس(شہد)میں لوگوں (کی بہت سی بیماریوں)کے لیے شفاء ہے۔اللہ کی نعمتوں میں سے ایک نعم...
22/10/2023

فِیہِ شِفآءٌ لِّلنَّاس(النحل:۶۹)ترجمہ: اس(شہد)میں لوگوں (کی بہت سی بیماریوں)کے لیے شفاء ہے۔
اللہ کی نعمتوں میں سے ایک نعمت جو خوراک بھی اور دوا بھی۔

شہد کے بارے میں دلچسپ معلوماتکچھ دن پہلے میرے ایک دوست نے ایک کسٹمر کو شہد بھیجا۔ شہد بڑی مکھی کا تھا اور خالص تھا۔آرڈر ...
21/10/2023

شہد کے بارے میں دلچسپ معلومات

کچھ دن پہلے میرے ایک دوست نے ایک کسٹمر کو شہد بھیجا۔ شہد بڑی مکھی کا تھا اور خالص تھا۔

آرڈر ملنے پر جب کسٹمر نے شہد دیکھا تو مطمئن نا ہوا کیونکہ شہد کی جگہ کچھ اور ہی چیز معلوم ہو رہی تھی۔ شہد بناسپتی گھی کی صورت اختیار کر چکا تھا جسے دیکھ کر ایک عام آدمی یہ یقین نہیں کر سکتا تھا کہ واقعی یہ شہد ہی ہے۔

اب سمجھیے گا کہ شہد ایسی حالت میں کیوں آیا؟ اس عمل کو کرسٹلائزیشن کہتے ہیں۔ جو شہد دیسی طریقے سے صاف کیا جاتا ہے اس میں کرسٹلائزیشن کا عمل ہو سکتا ہے۔ عام طور پر بہار کے موسم میں اتارا گیا شہد جس میں شکر کی مقدار قدرے زیادہ ہوتی ہے، کرسٹلائیز ہو جاتا ہے۔ میں نے کچھ تصاویر بھی شیئر کی ہیں انکو غور سے دیکھیے گا یہ اصل شہد ہی ہے جو کرسٹلائز ہو کر بناسپی گھی لگ رہا ہے۔ میں نے جب اسے دھوپ پر رکھا تو دوبارہ اپنی اصل حالت میں واپس آ گیا۔ بعض اوقات کرسٹلائز حالت میں زائقہ اور خوشبو بھی الگ معلوم ہوتے ہیں لہذا پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کہ شہد نقلی ہے۔ یوٹیوب پر اصلی شہد کو ٹیسٹ کرنے کے مختلف طریقے موجود ہیں لیکن جہاں تک میں نے آزمایا ہے وہ کسی ایک شہد پر پورے اترتے ہیں اور کسی پر نہیں۔ وہم کا کوئی علاج نہیں اس لیے شک میں پڑنے سے اجتناب کریں۔

اب کچھ لوگوں کے زہن میں یہ سوال ہوگا کہ مارکیٹ سے ملنے والا شہد تو بہت گاڑھا، خوشبو دار اور نا جمنے والا ہوتا ہے۔ کمرشل لیول پر بڑے بڑے برینڈ فارمی یا جنگلی شہد کو Heat بھی کرتے ہیں اور Filter بھی۔ یا ممکن ہے کہ کیمیکلز کا استعمال بھی کرتے ہوں۔ اس طریقہ کار سے شہد میں موجود قیمتی اجزا ضائع ہوجاتے ہیں۔ اگر آپ کے پاس خالص شہد ہے اور جم گیا ہے تو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔ اسے ایک برتن میں ڈال کر آگ پر رکھ دیں۔ تھوڑا ہیٹ کرنے کے بعد آپکو مطلوبہ نتائج مل جائیں گے لیکن اس عمل سے شہد کی غذائیت متاثر ہو چکی ہوگی۔ بہتر یہ ہے کہ اسے دھوپ میں رکھ کر اصلی حالت میں لائیں۔

درحقیقت جب سے یہ چیزیں کمرشلائز ہوئی ہیں ہمیں TV Ads پر جیسا دکھایا گیا ہم نے اسی کو اصل اور آئیڈیل تسلیم کرلیا۔ اسی طرح ہمیں دیسی گھی کی خوشبو وہی اصل لگتی ہے جو بازار بند ڈبے کے گھی کی ہوتی ہے حالانکہ وہ مصنوعی خوشبو ہوتی ہے۔ یہ ذہن سازی اس حد تک کامیاب ہوچکی ہے کہ اب ہم بازاری اور دیسی پراڈکٹس کو اصل اور نقل کی عینک لگا کر دیکھتے ہیں۔

