کیسے ہنستے ہوئے لوگوں کو یہ سمجھاؤں حسینؑ
تیرا غم جو نہ میسر ہو تو مر جاؤں حسینؑ
حسرت و یاس کا تابوت اٹھائے ہوئے میں
سوچتا ہوں کہ یہ دنیا کہاں دفناؤں حسینؑ
مشکلیں درد پریشانی اذیت لیکن
آپ کے ہوتے ہوئے کس لیے گھبراؤں حسینؑ
میں سفیدوں میں کہیں ہوں نہ سیاہوں میں کہیں
پوچھنے والوں کو کس طرح یہ بتلاؤں حسینؑ
اک نگہ حرؑ کے تصدق جو کبھی ہو مجھ پر
اپنے کھوئے ہوئے ایمان سے مل پاؤں حسینؑ
ہاتھ میں پرچمِ غازیؑ کا پھریرا تھامے
دھوپ پر چھاؤں کی صورت میں کبھی چھاؤں حسینؑ
شہر در شہر پڑھوں تیری عطا کے نغمے
گاؤں گاؤں میں ترے نام کے گُن گاؤں حسینؑ
آرزو ہے کہ سرِ حشر رکھوں محفلِ حمد
اور صدارت کے لیے آپ کو بلاواؤں حسینؑ
روزِ عاشور ہو ماتم میں بدن خون سے تر
تب کہیں جا کے میں اک لقمہءِ تر کھاؤں حسینؑ
آپ کہہ دیں ابھی تنور میں گر جا اکبرؔ
اپنی اولاد کو میں ساتھ ہی لے آؤں حسینؑ
08/05/2022
وہ کیا کرے جسے آپ سے محبت ہوجائے ؟ وہ کہاں جائے جس کی پیاس بس آپ کے حرم کا پانی پی کر بجھتی ہوں ؟
وہ کیا کرے جو مسلسل ایک ہی فکر میں سوتا ہو ؟
وہ جس کے پاس زادِ راہ ہی نہ ہو ؟ اچھا ! پھر اس کا دور سے سلام قبول کریں ، ایک ایسے غریب کا سلام جسے آپ اس سے زیادہ اپنے حرم میں یاد کررہے ہیں🥀
ہر اک درد میں کام آئی ہے دوا کی طرح ۔ کسی کی یاد نہیں یادِ کربلا کی طرح
02/05/2022
یا امام زمانہ العجل
01/05/2022
مشکلیں درد پریشانی اذیت لیکن
آپ کے ہوتے ہوئے کس لیے گھبراؤں حسینؑ
حسنین اکبر
01/05/2022
مولا اس سال زائرینِ عاشورا و اربعین کی فہرست میں
ہمارا نام بھی شامل ہو (آ مین)
01/05/2022
29/04/2022
Ameen ❤️🤲
26/04/2022
ڈھل جائے کربلا میں الٰہی یہ زندگی ♥️
محشر میں ہو نصیب شفاعت حسینء کی
Be the first to know and let us send you an email when Karwan e Haq e Zahra Travels & Tours posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.
Contact The Business
Send a message to Karwan e Haq e Zahra Travels & Tours: