04/09/2020
سعودی ٹرانسپورٹ نقابہ کی سٹیٹمنٹ برائے کرونا وائرس SOP کے مطابق اس سال تمام ٹرانسپورٹ میں عمرہ زائرین کی نصف تعداد سفر کرئے گی اور ٹرانسپورٹ کا کرایہ پچھلے سال کی نسبت ڈبل ہو گا اور یہ سارا خرچہ معتمرین کی جیب سے نکلے گا یہ تو ہوا صرف ٹرانسپورٹ کا بیانیہ
اس کے علاؤہ VAT ٹیکس پہلے ہی 5% بڑھا کر تقریباً 15 فی صد کر دیا گیا ہے اب بات رہ گئی ویزہ فیس اور ھوٹل ریٹس کی وہ بھی معلوم نہیں کس کیٹیگری کے رکھیں گے
یہ بھی یاد رکھیں اس بار کرونا ٹیسٹ بھی لازم ہو گا جس کا کم از کم خرچہ 10 سے 12 ہزار ہو گا اور یہ بھی ابھی معلوم نہیں سعودی گورنمنٹ پاکستان کی کس میڈیکل کمپنی کو نوازتی ہے
ایک محتاط اندازے کے مطابق ان شاءاللہ عمرہ 25 صفر سے محدود پیمانے پر شروع ہو جائے گاجس پر چند سعودی اور پاکستانی کمپنیوں کی اجارہ داری ہو گی اور ریٹ بلندیوں کی طرف جائے گا
تمام ٹریول ایجنٹ دعا کریں اللّٰہ کریم عافیت والا معاملہ فرمائے
==================