Upper swat travel agency

Upper swat travel agency Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Upper swat travel agency, Travel Company, Swat.

عمرہ کرنے کا طریقہ پوری تفصیل کے ساتھ ! اللہ تعالیٰ تمام مومنین  مسلمانوں کو حج اور عمرہ کرنے کی سعادت نصیب کرے ۔ آمین ث...
17/11/2024

عمرہ کرنے کا طریقہ پوری تفصیل کے ساتھ !
اللہ تعالیٰ تمام مومنین مسلمانوں کو حج اور عمرہ کرنے کی سعادت نصیب کرے ۔ آمین ثمہ امین🌴🌴🌴🌴🌴

جدہ ایئرپورٹ پر ایک دن میں مسافروں کا نیا ریکارڈجدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک دن میں مسافروں کی تعداد ک...
13/11/2024

جدہ ایئرپورٹ پر ایک دن میں مسافروں کا نیا ریکارڈ

جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک دن میں مسافروں کی تعداد کا ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق جدہ ایئرپورٹس (مطارات جدہ) کا کہنا ہے کہ جدہ ایئرپورٹ نے ایک دن میں مسافروں کی تعداد کا نیا ریکارڈ قائم کیا ہے جو ایک لاکھ 61 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔
مطارات جدہ کا کہنا ہے کہ یہ ریکارڈ بدھ 6 نومبر 2024 کو قائم ہوا جس میں جدہ ایئرپورٹ آنے والے مسافروں کی تعداد 81195 اور یہاں سے جانے والے مسافروں کی تعداد 79994 رہی۔
مطارات جدہ نے مزید کہا کہ مذکورہ دن کل 817 پروازیں جدہ ایئرپورٹ پر اتریں۔ اس طرح آنے اور جانے والی پروازوں کا حساب لگایا جائے تو یہ فی گھنٹہ 34 بنتی ہیں۔
مطارات جدہ کا کہنا تھا کہ ان تمام پروازوں کے مسافروں کے ایک لاکھ 32 ہزار 189 بیگیج بھی ہینڈل کیے گئے۔
مطارات جدہ کمپنی کے سی ای او انجینیئر مازن جوھر نے کہا کہ یہ کامیابی ان تمام شراکت داروں کی یکجہتی اور تعاون کی بدولت حاصل ہوئی جنہوں نے اس کے حصول میں اہم کردار ادا کیا

16/10/2024

اسلام آباد ائیرپورٹ جانے والے مسافر کیلئے اطلا ع ہیں کہ برہان میں موٹروے کو بند کر دیا گیا ہیں جن کے آج فلایٹس ہیں وہ وقت سے پہلے ائیر پورٹ کیلئے نکلے تا کہ راستے کی دشواری نہیں ہوں ۔ جبکہ جی ٹی روڈ کھلا ہوا ہیں۔

10/10/2024

ڈیئر ٹریڈ پارٹنرز ۔۔
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ۔

مختلف ممالک میں پاکستانی بھکاریوں کی بہتات کی بنا پر ایف آئی اے اور سول ایوی ایشن اتھارٹی نے عمرہ سمیت تمام وزٹ ویزہ پر بیرون ملک جانیوالے پاکستانیوں کیلئے دو طرفہ ٹکٹ لازم قرار دے دیا ہے
وزٹ ویزا کے حامل مسافروں کی بیرون ملک روانگی کیلئے ایک ہی ائیرلائن کا دوطرفہ ٹکٹ لازمی ہونا چاہیئے
ایف آئی اے، سول ایوی ایشن اتھارٹی نے تمام ملکی و غیرملکی ایئرلائنز کو مراسلے ارسال کردیے جس میں دونوں اداروں نے ایسے تمام مسافروں کو بورڈنگ کارڈ کسی صورت جاری نہ کرنے کی ہدایت جاری کردی ہیں جو یک طرفہ ٹکٹ کے حامل ہوں
تمام بیرون ممالک خصوصاً سعودی عرب، بنکاک، ملائیشیا اوردبئی جانے والوں مسافروں کے لئے ہدایات پرعملدرآمد لازمی قرار دے دیا گیا، وزٹ ویزوں پر جاری دوطرفہ ٹکٹ کے لئے الگ الگ ائیرلائنز ٹکٹ کی صورت میں بھی PNR نمبر بھی ایک ہونا لازم ہوگا مراسلے میں ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ ائیرپورٹ پر لو پروفائل کے حامل مسافروں کو ہدایات کے تحت لازمی چیک کیا جائے..

