Pace Rent A Car In Islamabad

  • Home
  • Pace Rent A Car In Islamabad

Pace Rent A Car In Islamabad pace rent a car provides best and cheapest car Rent Solutions in Lahore & Islamabad.
(2)

07/07/2021

TeqHolic Provide Digital Marketing Services:Digital Marketing Services like SEO, E-mail Marketing, PPC Campaign, Social ...
03/04/2021

TeqHolic Provide Digital Marketing Services:
Digital Marketing Services like SEO, E-mail Marketing, PPC Campaign, Social Media Marketing, Social Engine Marketing
Contact us:
http://teqholic.com
Phone No: +92 301 1291111

12/06/2020

TeqHolic provides several information technology services and solutions to help our clients survive in this digital world.

12/06/2020

In this critical situation when COVID-19 has shut down alots off businesses in the world we can help you to improve your business.
please do contact us 24/7 365 days of the year.
thanks.

TeqHolic provides several information technology services and solutions to help our clients survive in this digital world.

17/03/2020
07/02/2020

Woww😯

احتیاط ضروری ہے۔۔۔ کالام، مالم جبہ, نتھیاگلی اور دیگر سیاحتی مقامات پر جانے والے تمام سیاح اور مقامی حضرات اپنی گاڑیوں ک...
15/01/2020

احتیاط ضروری ہے۔۔۔
کالام، مالم جبہ, نتھیاگلی اور دیگر سیاحتی مقامات پر جانے والے تمام سیاح اور مقامی حضرات اپنی گاڑیوں کے ٹائرز کو چین ضرور لگوائیں۔۔ برفباری کی وجہ سے پھسلن کا خطرہ بہت زیادہ ہوتا ہے۔۔ جسکی وجہ سے کسی بھی وقت حادثہ رونما ہوسکتا ہے ۔۔ تمام سیاحتی مقامات پر مقامی لوگوں کی طرف سے چین کی سہولت فراہم کی گئی ہوتی ہے ۔۔ ایک ہزار سے لیکر پچیس سو روپے تک چین کرایہ پر مل جاتا ہے ۔۔ لہذا گزارش کی جاتی ہے ۔۔ کہ ان مقامات پر پیسے بچانے کے چکر میں بالکل بھی نہ پڑیں ۔۔ گاڑی کے ٹائرز کے ساتھ چین لگوا کر آ گے بڑھے۔۔ نہیں تو لوکل جیپ اور دیگر فور بائی فور گاڑیوں میں تجربہ کار ڈرائیور کے ساتھ آ گے کا سفر کریں۔

*حکومت نے موٹر ویز اور ہائی ویز پر جرمانوں میں خوفناک اضافہ کر دیا*اوورسپیڈ پر جرمانہ ساڑھے سات سو سے 2500 جبکہ بعض جرما...
29/11/2019

*حکومت نے موٹر ویز اور ہائی ویز پر جرمانوں میں خوفناک اضافہ کر دیا*
اوورسپیڈ پر جرمانہ ساڑھے سات سو سے 2500 جبکہ بعض جرمانے پانچ اور دس ہزار روپے کر دئیے گئے ۔۔ نوٹیفیکیشن

اوور سپیڈ پر موٹرسائیکل کو 1500 کار کو 2500 جرمانہ ہو گا، نوٹیفیکیشن
کمرشل گاڑیوں کو اوور سپیڈ پر 10000 جرمانہ ہوگا، نوٹیفیکیشن
اوولوڈنگ پر بھی 10 ہزار روپے جرمانہ کیا جائے گا، نوٹیفیکیشن
غلط اوور ٹیکنگ پر کار ،موٹرسائیکل کو 1500 جبکہ کمرشل گاڑی کو 3000 روپے جرمانہ، نوٹیفیکیشن
بے ہنگم ڈرائیونگ پر کار،موٹرسائیکل کو5000،کمرشل گاڑی کو 10000 جرمانہ، نوٹیفیکیشن
غلط یو ٹرن لینے پر کار،موٹرسائیکل کو ایک ہزار،کمرشل گاڑی کو3000 جرمانہ، نوٹیفیکیشن
سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر کار کو 1500 ،کمرشل گاڑی کو 3000 جرمانہ ہوگا، نوٹیفیکیشن
غلط پارکنگ پر 750 روپے جرمانہ کیا جائے گا، نوٹیفیکیشن

ہزارہ موٹر وے کو مانسہرہ تک 15 نومبر کو کھولا جا رہا ہے اسلام آباد سے مانسہرہ فاصلہ 2 گھنٹے اور اسلام آباد سے ناران 5 گھ...
12/11/2019

ہزارہ موٹر وے کو مانسہرہ تک 15 نومبر کو کھولا جا رہا ہے

اسلام آباد سے مانسہرہ فاصلہ 2 گھنٹے اور اسلام آباد سے ناران 5 گھنٹے میں طے ہو گا
اسلام آباد سے خنجراب جانے کے لیئے بھی کافی وقت کی بچت ہو گی

یہ پاکستان کی تاریخ کا اہم ترین منصوبہ ہے جو گزشتہ دور حکومت میں شروع کیا گیا تھا آپ اس منصوبے کے بارے کیا کہنا چاہیں گے ؟

06/11/2019
06/11/2019
02/11/2019

سلطان راہی ایک فلم میں آدھی رات کو عدالت کی دیوار پھلانگتے ہوے پکڑا گیا وجہ پوچھی تو کہنے لگے انصاف لینے آیا ھوں تو اسے ...
30/10/2019

سلطان راہی ایک فلم میں آدھی رات کو عدالت کی دیوار پھلانگتے ہوے پکڑا گیا وجہ پوچھی تو کہنے لگے انصاف لینے آیا ھوں تو اسے کہا گیا کہ عدالت تو دن کے وقت لگتی ھے اس وقت سلطان راھی نے تاریخی جملہ کہا
ظلم 24گھنٹے تے انصاف صرف دن نو اے کتھے دا قانون ہے۔۔
نظام بدلو۔۔۔۔

مسجد کا احترام غیر مسلم شہزادی جانتی ہے مگر ہمارے لوگ  نہیں یہ بہت افسوس کا مقام ہے بجائے اپنی غلطی تسلیم کرنے کے لوگ یہ...
18/10/2019

مسجد کا احترام غیر مسلم شہزادی جانتی ہے مگر ہمارے لوگ نہیں یہ بہت افسوس کا مقام ہے

بجائے اپنی غلطی تسلیم کرنے کے لوگ یہ جواب دے رہے ہیں کہ ایڈمن موازنہ نا کرو

ممبرز آپ خود بتائیں اور فیصلہ کریں فیصل مسجد اور بادشاہی مسجد میں جو حال ہوتا ہے اور شہزادی نے جیسے مساجد کا احترام کیا ہے آپ دیکھ سکتے اور فیصلہ کر سکتے ہیں

ہزارہ موٹر وے سی پیک کا منصوبہ پاکستان کی تاریخ کا ایک اہم منصوبہ ہے 2020 میں مانسہرہ تک موٹروے کھول دی جائے گی اس موٹرو...
14/10/2019

ہزارہ موٹر وے سی پیک کا منصوبہ پاکستان کی تاریخ کا ایک اہم منصوبہ ہے 2020 میں مانسہرہ تک موٹروے کھول دی جائے گی

اس موٹروے کے مکمل ہونے کے بعد اسلام سے مانسہرہ فاصلہ 2 گھنٹے میں طے ہوگا اور اسلام آباد سے ناران 5 سے 6 گھنٹے میں انشاءاللہ

گزشتہ حکومت نے پاکستان میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے ہم امید کرتے ہیں کہ موجودہ حکومت بھی کوئ کام کروانے کی منصوبہ بندی کرے گی

 محض۔۔۔ ایک سڑک نہیں !۔۔۔۔۔۔اس عظیم الشان سڑک کی تعمیر کا آغاز 1966 میں ہوا اور تکمیل 1978 میں ہوئی۔ شاہراہ قراقرم کی کُ...
09/10/2019


محض۔۔۔ ایک سڑک نہیں !
۔۔۔۔۔۔
اس عظیم الشان سڑک کی تعمیر کا آغاز 1966 میں ہوا اور تکمیل 1978 میں ہوئی۔

شاہراہ قراقرم کی کُل لمبائی 1,300 کلومیٹر ہے جسکا 887 کلو میٹر حصہ پاکستان میں ہے اور 413 کلومیٹر چین میں ہے۔ یہ شاہراہ پاکستان میں حسن ابدال سے شروع ہوتی ہے اور ہری پور ہزارہ, ایبٹ آباد, مانسہرہ, بشام, داسو, چلاس, جگلوٹ, گلگت, ہنزہ نگر, سست اور خنجراب پاس سے ہوتی ہوئی چائنہ میں کاشغر کے مقام تک جاتی ہے۔

اس سڑک کی تعمیر نے دنیا کو حیران کر دیا ۔۔۔کیونکہ ایک عرصے تک دنیا کی بڑی بڑی کمپنیاں یہ کام کرنے سے عاجز رہیں۔
ایک یورپ کی مشہور کمپنی نے تو فضائی سروے کے بعد اس کی تعمیر کو ناممکن قرار دے دیا تھا۔ موسموں کی شدت, شدید برف باری اور لینڈ سلائڈنگ جیسے خطرات کے باوجود اس سڑک کا بنایا جانا بہرحال ایک عجوبہ ہے جسے پاکستان اور چین نے مل کر ممکن بنایا۔

ایک سروے کے مطابق اس کی تعمیر میں 810 پاکستانی اور 82 چینی اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ رپورٹ کے مطابق شاہراہ قراقرم کے سخت اور پتھریلے سینے کو چیرنے کے لیے 8 ہزار ٹن ڈائنامائیٹ استعمال کیا گیا اور اسکی تکمیل تک 30 ملین کیوسک میٹر سنگلاخ پہاڑوں کو کاٹا گیا۔

ہم چار دوستوں نے کچھ دن قبل خنجراب پاس سے حسن ابدال تک اس شاہراہ کے پاکستانی 810 کلومیٹر والے حصے پر سفر کا شرف حاصل کیا جو کہ ہماری زندگی کا بہترین سفر تھا۔
یہ شاہراہ کیا ہے؟ بس عجوبہ ہی عجوبہ!
کہیں دلکش تو کہیں پُراسرار, کہیں پُرسکون تو کہیں بل کھاتی شور مچاتی, کہیں سوال کرتی تو کہیں جواب دیتی۔۔۔۔۔

یہ سڑک اپنے اندر سینکڑوں داستانیں سموئے ہوئے ہے, محبت, نفرت, خوف, پسماندگی اور ترقی کی داستانیں!!
میں نے کہیں پڑھا تھا کہ
"انقلاب فکر و شعور کے راستے آیا کرتے ہیں لیکن گلگت بلتستان کا انقلاب تو سڑک کے راستے آیا"

شاہراہ پر سفر کرتے ہوئے آپ کا تجسس بڑھتا ہی جاتا ہے کبھی پہاڑوں کے پرے کیا ہے یہ دیکھنے کا تجسس تو کبھی یہ جاننے کا تجسس کہ جب یہ سڑک نہیں تھی تو کیا تھا؟ کیسے تھا؟ اسی سڑک کنارے صدیوں سے بسنے والے لوگوں کی کہانیاں سننے کا تجسس تو کبھی سڑک کے ساتھ ساتھ پتھروں پر سر پٹختے دریائے سندھ کی تاریخ جاننے کا تجسس !!

شاہراہ قراقرم کا نقطہ آغاز ضلع ہزارہ میں ہے جہاں کے ہرے بھرے نظارے اور بارونق وادیاں "تھاکوٹ" تک آپ کا ساتھ دیتی ہیں۔
تھاکوٹ سے دریائے سندھ بل کھاتا ہوا شاہراہ قراقرم کے ساتھ ساتھ جگلوٹ تک چلتا ہے پھر سکردو کی طرف مُڑ جاتا ہے۔
تھاکوٹ کے بعد کوہستان کا علاقہ شروع ہوجاتا ہے جہاں جگہ جگہ دور بلندیوں سے اترتی پانی کی ندیاں سفر کو یادگار اور دلچسپ بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔کوہستان کے بعد چلاس کا علاقہ شروع ہوتا ہے جوکہ سنگلاخ پہاڑوں پر مشتمل علاقہ ہے۔
چلاس ضلع دیا میر کا ایک اہم علاقہ ہے اسکو گلگت بلتستان کا دروازہ بھی کہا جاتا ہے۔ ناران سے بذریعہ بابو سر ٹاپ بھی چلاس تک پہنچا جا سکتا ہے۔ چلاس کے بعد شاہراہ قراقرم نانگا پربت کے گرد گھومنے لگ جاتی ہے اور پھر رائے کوٹ کا پُل آجاتا ہے یہ وہی مقام ہے جہاں سے فیری میڈوز اور نانگا پربت بیس کیمپ جانے کے لیے جیپیں کرائے پر ملتی ہیں۔

رائے کوٹ کے بعد نانگا پربت, دریائے سندھ اور شاہراہ قراقرم کا ایک ایسا حسین امتزاج بنتا ہے کہ جو سیاحوں کو کچھ وقت کے لیے خاموش ہونے پر مجبور کر دیتا ہے۔

اس کے بعد گلگت ڈویژن کا آغاز ہوجاتا ہے جس کے بعد پہلا اہم مقام جگلوٹ آتا ہے جگلوٹ سے استور, دیوسائی اور سکردو بلتستان کا راستہ جاتا ہے۔ جگلوٹ کے نمایاں ہونے میں ایک اور بات بھی ہے کہ یہاں پر دنیا کے تین عظیم ترین پہاڑی سلسلے کوہ ہمالیہ, کوہ ہندوکش اور قراقرم اکھٹے ہوتے ہیں اور دنیا میں ایسی کوئی جگہ نہیں جہاں تین بڑے سلسلے اکھٹے ہوتے ہوں۔

