Bikers Squad Karachi

  • Home
  • Bikers Squad Karachi

Bikers Squad Karachi کچھ منچلے نوجوان اللہ کی قدرت کی راہ نائیوں کو دیکھنے، ?

دنیا کہ خوبصورت ترین احساسوں میں سے ایک ہوتا ہے ایک طویل سفر کہ بعد اپنی منزل پر پہنچ کر پہاڑوں کہ بیچ میں لمبی سانس لین...
29/09/2023

دنیا کہ خوبصورت ترین احساسوں میں سے ایک ہوتا ہے ایک طویل سفر کہ بعد اپنی منزل پر پہنچ کر پہاڑوں کہ بیچ میں لمبی سانس لینا۔ ان پہاڑوں میں چھپے سکوں کو ایک رائیڈر سے زیادہ کوئی نہیں پہچان سکتا. ❤️

28/09/2023

Way To Skardu ❤


❤🏔🇵🇰

World Tourism Day 2023❤❤سیاحت کے شوق رکھنے والوں کو   Bikers Squad Karachi  Karachi      کی جانب سے تمام سیاحوں کو World...
27/09/2023

World Tourism Day 2023❤❤
سیاحت کے شوق رکھنے والوں کو Bikers Squad Karachi Karachi کی جانب سے تمام سیاحوں کو World Tourism day 2023 مبارک ہو - - - -💕💖🇵🇰🇵🇰🇵🇰🇵🇰♥️♥️♥️







27/09/2023






❤🏔🇵🇰

26/09/2023

جیوے جیوے پاکستان ❤❤🇵🇰🇵🇰



❤🏔🇵🇰

26/09/2023

"Saluting the unsung heroes! 🇵🇰 Pakistan Army proved to be the true companions on our journey through Deosai National Park. Their timely helping hand and unwavering support ensured our biker squad member's trip became unforgettable. "


❤🏔🇵🇰

مرنا ایک عمل ھے اور اِس کا آغاز اُس وقت ھوتا ھے جب آپ سفر نہیں کرتے ، کتابیں پڑھنا چھوڑ دیتے ھیں۔ جب آپ زندگی سے بھرپور ...
26/09/2023

مرنا ایک عمل ھے اور اِس کا آغاز اُس وقت ھوتا ھے جب آپ سفر نہیں کرتے ، کتابیں پڑھنا چھوڑ دیتے ھیں۔ جب آپ زندگی سے بھرپور آوازیں نہیں سُنتے۔ خود کو سراھنا چھوڑ دیتے ھیں۔

آپ مرنے لگتے ھیں جب آپ اپنی عزتِ نفس کو مار دیتے ھیں۔ جب آپ دُوسروں سے مدد لینا اپنی اَنا کی توھین سمجھتے ھیں۔جب آپ اپنی عادت کے غلام بن جاتے ھیں اور ھر روز ایک ھی روٹین پر چلتے ھیں اپنا معمول نہیں بدلتے ، مختلف رنگوں کے کپڑے نہیں پہنتے، اجنبیوں سے گفتگو نہیں کرتے۔

آپ مرنے لگتے ھیں جب آپ جذبات کی گرمی محسُوس نہیں کرتے اور آپ میں ھلچل نہیں ھوتی اُن احساسات کی جن سے آنکھیں نم ھو جاتی ھیں اور حرکتِ قلب تیز ھو جاتی ھے۔

آپ مرنے لگتے ھیں جب انجانے خطرات سے بچتے ھیں ، خوابوں کا پیچھا نہیں کرتے ، جب آپ عشق اور اس کی ھنگامہ خیزیوں سے جان چھڑاتے ھیں اور اُن لوگوں سے جنہیں دیکھ کر تمہاری آنکھیں چمک اُٹھتی ھیں اور دھڑکنیں بے ترتیب ھونے لگتی ھیں۔

خطرہ مول لو ، منطق سے بھاگو ، خوابوں کی تلاش میں نکلو ، خوش رھو ، اور کبھی بھی خود کو قطرہ قطرہ مرنے نہ دو۔ یاد رکھو زندگی ایک انمول اور بہت ھی قیمتی شے ھے۔
زندگی میں سفر ضرور کریں ۔۔۔


❤🏔🇵🇰

     ❤🇵🇰                          ❤🏔🇵🇰
25/09/2023

❤🇵🇰





❤🏔🇵🇰

     ❤🇵🇰                           ❤🏔🇵🇰
25/09/2023

❤🇵🇰





❤🏔🇵🇰

25/09/2023
25/09/2023

❤🇵🇰





❤🏔🇵🇰

Coming Soon   &     Departure 15th September InshaAllahAll Sponsored Thank you sooo Much ❤👍🏻        🇵🇰🏔❤
10/09/2023

Coming Soon & Departure 15th September InshaAllah
All Sponsored Thank you sooo Much ❤👍🏻
🇵🇰🏔❤

