16/11/2023
وزارت مذھبی امور پاکستان نے حج پالیسی 2024 کا اعلان کردیا ہے
پیکج پچھلے سال سے ایک لاکھ سستا ہے ( پچھلے سال گیارہ لاکھ پچھتر ہزار روپے تھا، اس سال دس لاکھ پچھتر ہزار روپے)
ہر حاجی کو سعودی سم کے ساتھ 7 جی بی ڈیٹا فری ملے گا، یاد رہے سعودیہ میں نیٹ بہت زیادہ مہنگا ہوتا ہے
پاک حج ،اس نام سے ایپ لانچ کی جارہی ہے جو کسی حاجی گم نہ ہونے دے گی، ضروری معلومات فراہم کرنے میں مدد دے گی اور ڈیٹا ختم ہونے کے باوجود یہ ایپ کام کرے گی
ہر حاجی کو 30 کلو کا سوٹ کیس دیا جائے گا
ہر حاجی کو احرام اور خاتون حاجہ کو عبایا ملیں گے
روڈ ٹو مکہ کی سہولت اسلام آباد کے ساتھ ساتھ کراچی ائیرپورٹ پر بھی دستیاب ہوگی جبکہ لاہور ائیرپورٹ کیلیے سعودیہ نے وعدہ کیا ہے، کام جاری ہے
ویلڈن محترم انیق احمد
ویلڈن وزارت مذھبی امور پاکستان
اللہ تعالیٰ ہر مسلمان کو حج نصیب کرے آمین
امیدوارِ مغفرت
نادر صدیقی