10/01/2022
" بلوچستان آو مہمان نوازی ہوگی دوکانداری نہیں "
مری جانے والے بھی بڑے بےوقوف لوگ ہیں جب وہ یہ جانتے بھی ہے کہ وہاں ہوٹل کا کرایہ ذیادہ لیا جاتا ہے کھانے پینے کی اشیاء کافی مہنگی ہے تو اس کے باوجود مری جانا بےوقوفی ہی سمجھا جائے گا۔۔
مری میں آخر ہے کیا صرف کچھ کلومیٹر تک برفباری ہوتی ہے جب کہ آپ جنوبی پشتونخوا کبھی برف باری والے موسم میں جائیں تو آپ کو نہ صرف دور دراز تک برفباری ہی برفباری نظر آتی ہوگی بلکہ کہیں آپ پھنس بھی گئے تو کوئی پریشانی لائق نہیں ہوگی آپ کی وہ مہمان نوازی کی جائے گی جو شاید اپ اپنے گھر میں بھی نہیں کھایا ہوگا۔
برف باری تو وہاں سینکڑوں کلومیٹر تک پھیلی ہوتی ہے پہاڑ تو دور کی بات ہموار زمینیں بھی سفید چادر اوڑھ کر نظر آتی ہوگی۔
کہنے کا مقصد یہ ہے کہ آپ وہاں کئی اضلاع میں برفباری کا موسم اور مین ہائے ویز پر جاتے ہوئے بھی سینکڑوں کلومیٹر تک آپ برفباری کو انجوائے کرسکتے ہو۔کوئی پریشانی درپیش نہیں ہوگی۔ارام سے سیاحت کرسکتے ہیں۔
زیر نظر تصاویر بلوچستان کے جنوبی پشتونخوا کے مخلتف اضلاع کے ہیں جن میں ضلع زیارت مسلم باغ کان مہترزئی کوژک قلعہ عبداللہ کویٹہ وغیرہ شامل ہیں