    Tour 2k23 of         🇵🇰💚♥آج نورانی کباب ہاؤس طارق روڈ پر بائیکر اسکواڈ کراچی کے چھٹے ٹور کی پلاننگ میٹنگ رکھی گئی، ا...
03/09/2023

Tour 2k23 of 🇵🇰💚♥

آج نورانی کباب ہاؤس طارق روڈ پر بائیکر اسکواڈ کراچی کے چھٹے ٹور کی پلاننگ میٹنگ رکھی گئی، اس بار ان شاءاللّه بی ایس کے کا ٹور اسکردو، دیوسائی، استور کا ہوگا۔ اس بار گروپ میں کچھ مزید نئے دوستوں کا بھی اضافہ ہوا ہے الحمد اللّه، اللّه کریم اپنے حفظ و ایمان میں رکھے اور ٹور کو کامیاب کرے۔ آمین

 ۔۔۔رواں ماں بابوسر پر یہ پانچویں واردات ہے، آخر کب تک ہم سیاحت بچانے کے چکر میں چیزوں کو نظرانداز کرتے رہیں گے اور قیمت...
21/08/2023

۔۔۔
رواں ماں بابوسر پر یہ پانچویں واردات ہے، آخر کب تک ہم سیاحت بچانے کے چکر میں چیزوں کو نظرانداز کرتے رہیں گے اور قیمتی جانیں اور مال گنواتے رہیں گے۔۔۔ خود کو اچھا دکھانے کے لیے جو جو گند اور خباثت چھپائی جارہی ہے اسکا نتیجہ انتہائی خطرناک نکلنے والا ہے۔۔
بابوسر پر جتنی بھی وارداتیں ہو رہی ہیں وہ رات کے وقت ہورہی ہیں جبکہ وہاں سے گزرنے کا وقت شام سے پہلے ختم ہو جاتا ہے تو پھر انتظامیہ کی اس کھلی نااہلی پر کون پوچھے گا جو قانون موجود ہونے کے باوجود اسکو منوا نہیں پارہے یا جان بوجھ کر ایسا کیا جارہا ہے۔۔
10 اگست 2023 کو ہونے والی واردات میں کلٹس کار کو لوٹا گیا بابوسر سے 2 کلومیٹر پہلے شکرہے کوئی جانی نقصان نہ ہوا- کل رات بابوسر سے پہلے ہونڈا گاڑی کو بیچ سڑک پر پتھر رکھ کر لوٹنے کی کوشش کی گئی ، ڈرائیور کی گاڑی بھگانے کی پاداش میں ڈاکوؤں نے اندھا دھند فائرنگ کی جس سے پروفیسر ارشد صاحب جان کی بازی ہار گئے- اگر آفیشلی وقت صبح 9 سے 5 بجے شام ہے سوال یہ ہے کہ گاڑیوں کو زیرو پوائینٹ سے جانے کیوں دیا جاتاہے-
زیروپوائینٹ سے لے کر گیتی داس تک آپریشن ہونا چاہیے ان کریمنلز کے خلاف تاکہ لوگوں کا سفر محفوظ ہوسکے-اور صبح 9 سے 5 کے وقت کو یقینی بنایا جائے۔۔
پاکستان کے لاسٹ آپشن کو محفوظ بنایا جائے۔۔

ٹور اپڈیٹ 2023ان شاء اللّه 15 ستمبر 2023 کو اسکردو ٹور کی ڈیٹ فائنل کی ہے جو بھائی ہمارے ساتھ ٹور پر جانا چاہتے ہوں وہ ر...
19/07/2023

ٹور اپڈیٹ 2023

ان شاء اللّه 15 ستمبر 2023 کو اسکردو ٹور کی ڈیٹ فائنل کی ہے جو بھائی ہمارے ساتھ ٹور پر جانا چاہتے ہوں وہ رابطہ کر کے معلومات لیں لیں شکریہ
ٹیم بائیکر اسکواڈ کراچی

اس پوسٹ زیادہ سے زیادہ شئیر کریں اور ثواب دارین حاصل کریں 😌

19/07/2023



❤🇵🇰

😍

😉👍🏻
19/07/2023

😉👍🏻

عبرت حاصل کریں وہ لوگ جو عین ٹور کے وقت کینسل کروا دیتے ہے دوستوں کا بھی ٹور 😌😂
جن کے دوست احباب عین موقع پہ آ کر ٹور کینسل کر دیتے ہیں ان کو چاہیے کہ وہ بھی فورا ایسا ہی بندوبست کر کہ معاہدے کو سمبھال لیں بووقت ضرورت کام آسکے 😌

عبرت حاصل کریں وہ لوگ جو عین ٹور کے وقت کینسل کروا دیتے ہے دوستوں کا بھی ٹور 😌😂جن کے دوست احباب عین موقع پہ آ کر ٹور کین...
19/07/2023

