Golden Eyes Adventure

  • Home
  • Golden Eyes Adventure

Golden Eyes Adventure snackvideo
http://sck.io/j1252QSN
(2)

Tour guide and Tourist information to visit Pakistan cities, guide, tourist place, valleys, mountains, lakes, meadows, waterfalls, cold deserts and much more to explore of Gilgit -Baltistan.

02/04/2024

゚viralシ Everyone

01/04/2024

06/03/2024

Chocolate Rock, Indus River, Sermik Valley, Skardu Gilgit Baltistan.
09/10/2023

Chocolate Rock, Indus River, Sermik Valley, Skardu Gilgit Baltistan.

26/08/2023

27/07/2023

آپ گلگت بلتستان جائیں تو یوں لگتا جیسے یہ لوگ ہی اور ہیں۔ ہمارا حصہ ہی نہیں ایتھکس وائز بالکل غیر مسلم لگتے میرا مطلب ہے جیسے ناروے سپین یورپ کے لوگ ۔ چلاس کراس کریں تو یوں لگتا جیسے کسی اور ملک میں داخل ہو گئے ۔ گاڑی روڈ پر کھڑی کر دیں دو دن کھڑی رہے کوئی گاڑی کا گیٹ بھی نہیں کھولے گا ۔ ہم نلتر جھیل گئے رات وہیں سٹے کیا گاڑی نیچے کھڑی کر گئے میں لاک لگانا بھول گیا اگلے دن آئے تو گاڑی سے ٹشو کا ڈبہ بھی نہیں نکلا ۔ غربت وہاں بھی ہے مگر چوری ڈکیتی رہزنی بالکل نہیں۔ اتنے مہمان نواز لوگ پاکستان کے کسی خطے میں نہیں دیکھے ۔ آپ راستہ پوچھیں آپ کے پاس آ کر ایسے گائیڈ کریں گے جیسے ہم سے زیادہ انہیں فکر ہے ہماری ۔ چہرے پر مسکراہٹ اور سر سر کہہ کر بات ۔ جب تک آپ کو راستہ سمجھ نہیں آئے گا بتاتے رہیں گے ۔ گاڑی روک کر آپ نے باہر نہیں نکلنا خود گاڑی کے قریب آ جائیں گے ۔ کرائم ریٹ تقریبا زیرو ہے تھانے کی پولیس کو ہائی ویز پر لگایا ہوا کیونکہ تھانے ویلے ہیں اس لئیے ٹورسٹ کی ہیلپ کریں۔ راستے کے ہوٹل میں سٹے کریں وہ خوبانیاں آپ کو خود لا کر دیں گے وہ بھی بالکل فری ۔ ہوٹل میں کھانا کھائیں سپلی منگوائیں لے آئیں گے اس کے کوئی چارجز بھی نہیں ۔ بل بھی مناسب ۔ایک ہوٹل پر کھانا کھایا وہ ساتھ میں مرغ چنے نان بھی لے آیا کہ کھانا تھوڑا نہ پڑے یہ بھی رکھیں یہ فری ہے ۔ دوکان پر شاپنگ کی وہاں بارگینگ کی تو اندازہ ہوا بارگینگ کا کنسیپت ہماری گھٹی میں پڑا ہے وہں تو یہ کنسیپٹ ہی نہیں۔ ایک فکسڈ پرائس شاپ پر گئے ۔ اسے 2800 دئیے شرٹ کے ۔ اس نے خود ہی دو سو واپس کر دئیے کہ آپ مہمان ہیں ۔ گاڑی کا کام کرایا مکینیک کہتا سر کوئی مسلہ نہیں آپ مہمان ہی جو مرضی سے دیں۔ مجھے حیرت ہے رہی تھی پنجاب میں راستے میں گاڑی خراب ہو جائے تو مکینیکل کھال اتار لیتے کہ مجبوری ہے مرغا پھنس گیا کہاں جائے گا ۔ وہاں ساری گاڑیاں چھوڑ کر ہمارا کام پہلے کیا کہ یہ مسافر ہیں لیٹ نا ہوں ۔
مجھے حیرت ہوتی ہے کہ یہ لوگ کیسے اس ملک کا حصہ ہو سکتے یہاں عرب کی طرح سخت قوانین بھی نہیں لیکن ایتھکس ایسے ہیں کہ چوری جھوٹ مکاری کا کنسپیٹ نہیں۔ بالکل نہیں لگتے کہ یہ پاکستان کا حصہ ہے ۔۔۔۔ یہاں تاجر ہوٹل مالکان پولیس سول انتظامیہ کے باقاعدہ اجلاس ہوتے کہ کیسے توارزم کو پروموٹ کرنا ۔ ہر مہینے کتنے مسافر کو ہیلپ دی گئی ۔ کن مسائل کا سامنا ہوا کیسے کنٹرول کیا گیا ۔ یار یہ کون لوگ ہیں۔ محرم کی وجہ سے کچھ جگہ سڑک کی ایک سائیڈ پر بیرئیر لگے ہوئے لیکن جیسے ہی کسی گاڑی کو مشکل ہوتی تو نو عمر لڑکے فورا سے بھی پہلے وہ بیرئیر ہٹا کر راستہ کلئیر کراتے ۔ ایک سیکنڈ کے لئیے روڈ بند نہیں ہوتا مجالس کی وجہ سے ۔۔۔ ہر چند کلو میٹر کے بعد سبیل لگی ہوتی ۔ جیسے یہ لوگ ہیں بخدا انہیں واقعی ہماری ریاست کا حصہ نہیں ہونا چاہیے یہ لوگ ہم سے بالکل مختلف ہیں بالکل