05/10/2024
Ms ansar mian
02/10/2024

Ms ansar mian

02/10/2024

4اکتوبربروز جمعہ اسلام آباد میں احتجاجی مظاہرے ہونگے اگر کوئی مسافر سفر کا ارادہ ہے تو ٹائم پر پہنچنے۔کیونکہ اسلام آباد میں تمام شاہراہوں اور سڑکوں پر ٹریفک جام ہوگا۔شکریہ

126 ممالک سے پاکستان آنے والے سیاحوں کیلئے ویزا فیس ختم کردی گئی ہے۔اب 126 ممالک کے سیاح ایک فارم کے ذریعے ویزا لے سکتے ...
15/08/2024

126 ممالک سے پاکستان آنے والے سیاحوں کیلئے ویزا فیس ختم کردی گئی ہے۔
اب 126 ممالک کے سیاح ایک فارم کے ذریعے ویزا لے سکتے ہیں، فارم میں صرف 30 سوالات درج کیے گئے ہیں، سیاحوں کو تین ماہ کیلئے ویزا جاری کیا جائے گا
گلف ممالک کے سیاحوں کو ویزا آن ارائیول ہوگا، خلیجی ممالک کے رہائشی صرف پاسپورٹ لے کر پاکستان آئیں گے تو فوری ویزا جاری کر دیا جائے گا۔

‏گوادر ائیر پورٹ پاکستان کا جدید ترین ائیر پورٹایشیاء کا سب سے بڑا ایئر پورٹ ہوگا 14 اگست 2024 کو افتتاح ہو گا،یورپ سے ا...
11/08/2024

‏گوادر ائیر پورٹ پاکستان کا جدید ترین ائیر پورٹ

ایشیاء کا سب سے بڑا ایئر پورٹ ہوگا

14 اگست 2024 کو افتتاح ہو گا،

یورپ سے ایشیا جانے والے تمام چھوٹے ہوائی جہازوں کو پاکستان🇵🇰 نے گوادر ایئرپورٹ پر کم سے کم اخراجات پر ریفیولنگ کی آفر کر دی ہے اس سے شارجہ دبئی کا ائیر ٹریفک پاکستان کی طرف مڑ جائے گا۔جس میں ائیر لائن کمپنی کا 2 گھنٹہ وقت اور فیول بچے گا۔ اس عمل سے کم از کم پاکستان کو 500 ارب کی کمائی ہوگی

دنیا میں اس پاسپورٹ کی اہمیت چاہے کتنی بھی ہویہ لائن پڑھ کا دل کو انتہا درجے کا سکون ملتا ہے۔۔🇵🇰🇵🇰🇵🇰🇵🇰🇵🇰🇵🇰🇵🇰🇵🇰🇵🇰🇵🇰🇵🇰🇵🇰🇵🇰...
06/08/2024

دنیا میں اس پاسپورٹ کی اہمیت چاہے کتنی بھی ہو
یہ لائن پڑھ کا دل کو انتہا درجے کا سکون ملتا ہے۔۔
🇵🇰🇵🇰🇵🇰🇵🇰🇵🇰🇵🇰🇵🇰🇵🇰🇵🇰🇵🇰🇵🇰🇵🇰🇵🇰🇵🇰🇵🇰🇵🇰

02/08/2024

پاسپورٹ کے حوالے سے موصول ہونے والی معلومات۔
نارمل پاسپورٹ گزشتہ 4 ماہ سے زیر التوا ہیں اور آنے والے دنوں میں ان کے اجراء کا کوئی امکان نہیں ہے۔
*ای پاسپورٹ* نئی مشینوں کے ذریعے جاری کیے جاتے ہیں اور اس کے لیے سیاہی کی ضرورت نہیں ہوتی۔
ہمیں لوگوں کو صرف ای پاسپورٹ کے لیے درخواست دینے کے لیے تعلیم دینے کی ضرورت ہے۔

ای پاسپورٹ کی تفصیل درج ذیل ہے:
*ارجنٹ پاسپورٹ کی فیس* 15,000 ہے اور ڈیلیوری ایک ہفتے کے اندر ہے۔
*عام پاسپورٹ کی فیس* 9000 ہے اور ڈیلیوری ایک ماہ کے اندر ہے۔

سبھی کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ صرف ای پاسپورٹ کے لیے درخواست دیں۔

10/07/2024

برائے مہربانی اپنے کلائنٹس کو ہدایت فرمائیں فلائیٹ سے 4 گھنٹے پہلے سعودی ایئر لائن کے کاؤنٹر پر رپورٹ کریں۔ ایئر لائنز کے مطابق فلائیٹ سے 1 گھنٹہ پہلے سعودی ایئر لائن کا کاؤنٹر بند کر دیا جائے گا۔ اس لیے وقت کی پابندی فرما کر پریشانی سے نجات حاصل کریں ۔ شکریہ

19/06/2024

*محترم تجارتی شراکت داروں،*
عمرہ سیزن 1446 ہجری شروع ہونے والا ہے، انشاء اللہ سیزن کا پہلا ویزہ اگلے دو دنوں میں جاری ہو جائے گا، اس کے بعد روزانہ کی بنیاد پر ویزا کی باقاعدہ پروسیسنگ شروع ہو جائے گی۔ آپ یکم محرم (7 جولائی) کے بعد اپنے کلائنٹس کو سفر کرا سکتے ہیں۔ انشاء اللہ اب سے تمام اپڈیٹس آپ کے ساتھ مستقل بنیادوں پر شیئر کی جائیں گی

16/06/2024

تمام مسلمانوں کو، بالخصوص دیس پردیس کے تمام دوستوں اور رشتہ داروں کو عید الاضحٰی بہت بہت مبارک$
Upper swat travel agency

Address

Swat

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Upper swat travel agency posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share

Category