Travel with Shahbaz khan

  • Home
  • Travel with Shahbaz khan

Travel with Shahbaz khan world discovery

19/08/2023

ویسے سوچنے کی بات ہے کہ 500 لوگوں کا کھانا کسی فائیو سٹار ہوٹل میں بھی ارینج کرتے تو 5000 پر ہیڈ پر مل جاتا جو کہ 25 لاکھ سے زیادہ نہ ہوتا اسی سارے مینیو کے ساتھ مگر اسکو آپ 5000 ہزار پر ہیڈ سے 20000 پر ہیڈ لگا دیں جو کہ ویسے کسی بھی فائیوسٹار ہوٹل میں نہیں ہوتا تو بھی بل 1 کروڑ بنتا یہ کون سا کنجر خانہ ہے جو 5۔1 لاکھ پر ہیڈ کا کھانا کھا گئے یاجوج ماجوج کی نسل تھی یا پتہ نہیں اس جاتے جاتے بل سے بھی کتنوں نے جیبیں گرم کی ہوں گی ۔۔۔۔ ایک بندے کے ایک وقت کے کھانے کی لاگت ایک مزدور کے 6 ماہ کی تنخواہ کر برابر قومی خزانے کو بل ادا کرنا پڑا ۔۔۔۔ تف ہے ایسی سوچ اور ایسے کھانا کھانے والوں پر جس میں غریب کا خون شامل ہو

19/08/2023

پولیس والے بہت غلیظ زبان استعمال کرتے تھے،
کہتے تھے کہ ارسلان کی بہنیں گوری چٹی ہیں ، اس بچے کو گرفتار ہی رکھو اس کی بہنیں آتی رہیں گی اور ہمارا کام چلتا رہے گا
یہ کبوتر ہے یہ کیک آیا ہے"۔پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہونیوالے 13 سالہ بچے ارسلان کی والدہ کا بیان😭😭😭💔💔
بخدا اس ریاست سے دل بھر چکا ہے 💔

06/08/2023

آج ایک پی ایچ ڈی پٹواری کہنے لگا کہ سنا ہے خان گرفتار ہو گیا. تو اس کے ساتھ بھی نواز شریف والا کام ہی نہیں ہوا
میں نے پھر اسے سمجھایا کہ جب نواز شریف گرفتار ہوا تھا تو ذلیل بھی وہی خود ہوا تھا. اب گرفتار کوئی اور ہوا ہے جبکہ ذلالت کسی اوروں کے ماتھے پر لکھی گئی ہ

06/08/2023

آپکو کیا لگتا ہے آپکے مرنے کے بعد آپکے رشتےدار آپکی دوست آپکی اولاد آپکے بہن بھائی قرآن پاک پڑھ پڑھ کے آپکو بخشوا لیں گیں؟

یہ اولادیں آپکے لیے قرآن پڑھیں گیں جو آج آپکے کہنے پر نماز پڑھنے نہیں اٹھتی

یہ رشتےدار آپکے لیے دعا کریں گیں جن سے آپکی لڑاٸیاں ہی ختم نہیں ہوتی یہ دوست آپکے لیے فاتحہ پڑھیں گیں جو آج دین پہ آنے کی وجہ سے آپکا مذاق اڑاتیں ہیں۔۔

یہ بہن بھائی آپکے لیے صدقہ خیرات کریں گیں جو عید کے عید ملتے ہیں

اے غافل بھولے انسان خلوص کے زمانے گزر گیۓ ہیں قیامت قریب ہے

یہ افراتفری کا دور ہے یہاں لوگ زندوں کو صدیوں تک بھولے بیٹھے ہیں مرنے کے بعد تجھے کون یاد رکھے گا

اپنی آخرت کی فکر خود کریں اپنے لیے قرآن پاک خود پڑھیں یہی عقلمندی ہے*

05/08/2023

پس ثابت ہوا محض کسی جگہ پیدا ہو جائے سے وہ جگہ وہ ملک آپکا نہیں ہو جاتا ۔۔۔۔ اپنا ملک سمجھنے کے لیے ضروری ہے کہ آپ کا تعلق بوٹ کمپنی سے ہو ورنہ شریف ہونے کا مطلب ہے کہ آپ اور آپ کی نسلیں غلامی کی زندگی گزاریں گے ۔۔۔۔۔۔ کچھ لوگ جن کی دوکانیں خوشامد کی وجہ سے چلا کرتی تھی اور عمران دور میں وہ دوکانیں بند ہوئی تو وہ آج بھی عوامی اور ملکی مفاد کو بے حسی سے دیکھ کر خوش ہو رہے ہیں جب کہ ان کو اندازہ ہی نہیں ہے کہ ان کی نسلوں کو کیا کچھ بھگتنا پڑے گا کیونکہ انکی آنھ والی نسلوں کی خوشامدی صلاحیت کسی کام کی نہیں ہو گی بدلے میں تباہی کے ذمہ دار وہ بے شرم 25 بے غیرت جو لوٹے بنے اور ان کا ساتھ ہمیشہ کی طرح بلیک میلر ایم کیو ایم نے دیا وہ 25 کروڑ عوام کی جھولیاں بھر بھر کے بد دعاوں کا مرکز بنے ہوئے ہیں 13 جماعتی کا تو مقام ہی الگ ہے ۔۔۔۔۔۔ مگر عوام کی فلاح تو کسی کا مقصد نہ پہلے تھا نہ اب ہے اور نہ آئیندہ یہ عوام کو نہ ملک میں جینے دیتے ہیں اور نہ ہی ملک سے باہر جانے دیتے ہیں تاکہ وہ سکھ کا سانس لے سکیں

03/08/2023

*کوئی بیٹی کی بالیاں بیچ کر تو کوئی موبائل بیچ کر بجلی بل ادا کر رہا ہے*

کوئی قرض مانگ کر تو کوئی بچوں کی سائیکل بیچ کر بل ادا کر رہا ہے۔۔
پاکستان میں غریب اور سفید پوش رل گئے.