سکردو آنے والے سیاح یہ تحریر  ضرور پڑھ لیں_❤سکردو گلگت بلتستان کے ایک شہر کا نام ہے لیکن مقامی سیاحتی انڈسٹری میں سکردو ...
20/07/2023

سکردو آنے والے سیاح یہ تحریر ضرور پڑھ لیں_❤
سکردو گلگت بلتستان کے ایک شہر کا نام ہے لیکن مقامی سیاحتی انڈسٹری میں سکردو سے مراد بلتستان کے چار ضلعے اور ضلع استور کو شامل کیا جاتا ہے۔ گلگت بلتستان جانے والے سیاح یا تو ہنزہ کا رخ کرتے ہیں یا سکردو کا۔
اسی لئے گلگت بلتستان ٹور کو دو حصوں میں تقسیم کیا جاتا ہے :
1: سکردو ٹور
2: ہنزہ ٹور
ہنزہ ٹور جگلوٹ سے شروع ہو کر خنجراب ٹاپ پر ختم ہو جاتا ہے جبکہ سکردو ٹور جگلوٹ سے شروع ہو کر ایک طرف کے ٹو دوسری طرف سیاچن اور تیسری طرف دیوسائی سے ہوتا ہوا منی مرگ پر ختم ہو جاتا ہے۔ اگر جہاز کے ذریعے سکردو کا سفر کریں تو سکردو شہر سے تمام سیاحتی مقامات تک جانے کے لیئے ہر قسم کی گاڑیاں مل جاتی یے۔ بائی روڈ سکردو کا سفر شاہراہ بابوسر اور قراقرم ہائی کے بعد جگلوٹ سے شروع ہوتا ہے۔ جگلوٹ سے سکردو تک بہترین سڑک بن گئی ہے نئے شاہراہ کا نام جگلوٹ سکردو روڈ سے بدل کر شاہراہ بلتستان رکھ دیا ہے۔۔
استور، گانچھے(وادی خپلو)، کھرمنگ اور شگر جانے کیلے بھی سکردو سے روٹ لے سکتے ہیں۔
سکردو ٹور میں درج ذیل سیاحتی مقامات شامل ہیں۔

1: ضلع سکردو
ضلع سکردو روندو وادی سے شروع ہوتا ہے اور سرمک کے مقام پر ختم ہوجاتا ہے۔
سکردو شہر گلگت بلتستان کا سب سے بڑا شہر ہے اس شہر میں گلگت بلتستان کے ہر ضلعے سے بغرض روزگار لوگ آباد ہیں۔ اس شہر میں شیعہ ، نوربخشی ،سنی، اسماعلیلی، اہل حدیث ہر فرقے کے لوگ پر امن زندگی بسر کرتے ہیں۔ سکردو اس پورے علاقے کا تجارتی مرکز بھی ہے۔سکردو میں گلگت بلتستان کا واحد انٹرنیشنل ائیرپورٹ بھی موجود ہے۔ پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن روزانہ پروازیں اسلام آباد، لاہور اور کراچی سے چلاتی ہے ۔ پچھلے سال سے سیالکوٹ فیصل آباد اور ملتان سے بھی پروازوں کا آغآز ہوچکا ہے۔

