Azaan Aslam Travels & Tours

Azaan Aslam Travels & Tours Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Azaan Aslam Travels & Tours, Travel Company, Sadiq Market Garha More, Vehari.

07/01/2024

‏اگر کسی پارٹی کے فنڈ ریزنگ ایونٹ کو ناکام بنانے کے لئے آپ کو پورے ملک کا سوشل میڈیا بند کرنا پڑے تو سمجھ جائیے کہ وہ پارٹی آج بھی پوری طاقت سے کھڑی ہے جب کہ اُس کے حریفوں کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں۔

12/12/2023

‏سیاسی جماعتوں کے کارکن سیاسی اختلاف ضرور رکھیں لیکن سیاسی دشمنی نہیں !
‏کچھ چیزیں ہمیں سیاسی طور پہ ایک دوسرے سے دور بیشک کرتی ہیں جیسے اپنی سیاسی جماعت یا لیڈر سے وابستگی اور ایسا ہونا بھی چاہئیے فطری عمل ہے۔ صحت مند فکری و نظریاتی اختلاف ہی سے معاشرے پروان چڑھتے ہیں لیکن کچھ چیزیں ہمیں جوڑ کے بھی رکھتی ہیں جیسے ہمارا مسلمان ہونا یا ہمارا پاکستانی ہونا اور یقین کیجئیے یہ دونوں بڑے مضبوط رشتے ہیں بہت ہی توانا۔
‏ایک دوسرے سے فکری اختلاف ضرور رکھئیے لیکن بطور پاکستانی ایک دوسرے کا خیال بھی رکھئیے۔
‏کیونکہ سیاسی کارکن کے نہ تو ملک سے باہر اثاثہ ہوتے ہیں نہ ملک سے باہر بینک اکاؤنٹ نہ ہمارے بچے ملک سے باہر ہیں اور نہ ہی ہماری خوشیاں اور چھٹیاں۔
‏غمی بھی ادھر ہے اور خوشی بھی ادھر۔ پرکھوں کی قبریں جو ادھر ہیں اسلئیے۔
‏باہر مزدوری یا کام کرنے بھی جائیں تو آدھی سے زیادہ تنخواہ اپنے پیاروں کو اپنے دیس واپس بھیج دیتے ہیں۔ دیار غیر میں عید کا دن آئے تو سارا سارا دن رو کر گزارتے ہیں۔ اپنے گاؤں اپنے دیس کی یاد بہت ستاتی ہے
‏کیونکہ ہم ” عام پاکستانی “ ہیں۔

‏بہت دل کرے تو سیر کیلئے مری چلے جاتے ہیں یا دادا دادی سے ملنے گاؤں چلے جاتے ہیں اور اکثر بچوں کیلئے سردی کے نئے گرم کپڑے خرید کر خود پچھلے سال والے کپڑوں پہ گزارا کرتے ہیں۔
‏مت کرو نفرت یار ایک دوسرے سے مت کرو !
‏پیار کرو یار !
‏کتنا پیارا ملک ہے اور کتنے پیارے لوگ بس زرا سے احساس کی ضرورت ہے۔ زمہ داری کی ضرورت ہے۔ ہمارے تو کلچر میں رواداری اور مروت تھی اور ہے الحمدللہ
‏کوئی بھی شخص یا کوئی بھی جماعت اتنی اہم نہیں جس کی خاطر آپ کی اپنے پاکستانی بھائی سے رواداری و محبت نفرت و دشمنی میں بدل جائے۔ جم کے رہو اپنی اپنی سیاسی یا مذہبی جماعتوں میں بھرپور سیاسی و فکری اختلاف بھی رکھو لیکن ایک ہی محلے میں رہنا ہے ایک ہی گاؤں میں رہاہے ایک ہی ملک 🇵🇰 میں رہنا ہے اختلاف اتنا رکھیں کہ کل کو ایک دوسرے کی غمی و خوشی میں آنکھیں ملانے کے قابل تو رہیں۔

‏پاکستان زندہ باد
‏عام پاکستانی پائیندہ باد 🇵🇰💚

12/03/2018
Umrah Package With Original Distance 500 Meter Makah 400 Meter Medina .
10/03/2018

Umrah Package With Original Distance 500 Meter Makah 400 Meter Medina .

Address

Sadiq Market Garha More
Vehari

Telephone

03016579194

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Azaan Aslam Travels & Tours posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category


Other Travel Companies in Vehari

Show All

You may also like