أَفْلَحَ ٹریول اینڈ ٹوریزم سروس Aflah Travel & tourism service

  • Home
  • أَفْلَحَ ٹریول اینڈ ٹوریزم سروس Aflah Travel & tourism service

أَفْلَحَ ٹریول اینڈ ٹوریزم سروس Aflah Travel & tourism service We Deal All Airline Tickets and Visit visas, Hotel Booking ,Health Insurance And Also Available Umra

05/10/2021

Hello Ankara 👋

Our first flight to the Turkish capital landed last night at Ankara Esenboga Airport.

Thank you Hava Sosyal Medya for this 📸

Flights operate twice a week and are now available for booking on flydubai.com 💻📲

Looking forward to welcoming you on board soon!

05/10/2021
Travel Requirements from Pakistan to Kuwait
04/10/2021

Travel Requirements from Pakistan to Kuwait

سعودی حکام کی جانب سے پاکستان سے عمرہ شروع کرنے کی تیاریاںسرکاری اعلان جلد متوقع ہے ۔
24/09/2021

سعودی حکام کی جانب سے پاکستان سے عمرہ شروع کرنے کی تیاریاں
سرکاری اعلان جلد متوقع ہے ۔

We Deal All Airline Tickets and Visit visas, Hotel Booking ,Health Insurance And Also Available Umrah Packages 3* 4* 5*
contacts feel free 00923244878389/ 00923228004568

ویکسین کے انتخاب کے حوالے سے اوور سیز کی پریشانوں کو کم کرنے کیلے مختلف ممالک میں منظور شدہ ویکسین کی تفصیل دی ہے۔آپ جس ...
08/09/2021

ویکسین کے انتخاب کے حوالے سے اوور سیز کی پریشانوں کو کم کرنے کیلے مختلف ممالک میں منظور شدہ ویکسین کی تفصیل دی ہے۔آپ جس ملک کا سفر کرنے جا رہے ہیں اس ملک میں منظور شدہ ویکسین ہی لگوائیں۔

🇸🇦سعودیہ عرب🇸🇦👇🏻
◀️ ایسٹرازنیکا
◀️فائیزر
◀️موڈرنا
◀️جونسن

🇶🇦قطر🇶🇦👇🏻
◀️فائیزر
◀️موڈرنا
◀️ایسٹرازنیکا
◀️کوویشلڈ (ایسٹرازنیکا)
◀️جونسن
◀️سینوفرم

🇧🇭بحرین🇧🇭👇🏻
◀️ایسٹرازنیکا
◀️فائیزر
◀️سائینوفارم
◀️سٹپنک

🇦🇪یو-اے-ای UAE دوبئی🇦🇪👇🏻
◀️سائینو فارم چائینہ
◀️ایسٹرازنیکا اکسفورڈ
◀️فائیزر امریکن
◀️سپٹونک وی روس

🇴🇲اومان🇴🇲👇🏻
◀️فائیزر
◀️ایسٹرازنیکا

🇰🇼کویت🇰🇼👇🏻
◀️فائیزر
◀️ایسٹرازنیکا
◀️جونسن

  has allowed   to enter into the kingdom from the     (including Pakistan, India, Egypt and other countries) for those ...
24/08/2021

has allowed to enter into the kingdom from the (including Pakistan, India, Egypt and other countries) for those who have received 2 doses of vaccines inside the kingdom of

‏سعودی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ دنیا بھر سے صرف ایسے زائرین کو عمرہ کی اجازت دی جائے گی جنہوں نے ویکسین کا کورس مکمل کر ...
08/08/2021

‏سعودی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ دنیا بھر سے صرف ایسے زائرین کو عمرہ کی اجازت دی جائے گی جنہوں نے ویکسین کا کورس مکمل کر لیا ہے
سعودی وزارت حج کے مطابق فائزر بائیون ٹیک، ایسٹرا زینیکا، موڈرنا اور جانسن اینڈ جانسن ویکسین کا کورس مکمل کرنے والوں کو ہی عمرے کے ویزے جاری کئے جائیں گے

08/08/2021
20/06/2021

BREAKING NEWS

Saudi Arabia orders to reverse partial precautionary measures of COVID-19 from Mosques across the Kingdom

1. Return of Mushafs (Quran) to the Mosques
2. Removing time limitations between Adhan and Iqamah and of the Jumuah Khutbah
3. Return of lessons in Mosques
4. Removing the requirement of leaving an empty row
5. Allowing replacement of Water and Refrigerators in Mosques

09-04-2021وزارت داخلہ سعودی عربیہ: جو شخص رمضان المبارک میں بغیر اجازت نامے کے عمرہ ادا کرنے آرہا ہو اس پر (10،000) ریال...
09/04/2021