میں گوگل سے کچھ معلومات کے سکرین شاٹ بھی شیئر کر رہا ہوں انکو بھی پڑھئے گا۔ بہت شکریہ

~ عبداللہ

چھوٹی مکھی کا شہد لینے والے بھائیوں کا فیڈ بیک۔ Feedback from Dear Customers.
19/10/2023

چھوٹی مکھی کا شہد لینے والے بھائیوں کا فیڈ بیک۔
Feedback from Dear Customers.




سلیمان رشید صاحب (Travel Writer) کے ساتھ ایک یادگار دن۔ سلیمان صاحب 14 کتابوں کے مصنف بھی ہیں اور واحد پاکستانی ہیں جنھو...
14/10/2023

سلیمان رشید صاحب (Travel Writer) کے ساتھ ایک یادگار دن۔ سلیمان صاحب 14 کتابوں کے مصنف بھی ہیں اور واحد پاکستانی ہیں جنھوں نے K-2 کی نارتھ سائیڈ کا وزٹ کیا ہے۔ ایک کتاب سالٹ رینج پر بھی لکھی جس کا نام Salt Range and Potohar Plateau ہے۔ چکوال کے تاریخی مقامات کے بارے میں بہت علم رکھتے ہیں اور مختلف تاریخی مقامات کا وزٹ بھی کرتے رہتے ہیں۔ 1967 میں پہلی دفعہ والد کے ساتھ کٹاس سے گزرے تو اس علاقے سے متاثر ہوگئے اور زندگی کا ایک بڑا حصہ یہاں تحقیق کو دے دیا۔

آج ہم دار پہ کھینچے گئے جن باتوں پر کیا عجب کل وہ زمانے کو نصابوں میں ملیں (احمد فراز)زمانہ طالب علمی میں شاعری سے اچھاخ...
11/10/2023

آج ہم دار پہ کھینچے گئے جن باتوں پر
کیا عجب کل وہ زمانے کو نصابوں میں ملیں (احمد فراز)

زمانہ طالب علمی میں شاعری سے اچھاخاصا تعلق رہا۔ انٹر میڈیٹ کے نصاب میں مختلف شاعروں کے ماسٹر پیس پڑھنے کو ملے۔ چونکہ اس وقت سوچ میں پختگی بھی نا تھی اور عملی زندگی کے رنگ بھی نا دیکھے تھے تو شاعری کی اس گہرائی تک نا پہنچ پایا۔ معلوم نا تھا کہ خون جگر سے لکھے گئے مصرعے کن کن رازوں سے پردہ اٹھانا چاہ رہے ہیں۔ گزشتہ ایک دہائی سے پڑھنے کے کام سے ہٹ کر پڑھانے پر آیا تو شاعری سے دلچسپی نا ہونے کے برابر رہ گئی البتہ کچھ اشعار دل و جاں پر نقش ہو کر رہ گئے۔ ایسا ہی ایک شعر احمد فراز کا یاد رہا جسکے الفاظ اس وقت بھی چیخ چیخ کر کچھ سمجھانا چاہ رہے تھے لیکن "سمجھ" کی گانٹھیں شاید عملی میدان میں اتر کر کھلنی ابھی باقی تھیں۔

تاریخ میں کئی ایسی شخصیات کا ذکر ملتا ہے جن کے فلسفہ کی نا صرف مخالفت کی گئی بلکہ تختہ دار تک بھی پہنچائے گئے۔ یہاں تک تو بات بھلی لگتی ہے لیکن ستم ظریفی دیکھیں یہی حضرت انسان وقت گزرنے کے بعد انکے گیت گاتا نظر آیا۔ جب کچھ حاصل کرنے کا وقت تھا کسی نے قدر نا کی پھر تسلیم بھی کر لیا اور تعریفوں کے پل بھی باندھے لیکن تب تک وقت کا دھارا سب کچھ بہا کے لے جا چکا تھا، سب لاحاصل رہا۔ اسے "بدقسمتی" کا نام دیں یا "جہالت"، دونوں ہی الفاظ اس رویے کی گراوٹ کو بیان کرنے سےقاصر نظر آتے ہیں۔

