MISSION
Strive to market value packed vehicles that meet customers’ expectations.
·Provide a platform where our stakeholders passionately contribute, invest and excel.Make valuable contribution to Social development of Pakistan.
12/11/2024
گرمی میں سبز سردی میں سفید یہ ہے تاؤ بٹ سفید اور حرا پاکستان کی پہچان
12/10/2024
TGB ka toure seri kot
09/10/2024
Seri kot toure with adeel bai
20/09/2024
Sardaree neelum velly azad kashmir
20/09/2024
Kil bala neelim velly azad kashmir
20/09/2024
Kil neelum velly azad kashmir
17/09/2024
💚 *تمام اھل اسلام عاشقان💚 محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو 💚جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مبارک ہو۔*💚
15/09/2024
.bb5 9 Followers, 5 Following, 2048 Likes - Watch awesome short videos created by sh@hb@b@
27/08/2024
Kashmir janat nazeer guras velly towbutt azad kashmir
26/08/2024
پاکستان کی اندھی جھیل
دیو مالائی حسن اور قصوں کی شہرت رکھنے والی شگر کی اندھی جھیل (بلائنڈ لیک) کے بارے میں مشہور ہے کہ آج تک کسی کو معلوم نہیں ہوا اس جھیل میں پانی کہاں سے آتا ہے،
طسلماتی نظاروں کے بیچوں بیچ واقع اندھی جھیل میں مختلف اقسام کے مچھیلیاں بھی پائے جاتے ہیں،
بلائنڈ لیک‘ یا اندھی جھیل بلتستان کے علاقے سکردو اور شگر کے سنگم پر واقع سرد صحرا کے نزدیک موجود ہیں،جو سردیوں میں مکمل جم جاتا ہے،
سکردو سے قریبا پینتالیس منٹ کی مسافت پر یہ جھیل اسی راستے پر واقع ہے، جو سکردو سے دنیا کی کی دوسری بڑی چوٹی کے ٹو کی طرف جاتا ہے،
چار کلومیٹر پر پھیلی اس خوبصورت جھیل کا شمار گلگت بلتستان کی خوبصورت ترین جھیلوں میں ہوتا ہی، اس جھیل کو بلتی زبان میں 'جربہ ژھو‘ کہا جاتا ہے،
جس کا مطلب ہے اندھی جھیل اس جھیل کو اندھی جھیل اسی لیے کہا جاتا ہے کیونکہ یہ معلوم نہیں کہ اس جھیل کے پانی کا ماخذ کیا ہے؟
بلند و بالا پہاڑوں کے کنارے واقع اس جھیل کا پانی صاف اور نیلا ہے لیکن یہ پانی مکمل طور پر ٹھہرا ہوا ہے، مقامی لوگوں کے مطابق کئی برسوں سے اس جھیل میں پانی کی سطح ایک جیسی ہی ہے۔
23/08/2024
" معلوماتِ جموں کشمیر "
1۔ جموں کشمیر کے 6 موسم ہیں بہار، گرما، برسات ، خزاں ، سرما ، برف باری
2۔ جموں کشمیر کے قدرتی وسائل میں پانی ، جنگلات ، معدنیات ، قیمتی پتھر ، سیاحت ، جڑی بوٹیاں ہیں ۔