09-04-2021
وزارت داخلہ سعودی عربیہ: جو شخص رمضان المبارک میں بغیر اجازت نامے کے عمرہ ادا کرنے آرہا ہو اس پر (10،000) ریال جرمانہ ، اور بغیر اجازت نامے کے مسجد الحرام میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے شخص پر (1000) ریال جرمانہ عائد ہو گا۔
اپنا اور دوسرے بھائیوں کا خیال رکھیں۔ جزاک اللہُ خیر

BREAKING NEWS || Umrah and Prayer in Masjid Al Haram, Makkah during   will only be allowed for “Immune” people who have:...
06/04/2021

BREAKING NEWS || Umrah and Prayer in Masjid Al Haram, Makkah during will only be allowed for “Immune” people who have:
1. Received atleast one dose of COVID-19 Vaccine and 14 days have passed.
2. Contracted and Recovered from COVID-19 in the last 6 months

NEWS I The Prime Minister of Iraq Mustafa Al Kadhimi entered the Ka’bah earlier today
01/04/2021

NEWS I The Prime Minister of Iraq Mustafa Al Kadhimi entered the Ka’bah earlier today

بریکنگ نیوز || حرمین شریفین میں آنے والے رمضان 1442 کے لیے پلان کچھ یوں ہونگے:1️⃣. حرمین شریفین میں تراویح 10 رکعات پر م...
29/03/2021

بریکنگ نیوز || حرمین شریفین میں آنے والے رمضان 1442 کے لیے پلان کچھ یوں ہونگے:

1️⃣. حرمین شریفین میں تراویح 10 رکعات پر مشتمل ہونگے ساتھ میں 3 رکعت وتر پڑھا جائے گا.
2️⃣. حرم مکی میں نمازیوں کو توسیع ملک عبداللہ میں نماز پڑھنے کی اجازت ہوگی.
3️⃣. مطاف صرف معتمرين کے ساتھ خاص ہونگے.
4⃣. معتمرين کعبہ کو ہاتھ نہیں لگا سکیں گے.
5⃣. افطار دسترخوان نہیں لگیں گے اس کے بجائے سب کو الگ الگ افطار تقسیم کیا جائے گا .
6️⃣. حرمین میں اعتکاف نہیں ہوگا.
7⃣. زمزم سپلائی بند رہیں گے لیکن زمزم کے بوتل تقسیم کیے جائیں گے.

8⃣. حرم مکی میں صرف اعتمرنا سے پرمٹ لینے والوں کو داخلے کی اجازت ہوگی.
BREAKING NEWS || Plans for the Haramain Sharifain:

1. 10 Rakats of Taraweeh and Tahajjud will be led in the Haramain Sharifain this year aswell with 3 Rakats Witr
2. Worshippers will be allowed to pray in the Abdullah Expansion, first floor, roof, and Courtyards,
3. Mataaf will remain closed to worshippers
4. Umrah pilgrims will not be allowed to touch the Ka’bah
5. Iftar spreads will be suspended, instead, individual distribution will be conducted
6. I’tikaf will be suspended
7. Zamzam supply will remain suspended and will be supplied individually through personnel and bottles
8. Permission to enter the Grand Mosque will only be allowed with valid permits issued via the Eatmarna App

  Plans for the Haramain Sharifain
28/03/2021

Plans for the Haramain Sharifain

24/03/2021
23/01/2021

الحمداللہ سعودی وزارت الحج نے پاکستان سے عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کیلے عمرہ زائرین کی عمر کی حد 18سے 60 سال کر دی گی ہے انشاءاللہ آیندہ کچھ دنوں تک مزید کچھ نرمیوں اور آسانیوں کی امید ہے بہت جلد انشاءاللہ حرمین شریفین کی رونقیں پھر سے معمول پہ ہونگی

NEWS | First Batch of Pilgrims from Nigeria have arrived in Madinah Al Munawarrah last night
20/01/2021

NEWS | First Batch of Pilgrims from Nigeria have arrived in Madinah Al Munawarrah last night

NOW | First group of International Umrah pilgrims exit Quarantine and travelled to At Tanaim (Miqaat) to enter the state...
04/11/2020

NOW | First group of International Umrah pilgrims exit Quarantine and travelled to At Tanaim (Miqaat) to enter the state of Ihram before heading to Masjid Al Haram to perform the Umrah rituals
ابھی | بین الاقوامی عمرہ زائرین کا پہلا گروہ قرنطین سے باہر نکلا اور عمرہ کی رسم ادا کرنے کے لئے مسجد الحرام جانے سے پہلے ریاست احرام میں داخل ہونے کے لئے تنایم (میقات) کا سفر کیا۔

*عمرہ زائرین کی نئی دینی مشکلات* از قلم مفتی علی اصغر15 ربیع الاول  1442بمطابق2 نومبر 2020 ‼️جو ثابت شدہ عبادت کا  نبوی ...
02/11/2020

*عمرہ زائرین کی نئی دینی مشکلات*
از قلم مفتی علی اصغر
15 ربیع الاول 1442بمطابق
2 نومبر 2020
‼️جو ثابت شدہ عبادت کا نبوی طریقہ ہے اس کے بر خلاف جا کر عبادت کرنا کسی طور پر درست نہیں ہے.