ڈسٹرکٹ سکردو کے سیاحتی مقامات

#دیوساٸی نیشنل پارک
(تاریخی قلعہ)
#شنگریلا ریزورٹ
# ژھوق ویلی
#کچورا جھیل اپر لیک
#سکم ژھو گرین لیک لور کچورا
#سدپارہ ڈیم
#چنداہ ویلی
# ستک ویلی روندو
#بلامک روندو
#وادی بشو بشو ویلی
# ننگ ژوھوق آرگینک ویلیج
#کتپناہ لیک اینڈ کولڈ ڈیزرٹ
# بھدہ راک منٹھل سدپارہ
#میسور راک حسین آباد
#کھرپھوچو سکردو

2: ضلع گانچھے (وادی خپلو)
ضلع گانچھے کریس سے شروع ہوتا ہے اور سیاچن گلیشئر پر ختم ہوتا ہے ۔ ضلع گانچھے کو وادی خپلو بھی کہا جاتا ہے ۔ ضلع گانچھے بلند ترین پہاڑوں اور گلیشیئرز کی وجہ سے پوری دنیا میں مشہور ہے۔ دنیا کی بلند ترین مہاز جنگ سیاچن اسی ضلع میں واقع ہے اس کے علاوہ قراقرم کے بلند ترین پہاڑوں جیسے کے ٹو، گشہ بروم ، براڈپیک۔ اور مشہ بروم سے کوہ پیما واپسی پر اسی ضلع کی وادی ہوشے کا روٹ استعمال کرتے ہیں۔ یہ ڈسٹرکٹ خوبصورتی میں اپنی مثال آپ ہے۔
اس ڈسٹرکٹ کی چند تاریخی اور سیاحتی مقامات درجہ ذیل ہے_
#خپلو فورٹ_
#چقچن مسجد(7 سو سال پرانی مسجد)
#تھوقسی کھر
#ہلدی کونس ویو پوائنٹ
#وادی ہوشے ، کے سکس، کے سیون، مشہ بروم جیسے قراقرم کے اونچے پہاڑوں کی وادی
#سلنگ ریزورٹ
# وادی کندوس گرم چشمہ
#گیاری سیاچن وادی سلترو
#وادی تھلے، تھلے لا
# ننگما وادی کاندے
#کھرفق جھیل
#خانقاہ معلٰی خپلو (ایشیا کی سب سے بڑی خانقاہ)
# کے ٹو ویو پوائنٹ مچلو بروق

3_ضلع شگر
شگر ایک ذرخیز وادی ہے یہ وادی تاریخی مقامات اور بلند ترین پہاڑوں کی وجہ سے مشہور ہے۔
دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی k2 بھی اس ڈسٹرکٹ میں واقع ہے اور دنیا میں 8000 اونچاٸی سے اوپر والی 5 پہاڑ بھی اس خطہ میں موجود ہیں_یہ ڈسٹرکٹ سکردو سے 30 کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے
شگر کے سیاحتی مقامات
#شگر فورٹ
#بلائنڈ لیک
# دنیا کی بلند ترین اور سرد ریگستان سرفہ رنگا کولڈ ڈیزرٹ
#کے ٹو پہاڑ_k2
#:ہشوپی باغ
#خانقاہ معلیٰ 600 سال پرانی مسجد ہیں_
# وادی ارندو
# کنکورڈیا
#گلاب پور رنگاہ
#ژھوقگو آبشار
#گرم چشمہ چھوتوڑن اور بیسل

# وسط قراقرم کے بلند ترین پہاڑ گشہ بروم، براڈ پیک، ٹرنگو ٹاور وغیرہ

4: ضلع کھرمنک
آبشاروں اور صاف و شفاف ندی نالوں کی سرزمین۔
سیاحتی مقامات
# منٹھوکھا واٹر فال
# خموش آبشار
# وادی شیلا
# غندوس لیک
# کارگل بارڈر