01/08/2023

‏کسی زمیندار کی بھینس🐃 نے دودھ دینا بند کر دیا، زمیندار بڑا پریشان ہوا 😱اسے ڈاکٹر💉 کے پاس لے کر گیا، ڈاکٹر نے ٹیکے💉 لگائے لیکن کوئی فرق نہ پڑا،🙈تھک ہار کر وہ بھینس🐃 کو شاہ جی کے پاس لے گیا، شاہ جی نے دھونی رمائی، دم کیا، پھونک ماری
لیکن وہ بھی بے سود رہی🙀بھینس 🐃کو کوئی فرق نہ پڑا ۔ اس کے بعد وہ بھینس کو کسی سیانے کے پاس لے گیا،سیانے نے دیسی🍝🍆🍅🍠🍶 ٹوٹکے لگائے لیکن وہ بھی بےکار ثابت ہوئے 🙈آخر میں 👨زمیندار نے سوچا کہ شاید اس کا کھانا🌾🌾🌾🌿🌾 بڑھانے سے مسئلہ ٹھیک ہو جائےتو وہ اسے ماں جی کی خدمت میں لے گیا، ماں نے خوب کھل بنولہ کھلایا، 🌾🌾پٹھے کھلائےکسی چیز کی کسر نہ چھوڑی لیکن بھینس 🐃نے دودھ دینا شروع نہ کیا۔🙇لاچار ہو کر 🚶
وہ اسے 🐃قصائی 🔪کے پاس لے کر جانے لگا
کہ یہ اب کسی کام کی نہیں تو چلو ذبح 🍖ہی کروا لوں،راستے میں اسے ایک سائیں🃏 ملا۔سائیں بولا پریشان لگتے ہو،زمیندار نے اپنی پریشانی بیان کی،سائیں نے کہا"تم کٹا کہاں باندھتے ہو؟"، زمیندار بولا بھینس🐃 کی کھُرلی کے پاس۔ سائیں نے پوچھا"کٹے کی رسی کتنی لمبی ہے؟" زمیندار بولا"کافی لمبی ہے"سائیں نے اونچا قہقہہ😆 لگایا اور بولا
"سارا دودھ تو کٹا چُنگ جاتا ہے ےتمہیں کیا ملے گا،کٹے کو بھینس🐃 سے دور باندھو"
قومی اسمبلی اور سینٹ کی 50 کمیٹیاں ہیں
اور ھر کمیٹی کا ایک👹 چیئرمین ہے۔ہر👹 چیئرمین کے ذاتی دفتر کی تیاری پر 1994 میں دو دو کڑور روپے خرچ ہوئے تھے۔ہر 👹چیئرمین ایک لاکھ ستر ہزار روپے ماہانہ تنخواہ لیتا ہے ،
اسے گریڈ 17 کا ایک سیکرٹری،گریڈ 15 کا ایک سٹینو،ایک👺 نائب قاصد، 1300cc کی گاڑی🚙 600 لیٹر پٹرول ماہانہ ایک رہائش🌇رہائش کے سارے اخراجات بل وغیرہ اس کے علاوہ ملتے ہیں اس کے علاوہ اجلاسوں پر لگنے والے پیسے،دوسرے شہروں میں آنے جانے کے لئیے فری جہاز ✈کی ٹکٹ ۔ ایک اندازے کے مطابق یہ کمیٹیاں اب تک کھربوں روپوں کا دودھ " چُنگ" چُکی ہیں اگر ان کٹوں کی رسی کو کم نہ کیا گیا تو یہ اجلاس اسی طرح جاری رہیں گے اور یہ کٹے ایسے ہی کھربوں روپوں کا دودھ "چُنگتے" رہیں گے،

کیا پیٹ پر پتھر باندھنے اور کفایت شعاری کے لیے اقوال زریں صرف عوام کیلئے ہیں؟

29/07/2023

میں ان نوعمر لڑکوں اور خصوصاً لڑکیوں سے مخاطب ہوں، جو سکول، مدرسہ یا کالج جاتے ہیں،
لہذا جو بھی یہ پوسٹ پڑھ رہا ہے اسے چاہیئے کہ اپنے بچوں کو یہ باتیں لازمی بتائیں۔۔۔
اگر کوئی شخص چاہے وہ آپ کا ٹیچر ہو، سکول کا چپڑاسی آفس بوائے چوکیدار یا ڈرائیور ہو، کوئی سٹوڈنٹ ہو، آپ کو اکیلے میں بلا رہا ہے، اس کے پاس مت جائیں،
مدرسے کا استاد، قاری صاحب یا امام صاحب آپ کو اپنے ذاتی رہائش گاہ پر بلاتے ہیں، تو مت جائیں، اور والدین کو یہ بات کہہ دیں،گاؤں میں شہر میں اگر کوئی دکاندار آپ کو دکان کے اندر آنے کو کہتا ہے، تو مت جائیں،اپنے گھر کے لوگوں کے علاوہ باہر کسی سے کھانے کی چیز مت لیں، اگر لینا بھی پڑے تو کھائیے مت، بلکہ جیب میں رکھ کر بعد میں پھینکیں۔اگر کوئی انجان آدمی آپ کو کہیں کہ فلاں جگہ آپ کے والد، ماموں یا بھائی کھڑے ہیں، آپ کو بلا رہے ہیں، تو ان کو کہیں، میرے والد بھائی یا ماموں خود یہاں آ جائیں،اگر استاد آپ کو کہیں کہ میرے کمرے سے فلاں چیز لاؤ ، اور آپ جاتے وقت محسوس کریں کہ استاد خود بھی میرے پیچھے آ رہا ہے، تو اس سے معذرت کر کے اندر جانے سے انکار کریں، جب بھی کوئ بڑا، استاد، قاری صاحب یا امام صاحب آپ کے انکار کے باوجود زبردستی کرنے کی کوشش کرے یا ہاتھ لگانے کی کوشش کریں تو فوراً اس طرف بھاگو جہاں باقی طالبعلم یا لوگ ہوں، اگر کوئی استاد آپ کو کہیں، کہ میری بات نہیں مانو گے تو فیل کر دوں گا یا جہنم میں جاؤ گے، تو اس بات کی اطلاع اپنے والدین کو دیں۔گھریلو ملازمین اور گھر میں تعمیر یا مرمت کا کام کروانے کے لئے بلائے گئے مستری مزدور الیکٹریشن پلمبر یا پینٹر وغیرہ پر کڑی نظر رکھیں بعض اوقات یہ افراد خواتین یا بچوں پر بری نظر رکھتے ہیں اور چوری چکاری کے بھی مرتکب ہوتے ہیں لہذا ان کی طرف غفلت یا اندھا اعتماد آپ کو نقصان پہنچا سکتی ہے صرف قابل اعتماد اور جانے پہچانے لوگوں کو ہی گھر میں داخل کریں کوئی بھی پرایا شخص اگر آپ سے نرم اور میٹھے لہجے میں بات کرتے وقت آپ کے جسم کو بار بار ہاتھ لگانے کی کوشش کرے، تو وہاں سے جلدی نکلنے کی کوشش کریں، اور اس آدمی کے بارے میں ہمیشہ احتیاط سے رہیں،اگر آپ کہیں کسی کی گرفت میں آ گئے، اور وہاں سے نکل نہیں سکتے، یا اس بندے سے خود کو چھڑا نہیں سکتے، کوئی بچانے والا بھی نہ ہو، اور وہ آپ سے کچھ غلط کرنے میں کامیاب ہو جائے، تو اس کو کبھی یہ کہنے کی غلطی نہ کریں، کہ میں اپنے والد کو بتاونگا، اگر آپ نے ایسی بات کی تو وہ تجھے زندہ نہیں چھوڑے گا، اگر اس نے آپ کو دھمکی دی کہ اگر گھر میں کچھ کہا تو مار دونگا، تو اسے کہیں ٹھیک ہے نہیں بتاونگا، بعد میں گھر آ کر اپنے والدین کو پورا واقعہ سناؤ، شرمانے کی کوئی ضرورت نہیں کیونکہ آپ کے والدین یہ بات کسی کو نہیں بتائیں گے، بلکہ اس شخص کے خلاف کاروائی کریں گے۔ اور ڈرنے کی ضرورت اسلئے نہیں کہ اب آپ کے والد یا سرپرست کو اس شخص کا پتہ چل گیا ہے، وہ اسے چھوڑے گا ہی نہیں۔گھر سے باہر کہیں بھی اجنبی لوگوں سے بات کرتے وقت دو میٹر کا فاصلہ رکھیں انہیں اپنے زیادہ قریب نہ آنے دیںبراہ کرم، میری اس پوسٹ کو اپنے انداز میں اپنے بچوں تک پہنچا دیں، اور جو باتیں مجھ سے رہ گئی ہیں، وہ خود سے ملائیں،گھر میں جب بھی بچے ساتھ بیٹھے ہوں، باتوں باتوں میں دوستانہ انداز میں انہیں اس طرح کے لیکچرز دیا کریں، تاکہ انہیں ذہن نشین ہو جائے،بد قسمتی سے ہمارے ہاں اس قسم کی باریکیاں بچوں کی تعلیمات میں شامل نہیں ہوتیں، تو والدین خود ہی یہ ذمہ داری پوری کریں۔۔۔
منقول