👈 اطلاعات یہ مل رہی ہیں کہ غیر ملکیوں کے لئے عمرہ ویزہ کھلنے کے بعد انہیں بغیر احرام کے مکہ مکرمہ پہنچے کی تاکید کی جا رہی ہے.
اب یہ کاروان والے اپنے طور پر کر رہے ہیں یا پھر کوئی حکومتی پالیسی ہے اس تعلق سے کوئی تفصیل سامنے نہیں آئی لیکن متعدد افراد نے اس مشکل کا ذکر کیا ہے۔
اگر ایسا ہے تو یہ دین میں بگاڑ کی صورت ہے اور کوئی ایسا محرک نہیں کہ اس کی ضرورت ہو بات صرف اتنی ہے کہ زائر کو مکہ مکرمہ پہنچنے پر 3 ہوٹل سے باہر جانے کی اجازت نہیں ہوتی یہ 3 دن وہ احرام کے ساتھ بھی ہوٹل میں گزار سکتا ہے یہ کوئی مشکل بات نہیں ہے.

👈 حج کے موقع پر بھی 8 ذو الحجہ کو ہی احرام باندھ کر دسویں تک احرام میں گزاتے ہیں.بلکہ آج کل تو 7 ذو الحجہ سے ہی حاجی حج کا احرام باندھ لیتے ہیں
رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے تو حج قرآن فرمایا تھا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے26 ذو القعدہ یعنی حج سے تقریبا 14 دن پہلے ذو الحلیفہ مدینہ منورہ کی میقات سےحج کا احرام باندھا اور قافلہ 8 دن بعد مکہ مکرمہ کے قریب وادی ذی طوی پہنچا اور رات گزار کر 4 ذو الحجہ بروز اتوار تقریبا 8 دن احرام میں رہنے کے بعد آپ علیہ الصلوۃ و السلام نے طواف قدوم فرمایا ۔پھر بدستور احرام میں رہے اور اس کے بعد آپ علیہ الصلوۃ و السلام نے 10 ذو الحجہ کوتقریبا 14 دن بعد احرام اترا.

‼️کیا ہم امتی صرف معمولی سی سہولت کے لئےکہ 3 دن احرام میں کیسے رہیں؟ دین اور عبادت میں نیا طریقہ رائج کر سکتے ہیں ہر گز نہیں اور عبادت کے نبوی طریقہ کو ہرگز تبدیل نہیں کیا جا سکتا

👈 سمندری سفر ہو یا ہوائی جہاز کا سفر اب تک یہ ہوتا آیا ہے کہ زائرہ کو متنبہ کر دیا جاتا ہے کہ میقات آنے والا ہے احرام باندھ لین اس سے پہلے جو لوگ پیدل یا سواریوں پر حج کرنے یا عمرہ کرنے جاتے تھے ان میں سے بعض تو اپنے گھر ہی سے احرام پہن کر جاتے تھے اور مہینوں احرام میں رہتے تھے اور بعض میقات پر جا کر احرام باندھتے تھے 15 سو سالہ تاریخ میں کبھی ایسا نہیں ہوا کہ حج اور عمرہ کرنے والے اجتماعی طور پر میقات کے باہر سے بغیر احرام کے مکہ مکرمہ جائیں.

👈جب کہ عمرہ کی عبادت کا طریقہ نبوی یہ ہے کہ میقات کے باہر سے آنے والا جب مکہ مکرمہ خاص طور حج یا عمرہ کے لئے جاتا ہے تو اسے میقات پر احرام کی نیت کر کے جانا ہوتا ہے. اگر عمرہ پر جانے والوں نے بغیر احرام کے میقات عبور کی اور دوبارہ میقات پر جا کر احرام نہیں باندھا تو دم لازم ہوگا اور گناہ تو دونوں صورتوں میں ہونا ہی ہے. فی الوقت مسجد جعرانہ لے جا کر احرام بندھوانے کی اطلاعات ہیں جعرانہ میقات نہیں ہے یہاں سے احرام باندھ کر عمرہ تو ہو جائے گا لیکن سابقہ غلطی کی تلافی نہیں ہو سکے گی.
🌹اللہ تعالی ہماری عبادات کو آسان فرمائے اور حج اور عمرہ میں جو مشقت رکھی گئی ہے اس کے فلسفہ کے عین مطابق اسے ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے🌹
میقات کہاں سے شروع ہوتی ہے اور کتنی ہیں اس تعلق سے میری کتاب 27 واجبات حج اور تفصیلی احکام سے ایک تصویر میرے فیس بک پیج پر لکھی جانے والی اس پوسٹ کے ساتھ ہی شئیر کی جا رہی ہے. اس تصویر کے مطابق جو لوگ گرین حصے کے باہر سے مکہ مکرمہ آئیں گے وہ بغیر احرام کے میقات سے نہیں گزر سکتے جبکہ گرین اور پنک حصے میں رہنے والوں کو عمرہ کا احرام گرین حصہ میں کہیں سے باندھنے کی اجازت ہے
جبکہ حج کا احرام پنک حصہ میں رہنے والے پنک حصہ سے ہی باندھیں گے
مکمل تفصیل کے لئے میری اسی کتاب کا پہلا باب پڑھا جا سکتا ہے
کتاب کا لنک بھی پیش خدمت ہے
https://www.dawateislami.net/bookslibrary/ur/27-wajibat-e-hajj-aur-tafseeli-ahkam

