24/06/2024
(good work ) 👍💯
دل کا امیر، غریب گھڑ سوار
عید کے تیسرے روز تقریباً دو بجے فیملی کے ساتھ سری پائے پہنچے تو طاقتور یخ بستہ ہوائیں خون جمانے لگیں۔ گھوڑے والوں نے مہنگے داموں اپنی سواریاں پیش کیں جو میں نے ٹھکرا دیں۔ تصویر میں موجود شخص جو اسی پیشے سے منسلک ہے نے بچوں کو پائے میڈوز تک آنے جانے کی نہ صرف خدمت سر انجام دی بلکہ اجرت لینے سے بھی صاف انکار کر دیا۔ بڑی مشکل سے اس کی جیب میں رقم ڈالی جس پر وہ برہم ہوا کہ موسم خراب تھا میں نے اس لیے آپ لوگوں کی مدد کی نہ کہ کسی لالچ میں سواری دی۔ اس طرح کے باخلاق لوگ سیاحتی مقامات کا حسن ہوتے ہیں۔ اللّٰہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ اس بھائی کے جان،
مال و اعیال میں برکت ڈالے۔
سیاح: ملک فیضان علی۔