Neelum Valley, Azad Kashmir

  • Home
  • Neelum Valley, Azad Kashmir

Neelum Valley, Azad Kashmir Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Neelum Valley, Azad Kashmir, Tour guide, .

Adventure Tour & Travel Guide Services Jeeps Tracking Hiking Rock Climbing Camping Skiing Paragliding Rafting Transportation Hotel Night Stay in Neelum Valley, Azad Kashmir, Pakistan

29/08/2023
23/08/2023

"سفر پر نکلو"
سفر پہ نکلو، ورنہ تم نسل پرست بن کے رہ جاوگے،
اور تم اسی ایمان و گمان کے دائرے میں مقید رھوگے
کہ گویا صرف اور صرف تمہاری چمڑی کا رنگ ہی حق ھے۔
اور یہ کہ بس تمہاری ہی زبان رومانوی ھے،
اور یہ کہ بس تم ہی اولین تھے اور تم ہی اول ھوگے۔

"سفر پر نکلو"
کیونکہ اگر تم سفر نہیں کرتے
تو تمہارے خیالات کو مضبوطی
نصیب نہیں ھوسکےگی
اور تمہارے خیالات کی جھولی عظیم ترین نظریات سے لبریز نہ ھوسکےگی،
تمہارے خواب کمزور، ناتواں
اور لرزتی ٹانگوں کے ساتھ جنم لینگے،
اور پھر تمہارے یقین کا مرکز و محور ٹیلی ویژن شو ہی رہ جائینگے،
یا پھر وہ لوگ کہ جو درندہ صفت دشمنوں کی ایجاد و کاشت کرتےہیں،
جو تمہارے ڈراؤنے خوابوں سے ھم آھنگ ھونگے
تاکہ تم اگر جیو تو ایک گہرے خوف کے ساتھ۔

"سفر پر نکلو"
کیونکہ سفر تم کو بغیر اس تفریق کے،
کہ ھم کس ستارے کے باسی ہیں،
تمھیں ھر ایک کو "صبح بخیر" کہنے کی طاقت سے سرشار کردےگا،

"سفر پر نکلو"
کیونکہ سفر اس فرق کے بغیر کہ ھم
کون کونسے اندھیرے اپنے من میں لئے پھرتے ہیں،
ھر ایک کو "شب بخیر" کہنے کی غنائیت سے سرفراز کردےگا۔

سفر پہ نکلو"
ورنہ تمہارا ایمان و نظر بجائے اسکے کہ تمہارے اندرونی مناظر کی سیر وتفریح سے لطف اندوز ھو،
ایک ہی وسیع منظر کے قیدی رھیں گے۔

"اٹالین شاعر گایو آیون کے کچھ مصرعوں کا اردو میں مفہوم"

22/07/2023
18/03/2023
31/05/2022

Pakistan has made a big jump on International Travel and Tourism Development Index by moving up six places, according to the latest report released by the World Economic Forum (WEF).

Muzaffarabad cricket stadiumAzad KashmirKPLPC: Fobak
15/08/2021

Muzaffarabad cricket stadium
Azad Kashmir
KPL
PC: Fobak

22/07/2021
18/07/2021

11/06/2021
مغرور پہاڑ K-2 اور پرچم سے محبت کرنے والا علی سدپارہ ❤ملک عظیم پاکستان میں بہت سے ایسے گمنام ہیروز موجود ہیں جن میں اکثر...
21/02/2021

مغرور پہاڑ K-2 اور پرچم سے محبت کرنے والا علی سدپارہ ❤
ملک عظیم پاکستان میں بہت سے ایسے گمنام ہیروز موجود ہیں جن میں اکثر و بیشتر کو وطن عزیز سے بے پناہ محبت کے باوجود پذیرائی نہ مل سکی،
محمد علی سدپارہ ایسے ہی ایک دلیر، بہادر، نڈر اور جرات مند ہیرو تھے جن کی اپنے پرچم اور پہاڑوں سے محبت اتنی لازوال تھی کہ ان دونوں کے بغیر جیسے زندگی کا تصور بھی نہ کر سکتے ہوں۔
دنیا کی 14 بلند ترین چوٹیوں میں سے 8 چوٹیوں پر وطن عزیز کا پرچم لہرا چکے تھے۔
2016 کے ایک انٹرویو میں انکا کہنا تھا کہ حکومتی ادارے جیسے کہ پولیس مجھے کئی دفعہ ملازمت کی آفرز دے چکے ہیں لیکن کسی طرح کی ملازمت مجھے پسند نہیں ہے اور نانگا پربت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بولے کہ "مجھے اسی کے اوپر چڑھنا پسند ہے"۔
اسی عشق بے مثال کی وجہ سے دنیا میں سب سے زیادہ یعنی 4 مرتبہ اور موسم سرما میں نانگا پربت کو تاحال سر کرنے والے واحد کوہ پیما تھے۔
علی کا کہنا تھا کہ مجھے میرے پہاڑوں کے عشق کے بدلے میں حکومت سب کچھ دے یا کچھ بھی نہ دے، مجھے پیسے سے کوئی غرض نہیں، مجھے بس کلائمبنگ چاہئے۔
اسی عشق کی تکمیل سینے میں لئے ہمارے ملکی ہیرو اور ان کے دو غیر ملکی ساتھی سردیوں کے سخت ترین موسم تقریباً منفی 55 ڈگری سینٹی گریڈ میں K-2 کی چوٹی پر ملک عظیم کا پرچم گاڑنے کے بعد واپسی پر کسی حادثے کا شکار ہوئے، ان کی تلاش کے لئے ملکی تاریخ کے سب سے بڑے سرچ آپریشن کے پہلے روز 08 فروری 2021 سے گزشتہ شب تک میں ہر روز K-2 کو یوٹیوب پر گھنٹوں دیکھتا اور اردگرد کے بلند و بالا پہاڑوں کہ درمیان کھڑا K-2 مجھے بالکل ایک مغرور چٹان دکھائی دیتا۔
جیسے تکبر سے دیکھ رہا ہو کہ میں جیت گیا اور علی سدپارہ ہار گیا، پھر اچانک ساجد سدپارہ کی شکل میری آنکھوں کے گرد گھوم گئی اور ساجد کی شکل میں اطالوی کوہ پیما میسنر دکھنے لگا جو اپنے بھائی کی لاش کو کئی سال گزر جانے کے بعد بھی نانگا پربت سے چھین لایا، ایک روز ساجد سدپارہ بھی K-2 کے اس غرور کے سحر کو توڑ، اس کے سینے کو چیر اپنے بابا کا جسد خاکی لے آئے گا، K-2 کو مات دے کر اپنے باپ کی میت کو کفن میں لپیٹے لحد میں اتارے گا۔ محبت، جنون اور عشق ہی کی جیت ہوگی اور تا قیامت ثابت رہے گا کہ کوئی پتھر، کوئی چٹان عشق کو مات نہیں دے سکتی۔
محمد علی سدپارہ کے جنون اور عشق کو قوم کا سلام۔
پاکستان زندہ باد 🇵🇰
تحریر: لہسب شاف۔

18/02/2021
12/01/2021

Pit Chanasi, Azad Kashmir

Can anybody guess which place it is?
12/01/2021

Can anybody guess which place it is?

Arang kel, Neelum valley, Azad Kashmir now a days
12/01/2021

Arang kel, Neelum valley, Azad Kashmir now a days

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Neelum Valley, Azad Kashmir posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Travel Agency?

Share