BREAKING NEWS | First Umrah flight has arrived in Jeddah from Pakistan after a period of 8 months
01/11/2020

BREAKING NEWS | First Umrah flight has arrived in Jeddah from Pakistan after a period of 8 months

PICTURES: Beautiful scenes from the Mataaf after Masjid Al Haram was opened at maximum precautionary capacityمناظر : مسج...
01/11/2020

PICTURES: Beautiful scenes from the Mataaf after Masjid Al Haram was opened at maximum precautionary capacity
مناظر : مسجد الحرام کے بعد مطاف کے خوبصورت مناظر زیادہ سے زیادہ احتیاطی صلاحیت پر کھولے گئے

جشن عید میلاد النبی مبارک ہو ۔۔ﺍَﺻّﻠٰﻮﺓُ ﻭَﺳّﻠَﺎﻡُ ﻋَﻠﻴْﻚَ ﻳَﺎ ﺳَﻴّﺪﻱ ﻳﺎ ﺭَﺳﻮﻝُ ﺍﻟﻠﻪﻭ ﻋﻠٰﻲ ﺍٰﻟِﻚَ ﻭﺍَﺻْﺤٰﺎﺑِﻚَ ﻳَﺎ ﺳَﻴّﺪ...
29/10/2020

جشن عید میلاد النبی مبارک ہو ۔۔
ﺍَﺻّﻠٰﻮﺓُ ﻭَﺳّﻠَﺎﻡُ ﻋَﻠﻴْﻚَ ﻳَﺎ ﺳَﻴّﺪﻱ ﻳﺎ ﺭَﺳﻮﻝُ ﺍﻟﻠﻪ
ﻭ ﻋﻠٰﻲ ﺍٰﻟِﻚَ ﻭﺍَﺻْﺤٰﺎﺑِﻚَ ﻳَﺎ ﺳَﻴّﺪﻱ ﻳﺎ ﺣَﺒﻴﺐُ ﺍﻟﻠﻪ

25/10/2020

الحمد اللہ
وزارت الحج و عمرہ نے ۱ نومبر 2020 سے بین الاقوامی متعمرین کو عمرہ کی اجازت کا اعلان کردیا ہے اور طریقہ کار بھی واضح کیا ہے. مزید تفصیلات جلد شئیر کردی جائیں گئی. انشاء اللہُ

7 ماہ تعطلی کے بعد مسجد نبوی شریف میں حاضری دینے والے اولین گروہ کے متعدد افراد جذبات پر قابو نہ پاسکے۔  مسجد نبوی شریف ...
18/10/2020

7 ماہ تعطلی کے بعد مسجد نبوی شریف میں حاضری دینے والے اولین گروہ کے متعدد افراد جذبات پر قابو نہ پاسکے۔
مسجد نبوی شریف میں روضہ اطہر میں نماز اور سلام پیش کرنے کے لیے حاضری کا آغاز آج فجر کی نماز کے ساتھ ہوا ہے۔
واضح رہے کہ آج اتوار سے مسجد نبوی شریف میں روضہ اطہر اور سلام پیش کرنے کے اجازت ناموں کا اجرا شروع ہو گیا ہے۔

انتظامیہ کے مطابق گنجائش کے حساب سے 75 فیصد لوگوں کو روضہ اطہر میں نماز اور سلام پیش کرنے کی اجازت دی جائے گی۔

الحمدللہ یکم ربیع الاول 1442ہجری 18اکتوبر 2020م کو🕋حرم مکی🕋میں نماز فجر کے مناظر دوسری طرف ریاض الجنةاور🌴روضه اطہرصلی ال...
18/10/2020

الحمدللہ یکم ربیع الاول 1442ہجری 18اکتوبر 2020م کو
🕋حرم مکی🕋میں نماز فجر کے مناظر دوسری طرف ریاض الجنةاور🌴روضه اطہرصلی اللہ علیہ وسلم🌴بھی آج سے عام نمازیوں کے لئے کھول دیا جائے گا ان شاء اللہُ