ہم مسلمان کس منہ سے حضور کے سامنے پیش ہوں گے کیونکہ ان دو سمیت ہر برائی امت نے اختیار کر لی ہے استغفر اللہ
28/06/2023

ہم مسلمان کس منہ سے حضور کے سامنے پیش ہوں گے کیونکہ ان دو سمیت ہر برائی امت نے اختیار کر لی ہے استغفر اللہ

ٹائی ٹینیک کا ملبہ دیکھنے جانے والوں کی شروع سے لے کر موت کا مختصر سفر نامہ ۔۔۔ دنیا کی اب تک کی آنے والی اموات میں تیز ...
27/06/2023

ٹائی ٹینیک کا ملبہ دیکھنے جانے والوں کی شروع سے لے کر موت کا مختصر سفر نامہ ۔۔۔ دنیا کی اب تک کی آنے والی اموات میں تیز تریں موت جسکی تکلیف کا احساس پیغام کی صورت دماغ کو ملنے سے پہلے ہی موت واقع ہو کر ٹکڑوں کا سمندر میں بکھر جانا الحمد اللہ ورنہ ایک باپ کس طرح بیٹے کو اکسیجن کی کمی سے اپنے سامنے تکلیف دہ موت کے منہ میں جاتے ہوئے تڑپتا ہوا دیکھتا ۔ شک اللہ کے راز اور ہر کام میں کوئی نہ کوئی مصلحت ہوتی ہے ۔۔۔۔۔ بے شک موت کا وقت اور جگہ مقرر ہے اور وقت آنے پر لوگوں کا ان کی موت کی جگہ پر پہنچا دیا جاتا ہے چاہے وہ وہ جگہ آسمان کی بلندیوں میں ہو یا سمندر کی گہرائیوں میں ۔۔۔۔ اللہ مرنے والے مسلمان لوگوں کی مغفرت فرمائے اور درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر آتا فرمائے آمین

300 بدقسمت پاکستانی.. یونان کے ساحل پر پڑی پاکستانیوں کی یہ بے گوروکفن لاشیں. پاکستانی  ہر نااہل حکمرانوں اور ان کی سوچ ...
19/06/2023

300 بدقسمت پاکستانی..
یونان کے ساحل پر پڑی پاکستانیوں کی یہ بے گوروکفن لاشیں. پاکستانی ہر نااہل حکمرانوں اور ان کی سوچ کی وجہ سے ملنے والی لاشیں ہیں
یہ طبقاتی نظام کی غیر منصفی سوچ کجہ سے ملنے والی لاشیں ہیں
یہ عدل و انصاف کے نہ ہونے کی وجہ سے ملنے والی لاشیں ہیں
یہ وڈیرہ شاھی کی وجہ سے ملنے والی لاشیں ہیں
یہ میرٹ نہ ہونے اور رشوت کا بازار سرگرم ہونے کی وجہ سے ملنے والی لاشیں ہیں
یہ غیر منصفانہ تقسیم کی وجہ سے ملنے والی لاشیں ہیں
یہ صلاحیئتوں کی ناقدری کی وجہ سے ملنے والی لاشیں ہیں
یہ ملک میں غیر مساویانہ رزق کی تقسیم کی وجہ سے ملنے والی لاشیں ہیں
یہ اشرافیہ کی بدتہذیبی کی وجہ سے ملنے والی لاشیں ہیں
یہ لاشیں بوسیدہ نظام کے 75 سالہ کارکردگی کی وجہ سے ملنے والی لاشیں ہیں ۔۔۔۔۔۔ مگر جہاں وسیع تر ملکی مفاد کی جگہ حکمرانوں کا ذاتی مفاد لے لے تو ایسی ہزاروں لاشیں آٹھانا اس قوم کا مقدر بن جاتا

