03/11/2024
مجھے پسند ہے ،،،،، !!!
خزاں کا موسم ،
زرد پتوں سے بھرا باغ ،
جھیل کا کنارا ،
بہتے پانی کا شور ،
لکڑی سے بنا چھوٹا سا گھر
بلند و بالا پہاڑ ،
بوسیدہ حویلیاں ،
کچے راستے ،
ریل گاڑی کی روانگی کے بعد
ریلوے سٹیشن پر چھائی خاموشی
سنسان راہیں ،
بادلوں سے ڈھکا آسمان ،
بارش کی پہلی بوندیں ،
گیلی مٹی کی خوشبو ،
افسانوی کردار ،
محبت کی لوک داستانیں ،
"نکاح" کے بعد بجتے شادیانے ،
مہندی والے ہاتھ ،
کاجل سے بھری بھیگی آنکھیں،
دو محبت کرنے والوں کا ملن،
الفاظ میں چھپے جذبات ،
پرانی ڈائریاں ،
کسی بڑھیا کے صندوق میں رکھا اُس کا لال جوڑا ،
بیٹے کی کامیابی پر چمکتی
ضعیف کمزور آنکھیں ،
گہری کالی راتوں میں مُنڈیر پہ جلتا دِیا،
جھونپڑی میں جلتی لالٹین ،
بانسری کی دُھن ،
موم بتی کی مدھم روشنی ،
شاعری کے مجموعے ،
کسی کی یاد میں لکھا ہوا خط ،
کسی کے لمس سے معطر اک رومال ،
کتاب میں رکھا سوکھا ہوا گلاب ،
گجروں سے مہکتی نازک کلائیاں ،
گھونگھٹ میں چھپا حُسن ،
چودھویں کا چاند ،
تاروں سے سجا آسمان ،
گھر کی چھت سے ڈھلتی شام کا نظارا،
فجر کے وقت پرندوں کا چہچہانا ،
اور محبت کا وہ رنگ
جو تمہاری آنکھوں میں چمکتا ہے ❤️