بخارا کے سات پیر۔ شاہ نقشبند۔
ہماری طرف سے تمام مسلم امہ کو عید قربان کی خوشیا مبارک ہوں۔
We wish all Muslim ummah happy Eid ul Adha. May this day brings lots of happiness to our life.
نام و نسب:*
*اسم گرامی:* خواجہ عبید اللّٰه۔
*لقب:* ناصر الدین، احرار۔ ’’خواجۂ احرار ‘‘کے عظیم لقب سے معروف ہیں۔
*سلسلۂ نسب:* خواجہ عبید اللہ احرار بن محمود بن قطبِ وقت خواجہ شہاب الدین رحمۃ اللّٰه علیہ۔
آپ کا خاندانی تعلق عارف باللہ حضرت خواجہ محمد باقی بغدادی رحمتہ اللّٰہ علیہ کی اولاد سے ہے۔
والدہ ماجدہ کا تعلق عارف باللہ شیخ عمر یاغستانی رحمۃ اللّٰه علیہ کی اولاد امجاد سے ہے، اور مشہور بزرگ حضرت محمود شاشی رحمۃ اللّٰه علیہ کی دختر نیک اختر تھیں۔
*(تاریخ مشائخِ نقشبند؛ ص،237؛ از؛ مولانا صادق قصوری)*
*تاریخِ ولادت:* آپ کی ولادت باسعادت یاغستان مضافاتِ تاشقند (ازبکستان) میں ماہِ رمضان المبارک 806ھ مطابق 1404ء کو ہوئی۔
*بچپن میں آثارِ سعادت:* بچپن ہی سے آثارِ رشد و ہدایت اور انوارِ قبول و عنایت آپ کی پیشانی میں نمایاں تھے۔ ولادت کے بعد چالیس دن تک جو کہ ایامِ نِفاس ہیں، آپ نے اپنی والدہ کا دودھ نہ پیا۔ جب انہوں نے نفاس سے پاک ہوکر غسل کیا تو پینا شروع کر دیا۔ تین چار سال کی عمر میں اللہ جل شانہ کی معرفت کی باتیں کرکے سب کو حیران کر دیتےتھے۔ آپ کے جدِّ امجد خواجہ شہاب الدین رحمۃ اللّٰہ علیہ جو کہ قطبِ وقت تھے۔ ان کا جب وقتِ اخیر آیا تو اپنے پوتوں کو الوداع کہنے کے لیے بلایا۔ خواجۂ احرار اس وقت بہت چھوٹے تھے
روضہ مبارك امام بخاری رحہ سمرقند ازبکستان۔
امیر المؤمنین فی الحدیث سیدنا امام بخاری رحمہ اللہ کا نام نامی ”محمد“ اور کنیت ابو عبداللہ ہے ۔ امام بخاری ازبکستان کے شہر بخارا میں 13 شوال 194ھ نماز جمعہ کے بعد پیدا ہوئےْ۔ بچپن میں امام بخاری رحمہ اللہ علیہ کی بصارت جاتی رہی والدہ ماجدہ اپنے یتیم بچے کی اس حالت پر رات دن روتیں اور دعا کرتیں۔
ایک دن بعد نماز عشاء مصلی ہی پر روتے اور دعا کرتے ہوئے آپ کو نیند آ گئی۔ خواب میں خلیل اللہ ابراہیم علیہ السلام تشریف لائے اور بشارت دی کہ تمہارے رونے اور دعا کرنے سے اللہ پاک نے تمہارے بچے کی بینائی
درست فرما دی ہے۔ صبح ہوئی تو فی الواقع آپ کی آنکھیں درست تھیں۔ بعد میں اللہ پاک نے آپ کو اس قدر روشنی عطا فرمائی کہ البخاری کا پورا مسودہ آپ نے چاندنی راتوں میں تحریر فرمایا۔
دس سال کی عمر تھی کہ آپ مکتبی تعلیم سے فارغ ہو گئے۔ اور اسی ننھی عمر سے ہی آپ کو احادیث نبوی یاد کرنے کا شوق ہوا اور آپ مختلف احادیث کے درس میں شرکت فرمانے لگے۔ ان دنوں شہر بخارا میں علوم قرآن و حدیث کے بہت سے مراکز تھے امام ان مراکز سے استفادہ فرمانے لگے۔ ۱۱ سال کی عمر میں آپ کو ستر ہزار احادیث یاد تھیں۔
امام بخاری رحمہ اللہ کے سفر کے سلسلہے میں مرو، بلخ، ہرات، نیشا پور، اور بہت سے دور دراز شہروں کے ن
سمرقند ازبکستان
قافلہ عید گاہ شریف جس کی قیادت محترم جناب پیر نقیب الرحمن صاحب اور قبلہ پیر حسان حسیب الرحمن صاحب نے کی اس کے علاوہ مفتی سہیل رضا امجدی صاحب اور محتلف ممالک سے آۓ ہوے مہمان گرامی کی حضور محمد صلی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی چچا زاد بھائی قثم ابن عباس رضی علی تعالی عنہ کی قبر مبارک پر حاضری۔
Samarkand Uzbekistan
A group under the supervision of Pir Naqeeb Ur Rehman and Qibla Hassan Hasseeb ur Rehman along with Mufti Sohail Raza Amjadi and guests pay visit to the grave of Qasm Ibne Abbas Cousin of Prophet Muhammad (PBUH).