عبرت حاصل کریں وہ لوگ جو عین ٹور کے وقت کینسل کروا دیتے ہے دوستوں کا بھی ٹور 😌😂
جن کے دوست احباب عین موقع پہ آ کر ٹور کینسل کر دیتے ہیں ان کو چاہیے کہ وہ بھی فورا ایسا ہی بندوبست کر کہ معاہدے کو سمبھال لیں بووقت ضرورت کام آسکے 😌

پہاڑوں کے چاہنے والوں کو پہاڑوں کا عالمی دن مبارک ہو!
11/12/2022

پہاڑوں کے چاہنے والوں کو پہاڑوں کا عالمی دن مبارک ہو!

❤👍🏻
24/11/2022

❤👍🏻

موٹرسائیکل کے طویل ترین سفر کا عالمی ریکارڈ ارجنٹائن کے ایمیلیو اسکاٹو کا ہے. جو 17 جنوری 1985 کو گھر سے نکلا اور 2 اپریل 1995 کو واپس آیا، مجموعی طور پر 735,000 کلومیٹر کا سفر کیا اور 214 ممالک اور آزاد علاقوں کا دورہ کیا.!
ایمیلیو نے پورا سفر ہونڈا موٹرسائیکل ( گولڈ ونگ 1980 GL1100) پر کیا، جسے "بلیک شہزادی" کا نام دیا گیا ہے۔ دس سال تک "بلیک شہزادی" نے 47,000 لیٹر پٹرول، 1300 لیٹر انجن آئل، 86 ٹائر، 12 بیٹریاں اور 9 سیٹیں استعمال کیں۔! 735,000 کلومیٹر میں صرف ایک انجن کی تبدیلی کی ضرورت پڑھی۔ گھر واپسی پر ایمیلیو نے( The Longest Ride) لکھی جس میں اس نے 224 صفحات پر اپنے حیرت انگیز سفر کو بیان کیا۔

موٹرسائیکل کے طویل ترین سفر کا عالمی ریکارڈ ارجنٹائن کے ایمیلیو اسکاٹو کا ہے. جو 17 جنوری 1985 کو گھر سے نکلا اور 2 اپری...
24/11/2022

موٹرسائیکل کے طویل ترین سفر کا عالمی ریکارڈ ارجنٹائن کے ایمیلیو اسکاٹو کا ہے. جو 17 جنوری 1985 کو گھر سے نکلا اور 2 اپریل 1995 کو واپس آیا، مجموعی طور پر 735,000 کلومیٹر کا سفر کیا اور 214 ممالک اور آزاد علاقوں کا دورہ کیا.!
ایمیلیو نے پورا سفر ہونڈا موٹرسائیکل ( گولڈ ونگ 1980 GL1100) پر کیا، جسے "بلیک شہزادی" کا نام دیا گیا ہے۔ دس سال تک "بلیک شہزادی" نے 47,000 لیٹر پٹرول، 1300 لیٹر انجن آئل، 86 ٹائر، 12 بیٹریاں اور 9 سیٹیں استعمال کیں۔! 735,000 کلومیٹر میں صرف ایک انجن کی تبدیلی کی ضرورت پڑھی۔ گھر واپسی پر ایمیلیو نے( The Longest Ride) لکھی جس میں اس نے 224 صفحات پر اپنے حیرت انگیز سفر کو بیان کیا۔

کے۔ٹو کتنا ضدی ہے؟؟ 1953 میں ایک امریکن کوہ پیماہ George Bell نے K-2 سے شکست کھانے کے بعد ایک عیجب و غریب بیان دیا۔اس نے...
09/10/2022