الحمداللہ:مسجد نبوی میں روضہ شریفہ میں نماز اور زیارت کا پہلا مرحلہ 18 اکتوبر اتوار سے شروع ہوگا۔  حرمین شریفین انتظامی ...
14/10/2020

الحمداللہ:مسجد نبوی میں روضہ شریفہ میں نماز اور زیارت کا پہلا مرحلہ 18 اکتوبر اتوار سے شروع ہوگا۔
حرمین شریفین انتظامی امور کی کمیٹی کا اجلاس۔
زائرین کیلئے مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں نماز اور زیارت کے متعلق پلان مرتب۔۔۔
اللهم صلي على محمد وعلى آله وصحبه أجمعين

13/10/2020

(مکہ اور مدینہ کے ہوٹلوں کے لیے نئے ضابطے مقرر)
وزارت حج و عمرہ نے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے رہائشی ہوٹلوں کو ہدایت کی ہے کہ ایک کمرے میں دو سے زیادہ عمرہ زائرین کو نہ ٹھہرایا جائے۔وزارت نے کہا ہے کہ ’تمام رہائشی ہوٹل کورونا وائرس کے حفاظتی تدابیر پر عمل کے پابند ہیںایک گروپ میں آنے والے عازمین کو ایک ہی منزل پر واقع کمروں میں ٹھہرانا ضروری ہے‘۔
’ہر ہوٹل میں آئسولیشن کمرے میں موجود ہونے چاہئیں جن میں وزارت صحت سے رابطہ کرنے کے لیے ٹیلیفون کی سہولت ہو‘۔تمام ہوٹل اپنی گنجائش سے آدھی تعداد کو رہائش فراہم کرسکتے ہیں، ہوٹل سے حرم کے لیے نکلنے سے پہلے اعتمرنا سے پیشگی وقت لینا ضروری ہے‘۔جن زائرین پر کورونا کے آثار پائے جائیں انہیں مخصوص کمروں تک محدود کیا جائے، انہیں آئسولیشن کی مدت پوری کرنے تک وہیں رہنے کا پابند کیا جائے گا‘۔
’تمام ہوٹلوں میں بوفے پر پابندی ہے، اجتماعی کھانوں کا بھی اہتمام نہیں ہوگا‘۔

13/10/2020

(ڈھائی لاکھ زائرین کو عمرہ ادائیگی کی اجازت)
سعودی عرب نے دوسرے مرحلے میں ڈھائی لاکھ مقامی زائرین کو عمرہ ادا کرنے کی اجازت دینے کا اعلان کیا ہے۔
سعودی عرب نے عمرے پر عائد پابندی اٹھانے کے بعد مرحلہ وار عمرہ ادائیگی کی اجازت دی ہے جس کا آغاز 4 اکتوبر سے کیا گیا تھا۔
سعودی گزٹ کے مطابق عمرہ کی مرحلہ وار ادائیگی کے سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے 18 اکتوبر سے 2 لاکھ 50 ہزار مقامی زائرین کو عمرے کی اجازت دی جائے گی۔ زائرین کو مسجد نبوی اور مسجدالحرام میں بھی عبادت کی اجازت ہوگی۔
مزید پڑھیں

عمرہ زائرین کو ویزے کب جاری ہوں گے
سعودی حکومت نے 18 اکتوبر سے زائرین کے لیے روضہ شریف کے علاوہ مدینہ میں واقع مسجد نبوی کا پرانا حصہ بھی کھول دیا ہے۔ 31 مئی سے مسجد نبوی کے صحن نماز کی ادائیگی کے لیے کھول دیے گئے تھے جہاں محدود تعداد میں عبادت گزاروں کو احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے نماز ادا کرنے کی اجازت تھی۔
سعودی عرب کی قومی کمیٹی برائے حج و عمرہ کے رکن حانی العمیری نے سعودی گزٹ کو بتایا کہ دوسرے مرحلے میں ڈھائی لاکھ عمرہ زائرین کے علاوہ 6 لاکھ سے زائد عبادت گزاروں کو مسجد الحرام میں نماز ادا کرنے کی اجازت ہو گی۔حانی العمیری کے مطابق زائرین کو عمرہ ادائیگی اور مسجدالحرام اور روضہ شریف پر حاضری کے لیے پرمٹ کی ضرورت ہوگی جو ’اعتمرنا‘ ایپ کے ذریعے رجسٹر کر کے حاصل کیا جا سکتا ہے۔
جبکہ تیسرے مرحلے میں غیر ملکی زائرین کو عمرہ ادائیگی اور روضہ شریف پر حاضری کی اجازت ہوگی جس کا آغاز یکم نومبر سے ہوگا۔
حانی العمیری کے مطابق فی الحال یہ واضح نہیں کہ کتنے ممالک کے شہریوں کو عمرہ ادا کرنے کی اجازت دی جائے گی۔
انہوں نے بتایا کہ کورونا کے پیش نظر عمرہ زائرین کے لیے احتیاطی تدابیر واضح کر دی گئی ہیں جس کے تحت بسوں میں صرف چالیس فیصد سیٹوں کو مسافرین کے زیر استعمال لایا جائے گا۔ جبکہ ایک کمرے میں صرف دو عمرہ زائرین کو اکھٹے رہنے کی اجازت ہوگی۔
4 اکتوبر سے شروع ہونے والے پہلے مرحلے میں 6 ہزار زائرین کو عمرہ ادا کرنے کی اجازت دی گئی تھی جو صرف سعودی شہریوں اور مملکت میں مقیم غیرملکیوں تک کے لیے محدود تھی۔ ہر گروپ کو عمرہ ادائیگی کے مراحل مکمل کرنے کے لیے تین گھنٹوں تک کا وقت دیا گیا تھا تاہم زائرین کو کعبہ اور حجر اسود کے قریب جانے کی اجازت نہیں ہے۔
احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے مسجدالحرام کو دن میں دس مرتبہ جراثیم سے پاک کیا جاتا ہے، جبکہ آب زم زم کی بند بوتلیں زائرین میں تقسیم کی جا رہی ہیں۔