5: استور
ضلع استور انتطامی طور پر دیامر ڈویژن میں واقع ہے لیکن استور تک رسائی سکردو سے ہوتا ہے خصوصا جو سیاح بذریعہ جہاز سکردو آتے ہیں ان کے لئیے استور تک رسائی سکردو دیوسائی سے ہوتا ہے ۔ وادی استور کے سیاحتی مقامات درج ذیل ہیں۔
# روپال فیس ننگا پربت
# راما میڈوز
# ترشنگ
# منی مرگ
# ڈومیل جھیل
# راٹو
# شونٹر
# کالا پانی
اس کے علاوہ بے شمار سیاحتی مقامات موجود ہیں جہاں تک عام سیاحوں کی رسائی ممکن نہیں ہے.

gilgit baltistan vs islamabad
09/07/2023

gilgit baltistan vs islamabad

سکردو میں تین دن کیلئے آنے والے سیاح آپنا پروگرام کچھ اسطرح ترتیب دیں۔فرض کریں آپ 20 اگست رات 9 بجے ہوٹل یا گیسٹ ہاؤس می...
06/07/2023

سکردو میں تین دن کیلئے آنے والے سیاح آپنا پروگرام کچھ اسطرح ترتیب دیں۔
فرض کریں آپ 20 اگست رات 9 بجے ہوٹل یا گیسٹ ہاؤس میں پہنچ جاتے ہیں۔پہلے دن صبح نو بجے اٹھ جائے فریش ہوکر سیدھا خموش آبشار کیطرف چلے جائے۔سکردو سے خموش آبشار 3 گھنٹے کا راستہ ہے۔نو بجے آپ نکلیں گے تو آپ تقریبا بارہ بجے خموش آبشار پہنچ جائیں گے۔
پھر دو بجے آپ خموش سے منٹھوکھار آبشار جائے ۔
خموش سے منٹھوکھار ڈیڑھ گھنٹے کا سفر ہے ۔
لنچ منٹھوکھار آبشار میں تناول فرمائے اور سیدھا وادی شگر تشریف لے جائے۔
منٹوکھار آبشار سے شگر تک کا سفر دو گھنٹے ہے۔
واد شگر سے واپسی پر کولڈ ڈیزرڈ تشریف لے جائے۔
پھر واپس سکردو تشریف لائے۔
دوسرے دن سکردو سے دیوسائی کیلئے رخت سفر باندھ لے ۔
پھر واپس سکردو۔
تیسرے دن خپلو ویلی کیجانب تشریف لے جائے۔
خپلو فورٹ
ایگری ٹورزم پارک
مشہ بروم ویو پوانٹ۔
درجہ ذیل مقامات کی وزٹ کرنے کیبعد واپس سکردو تشریف لائے۔
تیسرے دن آرام کرنے کیبعد صبح 10 بجے جاگ جائے ۔
آرام سے روالپنڈی کیجانب تشریف لے جائے۔
اور شنگریلا اور آپر کچورا روالپنڈی روڈ میں ہی واقع ہیں۔
11 بجے نکلے اور سیدھا آپر کچورا شنگریلا ژوق نالہ وزٹ کر اور لنچ تناول فرمائے ۔
اور شام پانچ بجے آپ سکردو سے روالپنڈی کے لئے رخت سفر باندھ لے۔

سکردو سے شنگریلا کا فاصلہ آدھا گھنٹا ہے۔

    open for all
11/04/2023

open for all

  calling you to heaven on earth   Pakistan 🇵🇰
30/03/2023

calling you to heaven on earth Pakistan 🇵🇰

21/03/2023

18/01/2023
10/01/2023

Opening ceremony of Shyok 2023,

21/12/2022

جشن مےفنگ 2022

بلتستان ریجن کے چار خوبصورت موسم جو کہی بھی نہیں ملتا ایسی موسم اور دلفریف مناظر صرف بلتستان والوں کو دیکھنے کو ملتا ہے ...
20/11/2022

بلتستان ریجن کے چار خوبصورت موسم جو کہی بھی نہیں ملتا ایسی موسم اور دلفریف مناظر صرف بلتستان والوں کو دیکھنے کو ملتا ہے ۔

Address


Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Golden Eyes Adventure posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Golden Eyes Adventure:

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Travel Agency?

Share