کے۔ٹو کتنا ضدی ہے؟؟

1953 میں ایک امریکن کوہ پیماہ George Bell نے K-2 سے شکست کھانے کے بعد ایک عیجب و غریب بیان دیا۔اس نے اس پہاڑ کو The Savage Mountain کا نام دیا اور کہا کے اس پہاڑ کا سر کیا جانا ناممکن ہے۔اس دنیا میں 8000 میٹر کی کل 14 چوٹیاں موجود ہیں جن میں سے 5 پاکستان ،8 نیپال اور ایک چوٹی چائینہ میں واقع ہے۔ 1856 میں برٹیش سرکار نے ایک Trigonmetrical سروے کے دوران ان 5 چوٹیوں کوK5,K4,K3,K2,K1 کا نام دیا۔انھی پانچ چوٹیوں میں دنیا کی دوسری بلند ترین اور پہلی خطرناک ترین چوٹی K2 بھی شامل ہے۔اسکو دنیا خطرناک ترین چوٹی اس لیے بھی کہا جاتا ہے کیونکہ اس پہ مرنے والوں کی تعداد دنیا کی بلند تریں چوٹی ماوئنٹ ایوریسٹ سے کہیں زیادہ ہے۔شروع شروع میں K2 کو سر کرنے میں سب سے بڑی مشکل یہ تھی کہ K2 پہ جانے کا صیح راستہ کسی شخص کو معلوم نہ تھا۔K2 کو سر کرنے کی پہلی کوشیش 1902 میں Victor wessely اور اس کی ٹیم نے کی انہوں نے کے۔ٹو کو شمال مشرق کے ڈھلوانی راستے سے سر کرنے کی کوشیش کی لیکن 68 دن کی انتھک محنت کے بعد یہ لوگ صرف K2 بیس کیمپ یعنی 5000 سے 6000 میٹر بلندی تک ہی پہنچ سکے۔اس مہم سے واپسی پر انھوں نے صرف اتنا کہا کہ اس مہم میں نہ تو کسی انسان کو اور نہ ہی Beast کو کوئی نقصان پہنچا۔انھوں نے اس پہاڑ کے لیے Beast کا لفظ استعمال کیا۔K2 کو سر کرنے کی دوسری کوشیش 1909 میں کی گئی لیکن یہ لوگ بھی بیس کیمپ سے آگے نہ جا سکے۔واپسی پر ان کے ٹیم لیڈر Duke نے کہا K2 Would never be climbed یعنی کے۔ٹو کبھی سر نہیں ہو پاے گا۔کے۔ٹو کو سر کرنے میں سب سے اہم کردار ایک امریکن کوہ پیما Charles Houston نے ادا کیا۔اس کے۔ٹو کا پاکستان کی طرف سے جانے والا مغرابی راستہ جسے آجکل Abruzzi روٹ کہا جاتا ہے دریافت کیا۔اس نے کہا کہ کے-ٹو کو سر کرنے کا یہ راستہ سب سے آسان اور پریکٹیکل ہے۔1939 میں Dudly Wolfe اور اس کی ٹیم اس راستہ سے پہلی بار کے۔ٹو پر 8000 میٹر کی بلندی جہاں پہ آجکل کیمپ 4 ہوتا ہےاس تک پہنچے۔لیکن اس سے آگے کے۔ٹو کی چوٹی کی طرف جاتے ہوے ان کے ٹیم ممبرز اس پہاڑ پر کہیں کھو گئے اور ان کو ناکام واپس آنا پڑا۔1953 میں پھر ایک بار Charles Houston اور اس کی ٹیم نے K2 کو سر کرنے کی کوشیش کی لیکن ان کے ساتھ بھی وہی ہوا جو Dudly Wlofe کی ٹیم کے ساتھ ہوا تھا۔مشہور زمانہ کوہ پیماہ George Bell بھی اس بار ان کے ساتھ تھے لیکن اس مہم میں ایک Frost Bite کی وجہ سے ان کو اپنی ایک ٹانگ کٹوانی پڑی۔K2 کو پہلی مرتبہ کامیابی سے کرنے کا سہرا اٹلی کے دو کوہ پیماوں کے سر جاتا ہے۔انھوں نے پہلی مرتبہ31جولائی 1954 میں کے۔ٹو کو کامیابی سے سر کیا۔اس مہم میں ان کے ساتھ پاکستانی کوہ پیماہ کرنل عطا محمد اور ہنزا کا ایک پورٹر عامر مہدی بھی شامل تھا۔انھوں نے ان کوہ پیماوں کا سامان 8000 میٹر بلندی تک پہنچانے میں ان کی مدد کی تھی۔اس مہم سے واپسی پر عامر مہدی کو اپنی ایک ٹانگ کٹوانی پڑی۔کے۔ٹو کو پہلی بار کامیابی سے سر کرنے کے ٹھیک 23 سال بعد جاپان سے آئے ہوئے کوہ پیماوں نے کے۔ٹو کو دوسری مرتبہ کامیابی سے سر کیا۔ان کی اس مہم میں تقریبا 1500 پاکستانی پورٹر شامل تھے۔اس کے علاوہ مشہور پاکستانی کوہ پیماہ اشرف امان بھی ان کے ساتھ تھے۔اشرف امان کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ پہلے پاکستانی ہیں جنہوں نے کے۔ٹو کی چوٹی پر اپنے قدم رکھے۔1986 میں پہلی مرتبہ کسی خاتون نے کے۔ٹو کو کامیابی کے ساتھ سر کیا۔اس Polish خاتون کا نام *Wanda* تھا۔اور کے۔ٹو کو سر کرنے کے ٹھیک 8 گھنٹے بعد واپسی پر وہ کے۔ٹو کے انتقام کا شکار بن کر جان کی بازی ہار گئی۔یوں بھی کہا جاتا ہے کہ کے۔ٹو خواتین سے انتقام ضرور لیتا ہے۔
اس کے بعد مختلف ادوار میں مختلف ممالک سے لوگ آتےکچھ کامیابی سے کے۔ٹو کو سر کرتے رہے اور کچھ اس کے غضب کا شکار بنتے رہے۔ کے۔ٹو سے منسلک 3 حادثات کو عالمگیر شہرت حاصل ہوئی اور ان کو *Three Major Disaster* کا نام بھی دیا جاتا ہے۔پہلا حادثہ اگست 1986 میں پیش آیا جس میں 13 کوہ پیماہ اکٹھے کے۔ٹو پر مارے گئے۔دوسرا حادثہ 1995 میں رونما ہوا جب کے۔ٹو کو کامیابی سے سر کرنے کے بعد واپسی پر 6 کوہ پیما جان سے گئے۔تیسرا حادثہ اگست 2008 میں پیش آیا جب کے۔ٹو نے 11 ماہر کوہ پیماوں کی جان لی۔ان حادثات پر مختلف موویز بھی بن چکی ہیں۔
اگر آپ کے۔ٹو کے معتلق موویز دیکھنے کا شوق رکھتے ہیں تو ہالی *وڈ کی یہ 4 موویز آپ کو بہت پسند آئیں گی۔جن میں
K2(1991)
Vertical limit(2001)
The siren of Himalaya(2012)
The Summit(2012)
* شامل ہیں۔ان موویز کو دیکھنے کے بعد آپ کو قدرت کے اس شاہکار کی وسعت اور خدوخال کو سمجھنے میں مدد ملے گی۔
پاکستان زندہ آباد❤❤

