07/05/2023
کیلاشی عوام کا چلم جوش فیسٹیول 13 مئی تا 17 مئی کیلاش کے تینوں وادیوں بریر، بمبوریت اور رمبور میں خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی کی جانب سے ایک ساتھ منانے کا اہتمام کیاگیا ہے جس کے لیے بڑی تعداد میں سیاحوں کی آمد متوقع ہے۔ تینوں وادیوں میں داخلے کی کوئی فیس نہیں ہے اگر کوئی آپ سے داخلہ ٹکٹ خریدنے کا مطالبہ کریں تو محکمہ سیاحت کے ہیلپ لائن نمبر 1422 پر اطلاع دیں۔