جگلوٹ کے بعد شمالی علاقہ جات کے صدر مقام گلگت شہر کا آغاز ہوتا ہے جو تجارتی, سیاسی اور معاشرتی خصوصیات کے باعث نمایاں حیثیت رکھتا ہے۔ نلتر, اشکومن, غذر اور شیندور وغیرہ بذریعہ جیپ یہیں سے جایا جاتا ہے۔
گلگت سے آگے نگر کا علاقہ شروع ہوتا ہے جس کی پہچان راکا پوشی چوٹی ہے۔

آپکو اس خوبصورت اور دیوہیکل چوٹی کا نظارہ شاہراہ قراقرم پر جگہ جگہ دیکھنے کو ملے گا۔
نگر اور ہنزہ شاہراہ قراقرم کے دونوں اطراف میں آباد ہیں۔ یہاں پر آکر شاہراہ قراقرم کا حُسن اپنے پورے جوبن پر ہوتا ہے میرا نہیں خیال کہ شاہراہ کے اس مقام پر پہنچ کر کوئی سیاح حیرت سے اپنی انگلیاں دانتوں میں نا دباتا ہو۔ "پاسو کونز" اس بات کی بہترین مثال ہیں۔

ہنزہ اور نگر کا علاقہ نہایت خوبصورتی کا حامل ہے۔ بلند چوٹیاں, گلیشیئرز, آبشاریں اور دریا اس علاقے کا خاصہ ہیں۔ اس علاقے کے راکاپوشی, التر, بتورہ, کنیانگ کش, دستگیل سر اور پسو نمایاں پہاڑ ہیں۔
عطاآباد کے نام سے 21 کلومیٹر لمبائی رکھنے والی ایک مصنوعی لیکن انتہائی دلکش جھیل بھی ہے جو کہ پہاڑ کے گرنے سے وجود میں آئی۔
ہنزہ کا علاقہ "سست" پاک چین تجارت کے حوالے سے مشہور ہے اور یہ چائنہ سے درآمد اشیاء کی مارکیٹ ہے۔
سست کے بعد شاہراہ قراقرم کا پاکستان میں آخری مقام خنجراب پاس آتا ہے۔
سست سے خنجراب تک کا علاقہ بے آباد, دشوار پہاڑوں اور مسلسل چڑھائی پر مشتمل ہے۔ خنجراب پاس پر شاہراہ قراقرم کی اونچائی 4,693 میٹر ہے اسی بنا پر اسکو دنیا کے بلند ترین شاہراہ کہا جاتا ہے۔ خنجراب میں دنیا کے منفرد جانور پائے جاتے ہیں جس میں مارکوپولو بھیڑیں, برفانی چیتے, مارموٹ, ریچھ, یاک, مارخور اور نیل گائے وغیرہ شامل ہیں۔
اسی بنا پر خنجراب کو نیشنل پارک کا درجہ مل گیا ہے۔

اس سڑک پر آپکو سرسبز پہاڑوں کے ساتھ ساتھ پتھریلے و بنجر پہاڑی سلسلے اور دیوقامت برفانی چوٹیوں, دریاؤں کی بہتات, آبشاریں, چراگاہیں اور گلیشیئر سمیت ہر طرح کے جغرافیائی نظارے دیکھنے کو ملتے ہیں جو نا صرف آپکا سفر خوبصورت بناتے ہیں بلکہ آپ کے دل و دماغ پر گہرا اثر چھوڑتے ہیں۔

شاہراہِ قراقرم محض ایک سڑک نہیں ہے، بلکہ یہ دنیا کا آٹھواں عجوبہ ہے۔
یہ تہذیب و تمدن کی امین ہے, یہ پسماندگی سے نکلنے کا زریعہ ہے۔ یہ ہر سال ہزاروں سیاحوں کی سیاحت کی پیاس بجھانے کا آلہ کار ہے۔ یہ محبت و دوستی کی علامت ہے۔ یہ سینکڑوں مزدوروں کے لہو سے سینچی وہ لکیر ہے جس نے پورے گلگت بلتستان کو تاریکیوں سے نکال کر روشنیوں کے سفر پر ڈالا۔

بلاشبہ۔۔۔ یہ #شاہراہ ایک #شاہکار ہے۔

Address


Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pace Rent A Car In Islamabad posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Pace Rent A Car In Islamabad:

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Travel Agency?

Share