27/09/2022
ورلڈ ٹورزم ڈے ❤زندگی جی لیجئے ورنہ گزر جاۓ گی ❤‎پورا دن، ہفتہ، مہینہ اور پورا سال پیسے کے لیے بس کام ہی کو ترجیح دینے  و...
27/09/2022

ورلڈ ٹورزم ڈے ❤

زندگی جی لیجئے ورنہ گزر جاۓ گی ❤

‎پورا دن، ہفتہ، مہینہ اور پورا سال پیسے کے لیے بس کام ہی کو ترجیح دینے والوں کو کیا پتا کہ ان وادیوں میں اپنے لیے تھوڑا سا وقت نکالنے سے کتنا سکون ملتا ہے، زرا بادلوں کی پہاڑوں سے آنکھ مچولی، ہوا میں جھولتے ہوئے پھولوں کی سرسراہٹ، اور پتھروں سے گزرتے ہوئے پانی کے شور کو زرا محسوس تو کیجیے، اس شور میں بھی کتنا سکون ہے۔

‎اپنی مصروف زندگی سے تھورا وقت اپنے سکون کے لیے بھی نکالیے، سال میں ایک دفعہ ضرور ان وادیوں میں آئیں، یقین کریں آپ اپنی زندگی کے مسائل
بھول جائیں گے، یہ پہاڑ کبھی آپ سے بے وفائی نہیں کریں گے، مجھے تو ہر سال بعد بلاوا آتا ہے تو چلا جاتا ہوں، اب یہ آپ پہ منحصر ہے کہ آپ پہاڑوں کو کتنا پیار دیتے ہیں اور بدلے میں اپ کو کتنا پیار ملتا ہے کہ آپ اپنی زندگی کی پریشانیاں بھول کر بس اس انتظار میں ہوں کہ کب بلاوا آئے اور نکل جائیں۔



❤🇵🇰

16/09/2022

🏔
❤🇵🇰

10/09/2022

ڈپریشن سے نکلنے کا ایک حل آوارہ گردی بھی ہے، کسی ایک جگہ بیٹھ کر زندگی کا انتظار نہ کریں۔ نکل جائیں کھلی ہوا میں سانس لیں، آسمان کو چھوئیں، اپنی پسند کی چیزوں میں اپنے آپ کو غرق کریں اور پھر دیکھیں زندگی کتنی بڑی نعمت ہے۔ #پتلیاں #جھیل #آزاد #جموں #کشمیر ❤🇵🇰🌲🇵🇰🌲💚.


.❤🇵🇰

عزیز من مشورہ ہے قبل از مرگ ،زندگی کا لطف اٹھائیں، چاہے آپ کتنے ہی بوڑھے کیوں نہ ہوں، خوبصورت روح بوڑھا نہیں ہونے دیتی ۔...
09/09/2022

عزیز من مشورہ ہے قبل از مرگ ،
زندگی کا لطف اٹھائیں، چاہے آپ کتنے ہی بوڑھے کیوں نہ ہوں، خوبصورت روح بوڑھا نہیں ہونے دیتی ۔
اپنی عمر کو اپنی زندگی پر حکمرانی نہ کرنے دیں بلکہ اپنی زندگی کو اپنی عمر پر حکمرانی کرنے دیں ۔