08/02/2023

پڑھنے کے بعد مزہ نہ آیاپھر کہنا!!!
ایک ائیرلائن میں *ﺧﺎﺗﻮﻥ ﻧﮯ ﻓﻼﺋﯿﭧ میں سوﺍﺭ ﮨﻮﺗﮯ ﮨﯽ ﺍﭘﻨﺎ ﮨﺎﺗﮫ ﻣﯿﺮﯼ ﻃﺮﻑ ﺑﮍﮬﺎ ﺩﯾﺎ،*
ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﮐﺘﺎﺏ ﺑﻨﺪ ﮐﯽ ﺍﻭﺭ ﺍﺱ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﮔﺮﻡ ﺟﻮﺷﯽ ﺳﮯ ﮨﺎﺗﮫ ﻣﻼﯾﺎ ﺧﺎﺗﻮﻥ ﺑﺰﺭﮒ ﺗﮭﯿﮟ، جبکہ
ﻋﻤﺮ ﺳﺎﭨﮫ ﺍﻭﺭ ﺳﺘﺮ ﮐﮯ ﺩﺭﻣﯿﺎﻥ ﮨﻮﮔﯽ ﻭﮦ ﺷﮑﻞ ﺳﮯ ﭘﮍﮬﯽ ﻟﮑﮭﯽ ﺍﻭﺭ ﺳﻤﺠﮫ ﺩﺍﺭ ﺑﮭﯽ ﺩﮐﮭﺎﺋﯽ ﺩﯾﺘﯽ ﺗﮭﯿﮟ،
ﺍﻧﮩﻮﮞ ﻧﮯ ﮐﺘﺎﺏ ﮐﯽ ﻃﺮﻑ
ﺍﺷﺎﺭﮦ ﮐﺮ ﮐﮯ ﭘﻮﭼﮭﺎ؟
”ﮐﯿﺎ ﯾﮧ ﻋﺮﺑﯽ ﮐﯽ ﮐﺘﺎﺏ ﮨﮯ“
ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﻣﺴﮑﺮﺍ ﮐﺮ ﺟﻮﺍﺏ ﺩﯾﺎ ﻧﮩﯿﮟ ﯾﮧ ﺍُﺭﺩﻭ ﺯﺑﺎﻥ ﮐﯽ ﮐﺘﺎﺏ ﮨﮯ،
ﻭﮦ ﻣﺴﮑﺮﺍﺋﯿﮟ ﺍﭘﻨﺎ ﮨﺎﺗﮫ ﺩﻭﺑﺎﺭﮦ ﻣﯿﺮﯼ ﻃﺮﻑ ﺑﮍﮬﺎﯾﺎ،
ﻣﻼﯾﺎ ﺍﻭﺭ ﺩﯾﺮ ﺗﮏ ﺟﮭﻼ ﮐﺮ ﺑﻮﻟﯽ۔
*” ﺗﻢ ﭘﺎﮐﺴﺘﺎﻧﯽ ﮨﻮ“*
ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﮔﺮﻡ ﺟﻮﺷﯽ ﺳﮯ ﺟﻮﺍﺏ ﺩﯾﺎ ”ﺟﯽ جی ﺑﺎﻟﮑﻞ“
ﻭﮦ ﺣﻘﯿﻘﺘﺎً ﺧﻮﺵ ﮨﻮ ﮔﺌﯿﮟ،
ﻓﻼﺋﯿﭧ ﻟﻤﺒﯽ ﺗﮭﯽ،
ﭼﻨﺎنچہ ﮨﻢ ﺩﯾﺮ ﺗﮏ ﮔﻔﺘﮕﻮﮐﺮﺗﮯ ﺭﮨﮯ،
ﭘﺘﮧﭼﻼ کہ *ﺟﯿﻨﺎ* ﺍﻣﺮﯾﮑﯽ ﮨﯿﮟ ﺗﺎﺭﯾﺦ ﮐﯽ ﺍﺳﺘﺎﺩ ﮨﯿﮟ،
ﻭﮦ ﻃﺎﻟﺐ ﻋﻠﻤﻮﮞ ﮐﻮ *” ﻋﺎﻟﻤﯽ ﺗﻨﺎﺯﻋﮯ“* ﭘﮍﮬﺎﺗﯽ ﮨﯿﮟ،
ﭼﻨﺎنچہ ﻭﮦ *ﻣﺴﺌﻠﮧ ﮐﺸﻤﯿﺮ* ﺳﮯ بھی ﺍﭼﮭﯽ ﻃﺮﺡ ﻭﺍﻗﻒ ﮨﯿﮟ،
ﻭﮦ ﻗﺎﺋﺪﺍﻋﻈﻢ ﻣﺤﻤﺪ ﻋﻠﯽ ﺟﻨﺎﺡ ﺍﻭﺭ ﻣﮩﺎﺗﻤﺎ ﮔﺎﻧﺪﮬﯽ ﺩﻭﻧﻮﮞ ﺳﮯ ﺑﮩﺖ ﻣﺘﺎﺛﺮ ﺗﮭﯿﮟ،
ﺍﻧﮩﻮﮞ ﻧﮯ ﻣﺠﮫ ﺳﮯ ﭘﻮﭼﮭﺎ؟
”ﮐﯿﺎ ﺗﻢ ﻧﮯ ﮔﺎﻧﺪﮬﯽ ﮐﻮ ﭘﮍﮬﺎ ﮨﮯ“
ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﺟﻮﺍﺏ ﺩﯾﺎ۔
”ﺟﯽ ﮨﺎﮞ ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﮔﺎﻧﺪﮬﯽ ﮐﯽ ﺍٓﭨﻮﺑﺎﺋﯿﻮ ﮔﺮﺍﻓﯽ(سوانعمری) ﺑﮭﯽ ﭘﮍﮬﯽ ﺍﻭﺭ ﺍﻥ ﮐﮯ ﺳﺎﺕ ﺳﻤﺎﺟﯽ ﮔﻨﺎﮨﻮﮞ ﮐﺎ ﻣﻄﺎﻟﻌﮧ ﺑﮭﯽ ﮐﯿﺎ“
*ﺟﯿﻨﺎ* ﻧﮯ ﻣﺠﮫ ﺳﮯ ﮔﺎﻧﺪﮬﯽ ﮐﮯ ﺳﺎﺕ ﺳﻤﺎﺟﯽ ﮔﻨﺎﮨﻮﮞ ﮐﮯ ﺑﺎﺭﮮ ﻣﯿﮟ ﭘﻮﭼﮭﺎ؟
ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﻋﺮﺽ ﮐﯿﺎ،
ﭘﻮﭖ ﮔﺮﯾﮕﻮﺭﯼ ﺍﻭﻝ ﻧﮯ،
950ﺀ ﻣﯿﮟ ﺳﺎﺕ ﺧﻮﻓﻨﺎﮎ ﮔﻨﺎﮨﻮﮞ ﮐﯽ ﻓﮩﺮﺳﺖ ﺟﺎﺭﯼ ﮐﯽ ﺗﮭﯽ،
ﺍﻥ ﮐﺎ ﮐﮩﻨﺎ ﺗﮭﺎ ﺍﻧﺴﺎﻥ ﮐﻮ ﺳﺎﺕ ﮔﻨﺎﮦ؟
ﮨﻮﺱ، ﺑﺴﯿﺎﺭ ﺧﻮﺭﯼ، ﻻﻟﭻ، ﮐﺎﮨﻠﯽ، ﺷﺪﯾﺪ ﻏﺼﮧ، ﺣﺴﺪ ﺍﻭﺭﺗﮑﺒﺮ ﮨﻼﮎ ﮐﺮ ﺩﯾﺘﮯ ﮨﯿﮟ،