یہ رویہ صدیوں سے چلا آ رہا ہے، مجھے لگتا ہے کچھ شاعر حضرات اس راز کو جان چکے تھے کہ زمانہ "آج" نہیں بلکہ "کل" آنکھیں کھولے گا اور شاید اسی لیے چیخ چیخ کر زمانے کے رخ کو سدھارنے کی بجائے مخفی الفاظ میں دل کا بوجھ ہلکا کرتے رہے کہ حق بھی ادا ہوجائے۔

~عبداللہ

گھروں سے نکلو، قدرت سے لطف اندوز ہو۔ ورنہ سارا وقت غیبتوں، چغلیوں اور پیٹ کے سائز پر ضائع کر بیٹھو گے۔~عبداللہ
09/10/2023

گھروں سے نکلو، قدرت سے لطف اندوز ہو۔ ورنہ سارا وقت غیبتوں، چغلیوں اور پیٹ کے سائز پر ضائع کر بیٹھو گے۔
~عبداللہ

قدرت ہماری زندگیوں میں کیسے کیسے رنگ بھرتی ہے۔ بس دیکھنے والی آنکھ چاہیے۔
23/09/2023

قدرت ہماری زندگیوں میں کیسے کیسے رنگ بھرتی ہے۔ بس دیکھنے والی آنکھ چاہیے۔

نیلہ واہن پر گزرا ایک یادگار دن.
19/08/2023

نیلہ واہن پر گزرا ایک یادگار دن.










یہ جاننا ضروری ہے کہ آیا جنگل کا شہد فارم کے شہد کے مقابلے میں "زیادہ بہتر" ہے یا نہیں، یہ انفرادی ترجیحات اور مطلوبہ اس...
16/08/2023

یہ جاننا ضروری ہے کہ آیا جنگل کا شہد فارم کے شہد کے مقابلے میں "زیادہ بہتر" ہے یا نہیں، یہ انفرادی ترجیحات اور مطلوبہ استعمال پر منحصر ہو سکتا ہے۔ اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ جنگل سے اتارا گیا شہد اپنے زائقے اور مہک میں منفرد ہوتا ہے۔ تاہم، میں آپ کو جنگلاتی شہد کے ممکنہ فوائد کی بنیاد پر اس کے حق میں کچھ دلائل فراہم کرتا ہوں:

غذائیت سے بھرپور پروفائل:
جنگل کا شہد عام طور پر جنگلی پھولوں، درختوں اور پودوں کی وسیع اقسام سے حاصل کیا جاتا ہے، جس میں ممکنہ طور پر وٹامنز، معدنیات، اینٹی آکسیڈنٹس اور فائٹونیوٹرینٹس کی ایک وسیع مقدار موجود ہوتی ہے۔

منفرد ذائقہ اور مہک:
جنگلات جیسے قدرتی ماحول میں تیار ہونے والا شہد زائقہ میں الگ اور منفرد مہک کا حامل ہوتا ہے۔ جبکہ فارمی مکھی زیادہ تر ایک ہی قسم کی فصل سے نیکٹر جمع کرتی ہے جس بنا پر فارمی شہد زائقہ اور افادیت میں جنگلات کے شہد کے معیار تک نہیں پہنچ پاتا۔

دواؤں اور علاج کی خصوصیات:
جنگل کے شہد میں دواؤں اور علاج کی خصوصیات کے ساتھ مختلف پودوں کے مرکبات شامل ہوتے ہیں۔ جنگل کے ماحولیاتی نظام میں مختلف پودے شہد کی اینٹی مائکروبیل، اینٹی سوزش اور اینٹی آکسیڈینٹ خصوصیات میں حصہ ڈال سکتے ہیں، جو اضافی صحت کے فوائد فراہم کرتے ہیں۔

کیڑے مار ادویات کا اثر:
فارمی مکھی زیادہ تر شہد فصلوں سے حاصل کرتی ہے، اس لیے مختلف فصلوں پر استعمال ہونے والے کیڑے مار ادویات کی آمیزش اس شہد میں ہو سکتی ہے، جو شہد کی پاکیزگی اور صحت کے فوائد کو ممکنہ طور پر متاثر کر سکتی ہیں۔ جبکہ جنگلات کا شہد اس نوعیت کی ممکنہ آمیزش سے مکمل طور پر پاک ہوتا ہے۔
~ عبداللہ
#شہد





After a long time
20/05/2022

After a long time

Address


Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Abdullah Abid Vlogs posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Travel Agency?

Share