3۔ جموں کشمیر میں 44 چھوٹے بڑے دریا ہیں ۔ دریائے سندھ ، دریائے شوک ، دریائے گلت ، دریائے نیلم ، دریائے جہلم ، دریائے پونچھ ، دریائے چناب جموں کشمیر کے مشہور دریا ہیں ۔
4۔ جموں کشمیر میں 10 زبانیں اور 72 بولیاں بولی جاتی ہیں ۔ کشمیر کی سب سے قیمتی فصل زعفران ہے ۔ دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے۔ٹو جموں کشمیر ( گلگت بلتستان ) میں ہے ۔
5۔ کشمیر کی تاریخ پر مشتمل پہلی کتاب " راج ترنگنی " 1105ء میں لکھی گئی
6۔ جموں کشمیر میں ہزاروں سال پرانی یونیورسٹی کے کھنڈرات شاردہ ( نیلم ) میں موجود ہیں
7۔ جموں کشمیر کی تاریخ 6 ہزار سال پرانی ہے اپنی تاریخ میں یہ ملک ساڑھے پانچ ہزار سال آزاد و خودمختار رہا ۔ 21 غیر مسلم خاندانوں نے کشمیر پر حکومت کی ۔ 1338ء میں مسلم دور کا آغاز ہوا ۔ 216 سال شاہ میری خاندان ، 31 سال چک خاندان نے حکومت کی ۔ 1586ء میں کشمیر غلام ہوا مغلوں نے دہلی سے آکر قبضہ کیا ۔ مغلوں نے 166 سال کشمیر پر حکومت کی ۔ 67 سال افغانوں نے حکومت کی ۔ 27 سال سکھوں نے کشمیر پر حکومت کی ۔ 1846ء سے 1947ء تک 101 سال مقامی ڈوگرہ خاندان نے جموں کشمیر پر حکومت کی ۔ 1947ء میں کشمیر پر پاکستان حملہ آور ھوا تب بھارت کو بھی مداخلت کا جوز مل گیا اور جموں کشمیر تقسیم اور غلام ہو کر ہندوستان و پاکستان کے قبضہ میں چلا گیا اور پھر 1962 میں چائنہ اور ھندوستان کی جنگ میں چائنہ نے بھی بھارت کے زیر قبضہ کشمیر اقصائے چین اور تبت کے کچھ علاقے کو اپنے قبضے میں لے لیا دوسری طرف قابض پاکستان نے چائنہ سے اپنے زاتی مفادات کی خاطر پاکستانی مقبوضہ جموں کشمیر سے ایک بڑا علاقہ چائنہ کو تحفے میں دے دیا اور گلگت بلتستان پر اپنا مکمل قبضہ جما کہ سٹیٹ سبجکٹ رول کو بھی گلگت سے ختم کر دیا نام نہاد آزاد کشمیر پر ایکٹ 74 لاگو کر کے نام نہاد آزاد کشمیر کی سرکار کو بھی لولا لنگڑا بنا دیا یوں کیا گیا ہماری ریاست کو ٹکڑے ٹکڑے اور 3 ایٹمی قوتیں ھمارے وسائل کو لوٹ کر کھا رھی ھیں یوں ھماری غلامی کے دن شروع ھوئے۔۔۔
19/08/2024
وادی لیپہ ایک حیرت انگیز وادی ہے جو کہ آزاد کشمیر میں واقع ہے۔ یہ وادی برف پوش پہاڑوں، سرسبز و شاداب جنگلات اور ندیوں سے گھری ہوئی ہے۔ یہ ایک مشہور سیاحتی مقام ہے اور اپنی قدرتی خوبصورتی، منفرد ثقافت اور مقامی لوگوں کی مہمان نوازی کے لیے جانا جاتا ہے۔
وادی ایک گھومتی ہوئی سڑک کے ذریعے قابل رسائی ہے جو چھوٹے دیہاتوں اور قصبوں سے گزرتی ہے، جو مقامی طرز زندگی کی ایک جھلک پیش کرتی ہے۔ وادی لیپہ کا سفر اپنے آپ میں ایک مہم جوئی ہے، پہاڑوں کی بلندیاں آس پاس کے مناظردلکش نظاروں کے ساتھ