ﺍﻧﺴﺎﻥ ﺍﮔﺮ ﺍﻥ ﺳﺎﺕ ﮔﻨﺎﮨﻮﮞ ﭘﺮ ﻗﺎﺑﻮ ﭘﺎ ﻟﮯ،
ﺗﻮ ﯾﮧ ﺷﺎندﺍﺭ ﺑﮭﺮﭘﻮﺭ ﺍﻭﺭ ﻣﻄﻤﺌﻦ ﺯﻧﺪﮔﯽ ﮔﺰﺍﺭﺗﺎ ﮨﮯ،
ﮔﺎﻧﺪﮬﯽ ﺟﯽ ﻧﮯ ﭘﻮﭖ ﮔﺮﯾﮕﻮﺭﯼ ﮐﮯ ﺳﺎﺕ ﮔﻨﺎﮨﻮﮞ ﮐﯽ ﻓﮩﺮﺳﺖ ﺳﮯ ﻣﺘﺎﺛﺮ ﮨﻮ ﮐﺮ 1925ﺀ ﻣﯿﮟ ﺳﺎﺕ ﺳﻤﺎﺟﯽ ﮔﻨﺎﮨﻮﮞ ﮐﯽ ﻓﮩﺮﺳﺖ ﺟﺎﺭﯼ ﮐﯽ،
ﺍﻥ ﮐﺎ ﮐﮩﻨﺎ ﺗﮭﺎ؟
ﺟﺐ ﺗﮏ ﮐﻮﺋﯽ ﻣﻌﺎﺷﺮﮦ ﺍﻥ ﺳﺎﺕ ﮔﻨﺎﮨﻮﮞ ﭘﺮ ﻗﺎﺑﻮ ﻧﮩﯿﮟ ﭘﺎﺗﺎ،
ﻭﮦ ﻣﻌﺎﺷﺮﮦ ﺍﺱ ﻭﻗﺖ ﺗﮏ ﻣﻌﺎﺷﺮﮦ ﻧﮩﯿﮟ ﺑﻨﺘﺎ،
ﮔﺎﻧﺪﮬﯽ ﺟﯽ ﮐﮯ ﺑﻘﻮﻝ ﺍﺻﻮﻟﻮﮞ ﮐﮯ ﺑﻐﯿﺮ ﺳﯿﺎﺳﺖ ﮔﻨﺎﮦ ﮨﮯ،
ﮐﺎﻡ ﮐﮯ ﺑﻐﯿﺮ ﺩﻭﻟﺖ ﮔﻨﺎﮦ ﮨﮯ،
ﺿﻤﯿﺮ ﮐﮯ ﺑﻐﯿﺮ ﺧﻮﺷﯽ ﮔﻨﺎﮦ ﮨﮯ،
ﮐﺮﺩﺍﺭ ﮐﮯ ﺑﻐﯿﺮ ﻋﻠﻢ ﮔﻨﺎﮦ ﮨﮯ،
ﺍﺧﻼﻗﯿﺎﺕ ﮐﮯ ﺑﻐﯿﺮ ﺗﺠﺎﺭﺕ ﮔﻨﺎﮦ ﮨﮯ،
ﺍﻧﺴﺎﻧﯿﺖ ﮐﮯ ﺑﻐﯿﺮ ﺳﺎﺋﻨﺲ ﮔﻨﺎﮦ ﮨﮯ،
ﺍﻭﺭ ﻗﺮﺑﺎﻧﯽ ﮐﮯ ﺑﻐﯿﺮ ﻋﺒﺎﺩﺕ ﮔﻨﺎﮦ ﮨﮯ،
ﯾﮧ ﺳﺎﺕ ﺍﺻﻮﻝ ﺑﮭﺎﺭﺕ
ﮐﮯﻟﯿﮯﮔﺎﻧﺪﮬﯽ ﮐﺎ ﺳﻤﺎﺟﯽ ﺍﯾﺠﻨﮉﺍ ﺗﮭﺎ۔
ﻭﮦ ﻣﺴﮑﺮﺍﺋﯿﮟ ﻣﺠﮭﮯ ﺗﮭﭙﮑﯽ ﺩﯼ۔
ﺍﻭﺭ ﭘﮭﺮ ﭘﻮﭼﮭﺎ؟
”ﮐﯿﺎ ﺗﻢ ﻗﺎﺋﺪﺍﻋﻈﻢ ﻣﺤﻤﺪ ﻋﻠﯽ ﺟﻨﺎﺡ ﮐﮯ ﺳﺎﺕ ﺍﺻﻮﻝ ﺑﮭﯽ ﺑﯿﺎﻥ ﮐﺮ ﺳﮑﺘﮯ ﮨﻮ“
ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﻣﺴﮑﺮﺍ ﮐﺮ ﺟﻮﺍﺏ ﺩﯾﺎ۔
”ﻗﺎﺋﺪﺍﻋﻈﻢ ﭘﺮﯾﮑﭩﯿﮑل ﺑﺎﺍﺻﻮﻝ ﺍﻧﺴﺎﻥ ﺗﮭﮯ"
ﻭﮦ ﻓﺮﻣﻮﺩﺍﺕ ﭘﺮ ﯾﻘﯿﻦ ﻧﮩﯿﮟ ﺭﮐﮭﺘﮯ ﺗﮭﮯ،
ﭼﻨﺎنچہ
ﺍﻧﮩﻮﮞ ﻧﮯ ﺯﻧﺪﮔﯽ ﻣﯿﮟ ﻗﻮﻡ ﮐﻮ ﮐﻮﺋﯽ ﺗﺤﺮﯾﺮﯼ ﺍﯾﺠﻨﮉﺍ ﻧﮩﯿﮟ ﺩﯾﺎ ﺗﮭﺎ۔
ﻭﮦ ﻣﯿﺮﯼ ﻃﺮﻑ ﺩﯾﮑﮭﺘﯽ ﺭﮨﯿﮟ،
ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﻋﺮﺽ ﮐﯿﺎ؟
ﮔﺎﻧﺪﮬﯽ ﺍﻭﺭ ﻗﺎﺋﺪﺍﻋﻈﻢ ﻣﯿﮟ ﻓﺮﻕ ﺗﮭﺎ،
ﮔﺎﻧﺪﮬﯽ ﻓﻼﺳﻔﺮﺗﮭﮯ ﺍﻭﺭ ﻗﺎﺋﺪﺍﻋﻈﻢ ﭘﺮﯾﮑﭩﯿﮑﻞ ﺍﻧﺴﺎﻥ ﺗﮭﮯ،
ﻭﮦ ﮐﮩﻨﮯ ﮐﮯ بجاۓ ﮐﺮﻧﮯ ﭘﺮ ﯾﻘﯿﻦ ﺭﮐﮭﺘﮯ ﺗﮭﮯ،
ﺍﺱ ﻟﯿﮯ ﮨﻤﺎﺭﮮ ﭘﺎﺱ ﺍﻗﻮﺍﻝ ﺳﮯ ﺯﯾﺎﺩﮦ ﻗﺎﺋﺪﺍﻋﻈﻢ ﮐﯽ ﻣﺜﺎﻟﯿﮟ ﻣﻮﺟﻮﺩ ﮨﯿﮟ۔
ﻣﯿﮟ ﺧﺎﻣﻮﺵ ﮨﻮ ﮔﯿﺎ،
ﻭﮦ ﺑﻮﻟﯿﮟ ﻣﯿﮟ ﻭﮦ ﻣﺜﺎﻟﯿﮟ ﺳﻨﻨﺎ ﭼﺎﮨﺘﯽ ﮨﻮﮞ۔
ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﻋﺮﺽ ﮐﯿﺎ؟
ﻣﺜﻼً ﻗﺎﺋﺪﺍﻋﻈﻢ ﻧﮯ ﭘﻮﺭﯼ ﺯﻧﺪﮔﯽ ﻭﻗﺖ ﮐﯽ ﭘﺎﺑﻨﺪﯼ ﮐﯽ،
ﭘﻮﺭﯼ ﺯﻧﺪﮔﯽ ﻗﺎﻧﻮﻥ ﻧﮩﯿﮟ ﺗﻮﮌﺍ،
ﭘﻮﺭﯼ ﺯﻧﺪﮔﯽ ﺍﻗﺮﺑﺎﺀ ﭘﺮﻭﺭﯼ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﯽ،
ﭘﻮﺭﯼ ﺯﻧﺪﮔﯽ ﺭﺷﻮﺕ ﺩﯼ ﺍﻭﺭ ﻧﮧ ﻟﯽ،
ﭘﻮﺭﯼ ﺯﻧﺪﮔﯽ ﺍﭘﻨﮯ ﻣﺬﮨﺒﯽ ﺭﺟﺤﺎﻧﺎﺕ ﮐﯽ ﻧﻤﺎﺋﺶ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﯽ،
