![*اطلاع بحوالہ خنجراب ٹاپ*خنجراب ٹاپ اور ارد گرد ان دنوں شدید برفباری کی وجہ سے گاڑیوں کے الٹنے اور برفباری میں پھنسنے کے...](https://img3.travelagents10.com/375/206/983897603752060.jpg)
16/11/2024
*اطلاع بحوالہ خنجراب ٹاپ*
خنجراب ٹاپ اور ارد گرد ان دنوں شدید برفباری کی وجہ سے گاڑیوں کے الٹنے اور برفباری میں پھنسنے کے حادثات بہت زیادہ ہورہے لہذا درجہ زیل ہدایات پر عمل کرکے جانی و مالی نقصان سے بچا جاسکتا ہے۔
1. برفباری کے دوران خنجراب ٹاپ کی طرف غیر ضروری سفر سے گزیز کریں اور سفر سے پہلے ٹاپ کی طرف موسم کے بارے میں معلومات لیں۔
2. برفباری کے دوران گاڑی میں ٹاٸر چینز کا استمعال کریں۔
3. اتراٸی میں گاڑی بھاری گیٸر میں چلاٸیں۔
4. برفباری میں سفر کے دوران گاڑی کا انجن بند نہ کریں اور 4x4گاڑی کے علاوہ دوسری گاڑی خنجراب ٹاپ کی طرف لے جانے سے گریز کریں۔
5. برفباری میں سفر کے دوران سلیپنگ بیگ اور راشن ضرور اپنے پاس رکھیں۔
5. کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو1122کو اطلاع دیں۔