شیخ عبدالرحمن السدیس نے آج 12 اکتوبر 2020م کو   🌴یکم ربیع الاول 1442ہجری🌴 سے 🌹روضہ اطہر صلی اللہ علیہ وسلم🌹 کو عام نمازی...
13/10/2020

شیخ عبدالرحمن السدیس نے آج 12 اکتوبر 2020م کو
🌴یکم ربیع الاول 1442ہجری🌴 سے 🌹روضہ اطہر صلی اللہ علیہ وسلم🌹 کو عام نمازیوں کے لئے سلام پیش کرنے کے لئے کھولنے کے اجازت نامے پر دستخط کر دئے ۔۔۔۔

سعودی حکومت نے باضابطہ طور پر اعلان کیا کہ ہمارے پاس عمرہ کا اچھا اور محفوظ آغاز ہے اور یکم نومبر 2020 سے ہم بین الاقوام...
11/10/2020

سعودی حکومت نے باضابطہ طور پر اعلان کیا کہ ہمارے پاس عمرہ کا اچھا اور محفوظ آغاز ہے اور یکم نومبر 2020 سے ہم بین الاقوامی عمرہ کا آغاز کریں گے۔ انہوں نے اس خط میں سعودی عمرہ کمپنیوں اور ہوٹلوں کو آنے والے سیزن کے لئے تیار رہنے کو کہا اور عمرہ کمپنیوں سے بھی تمام ضروری دستاویزات کا انتظام کرنے کو کہا۔

’عمرہ کے خواہش مند پاکستانی بُکنگ میں جلدی نہ کریں..... کئی فراڈی ایجنٹ مارکیٹ میں سادہ لوح افراد سے سستے ترین عمرہ کے ن...
09/10/2020

’عمرہ کے خواہش مند پاکستانی بُکنگ میں جلدی نہ کریں..... کئی فراڈی ایجنٹ مارکیٹ میں سادہ لوح افراد سے سستے ترین عمرہ کے نام پر پاسپورٹ لینا شروع کررکھا ہے... لہذا احتیاط اور ہوشیار رہیں... مزید پڑھیں

===================
سعودی عرب کی جانب سے سات ماہ بعد عمرے کی اجازت دیے جانے کے بعد پاکستانی عمرہ زائرین کی بڑی تعداد جلد سے جلد عمرہ کی ادائیگی کے لیے جانا چاہتی ہے اور اس سلسلے میں لوگ عمرہ ٹور آپریٹرز سے رابطے بھی کر رہے ہیں۔

اس صورت حال میں ٹور آپریٹرز کو اس بات کا خدشہ ہے کہ کچھ ٹور آپریٹرز یا ایجنٹس عمرہ کے خواہش مندوں سے بکنگ کی مد میں پیسے بھی پکڑ لیں گے لیکن انہیں فوری طور پر بھجوا نہیں پائیں گے جس کی وجہ سے اس کاروبار سے وابستہ افراد کی ساکھ کو متاثر ہوگی۔

حج و عمرہ ٹور آپریٹرز کا کہنا ہے کہ پاکستانی عمرہ زائرین عمرہ کی بکنگ میں جلدی نہ کریں۔ سعودی حکومت نے بیرون ملک سے عمرہ زائرین کے لیے پالیسی مقامی عمرہ زائرین کے انتظامات کی کامیابی سے مشروط کر رکھی ہے۔

فی الحال عمرہ کی بکنگ نہیں ہو رہی۔ ابھی تک سعودی حکومت کی جانب سے کچھ بھی واضح پالیسی نہیں دی گئی۔