03/08/2024
ناجائز جائیداد پر قبضہ کرنے والے افراد جنازہ لازمی پڑھا کریں اور دیکھا کریں کہ مرنے والا کتنے خزانے لے کر جا رہا ہے۔
23/07/2024
پیارے بھائی احمد علی کی وال سے
نیلم ویلی سارا گھوم چُکے اب کُچھ نیا دیکھنا چاہتے ہیں؟؟
کُچھ ایسا جو خوبصورت بھی ہو۔
پُہنچ آسان بھی ہو۔پیدل چلنا نا پڑے۔بُہت رش بھی نا ہو۔
جہاں جھیل بھی ہو۔🤩
جہاں بُلند و بالا سر سبز و شاداب پہاڑ بھی ہوں۔❤️
جہاں بُہت بڑی آبشار بھی ہو😳
فیملی اور بچوں بزرگوں کو بھی مسئلہ نا ہو۔
زیادہ دور بھی نا ہو۔
تو آئیں آپ کو نیلم ویلی کے قریب ایک خوبصورت مُقام کی سیر کرواتے ہیں🥰
✍🏽 Ahmad Ali
سفر کا آغاز کرنے سے پہلے تحریر چوروں سے دو دو ہاتھ نا کر لیں؟ 😅
آپ نیلم ویلی گئے ہوے ہیں تو آپ جانتے ہیں کیرن ، شاردہ کراس کرنے کے بعد کیل گاؤں آتا ہے جہاں سے ارنگ کیل کے لئے ڈولی چڑھنا پڑتا ہے، بے فکر رہیں یہ وہ ڈولی نہیں ہے جو عُمر بھر سولی چڑھا کر رکھے گی😬 بلکہ یہ ڈولی آپ کے لئے آسانی کا کام کرتی ہے ۔ ہاے کتنا فرق ہے دونوں ڈولیوں میں🤓
نوٹ: ہم ارنگ کیل نہیں جا رہے☹️
کیل اڈہ میں ۵/۷ ریسٹورنٹ ہیں لیکن سب سے بہتر کھانا مائ کولاچی ہوٹل کا ہے۔ خوب سیر ہو کر ناشتہ کریں اور وہی سے جیپ تلاش کریں جو آپ کو شاؤنٹر ویلی لے جاے۔
جی میں بات کر رہا ہوں شاؤنٹر ویلی کی ۔ جہاں خوبصورت سی جھیل “سپون لیک” اور ایک بہت بڑی آبشار “شاؤنٹر آبشار” اور بے شُمار چھوٹی بڑی آبشاریں موجود ہیں
شاؤنٹر ویلی صرف جیپ یا بائیک جا سکتے ہیں۔کِسی بھی قسم کی کار نہیں جاتی😔
شاؤنٹر ویلی کے لئے کیل اڈہ سے جیپ یک طرفہ چھ ہزار روپے لیتی ہے۔ سستا کام کرنا ہے تو صبح چھ بجے لوکل جیپس جاتی ہیں جو فی سواری چھ سو روپے لیتے ہیں۔
کیل کو جیسے ہی الوِداعی سلام کریں گے تو ایک موڑ پر موجود ہوں گے۔ بے فکر رہیں یہ وہ موڑ نہیں جو ہمیں 77 سال سے بتایا جا رہا ہے کہ پاکستان ایک نازُک موڑ پر کھڑا ہے۔ 😢
بلکہ یہ بُہت شاندار اور جاندار موڑ ہے۔ جہاں سے دائیں جانب تاؤبٹ اور بائیں جانب شاؤنٹر ویلی کو رستہ جاتا ہے۔ بورڈ بھی لگا ہوا ہے جس کے انوسار کیل سے شاؤنٹر ویلی صرف 32کلو میٹر دوری پر ہے۔
اس ٹریک پر بے شُمار چھوٹے اور خوبصورت گاؤں آبشاریں وقفے وقفے سے آپ کو اپنا دیدار کرواتے رہیں گے۔ بس آپ نے جاگتے رہنا ہے😁