( ﻭﮦ ﺳﻨﯽ ﺗﮭﮯ، ﻭﮨﺎﺑﯽ ﺗﮭﮯ، ﯾﺎ ﭘﮭﺮ ﺑﺮﯾﻠﻮﯼ، ﻗﺎﺋﺪ ﻧﮯ ﭘﻮﺭﯼ ﺯﻧﺪﮔﯽ ﮐﺴﯽ ﮐﻮ ﮐﺎﻧﻮﮞ ﮐﺎﻥ ﺧﺒﺮ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮﻧﮯ ﺩﯼ)
ﭘﻮﺭﯼ ﺯﻧﺪﮔﯽ ﻭﻋﺪﮮ ﮐﯽ ﭘﺎﺑﻨﺪﯼ ﮐﯽ،
ﭘﻮﺭﯼ ﺯﻧﺪﮔﯽ ﮐﻮﺋﯽ ﺳﻤﺠﮭﻮﺗﮧ ﻧﮩﯿﮟ ﺗﻮﮌﺍ،
ﭘﺮﻭﭨﻮﮐﻮﻝ ﻧﮩﯿﮟ ﻟﯿﺎ،
ﺳﺮﮐﺎﺭﯼ ﺭﻗﻢ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﮭﺎﺋﯽ،
ﭨﯿﮑﺲ ﻧﮩﯿﮟ ﺑﭽﺎﯾﺎ،
ﺍٓﻣﺪﻧﯽ ﻧﮩﯿﮟ ﭼﮭﭙﺎﺋﯽ،
ﺍﺻﻮﻟﻮﮞ ﭘﺮ ﺳﻤﺠﮭﻮﺗﮧ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﯿﺎ،
ﮐﺴﯽ ﮐﺎ ﺣﻖ ﻧﮩﯿﮟ ﻣﺎﺭﺍ،
ﺍﻭﺭ ﭘﻮﺭﯼ ﺯﻧﺪﮔﯽ ﮐﺴﯽ ﺷﺨﺺ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﺑﺪﺗﻤﯿﺰﯼ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﯽ۔
ﻭﮦ ﻣﺴﮑﺮﺍ ﮐﺮ ﺑﻮﻟﯿﮟ ﻭﯾﻞ ﮈﻥ ﺍٓﭖ ﭨﮭﯿﮏ ﮐﮩﮧ ﺭﮨﮯ ﮨﯿﮟ،
ﻭﮦ ﻭﺍﻗﻌﯽ ﺑﮩﺖ ﺷﺎندﺍﺭ ﺍﻧﺴﺎﻥ ﺗﮭﮯ،
ﻣﯿﮟ ﺍﻥ ﺳﮯ ﺑﮩﺖ ﺍﻧﺴﭙﺎﺋﺮ ﮨﻮﮞ۔
ﻭﮦ ﺭﮐﯽ ﺍﻭﺭ ﭘﮭﺮ ﺍٓﮨﺴﺘﮧ ﺳﮯ ﺑﻮﻟﯿﮟ؟
”ﻣﯿﮟ ﺍﮔﺮ ﺍٓﭖ ﺳﮯ ﻣﺰﯾﺪ ﺳﻮﺍﻝ ﭘﻮﭼﮫ ﻟﻮﮞ ﺗﻮ ﺍٓﭖ ﻣﺎﺋﯿﻨﮉ ﺗﻮ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﺮﯾﮟ ﮔﮯ“
ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﻣﺴﮑﺮﺍ ﮐﺮ ﺟﻮﺍﺏ ﺩﯾﺎ۔
”ﻧﮩﯿﮟ ﺿﺮﻭﺭ ﭘﻮﭼﮭﯿﮟ ﻣﯿﮟ ﺣﺎﺿﺮ ﮨﻮﮞ“
ﻭﮦ ﺑﻮﻟﯿﮟ؟
”ﮐﯿﺎ ﺍٓﭖ ﻗﺎﺋﺪﺍﻋﻈﻢ ﺳﮯ ﻣﺤﺒﺖ ﮐﺮﺗﮯ ﮨﯿﮟ“
ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﻓﻮﺭﺍً ﺟﻮﺍﺏ ﺩﯾﺎ؟
” ﺩﻝ ﻭ ﺟﺎﻥ ﺳﮯ“
وﮦ ﺑﻮﻟﯿﮟ؟
”ﺍٓﭖ ﭘﮭﺮ ﺑﺘﺎﺋﯿﮯ ﺍٓﭖ ﻣﯿﮟ
ﺍﭘﻨﮯ ﻗﺎﺋﺪﺍﻋﻈﻢ ﮐﯽ ﮐﻮﻥ ﮐﻮﻥ ﺳﯽ ﺧﻮﺑﯽ ﻣﻮﺟﻮﺩ ﮨﮯ“
ﻣﯿﺮﮮ ﻟﯿﮯ ﯾﮧ ﺳﻮﺍﻝ ﻏﯿﺮ ﻣﺘﻮﻗﻊ ﺗﮭﺎ،
ﻣﯿﮟ ﭘﺮﯾﺸﺎﻥ ﮨﻮ ﮔﯿﺎ۔
ﺍﻭﺭ ﻣﯿﮟ ﭘﺮﯾﺸﺎﻧﯽ ﻣﯿﮟ ﺩﺍﺋﯿﮟ ﺑﺎﺋﯿﮟ ﺩﯾﮑﮭﻨﮯ ﻟﮕﺎ،
ﻭﮦ بھانپ ﮔﺌﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﺍٓﮨﺴﺘﮧ ﺍٓﻭﺍﺯ ﻣﯿﮟ ﺑﻮﻟﯿﮟ۔
”ﺍٓﭖ ﯾﮧ ﭼﮭﻮﮌ ﺩﯾﮟ ﺍٓﭖ ﺻﺮﻑ ﯾﮧ ﺑﺘﺎﺋﯿﮟ۔
ﺍٓﭖ ﮐﯽ ﻗﻮﻡ ﻧﮯ ﺍﭘﻨﮯ ﻗﺎﺋﺪ ﮐﯽ ﮐﻮﻥ ﮐﻮﻥ ﺳﯽ ﺧﻮﺑﯽ ﮐﻮ ﺍﭘﻨﯽ ﺫﺍﺕ ﮐﺎ ﺣﺼﮧ ﺑﻨﺎﯾﺎ“
ﻣﯿﮟ ﻣﺰﯾﺪ ﺷﺮﻣﻨﺪﮦ ﮨﻮ ﮔﯿﺎ،
ﻣﯿﺮﮮ ﻣﺎﺗﮭﮯ ﭘﺮ ﭘﺴﯿﻨﮧ ﺍٓ ﮔﯿﺎ،
ﻭﮦ ﻣﺴﮑﺮﺍ ﮐﺮ ﺑﻮﻟﯿﮟ؟
ﻣﯿﮟ ﺗﺎﺭﯾﺦ ﮐﯽ ﻃﺎﻟﺐ ﻋﻠﻢ ﮨﻮﮞ،
ﻣﯿﮟ ﺍﺳﻼﻡ ﺳﮯ ﺑﮭﯽ ﺍﻧﺴﭙﺎﺋﺮ ﮨﻮﮞ،
ﻣﯿﮟ ﺍٓﺩﮬﯽ ﺍﺳﻼﻣﯽ ﺩﻧﯿﺎ ﺩﯾﮑﮫ ﭼﮑﯽ ﮨﻮﮞ،
ﺍٓﭖ ﻣﺴﻠﻤﺎﻥ ﺩﻭ ﻋﻤﻠﯽ ‏(ﻣﻨﺎﻓﻘﺖ) ﮐﺎ ﺷﮑﺎﺭ ﮨﯿﮟ،