’ابھی معاہدے نہیں ہوئے، کوئی گارنٹی نہیں گئی۔ ہم لوگ معاہدہ کریں گے، گارنٹی جائے گی اور پھر پاکستان میں سعودی سفارت خانہ ہمارے معاہدوں کی تصدیق کرے گا۔ اس کے بعد ہی بکنگ کا سلسلہ شروع ہوگا۔‘
انھوں نے بتایا کہ ’کورونا کے بعد صورت حال بدل چکی ہے۔ پرانے معاہدے ختم ہو چکے ہیں۔یکم نومبر کو بیرونی ممالک سے عمرہ سے متعلق سعودی حکومت کی پالیسی آئے گی۔ اس پالیسی میں نیا کیا ہوگا؟ ایس او پیز کیا ہوں گے؟ فیسیں کیا ہوں گی؟ یہ سب واضح ہوگا تو نئے معاہدے ہوں گے۔ اسی انتظار میں بیٹھے ہیں۔

ابھی پالیسی آنے کے باوجود 15 سے 20 دن لگیں گے۔ ابھی جو لوگ پیسے پکڑیں گے وہ غلط کریں گے۔ جو جلد معاہدہ کرنے میں کامیاب ہوگا وہ نومبر کے آخر تک عمرہ زائرین کو بھیجنے میں کامیاب ہوگا۔

اس وقت مقامی لوگوں کے لیے عمرہ شروع کیا گیا ہے۔ اگر وہ کامیاب رہتا ہے، بیماری نہیں پھیلتی اور زائرین ایس او پیز پر عمل در آمد کرتے ہیں تو ایسی صورت میں غیر ملکیوں کو اجازت مل سکتی ہے۔‘

کئی لوگ تو عمرہ کے ویزے لگنے کے باوجود نہیں جاسکے تھے۔ سات ماہ کی پابندی کے بعد اب لوگ جلدی میں ہیں تاہم ہم ان سے پاسپورٹ یا پیسے نہیں لے رہے کیونکہ جب تک صورت واضح نہیں ہوتی بکنگ کا سلسلہ شروع نہیں کریں گے۔

03/10/2020

ریاض (این این آئی) سعودی حکومت نے روضہ رسولؐ کو یکم ربیع الاول سے زائرین کیلئے کھولنے کا اعلان کیا ہے۔انتظامیہ حرمین شریفین کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دو ہفتوں بعد یکم ربیع الاول کو زائرین مسجد نبویؐ میں نماز ادا کرنے کے ساتھ روضہ رسول ؐ پر درود سلام بھی پیش کرسکیں گے۔انتظامیہ کے مطابق مسجد نبوی ؐ میں نماز کی ادائیگی اور روضہ اطہرؐکی زیارت کے لیے اعتمرنا ایپ کے ذریعے اجازت لینا ہو گی۔ حکام کے مطابق زائرین حفاظتی تدابیر سمیت سماجی فاصلے اور ہدایات پر عمل کے پابندہوں گے اور روضہ اطہرؐ میں گنجائش کے مطابق 75 فیصدلوگوں کو داخلے کی اجازت ہوگی۔

اپ ڈیٹ | حجاج کرام کا پہلا گروہ آج رات عمرہ ادا کرنے پہنچے گا۔ صبح 12 بجے سے ہماری کوریج دیکھیں
03/10/2020

اپ ڈیٹ | حجاج کرام کا پہلا گروہ آج رات عمرہ ادا کرنے پہنچے گا۔ صبح 12 بجے سے ہماری کوریج دیکھیں

30/09/2020

سعودی عرب نے عمرہ زائرین کے لئے حفاظتی تدابیر جاری کر دی ہیں۔ مسجد الحرام میں زائرین کے درمیان سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کے لئے رکاوٹیں کھڑی کر دی گئیں ہیں۔
حجر اسود کو بوسہ دینے کی اجازت نہیں ہو گی اور دور سے ہی اس کی زیارت کی جا سکے گی۔
سعودی وزارت حج نے کہا ہے کہ دن میں دس بار مسجد الحرام کو خصوصی محلول سے دھویا جائے گا تاکہ وائرس کے خطرات کو کم کیا جا سکے۔
مسجد الحرام کے اندر ہی قرنطینہ کے لئے کمرے بنا دیئے گئے ہیں۔ کسی بھی زائر میں کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے کے فوری بعد ہی اسے قرنطینہ کمرے میں منتقل کر دیا جائے گا۔
سعودی عرب نے دنیا بھر سے عمرہ کی ادائیگی کے لئے آنے والوں پر پابندی یکم نومبر سے ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
4 اکتوبر سے مسجد الحرام میں عمرہ کی اجازت مقامی افراد کو دی گئی ہے۔ یومیہ صرف 6 ہزار افراد کو عمرہ کرنے کی اجازت ہو گی۔ 18 اکتوبر سے خلیجی ریاستوں کے شہریوں کے لئے عمرہ کی پابندی ختم کر دی جائے گی۔
18 اکتوبر سے مسجد الحرام اور مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں 15 ہزار افراد کو داخل ہونے دیا جائے گا۔
یکم نومبر سے دنیا بھر کے زائرین کے لئے دونوں مقدس مقامات کھول دیئے جائیں گے تاہم حکومت نے کہا ہے کہ حفاظتی تدابیر پر ہر صورت عمل کروایا جائے گا۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس کی عالمی وبا کے باعث گذشتہ چھ ماہ سے سعودی حکومت نے عمرہ کی ادائیگی پر پابندی عائد کی ہوئی ہے۔