2.5 گھنٹے کی جیپ ڈرائیو کے بعد آپ حوض گاؤں میں پُہنچ جائیں گے جو کہ چِٹا کتھہ کا بیس کیمپ ہے۔یہاں ظہیر الدین بابر کی کیمپنگ سائیٹ موجود ہے جہاں آپ کو کھانا پینا اور رہائیش کے لئے کیمپ بھی مل جاے گا۔ 5 لوگوں کے لئے کیمپ 2000 سے 2500 ایک رات کے لئے چارج کرتے ہیں۔
اسی جگہ کو آپ سپون لیک اور شاؤنٹر آبشار کے لئے اپنا بیس کیمپ بھی بنا سکتے ہیں اور اگر وقت کی قِلت ہو توسپون لیک اور شاؤنٹر ویلی ڈائریکٹ بھی جا سکتے ہیں۔
سپون لیک:
حوض سے نکلیں گے تو 15 منٹ کی جیپ ڈرائیو پر اپر دومیل گاؤں آ جاے گا۔ گاؤں داخل ہونے کے لئے ایک پُل کا استعمال کرنا ہوتا ہے جو دریا کے اوپر ٹیڑھا بنایا گیا ہے۔
دومیل گاؤں سے صرف آدھے گھنٹے کی ڈرائیو کے بعد آپ سپون لیک پر پُہنچ جائیں گے❤️
میرے ساتھ میرے دوست نعمان بھائ بھی تھے جن کو میرے ساتھ سفر کرتے ہوے تقریباً 13/14 سال ہو چُکے ہیں۔ جیسے ہی سپون لیک کو دیکھا اُن کی بانچھیں کھِل گئ اور جیپ سے چھلانگ لگا کر جھیل کی جانب دوڑ لگا دی۔ یہ منظر دیکھتے ہوے میرے زہن میں پہلا وسوسہ جو آیا وہ یہ تھا کہ نعمان اپنی زندگی سے شدید تنگ آکر خود کُشی کرنے لگا ہے؟😳
لیکن جب میری نظر جھیل ہر پڑی تو تمام وہم دور ہو گئے میں سمجھ گیا نعمان کیوں دوڑا😆
سپون لیک پر ٹائم گُزاریں، فوٹو گرافی کریں۔فطرت کو محسوس کریں، اُس ماحول میں کھو جائیں۔
جھیل کے اردگرد سبزہ ہی سبزہ نظر آے گا ۔ جولائ کے آخری دن اور اگست کے شُروعاتی 15 دن آپ کو سپون لیک کے چاروں اطراف سفید پھول ملیں گے گویا سفید پھولوں کے قالین بِچھا دئے گئے ہوں۔
شاؤنٹر آبشار:
سپون لیک سے صرف 20 منٹ کی ڈرائیو پر آپ شاؤنٹر آبشار پر ہوں گے۔ یہ آبشار بُہت چوڑی ہے۔ آبشار شاؤنٹر ویلی کے انتہائ آخری حصہ میں واقع ہے۔ اس آبشار کے بعد شاؤنٹر پاس شُروع ہو جاتا ہے جو شاؤنٹر ویلی (آزاد کشمیر) کو استور ویلی (گلگت بلتستان) سے ملاتا ہے۔ ایک دن کی پیدل مُسافت پر آپ استور میں داخل ہو جائیں گے۔
آبشار دیکھنے کے بعد واپسی کریں اور حوض میں رات قیام کریں یا کیل واپس آجائیں۔
ایک دن میں آپ کیل سے کیل یہ ٹوور آرام سے مینج کر سکتے ہیں
اگر وقت ہو تو شاؤنٹر ویلی میں قیام بھی کر سکتے ہیں
طالبِ دُعا : احمد علی
18/07/2024
اِنمٙا یُریدُاللہٙ لِیُذھِبٙ عٙنکُمُ الرِّجسٙ اٙہلٙ البٙیتِ وٙیُطٙہِّرٙکُم تٙطہِیرٙا
اگر کوئی ذکرِ اہلبیتؑ سے دور رہتا ہے تو اعتراض نہ کیا کریں کیونکہ خُدا نے نجاست کو آلِ محمدؐ سے دور رکھا ہے -
Be the first to know and let us send you an email when ISHQ byparwa posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.