ﺍٓﭖ ﻟﻮﮒ ﮨﻤﯿﺸﮧ ﻧﺒﯽ ﮐﻮ ﺍﭘﻨﺎ ﮨﯿﺮﻭ ﮐﮩﺘﮯ ﮨﯿﮟ،
ﺍٓﭖ ﺍﻥ ﮐﮯ ﺧﻠﻔﺎﺀ ﺍﻭﺭ ﺻﺤﺎﺑﮧؓ ﮐﻮ ﺑﮭﯽ ﺍٓﺋﯿﮉﯾﻞ ﮐﮩﺘﮯ ﮨﯿﮟ،
ﻟﯿﮑﻦ ﺟﺐ ﻋﻤﻞ ﮐﯽ ﺑﺎﺭﯼ ﺍٓﺗﯽ ﮨﮯ،
ﺗﻮ ﺍٓﭖ ﺍﻥ ﮐﯽ ﮐﻮﺋﯽ ﺍﯾﮏ ﺧﻮﺑﯽ ﺑﮭﯽ ”ﺍﮈﺍﭘﭧ“ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﺮﺗﮯ،
ﺍٓﭖ ﻣﯿﮟ ﺍٓﭖ ﮐﮯ ﺍٓﺋﯿﮉﯾﻠﺰ ﮐﯽ ﮐﻮﺋﯽ ﺧﻮﺑﯽ ﻧﻈﺮ ﻧﮩﯿﮟ ﺍٓﺗﯽ۔
ﺍٓﭖ ﻟﻮﮒ ﻗﺎﺋﺪ ﺍﻋﻈﻢ ﺟﯿﺴﯽ ﺷﺨﺼﯿﺎﺕ ﮐﮯ ﺑﺎﺭﮮ ﻣﯿﮟ ﺑﮭﯽ ﺍﺳﯽ ﻃﺮﺯ ﻋﻤﻞ ﮐﺎ ﺷﮑﺎﺭ ﮨﯿﮟ،
ﺍٓﭖ ﻧﮯ ﻗﺎﺋﺪﺍﻋﻈﻢ ﮐﻮ ﻧﻮﭦ ﭘﺮ ﭼﮭﺎﭖ ﺩﯾﺎ،
ﺍٓﭖ ﮨﺮ ﻓﻮﺭﻡ ﭘﺮ ﺍﻥ ﮐﯽ ﻋﺰﺕ ﺑﮭﯽ ﮐﺮﺗﮯ ﮨﯿﮟ۔
ﺍﻭﺭ ﺍٓﭖ ﺍﻥ ﮐﮯﻟﯿﮯ ﻟﮍﻧﮯ ﻣﺮﻧﮯ ﮐﮯﻟﯿﮯ ﺑﮭﯽ ﺗﯿﺎﺭ ﮨﻮ ﺟﺎﺗﮯ ﮨﯿﮟ،
ﻟﯿﮑﻦ ﺟﺐ ﺍﻥ ﺟﯿﺴﺎ ﺑﻨﻨﮯ ﮐﯽ ﺑﺎﺭﯼ ﺍٓﺗﯽ ﮨﮯ،
ﺗﻮ ﺍٓﭖ ﺩﺍﺋﯿﮟ ﺑﺎﺋﯿﮟ ﺩﯾﮑﮭﻨﮯ ﻟﮕﺘﮯ ﮨﯿﮟ،
ﭼﻨﺎنچہ
ﻣﯿﺮﺍ ﻣﺸﻮﺭﮦ ﮨﮯ؟
ﺍٓﭖ ﺍﮔﺮ ﺍﺳﻼﻡ ﭘﮭﯿﻼﻧﺎ ﭼﺎﮨﺘﮯ ﮨﯿﮟ،
ﺗﻮ ﺍٓﭖ ﺭﺳﻮﻝ ﺍﻟﻠﮧ ؐ ﺟﯿﺴﯽ ﻋﺎﺩﺗﯿﮟ ﺍﭘﻨﺎ ﻟﯿﮟ،
ﺍﻭﺭ ﺍٓﭖ ﺍﮔﺮ ﭘﺎﮐﺴﺘﺎﻥ ﮐﻮ ﺗﺮﻗﯽ ﯾﺎﻓﺘﮧ ﺩﯾﮑﮭﻨﺎ ﭼﺎﮨﺘﮯ ﮨﯿﮟ،
ﺗﻮ ﻗﺎﺋﺪﺍﻋﻈﻢ ﮐﮯ ﺍﺻﻮﻟﻮﮞ ﭘﺮ ﻋﻤﻞ ﺷﺮﻭﻉ ﮐﺮ ﺩﯾﮟ،
ﺍٓﭖ ﮐﺎ ﻣﻠﮏ ﯾﻮﺭﭖ ﺳﮯ ﺍٓﮔﮯ ﻧﮑﻞ ﺟﺎﺋﮯ ﮔﺎ۔
ﻭﮦ ﺭﮐﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﻧﺮﻡ ﺍٓﻭﺍﺯ ﻣﯿﮟ ﺑﻮﻟﯿﮟ؟
ﻣﯿﮟ ﺍﭘﻨﯽ ﮨﺮ ﭘﮩﻠﯽ ﮐﻼﺱ ﻣﯿﮟ ﻃﺎﻟﺐ ﻋﻠﻤﻮﮞ ﺳﮯ ﺍﻥ ﮐﮯ ﺍٓﺋﯿﮉﯾﻠﺰ ﮐﮯ ﺑﺎﺭﮮ ﻣﯿﮟ ﭘﻮﭼﮭﺘﯽ ﮨﻮﮞ،
ﯾﮧ ﺟﺐ ﺍﭘﻨﮯ ﺍﭘﻨﮯ ﺍٓﺋﯿﮉﯾﻠﺰ ﺑﺘﺎ ﺩﯾﺘﮯ ﮨﯿﮟ،
ﺗﻮ ﭘﮭﺮ ﻣﯿﮟ ﺍﻥ ﺳﮯ ﭘﻮﭼﮭﺘﯽ ﮨﻮﮞ ﺍٓﭖ ﻭﮦ ﺧﻮﺑﯿﺎﮞ ﮔﻨﻮﺍﺋﯿﮟ،
ﺟﻮ ﺍٓﭖ ﻧﮯ ﺍﭘﻨﮯ ﺍٓﺋﯿﮉﯾﻠﺰ ﺳﮯ ﻣﺘﺎﺛﺮ ﮨﻮ ﮐﺮ ﺍﭘﻨﯽ ﺯﻧﺪﮔﯽ ﻣﯿﮟ ﺷﺎﻣﻞ ﮐﯿﮟ،
ﺯﯾﺎﺩﮦ ﺗﺮ ﻃﺎﻟﺐ ﻋﻠﻤﻮﮞ ﮐﺎ ﺭﺩ ﻋﻤﻞ ﺍٓﭖ ﺟﯿﺴﺎ ﮨﻮﺗﺎ ﮨﮯ،
ﻣﯿﮟ ﭘﮭﺮ ﺍﻥ ﮐﻮ ﺑﺘﺎﺗﯽ ﮨﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺍﺱ ﻭﻗﺖ ﺗﮏ ﺍٓﭖ ﮐﮯ ﺍٓﺋﯿﮉﯾﻞ ﮐﻮ ﺍٓﺋﯿﮉﯾﻞ ﻧﮩﯿﮟ ﻣﺎﻧﻮﮞ ﮔﯽ،
ﺟﺐ ﺗﮏ ﺍٓﭖ ﮐﯽ ﺯﻧﺪﮔﯽ ﻣﯿﮟ ﺍﻥ ﮐﯽ ﮐﻮﺋﯽ ﺟﮭﻠﮏ ﻧﻈﺮ ﻧﮩﯿﮟ ﺍٓﺗﯽ،
ﺍٓﭖ ﺍﮔﺮ ﺩﻝ ﺳﮯ ﺍﭘﻨﮯ ﺍٓﺋﯿﮉﯾﻠﺰ ﮐﻮ ﺍﭘﻨﺎ ﺍٓﺋﯿﮉﯾﻞ ﺳﻤﺠﮭﺘﮯ ﮨﯿﮟ،
ﺗﻮ ﭘﮭﺮ ﺍٓﭖ ﻣﯿﮟ ﺍﻥ ﮐﯽ ﻋﺎﺩﺗﯿﮟ ﻣﻮﺟﻮﺩ ﮨﻮﻧﯽ ﭼﺎﮨﺌﯿﮟ،
ﻭﺭﻧﮧ ﺍٓﭖ (ﻣﻨﺎﻓﻖ) ﮨﯿﮟ۔
ﺍﻭﺭ ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﺯﻧﺪﮔﯽ ﻣﯿﮟ ﮐﺴﯽ ﻣﻨﺎﻓﻖ ﮐﻮ ﮐﺒﮭﯽ ﻣﻄﻤﺌﻦ ﺍﻭﺭ ﺍﭼﮭﯽ ﺯﻧﺪﮔﯽ ﮔﺰﺍﺭﺗﮯ ﻧﮩﯿﮟ ﺩﯾﮑﮭﺎ*