2022 ٹرپ کی سب سے پسندیدہ جگہ پتلیاں جھیل لوات کشمیر ہے ۔
نیچے دی گئی ویڈیو ہمارا ٹرپ کی ہے جو ہم نے اگست 2022 میں کیا اور اس ویڈیو کو دیکھ کر اب بھی ہمارے ممبرز کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں 😂😋

25/08/2022

فوٹوگرافر کی بھرپور کوشش ہوتی ہے کہ وہ قدرتی مناظر کی بہتر سے بہتر منظر کشی کرے، لیکن جب فطرت خود اپنے حسن کو بہترین انداز میں پیش کرتی ہے تو ساری انسانی کوششیں ہیج نظر آتی ہیں۔۔۔ 😊

لوات پتلیاں جھیل بیس کیمپ آزاد کشمیر ❤

23/08/2022

اکثر لوگ مجھ سے پوچھتے ہیں کیا آپ اتنے ٹرپ کیسے کر لیتے ہیں ۔ چھٹیاں مل جاتی ہیں ۔ بجٹ کیسے بندوبست ہوتا ہے ۔ اپنے کام کو کیسے مینج کرتے ۔ اور گھر کے باس کو کیسے راضی کرتے ہیں ۔ میرا ان تمام سوالوں کا ایک ہی جواب ہوتا ہے کے بھائی میں زندگی اپنے لیے جیتا ہوں ۔میں کسی سے موازنہ نہیں کرتا ۔ جو بھی ذرائع میسر ہوں میں اپنا شوق پورا کرتا ہوں
۔ میری آپ لوگوں سے بھی یہی درخواست ہے کے جس دن آپ نے اپنے لیے جینا شروع کردیا تو محسوس ہوگا ، ایک دنیا آپ کی مخالفت پہ اتر چکی ہے ۔۔۔ آپ کی کمزوریوں کو بتانے اور آپ کو ہرانے کا لئے پر تولنے پہ تیار لوگ دکھائی دےگے ۔۔اس وقت احساس ہوتا ہے بلاوجہ اس دنیا کے لوگوں کے لیے اتنی عمر ضائع کردی یہ تو کسی کے بھی نہیں اور ایسے آپ ایک نئی لائف جینا شروع کرتے ہیں جو بلکل خالص ہوتی ہے کیونکہ وہی اصل ہے ۔۔۔۔۔

جتنی بھی دیر ہوگئی ہونے دیں، آج ابھی اسی وقت اپنی خوشی کو جاننے کی کوشش کریں اور بسمہ اللہ کردیں ۔۔۔ یقین کریں قدرت خود اپ کو مواقع دینا شروع کر دے گی ،دوبارہ کون دنیا میں آتا ہے بھلا جو انتظار کیا جائے اچھے وقت کا ۔۔ بس جو میسر ہے وہی بہترین ہے جی لیں "

جس میں آپ کو خوشی سکون ملے وہی کریں بےشک کسی کو سمجھ آئے یا نہیں ،آپ دوسروں کی زندگی جینے نہیں پیدا ہوئے ، اللہ نے آپ کو الگ شخصیت اور پہچان دی ہے اسے برقرار رکھیں....

نیچے دی گئی ویڈیو لوات پتلیياں جھیل جاتے ہوئے بادلوں کے درمیان سفر کرتے اور ایک خوبصورت اور سرسبز میدان میں بنائی ❤

زندگی میں وہ مقام بھی آتا ہے جب آپ منزل سے زیادہ سفر میں دلچسپی لینے لگتے ہیں۔ منزل کی فکر چھوڑ کر اپنے سفر کو خوبصورت ب...
22/08/2022

زندگی میں وہ مقام بھی آتا ہے جب آپ منزل سے زیادہ سفر میں دلچسپی لینے لگتے ہیں۔ منزل کی فکر چھوڑ کر اپنے سفر کو خوبصورت بناتے ہیں۔😊

اپنی زندگی میں اپنے قریبی دوستوں کے ساتھ  سیر و سیاحت کے لیے بھی کچھ وقت نکالا کریں اس سے بوریت ختم ہوجاتی ہے کام کے لیے...
19/08/2022

اپنی زندگی میں اپنے قریبی دوستوں کے ساتھ سیر و سیاحت کے لیے بھی کچھ وقت نکالا کریں اس سے بوریت ختم ہوجاتی ہے کام کے لیے انسان تازہ دم ہوجاتا ہے ❤

عنوان کشمیر سے کراچی بائک  کے سفر پہ کیا گزری۔  یہ سفر میرا چار دن کا تھا کشمیر شادرہ سے مظفرآباد کا سفر طے کیا پہلا دن ...
19/08/2022

عنوان
کشمیر سے کراچی بائک کے سفر پہ کیا گزری۔
یہ سفر میرا چار دن کا تھا کشمیر شادرہ سے مظفرآباد کا سفر طے کیا پہلا دن اس دن بائی کر اسکواڈ کراچی کے تمام افراد موجود تھے بٹ میرے ساتھ کوئی ایمرجنسی ہوگی تو مجھے فورن کراچی کے لئے جانا تھا دوسرا دن میں مظفرآباد سے پنڈی کے لیے روانہ ہوا 14 اگست کا دن تھا لوگ جشن منانے روٹس پہ نکلے ہوئے تھے دوپہر دو بجے پنڈی پہنچا بائیک کا این او سی لینا تھا کیونکہ مجھے ٹرین میں BT کروانی تھی پر وہ اتوار اور 14 اگست کی ہونے کی وجہ سے مکمل بند تھا۔ پھر میں نے سوچا ٹائم ضائع کئے بغیر مجھے لاہور پوچھنا چاہیے۔ مجھے ایسا لگا کہ بائیک کی ٹیبلٹ میں سے آواز آرہی ہے کچھ زیادہ۔ کہ میں سوزوکی ورکشاپ ڈھونڈ رہا تھا اتنے میں ایک شخص مجھے ملا میں نے جب اس کو بتایا تو اس نے کہا آپ میرے ساتھ چلیں میں آپ کو لے کے چلتا ہوں۔ وہ مجھے دیکھ کے بہت خوش ہو رہا تھا
وہ مجھ سے معلومات کر رہا تھا ٹور کے بارے میں۔ پھر میں پنڈی سے جی ٹی روڈ کے ذریعے نکلا راستے میں کچھ گاڑی والے ملے ان لوگوں نے بی پوچھا آپ کہاں سے آئے ہیں اور کہاں جا رہے ہیں۔ جب میں نے ان کو بتایا تو بہت خوش ہوئے کہنے لگا آپ کی کیا خدمت کر سکتے ہیں میں نے کہا ابھی ٹائم کم ہے مقابلہ سخت تھے۔ اور میں نے ان کا شکریہ ادا کیا اور آگے کی جانب نکل پڑا۔ پھر جی ٹی روڈ کے ذریعہ میں گوجرانوالہ پہنچا یا پاکستان ڈے کا جشن منایا جاتا ہے بھرپور طریقے سے اور ایسا جشن میں نے پاکستان میں کہیں نہیں دیکھا۔ ایسا لگتا تھا پورا گوجرانوالہ بھارا گیا ہوں۔ یہاں کافی رش ملا میرے کو۔ پھر گوجرانوالہ سے نکل کے میں لاہور پہنچا رات کے نو بجے ہوں گے یہاں بھی بھرپور جشن منایا جا رہا تھا پھر میں نے سوچا ابھی رات کے نو بجے ہیں کل صبح نو بجے دفتر کھلے گا پھر فیصلہ کیا ٹائم ضائع کیے بغیر مجھے آگے چلنا چاہیے۔ پھر رات 11 بجے میں ملتان کی جانب گامزن ہوگیا۔ ابھی میں 25 کلو میٹر دور گیا تھا کہ تیز بارش طوفان نے مجھے گھیر لیا۔ پھر میں تھوڑا پریشان ہوا اور ایک پیٹرول پمپ پر پناہ لی چار سے پانچ گھنٹے میں ضائع ہو گئے۔ چار پانچ گھنٹے بعد جب میں آگے نکل آئے تو میں بارش میں پورا گیلا ہو چکا تھا اور مجھے ٹھنڈ لگ رہی تھی۔ پھر بھی میں نے اپنے سفر کو رواں دواں رکھا۔ اور اسی طرح صبح ہو گئی یہ تیسرا دن تھا۔ آپ کو ایک بات بتانا بھول گیا گوجرانوالہ اور لاہور بہت لوگ پوچھ رہے تھے آپ کہاں سے آئے ہیں اور اور بہت خوش ہو رہے تھے۔ مجھے تو پتہ نہیں چلا تھا میرے ساتھ ایسا کیوں ہو رہا ہے۔ پر خیر میں آگے کی طرح گامزن تھا دوپہر میں سائیوال پوچھ۔ بھوک بھی بہت زور کی لگی ہوئی تھی پھر میں نے کسی سے پوچھا کوئی اچھا سا ریسٹورنٹ کہاں ملے گا۔ یہ بھائی صاحب بھی مجھے بڑے عجیب نظروں سے دیکھ رہا تھا۔ خیر ریسٹورنٹ پہنچا ریسٹورنٹ والے نے پوچھا آپ کہاں سے آ رہے ہیں بھائی صاحب کو پوری تفصیل بتائیں۔ خوش ہوئے۔ کھانا کھانے کے بعد ریسٹورنٹس والے دن مجھ سے پیسے نہ لینے کا کہا۔ لیکن میں نے زبردستی پیسے دیے کہنے لگے کے آپ سائیوال میں ہمارے مہمان ہیں۔ پھر میں نے شکریہ ادا کیا اور آگے کی طرف چل دیا۔ پھر میاں چنوں پوچھا پھر میاں چنوں سے رحیم یار خان کی طرف گامزن ہوا یہاں پر موسم گرم تھا۔ رات نو بجے میں صادق آباد پہنچا۔ یہاں پر گیسٹ ہاؤس میں کمرہ لیا۔ پھر چوتھا دن صبح پانچ بجے کراچی کی طرف نکل پڑا پھر سکھر پہ مجھے بارش ملی۔ سکھر میں ناشتہ کرنے کے بعد میں آگے چلا کچھ دور چلا ہی تھا کہ موسم نے پھر کروٹ بدلی پھر تیز طوفانی بارش کا سامنا کرنا پڑا۔ اور میں نے پٹرول پمپ پر پناہ لی۔ وہاں پہ کچھ دوستوں کا سامنا ہوا۔ جو اپنی ون ٹو فائیو پر سیون جا رہے تھے۔ جب ان کو میں نے بتایا میں کشمیر سے کراچی جا رہا ہوں تو بہت خوش ہوئے اور مجھے کھانا کھانے کا کہتے رہے کہتے ہیں کہ آپ ہمارے مہمان ہیں لیکن میں نے ان کا شکریہ ادا کیا ان لوگوں نے میری بائیک کی اور میرے ساتھ پکچر بنوائی ۔ پھر میں خیرپور میں نماز کے لئے روکا۔ واہ نمازیوں نے میری بائیک کی تصویریں لی۔ پھر ایم نائن پر پہنچا مغرب کا ٹائم تھا ابھی میں ایم نائن موٹر وے پہنچا ہی تھا یہاں بھی بارش اور گڈو نے میرے کوتنگ کیا۔ اور رات نو بجے کراچی پہنچ گئے۔ اس چار دن کے سفر پر مجھے بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔ موسم کی سختی لوگوں کا پیار اس نے مجھے اور مضبوط بنا دیا۔ خاص طور پے biker squad Karachi ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ ان کے پلیٹ فارم سے مجھے یہ اعزاز حاصل ہوا کے کشمیر سے کراچی میں نے بائیک پر سفر طے کیا۔ خاص طور پر جوانوں کو کہتا ہوں کہ زندگی میں ایک سفر ایسا ضرور کریں جس میں آپ کو سیکھنے کے لیے بہت کچھ ملے گا۔
He is no doubt now our Legendary Squad Member... ❤👍🏻❤
#کراچی سے #کشمیر کا #مجاہد... ♥️💙




🇵🇰❤
😍🇵🇰

         ❤😍🇵🇰            ❤🇵🇰    ❤🇵🇰
18/08/2022

❤😍🇵🇰

❤🇵🇰
❤🇵🇰

17/08/2022

❤🇵🇰
❤❤❤❤❤🇵🇰🇵🇰🇵🇰❤❤❤❤



❤🇵🇰

17/08/2022

#پتلیاں #جھیل آزاد جموں کشمیر 🏞کی طرف جانا انتھای مشکل تھا لیلکن اللہ کے فضل و کرم سے ہم وہاں تک اپنی باییک پر پہنچنے پر کامیاب رہے الحمداللہ ❤😇 آپ راستے کے مناظر ان ویڈیوز پر دیکھ سکتے

❤🇵🇰

🇵🇰❤

حویلیاں شہر سے ہمارے باییکرز اسکواڈ  حویلیاں کے ممبر اور بہت محبت کرنے والے دوست    نے بائیکر   اسکوارڈ کراچی کی ٹیم کو ...
16/08/2022

حویلیاں شہر سے ہمارے باییکرز اسکواڈ حویلیاں کے ممبر اور بہت محبت کرنے والے دوست نے بائیکر اسکوارڈ کراچی کی ٹیم کو #نہاری اینڈ #پلاؤ کباب پرپرتکلف دعوت دی
ایبٹ آباد میں ہمارے دوست نے محمدی نہاری اور پلاو کے نام سے ریسٹورنٹ کھولا ہے بہت لذیز اور مزے مزے کے کھانے ہیں ایبٹ آباد شہر میں جب بھی آنا ہو تو محمدی پر ضرور آئے اور لطف اندوز ہوں 😋😍


🇵🇰❤

16/08/2022

❤😍🇵🇰


❤🇵🇰

16/08/2022

#کے #پی #کے #ہزارہ #ہری #پور 🇵🇰❤


❤🇵🇰

ہری پور  تربیلا جھیل کے پی کے ہزارہ کا خوبصورت نظارہ😍❤           ❤🇵🇰
16/08/2022

ہری پور تربیلا جھیل کے پی کے ہزارہ کا خوبصورت نظارہ😍❤

❤🇵🇰

Address


Telephone

+923030254646

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Bikers Squad Karachi posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Bikers Squad Karachi:

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Travel Agency?

Share