وزیر حج و عمرہ عمرہ کے لئے نئی شرائط افشا کرتے ہیںوزیر حج و عمرہ ڈاکٹر محمد صالح بن طاہر بینٹین نے ایک ٹیلی ویژن انٹرویو...
28/09/2020

وزیر حج و عمرہ عمرہ کے لئے نئی شرائط افشا کرتے ہیں
وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر محمد صالح بن طاہر بینٹین نے ایک ٹیلی ویژن انٹرویو میں عمرہ کی بحالی سے متعلق کچھ نئی تفصیلات سامنے آئیں۔ کچھ تفصیلات میں سے ، ہم نے مندرجہ ذیل اہم امور پر روشنی ڈالی ہے۔
مقامی عمرہ کے بارے میں:

صرف ابتدائی مرحلے میں صرف 18-65 سال کی عمر کے لوگوں کو عمرہ کرنے کی اجازت ہوگی۔

2- عمرہ کی درخواست پر اندراج کے بعد کسی کو بھی مسجد الحرام میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی

3 عمرہ پرمٹ مفت جاری کیا جائے گا۔

4 درخواست کے ذریعہ وزارت زائرین کو رہائش اور آمدورفت کے مواقع فراہم کرتی ہے

اللہ کے لئے ہوٹلوں میں 5 تنہائی مراکز بنائے جائیں گے تاکہ حجاج کو کوئی علامت ظاہر نہ ہو

6- اگر لوگوں کو منظور شدہ ایپ کے ذریعے اندراج کروانے میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے تو متبادل انتظامات کیے جائیں گے

7- عمرہ اداکاروں کو ہر 24 گھنٹے میں 12 گروپوں میں تقسیم کیا جائے گا اور ہر ایک کو 3 گھنٹے کی سہولت دی جائے گی اور صحت سے متعلق ایک پیشہ ور مدد فراہم کرے گا۔

بین الاقوامی عمرہ کے بارے میں:

1. کچھ شرائط جاری کرنے اور آنے والے ہفتوں میں ممالک کو خطرے سے پاک رہنے کا فیصلہ کرنے کے بعد "فی ملک" کو حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

2۔امریکہ عمرہ اور حج بین الاقوامی عمرہ اور عازمین حج کے لئے ایک خاص راستہ بنائے گی

3 عمرہ اور حج کی وزارت سرکاری سرکاری ایپس کے ذریعے جسمانی دفاتر کو ختم کرنے اور عمرہ اور حج کی رجسٹریشن کو قابل بنانے پر کام کر رہی ہے۔

Minister of Hajj and Umrah reveals new conditions for UmrahMinister of Hajj and Umrah Dr. Mohammad Saleh bin Taher Bente...
28/09/2020

Minister of Hajj and Umrah reveals new conditions for Umrah
Minister of Hajj and Umrah Dr. Mohammad Saleh bin Taher Benten in a television interview revealed some new details regarding the resumption of Umrah. Among some of the details, we have highlighted the following important ones:
Regarding local Umrah:

1. Only people of age groups of 18-65 will be allowed to perform Umrah in the initial stage.

2- No person will be allowed to enter Masjid Al Haram except after registering on the Umrah Application

3. Umrah permit will be issued for free.

4. Through the application the Ministry provides pilgrims housing and transportation opportunities

5- Isolation centers will be made in hotels for Allah forbid any pilgrims showing any symptoms

6- Alternate arrangements will be made if people face problem in registering through the approved app

7- Umrah Performers will be divided into 12 groups each 24 hours and allowed a time of 3 hours each and will be assisted by a health professional

Address


Opening Hours

Monday 09:00 - 20:00
Tuesday 09:00 - 20:00
Wednesday 09:00 - 20:00
Thursday 09:00 - 20:00
Friday 09:00 - 20:00
Saturday 09:00 - 20:00

Telephone

+923228004568

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when أَفْلَحَ ٹریول اینڈ ٹوریزم سروس Aflah Travel & tourism service posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to أَفْلَحَ ٹریول اینڈ ٹوریزم سروس Aflah Travel & tourism service:

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Opening Hours
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Travel Agency?

Share