23/01/2023

ایک دفعہ کسی حاملہ ہرن کو بچہ جنم دینے کی حاجت پیش آئی، تو اس نے دریا کے کنارے پر موجود جنگل کی راہ اختیار کی۔
پھر یوں ہوا کہ اچانک موسم خراب ہو گیا آسمان سے بجلی گری تو جنگل میں آگ لگ گئی، گھبراہٹ میں ہرن نے جان بچانے کیلئے آس پاس دیکھا تو ایک شکاری نشانہ بنا رہا تھا، دوسری طرف شیر تھا۔
ہرن کو الجھن ہوئی کہ اس پھیلتی ہوئی آگ میں جل کر مرنا ہو گا یا دریا میں ڈوب کر جان دینی ہو گی، یا شکاری مار دے گا ، یا پھر شیر اپنی بھوک مٹانے کیلئے نوالہ بنا دے گا۔ ہر سمت خطرہ ہے فرار کی کوئی راہ نہیں، اُس وقت ہرن کے اختیار میں جو تھا
وہ کرنے کا فیصلہ کیا، یعنی پیدائش پر توجہ مذکور کی پھر ایسا ہوا کہ شکاری نے نشانہ لگایا تو آسمان پر بجلی چمکی، اُس کی آنکھیں اچانک بند ہو گئیں اور تیر شیر کو جا لگا، زور دار مینہ برسا جنگل میں پھیلتی آگ ایک دم بجھ گئی۔ ہرن کو اس کے خالق نے بچا لیا۔

زندگی میں جب کبھی مشکلات و مصائب چاروں طرف سے گھیر لیں تو اس وقت وہ کام کریں، جو آپ کر سکتے ہیں، باقی چیزیں اس ذات کیلئے چھوڑ دیں۔ جس نے نظامِ عالم کو چاروں طرف سے گھیر رکھا ہے۔ وہی آپ کی حفاظت کرے گا ان شاء اللّه۔❤

Address


Telephone

+923487022455

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Travel with Shahbaz khan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Travel with Shahbaz khan:

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Travel Agency?

Share