13/04/2024
عید الفطرکے موقع پرسوات اور کالام کا رخ کرنے والے سیاح رل گۓ
ضلعی انتظامیہ کی ناقص کارگردگی ۔این ایچ اے کی ہٹ دھرمی اور محکمہ سیاحت کے دعوے صرف سوشل میڈیا تک محدود رہ گۓ
عوام علاقہ کا اعلی حکام سے نوٹس کا مطالبہ
سواث (بیورورپوٹر) ضلع سوات کے کالام اور دیگر ملحقہ علاقوں میں مسلسل بارش کی وجہ سے عیدالفطر کے موقع پر سیروتفریح کے لۓ آۓ ہوۓ ملک اور بیرون ملک سیاح رل گۓ ضلعی انتظامیہ کی ناقص کارگردگی اور این ایچ اے کی بروقت اقدامات نہ ہونے کی وجہ سیاحوں کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے بارش کی وجہ محتلف خوڑوں کا پانی سڑکوں پر آکر کھڈے کی شکل میں تبدیل ہوٸی جس کی وجہ سے آۓ ہوۓ سیاحوں کو آمدورفت میں شدید کی قسم کی مشکلات پیش ارہی ہے جب کہ انتظامیہ نے ساری صورتحال پر خاموشی اختیار کی ہے جبکہ دوسری محکمہ سیاحت کے افسران اپنے افس میں فارغ بیٹھ کر افسران بالا کو سب کچھ اچھا ہونے کی رپورٹ پیش کررہے ہیں عوام علاقہ نے وزیراعلی خیبر پختون خواہ اور وفاقی وزیر امیرمقام سے صورتحال پر ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے