09/04/2024
روڈ اپڈیٹ : 09 اپریل 29 رمضان المبارک2024
مظفرآباد :
مظفرآباد کی تمام رابطہ سڑکیں کلئیر ہیں۔ پیرچناسی روڈ ٹاپ تک کلیئر ہے۔پیر چناسی ٹاپ پر دو فٹ تک برف موجود ہے ،موسم خوشگوار ہے۔
نیلم :
نیلم روڈ کیل تک ہرقسم ٹریفک کے لیے کھلا ہے ۔ جبکہ کیل سے تاوبٹ 4×4 گاڑیاں ہی جا سکتی ہیں ۔
کٹن لنک روڈ کٹن کالونی تک کلئیر ہے ۔
اپر نیلم لنک روڈ بھی کلئیر ہے ۔
رتی گلی روڈ ہر طرح کی ٹریفک کے لئے بند ہے ۔
اڑنگ کیل پیدل سفر (ہائیکنگ )کے لئے موزوں ہے۔
چٹہ کٹھا اور شونھٹر روڈ بھی تا حال بند ہے ۔
جہلم ویلی:
جہلم ویلی روڈ بشمول داؤ کھن ،لیپہ، چکار کو جانے والی روڈز ٹریفک کے لیے کلیئر ہے ۔ موسم بلکل صاف ہے تاہم محکمہ موسمیات کی جاری کردہ ہدایات دیکھ کر سفر کریں۔
باغ:
باغ کے سیاحتی مقامات لس ڈنہ، گنگا چوٹی ، سُدھن گلی کو جانے والی روڈز کلیئر ہیں۔
حویلی :
جملہ روڈز کلیئر ہیں۔
راولاکوٹ :
جملہ سیاحتی مقامات چھوٹا گلہ/ بنجونسہ جھیل ، تولی پیر کو جانے والی روڈ ز مکمل کلیئر ہیں۔ البتہ تولی پیر سے لس ڈنہ (باغ) کو ملانے والی شاہراہِ جزوی سلائیڈ کا شکار ہے سفر کے لیے موزوں نہیں ہے۔ موسم صاف ہے۔
سیاح حضرات سے التماس ہے محکمہ موسمیات و SDMA کی جاری کردہ ہدایات کے مطابق سفر اختیار کریں۔
کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں درجزیل نمبرات پر رابطہ کر سکتے ہیں۔
مرکزی ٹورسٹ کنٹرول روم ٹورسٹ پولیس مظفرآباد
058221422
05822930831
05822930829
ریسکیو 15 مظفرآباد
05822930420
مرکزی کنٹرول روم پولیس
05822930419
کنٹرول روم راولاکوٹ
05824930009
کنٹرول روم باغ
05823930005
کنٹرول روم نیلم
05821930005
Whatsap number
03455324530
03325787968
اس کے علاوہ AJK Tourist police کے آفیشل پیج پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